جمعہ, جنوری 10, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 28923

یمن میں دو گروپ کے درمیان چھڑپیں، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

مغربی یمن کےصوبےامران میں دوگروپوں کےدرمیان جھڑپ میں سترہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، سیکورٹی حکام کےمطابق یمن کی صورتحال پرفوری قابوپانےکیلئے صدر عابدمنصورہادی کیجانب سے وفد بھیجنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یمن میں سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف حملے خاص کر ملک کے جنوب اور مشرق میں گذشتہ کئی ماہ جاری ہیں۔یمن میں جاری پرتشددکارروائیوں کی وجہ سے حالیہ واقعات پرعالمی طاقتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے یمن کا شمار عرب دنیا کے انتہائی غریب ملک میں ہوتا ہے۔ یمنی کے عوام کی چالیس فیصد دو امریکی ڈالرکماتے ہیں۔
   

لاہور:ربیع الاول ،خواجہ سراؤں نے محفل میلاد سجائی

0

لاہورمیں خواجہ سراؤں نے محفل میلاد سجائی تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی حضور سرور کونین کی یاد میں محفلیں سجنا شروع ہوجاتی ہیں۔ سرکار کی یاد میں لاہور میں خواجہ سراؤں نے سجائی محفل میلاد۔ زمانے کے دھتکارے ہوئے طبقے کو یقین ہے کہ اس در سے کوئی خالی ہاتھ نہیں جائے گا۔

یثرب کے والی سے محبت کے لئے ذات برادری، رنگ و نسل کسی شے کی بھی تو قید نہیں۔ تو پھر جہاں سارا زمانہ محفل میلاد سجاتا ہے تو خواجہ سرا پیچھے کیوں رہیں فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں موجود خواجہ سرا اگرچہ معاشرے کا دھتکارا ہوا طبقہ صحیح، مگر آقا کے حضور ہدیہ درود و سلام پیش کرتے ہوئے ان کی آواز میں یہ سکون ہے کہ اس در سے وہ دھتکارے نہیں جائیں گے۔

فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے خواجہ سرا خود کو معاشرے کا مفید شہری تصور کرتے ہیں۔ ساٹ روبینہ نعیم فاؤنٹین ہاؤس کمیٹی کی ممبر سرکار کی یاد میں سجنے والی محفلوں سے رحمتوں اور برکتوں کا وہ خزانہ ملتا ہے جس کی تاخیر آخرت تک ساتھ چلتی ہے۔
    

 

فلوجہ: باغیوں نے شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا، 8ہلاک، درجنوں زخمی

0

عراقی صوبے الانبار میں گھمسان کا رن، باغیوں نے فلوجہ شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ آٹھ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق رمادی اور دیگر شہروں میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ آٹھ افراد کے ہلاک اور تیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عراقی شہر رمادی میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے حکومت کے خلاف قائم احتجاجی کیمپوں پر دھاوا بول کر کئی افراد کو قتل اور متعددمظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عراق میںگزشتہ سال کے دورانسات ہزار اآتھ سو زائد عام شہری پرتشدد واقعات میں مارے گئےہیں۔

کمبوڈیا میں حکومت کے خلاف مظاہرے،3ہلاک، متعدد زخمی

0

کمبوڈیا میں حکومت کے خلاف مطاہرے خون ریز تصادم میں تبدیل ہوگئے، پولیس سے تصادم میں تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا میں فیکٹری ملازمین کا تنخوا ہ بڑھانے کے لئے کیاجانے والا احتجاج اس وقت خونریز تصادم میں تبدیل ہوگیا، جب ملٹری پولیس نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے کم از کم تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھروں، بوتلوں اور دیگر چیزوں سے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ کمبوڈیاکی اپوزیشن جماعت نےپرامن مظاہرین پر حملہ کرنے والوں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا۔
   

عدلیہ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ترک وزیراعظم

0

ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے عدلیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ بدعنوانی میں نامزد کرنے اورحکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔

ترک وزیراعظم طیب اردغان نے میڈیا کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ حکومت اور عوام کی خودمختاری کے خلاف سازشوں میں ملک دشنموں کا ساتھ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے اہم مخالف فتح اللہ کی جانب سے مفاہمت کرنے کا خط موصول ہوا ہے ۔طیب اردگان نے فتح اللہ کو امریکی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتح اللہ اور عدلیہ مل کر ملک میں عدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہی ہیں، یاد رہے کہ بدعنوانی کے الزام میں وفاقی وزرا کے ملوث ہونے کے بعد طیب اردگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    
   

