پیر, جنوری 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29024

لیبیا کی جنرل نیشنل کانگریس کا ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان

0

لیبیاکے جنوبی علاقے میں ائیر بیس پر حملے کے بعدجنرل نیشنل کانگریس نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں باغیوں کی جانب سے حملے کے بعد آرمی ائیر بیس پر قبضہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد لیبیا کی جنرل نیشنل کانگریس نے ہفتہ کے روز ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق فضائیہ کی جانب سے حملے کے بعد جنوبی علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائی بھی کی گئی ہے یاد رہے کہ لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایک مرتبہ پھر باغیوں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔جنوبی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہیں۔

انقرہ: انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندیوں کےخلاف احتجاج

0

ترکی میں حکومت کی جانب سے انٹر نیٹ کے استعمال پر محدود پابندیاں عائد کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

انٹرنیٹ کےاستعمال پرمحدودپابندیاں عائدکرنےکا بل ترک پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کردیا گیا۔ حکومت کیجانب سے مجوزہ بل میں کہا گیا ہےکہ انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندی کا مقصد نوعمر بچوں کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہے تاہم ترک عوام نے حکومت کی اس دلیل کو رد کرتے ہوئے مجوزہ بل کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔

استنبول کے مشہور تقسیم اسکوائر پر ترک نوجوانوں کا جم غفیر حکومت کے اس فیصلے کےخلاف جمع ہوگیا اور شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلےکارڈزاٹھارکھےتھے۔ مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئے پولیس نے آنسوگیس کےشیل فائرکئے اورلاٹھی چارج کیاجس میں متعددمظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
   

وسطی جمہوری افریقہ میں قافلے پر حملہ، 23 افراد ہلاک

0

وسطی جمہوری افریقہ میں مسلح افرادنےشہریوں کےقافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت تئیس افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ملک کےشمال مغربی حصے ویکیپ گائوں میں شہریوں پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیاجب وہ پناہ کیلئےکیمرون جانے کیلئے ٹرکوں میں سوار تھے۔

حملےمیں تین بچوں سمیت تئیس افرادہلاک ہوئے، انسانی حقوق کی تنظیم کامزیدکہنا ہے کہ اسوقت وسط افریقی ملک میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہیں جس کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انقرہ: شام کے اپوزیشن رہنما امن مذاکرات میں شرکت کےلئے رضامند

0

شامی اپوزیشن جماعتوں نے سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لئے رضامندی ظاہر کردی۔

جینیوا ٹوکے نام سے ہونیوالے امن مذاکرات کو شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کیلئے پہلی بار سنجیدہ بین الاقوامی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔

ترکی میں موجود شامی اتحاد کے رہنما احمد جاربا کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔

شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی میں تاحال ایک لاکھ سےزائد افراد جاں بحق جبکہ پچاس لاکھ سےزائدافراد بے گھر ہو چکے ہیں اور مختلف پڑوسی ممالک میں پناہ گزین ہیں۔
   

ہانگ کانگ: انڈونیشی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد

0

ہانگ کانگ میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے معاملے کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ملک کے وسطی صوبےجاوامیں ایک تیئس سالہ گھریلو ملازمہ کو سخت تشددکیاگیاجسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔

لڑکی کے والد کا صحافیوں کیساتھ بات کرتےہوئےکہناتھاکہ وہ اپنی بیٹی پرہونیوالے تشدد کیخلاف انصاف چاہتے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے چہرے ، ٹانگوں اور بازوؤں پرشدید تشدد کیا گیا ہے۔
 

نئی دہلی: بھارت میں پہلی قومی پولیو امیونائزیشن پروگرام کا آغاز

0

بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نئی دہلی ایوان صدر میں سال دو ہزار چودہ کے لئے پہلی قومی پولیو امیونائزیشن پروگرام کا آغازکر دیا۔

نئی دہلی میں پہلی قومی پولیو مائرکشن پروگرام کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھارتی صدرپرناب مکھرجی کےعلاوہ وزیرصحت غلام نبی آزادنے بھی شرکت کی۔وزیرصحت غلام نبی نےکہاکہ پہلی قومی پولیومائرکشن پروگرام سےشروع کرنے سے ہمیں حوصلہ افزائی ملی۔

