جمعہ, جنوری 10, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 28995

ٹی بلزاور پی آئی بیز کی فروخت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کی جائیگی

0

ٹی بلزاور پی آئی بیز کی فروخت، اسٹاک مارکیٹ کے ذریعہ حکومت نے ٹی بلز اور پی آئی بیز اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان انویسٹ منٹ بانڈز اور ٹریژری بلز کی فروخت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کرنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں ریگیولیٹرز کو حکمت عملی اور فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومتی بانڈز کی سیٹلمنٹ سی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔
 

 

اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیم ہے، مصری حکومت

0

مصرکی عبوری حکومت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو دہشتگرد جماعت قرار دیدیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزکے مطابق مصری عبوری حکومت کی کابینہ نے سابق صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو حکومت مخالف مظاہروں، بم دھماکوں اور دیگر تشدد کے واقعات کے بعد دہشت گرد جماعت قرار دیدیا۔

دوسری جانب اخوان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد اور بم دھماکوں میں ملوث نہیں ہے اور وہ صرف مصر میں غیر آئینی طور پر فوجی حکومت کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے، اخوان نے آئین میں رہتے ہوئے حکومت کے خلاف جدوجہد کی جس کو وہ جاری رکھیں گے۔

اخوان المسلمون نے مصر میں آنے والی سیاسی تبدیلی کے بعد ہونے والے پہلے آزادانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے امیدوار محمد مرسی نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا، جس کو مصری فوج نے صرف ایک سال بعد اخوان المسلمون کی حکومت ہٹا کر ایک عبوری حکومت قائم کردی تھی۔
    
    
    
   

پاکستان اور بنگلہ دیش کشیدگی ختم کریں، ایف پی سی سی آئی

0

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدرزبیراحمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کشیدگی کا خاتمہ کرکے اپنی توجہ اصل معاملات پرمبذول کریں، دونوں ملک اپنی توانائیاں امن کو یقینی بنانے اور غربت، جہالت، بے روزگاری و توانائی بحران ختم کرنے میں صرف کریں نہ کہ ایک دوسرے کو الزامات دینے میں۔

کاروباری برادری کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے معاملہ پر حکومت نے درست موقف اختیار کیا ہے اور کاروباری برادری اس کی بھرپورتائید کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے سرمائے اور صنعتوں کئے بنگلہ دیش فرار کی بڑی وجہ جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس تھا جو اب پاکستان کوبھی مل چکا ہے اور حکومت اسکی کامیابی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

انھوں نے پاکستانی کاروباری برادری کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ اپنے ملک منتقل ہونے کا سوچیں جہاں کے لوگ و قوانین انکے لئے اجنبی نہیں اور نہ حکومت و عوام انھیں اپنا حریف سمجھتے ہیں۔

 

دمشق: شامی خانہ جنگی،10دن میں400سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

0

شام میں جاری امن امان کی بدترین صورتحال اور پرتشدد کاروائیوں میں دس دن کے دوران چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سینکڑوں بیگناہ افراد نشانہ بنے، حلب میں شامی فورسز کیجانب فضائی حملوں میں ایک سوسترہ بچے، تیس خواتین جبکہ چالیس باغی ہلاک ہوئے۔

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں چودہ سو افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی طاقتوں اور شامی حکومت کے درمیان ہتھیاروں کوتلف کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے موجودہ صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع  پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کیجانب سے مسلسل خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
   

بغداد:چرچ کے قریب بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

0

عراق میں بم دھماکوں کا سلسلہ کرسمس کی تقریب کے دن بھی نہ رک سکا، دارالحکومت بغداد میں دو بم حملوں میں مسیحی برادری کے چونتیس افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے دورا نامی علاقے میں ایک کار بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ایک چرچ میں کرسمس کے حوالے ایک تقریب جاری تھی، دھماکے سے کم ازکم چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسرا دھماکہ بھی چرچ کے قریب کیا گیا، جس میں دس افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے، دونوں بم دھماکوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عراق میں دوہزار آٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے، تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

بنگلہ دیش بھارت کا دوست اور پاکستان کا دشمن بن چکا ہے،مرتضیٰ مغل

0

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش بھارت کا دوست اور پاکستان کا دشمن بن چکا ہے جبکہ بھارت نوازحسینہ واجد خطہ کے امن کے لئے خطرہ بن گئیں ہیں۔.