گوا: زیر تعمیر عمارت گرنے سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0

بھارت کے مغربی شہر گوا میں ایک تین منزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے سے چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، عمارت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی جبکہ زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال بھیج دیا گیا، حادثے کے وقت عمارت میں تقریباً پچاس مزدور کام کر رہے تھے۔

گوا کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے علاج کیلئے انتظامیہ کوہدایت جاری کر دی ہیں، دوسری جانب ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، یادرہے کہ بھارت کے شہروں میں غیر قانونی تعمیرات میں اضافے کی وجہ سے سستے گھروں کی تعمیرات میں اکثر غیر معیاری اور ناقص طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔
   

آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری

0

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے میدانی علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ملک کے بیشترشہروں میں سردی کی شدت نے لوگوں کے ہاتھ پاؤں سُن کردیئے۔

کہیں یخ بستہ ہوائیں تو کہیں برف باری اور کہیں سورج چھپا ہے بادلوں کی اوٹ میں آزاد کشمیرکے بالائی علاقوں وادی نیلم ، اٹھ مقام اور گریز سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلگت بلتستان میں برف باری تھمنے کے بعد سردی بڑھ گئی ۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شہری سخت سردی کو بھی انجوائے کر رہے ہیں کھلے آسمان تلے انگھیٹیاں جلا کر گرما گرم کھانوں اور بار بی کیو کا مزہ لیا جارہا ہے تو کہیں سوپ کافی اور کشمیری چائے سرد موسم کا مزہ دے رہی ہے۔

کراچی میں کچھ سردی تھمی لیکن اندرون سندھ کئی شہروں میں سردی کا راج بر قرار ہے سردی عروج پر ہے اور گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے لنڈا بازاروں میں رش لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی کا امکان ہے۔

 

سردی میں اضافہ:سوئی گیس کے پریشر میں کمی،عوام کو مشکلات

0

شدید سردی میں مختلف شہروں میں گیس کےکم پریشراورلوڈشیڈنگ سےگھریوصارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک جانب تو ملک میں شدیدسردی کی لہرجاری ہے تو دوسری جانب ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کے بعد مختلف شہروں میں گیس نایاب ہو کر رہ گئی۔

کہیں گیس پریشر میں کمی کہیں گھنٹوں کی بندش نے شہریوں کاجینامحال کردیا۔ فیصل آباد ، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، گھروں میں گیس نہ آنے کےباعث شہری باہر ہوٹلوں سے مہنگا کھانا لینے پر مجبور ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں خون جما دینے والی سردی میں گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود گیس فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آسکی ۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے سے نجات دلائی جائے تاکہ شدید سرد موسم میں ان کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔

 

برطانیہ، بیلجئیم، فرانس اور برٹنی میں شدید سیلاب، ہنگامی صورتحال

0

یورپی ممالک میں دریاؤں کی سطح میں اضافے کے باعث شدید سیلاب لاکھوں افراد متاثرہونے سے ہنگامی صورتحال،حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

بیلجئیم، برطانیہ اور برٹنی کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے املاک کوبڑےپیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ نقصان کا تخمینہ لگانے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جبکہ سیلابی علاقوں میں پھنسے ہزاروں افراد بجلی سے تاحال محروم ہیں۔

حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں کی سطح میں اضافہ اور طوفانی ہوائیں سیلاب کا باعث بنی ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے پندرہ سو امدادی رضا کاروں کو معطل کیا گیا تھا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہونے کی وجہ سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضہ اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف ،آزاد کشمیر ،مقبوضہ وادی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں.

ستم شعار سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ میں کشمیریوں کوحق خوداردیت دینے کے لیے قرارداد منظور کی گئی تھی، لیکن بھارت نے ان قرادادوں پر برسوں بعد بھی عمل نہیں کیا ۔آزادی تو دور کی بات بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔جبکہ ستائیس ستمبر دوہزار تیرہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادودوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی ترجمانی کی۔

وزیر اعظم کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی پامالی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر کے ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے، شاہ محمود قریشی مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کے لوگوں کو تو ان کا حق کوخودارادیت مل گیا ہے لیکن کشمیریوں کو ابھی تک اس حق سے محروم رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے مطالبہ پورا کر کے اپنی غیر جانبداری کا ثبوت دینا ہوگا۔