بھارتی وزیر ششی تھرور کو پاکستانی صحافی سے دوستی مہنگی پڑ گئی، ایک جانب ان کی اہلیہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں تو دوسری جانب وہ دل کی بیماری کا بہانہ کرکے اسپتال پہنچے لیکن ڈاکٹروں نے چند منٹ میں ہی فارغ کردیا۔
کہا جاتا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارتی وزیرششی تھرور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جب پاکستانی صحافی کے ساتھ ان کے افئیر کے قصے ٹوئٹر کے ذریعے عام ہوئے اور ان کے اس افئیر کا بھانڈا پھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سنندا پُشکرتھیں۔
شوہر کی بے وفائی کا صدمہ نہ جھیل پائیں یا معاملہ کچھ اور تھا، سنندا پشکرہوٹل کے ایک کمرے میں پراسرار حالات میں مردہ پائیں گئیں، پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ بھارتی وزیر سے ملاقات ایک دورے میں ہوئی تھی اور انہوں نے صرف ان کا انٹرویو کیا تھا اس زیادہ اور کچھ نہیں۔
ششی تھرور ایک تو اہلیہ کی موت کے صدمہ سے اور دوسرے پولیس کی پوچھ گچھ کا خوف سے اسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو دل کو قابو میں پایا ، اس لئے فورا ہی فارغ کر دیا۔