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بھارت کی وزیراعظم خوشنودی اورالیکشن جیتنے کے لئے ہر حد تک گرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی جان اورمال اورمستقبل محفوظ نہیں۔.

سرمایہ کاراپنا سرمایہ نکال کر پاکستان واپس آجائیں اورملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردارادا کریں، جبکہ پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم لاکھوں بنگالیوں کوفوراً ملک سے نکال دیا جائے۔

ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا کہ سرمایہ بنگلہ دیش منتقل کرنے والوں کی وجہ سے پاکستان میں بے روزگاری اور حکومت کی آمدنی میں کمی ہوئی جبکہ زرمبادلہ کے ذرائع بھی گھٹ گئے ہیں۔،

 

کینبرا:آسٹریلیا کا جنوبی سوڈان میں2 فوجی طیارے روانہ کرنے کا اعلان

0

آسڑیلیا جنوبی سوڈان میں قیام امن اور اپنے شہریوں کے تحفظ ومنتقلی کے لیے دو فوجی طیارے روانہ کرے گا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم وارین ٹروس نے جنوبی سوڈان میں امن کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بحالی امن اور ستر سے زائد آسٹریلوی شہریوں کی منتقلی کے لیے فوری طور پر دو فوجی طیارے دارالحکومت جوبا روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی سوڈان میں مقیم دوسو تیس آسٹریلوی باشندوں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا، سوڈان میں جاری بدترین صورتحال میں ہزاروں افراد خانہ جنگی کا شکارہوئے ہیں۔
   

ہیٹی: کشتی الٹنے سے 18افراد ہلاک

0

ہیٹی کے شمال کے پانیوں میں کشتی ڈوبنے کے ایک واقع میں نقل مکانی کرنے والے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ڈوبنے والی ایک کشتی کو سہارا دے کر ترکس اور کایکوس نامی جزیروں کی بندرگاہ کے قریب لایا جا رہا تھا، حکام نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس پر مشتمل بچاؤ کے دستوں نے پروویڈینشلز کے جزیرے سے تقریباً سومیٹر دور ہیٹی کے بتتیس باشندوں کو زندہ بچالیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ تاریکی کے باعث پیش آیا، زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جو لوگ اپنی مدد آپ ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
   

سلیگڑی:مغربی بنگال میں ایڈز سے آگاہی کیلئے مقابلہ مصوری

0

مغربی بنگال کے مشرقی صوبے سلیگڑی شہر میں ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کیلئے مصوری کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

پروگرام منتظمین کے مطابق ایڈز کی بیماری کے بارے میں آرٹ کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں, لوگ آرٹ یا پینٹنگز دیکھ کر ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور یہی دیکھ کر انہوں نے اس کا انتخاب کیا ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس فن کے ذریعے انہیں لوگوں کو سمجھانے میں مدد مل رہی ہے، غیر سرکاری ادارے کی ترجمان کے مطابق تقریب میں پیش کی جانیوالی تصاویرکی فروخت سے حاصل رقم کو ایڈز کے مرض میں مبتلا لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

انقرہ: بدعنوانی کا الزام ترک کابینہ کے 3وزرا مستعفی

0

ترکی میں حکومت عدم استحکام کا شکار کابینہ کے تین وزرا بدعنوانی کے الزامات کے باعث مستعفی ہوگئے، وزیراعظم طیب اردگان نے دس نئے وزرا کی فہرست صدر کو پیش کردی۔

مستعفی ہونے والے تینوں وزراء پر قومی بینک میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر ماحولیات اردگان بیرکتر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور حکومت سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وزیر ماحولیات نے وزیراعظم طیب اردگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