پروگرام شروع کرنے کے لئے تقریبا تیئس لاکھ کارکن اور رضاکار سترہ کڑور بچوں کو حفاظتی قطرے پیلانے کا کام انجام دینگے اوریہ مفت اعلان ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار گیارہ میں بھارت کے مغربی بنگال کے مشرقی ریاست میں دو سالہ بچی میں اس وائرس کا پتہ چلا تھا۔ اب اس پروگرام کے شروع ہو جانے سے اس وائرس کو ملک سے تین سال کے اندر ختم کیا جاسکتا ہے۔

صنعا: ایرانی سفارتکارکےاغواکی کوشش کےدوارن سفارتکارجان بحق

0

یمن میں ایرانی سفارت کارکواغوا کرنےکی کوشش میں مزاحمت پر اغوا کار کی فائرنگ سے سفارتکار جاں بحق ہوگئے۔

یمن میں مقیم ایرانی سفارتکار کو رہائش گاہ کے قریب مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، سفارتکار کی مزاحمت پر اغوا کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعداغوا کار موقعے سے فرار ہوگئے۔

سفارتکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ یمنی حکام کے مطابق کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ یمن میں غیر ملکی سفارتکاروں کو اغوا کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، دہشتگردسفارتکاروں کے اغوا کے بعد جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
   

قاہرہ: نئے آئین کی تشکیل کے لئے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان

0

مصر میں نئے آئین کی تشکیل کے لئے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق اٹھانوے فیصد مصری عوام نے نئے آئین کی تشکیل کو مصر کے مستقبل کےلئے خوش آئند قرار دے دیا۔

مصر میں سپریم الیکشن کمیٹی کیجانب سے جاری شدہ ریفرنڈم کے نتائج کےمطابق اٹھانوے فیصد مصری عوام ملک میں نئےآئین کے نفاذ کے حق میں ہیں اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر سپریم الیکشن کمیٹی کے سربراہ نبیل سلیب کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم نہایت کامیاب رہا جس میں دو کروڑ سے زائد مصریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا جو مصر کی آبادی کا اڑتیس اعشاریہ چھ فیصدہیں۔

مصر میں گذشتہ برس جولائی میں محمد مرسی کی حکومت کےخاتمےکے بعد سے مصر کی سابق حکمران جماعت اخوان المسلمون پر اس کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ماسکو: مذہبی تہوار پریخ ٹھنڈے پانی میں زائرین کی ڈبکیاں

0

شدید برفباری، خون جما دینے والی سردی اور یخ ٹھنڈے پانی کے تصور سے ہی انسان تھرتھر اجائے تاہم بعض جگہ مذہبی عقائد و رسومات کی ادائیگی اس طرح بھی ہوتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر لوگ دنگ رہ جائیں۔

روسی دارلحکومت ماسکو میں ایسے ہی ایک مذہبی تہوار کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد خصوصی دعا میں شرکت کے لیے انقلابی اسکوائر پر جمع ہوئی، دعا کے بعد مذہبی عقیدے کے مطابق خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے اپنے گناہوں کی تلافی اور بخشش کے لیے سخت سرد موسم یعنی منفی سترہ سینٹی گریڈدرجہ حرارت میں یخ ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگائیں تو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔

خصوصی دعا میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ہر سال انیس اور بیس جنوری کی درمیانی شب کی ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جس میں توبہ کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے، ان افراد کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے پانی میں غوطے لگانے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ گناہوں سے نجات حاصل کی جائے۔ اس عمل سے نہ صرف گناہوں کی تلافی ہوتی ہے بلکہ صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
   

پیرس: فرانسیسی خاتون اول صحتیابی کے بعداسپتال سے فارغ

0

فرانسیسی خاتون اول ویلیری ٹرائرویلیور صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی۔

غیرملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسیس اولاند کی اہلیہ جو اپنے شوہر کے معاشقہ اسکینڈل کی خبریں سن کر ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئی تھی، صحتیابی کے بعد وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں ہیں۔

فرانسیسی صدر نے اپنی اہلیہ کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کو کسی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، تاہم ایک بار پھر انہوں نے معاشقہ اسکنڈل پر بات کرنے انکار کردیا ہے۔