بدھ, جنوری 15, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 28889

کیف: مظاہروں پر پابندی کے نئے قانون سے پرتشدد مظاہرے شروع

0

یوکرائن میں مظاہروں پر پابندی کے نئے قانون کیخلاف دارالحکومت کیف میں دوسرے دن بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔

یوکرائن میں مظاہروں کو روکنے کے لئے نئے قانون نے پرتشدد مظاہروں کا رخ اختیار کرلیا ہے، دارالحکومت کیف میں دو لاکھ مظاہرین جمع ہیں، تقریبا دو ہزار مظاہرین پولیس چوک پر جمع ہوگئے، جس سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں استعمال کیں، مظاہرین نئے قوانین کو متعارف کرانیکی سخت مذمت کر رہےتھے، مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
   

لاپاز: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں احتجاج

0

بولیویا میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے دارالحکومت لاپاز کی مرکزی شاہراہ بند کردی۔

ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابستہ تقریبا پچیس ہزار افراد نے دارالحکومت لاپاز کو بولیویا کے دوسرے بڑے شہر ال آلٹو سے ملانے والی شاہراہ بلاک کر دی، مظاہرین مقامی حکومت کیجانب سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بلدیاتی حکومت کے کنٹرول میں لئے جانے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کیا گیا اضافہ جب تک واپس نہیں لیا جائے گا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
   

کولمبیا:آن لائن عشق میں گرفتار،مغوی جرمن باشندہ بازیاب

0

آن لائن عشق جرمن باشندے کو مہنگا پڑگیا، محبوبہ سے ملنے پہنچے تو اغوا ہوگئے، کولمبین پولیس نے اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کرکے بازیاب کرالیا۔

آن لائن عشق میں گرفتار عاشق صرف پاکستان میں نہیں، دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، خود کو دھوکہ دینے کی مثالیں اکثر کمپیوٹر پر بیٹھے نوجوان لڑکے لڑکیاں ہمارے سماج کا ایک بڑا حصہ ہیں، آن لائن عشق میں دھوکے اب دنیا میں ایک معمول بن چکے ہیں۔

ایک واقعہ اس وقت سچ ہوگیا، جب جرمنی سے تعلق رکھنے والے چون سالہ لاسکارائیڈز جوہانس اسٹیفن اپنی آن لائن محبوبہ سے ملنے کولمبیا کے شہر کالی پہنچے اور دھرلئے گئے، محبوبہ نے عاشق کو اغوا کرکے رقم کا مطالبہ کر ڈالا مگر کولمبین پولیس کی مستعدی نے اس محبوبہ کے رفقا کو اس وقت دھرلیا، جب انہوں نے جرمن عاشق کو بے ہوش کیا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جرمن عاشق کو بازیاب کرالیا۔
   

فرانسیسی صدر فرانسیس کی مقبولیت میں زبردست کمی، سروے رپورٹ

0

ایک نئے سروے کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسیس ملکی تاریخ میں فرانس کی سب سے زیادہ غیر مقبول صدر ثابت ہوئے۔

فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں صدر فرانسیس کے وعدے کے باوجود ملک میں اقتصادی اصلاحات میں درجہ بندی ایک ہی ہیں جبکہ ان کی کارکردگی سے صرف بائیس فیصد عوام مطمئن ہیں۔

دس جنوری سے اٹھارہ جنوری تک فون پر کیے گئے اس سروے کے مطابق صدر فرانسیس کی مقبولیت میں نومبر میں پندرہ فیصد کمی آگئی تھی، مئی دو ہزار بارہ میں صدر بننے کے بعد صدر فرانسو اولاند کی مقبولیت تیس فیصد تھی، جو سابق صدر نکولس سرکوزی کے مقابلے میں کم ہے۔

نومبر میں کیے گئے سروے کے مطابق فرانسیسی عوام مقامی انتخابات سے پہلے صدر فرانسیس کی پالیسیوں اور کارکردگی میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
   

تیسراٹیسٹ :پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار

0

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف شارجہ ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن بچالی۔ مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان نے سری لنکا سے ناقابل فراموش ٹیسٹ میچ جیت کر آئی سی سی کی رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن محفوظ کرلی۔ شارجہ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان رینکنگ میں پانچویں پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔

لیکن مصباح الحق اور اظہرعلی کی شاندار پرفارمنس نے پاکستان کو شارجہ ٹیسٹ میں جیت دلوائی۔پلیئرز رینکنگ میں مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے پر پہنچ گئے۔

یونس خان کا دسواں نمبر ہے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

 

برسلز: یورپی یونین کا ایران پر عائد معاشی پابندیاں معطل کرنیکا فیصلہ

0

یورپی یونین نے یورینیم افزودگی ترک کئے جانے کے اعلان کے بعد ایران پر عائد معاشی پابندیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یورپی یونین سے قبل امریکا بھی ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر چکا ہے، یورپی یونین نے پیٹرو کیمیکل پراڈکٹس، طلائی زیورات اور آٹو پارٹس کی درآمد اور برآمد پر سے فی الفور پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران پر عائد پابندیاں نرم کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے اس فیصلے کے ایران پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دوسری جانب ایرانی نیوکلئیر انرجی آرگنائزیشن کے ترجمان کمال وانڈی کا کہنا تھا کہ ایران پانچ فیصد یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے گا۔

اولمپک شرکاء اور مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، روسی صدر

0

روس میں شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس گیمز کی مشعل روسی شہر وولگوگارڈ پہنچ گئی، عسکریت پسندوں کی جانب سے اولمپکس گیمز پر حملے کی دھمکی پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا ہے کہ انکا ملک روس میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی بہترسیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا، انہوں نے کہا کہ روس اولمپک شرکاء اور مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے گا۔

دوسری طرف عسکریت پسندوں کیطرف سے جاری ایک ویڈیو میں روس میں ہونیوالے سرمائی اولمپکس گیمز پر حملہ کی دھمکی دی گئی ہے، امریکہ نے سرمائی اولمپکس کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مدد دینے کی پیشکش کی ہے، جس کا روسی حکومت نے انکار میں جواب دیا ہے۔
   

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید، خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر اکمل، حارث سہیل، یاسر عرفات، یاسر شاہ، حماد اعظم، کامران اکمل، شاہد آفریدی، ذوہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضا حسن، عبدالرحمان اور سرفراز احمد شامل ہیں

 

شنگھائی ایئر پورٹ پر لگی رقص محفل

0

چائنہ کے شہر شنگھائی میں پوڈنگ ایئر پورٹ پر کام کی تھکن اتارنے کے ساتھ ملازمین نے رقص کی محفل سجا کر جب سیاحوں کو تفریح فراہم کی تو ہر شے مست و مگن ہونے لگی۔

چائنہ کے شہر شنگھائی کے پوڈنگ ایئر پورٹ جہاں ملازمین نے رقص کی محفل لگائی اور ایسا جھومے کہ سیاح بھی ان کے ساتھ رنگولی کرنے لگے، رقص کی یہ محفل ان ملازمین نے اپنے ملک میں آنے والے ان سیاحوں کے لئے برپا کی، جو چائنہ میں لگنے والے اسپرنگ فیسٹیول میں شرکت کے متنی تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسپرنگ فیسٹیول میں آنے والے سیاحو ں کی تعداد دو سو ملین سے زائد تھی، جس میں اس سال بڑھنے کی امید ہے۔
    
    

    
   

آسٹریلین اوپن ٹینس :راجرفیڈرر،نڈٖال اوراینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

0

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ راجرفیڈرر، راجرفیڈرر اور اینڈے مرے ویمنز عالمی نمبر دو وکٹوریا آزینکا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

ملیبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی عمدہ کارکدگی کا سلسلہ جاری ہے، نڈال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے کیئی نیشی کوری کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

برطانیہ کے اینڈے مرے نے فرانس کے اسٹیفنی روبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے ایک سیٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے پری کوارٹرفائنل میں فرانس جو ولفرڈ سونگا کو باآسانی چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے ہرا آخری آٹھ کھلاڑیوں میں پائی۔

کوارٹر فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ ایونٹ فیورٹ اینڈے مرے سے ہوگا۔ ویمنز مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن وکٹوریا آززینکا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی ایگنسکا رڈوانسکا سے ہوگا۔