جمعہ, جنوری 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29028

ملک کے کئی بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

0

ملک کے کئی بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے چترال،مالاکنڈ، مینگورہ ، دیامراورغذرمیں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے پھیل گیا اور لوگ شدید سرد موسم کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلےکامرکز افغانستان میں ہندوکش کےپہاڑی علاقے میں ستر کلومیٹر زیر زمین تھا۔

الطاف حسین کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرکارکنان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین

0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی، سمیت سندھ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں شرکت کرنے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کرنے پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ، کے کے ایف کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی اور سرکار دو عالم پر درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں ۔الطاف حسین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم کیو ایم کے تمام رہنماوٴں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اور کارکنوں نے عاشقان رسول کی سہولت کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے۔

جلوسوں کے شرکاء کیلئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ، دودھ کے شربت اور لنگر تقسیم کیا جس پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات بالخصوص میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان جلوس کے شرکاء کیلئے رضاکارانہ طورپر اپنی خدمات پیش کرنے کراچی سمیت سندھ بھر کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

 

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 29ملزمان گرفتار

0

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں مختلف علاقوں سے انتیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

کراچی میں قیام امن کے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹاون سیکٹر فائیو جے شفیق ہوٹل ،گڈاپ ٹاون جنت گل ٹاون، سہراب گوٹھ،چاکیوڑہ ، کلا کوٹ، لیاقت آباد، رنچھوڑ لائن،شاہ فیصل کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے انتیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے خودکار رائفل اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
   

بیوروکریٹس کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویزمشرف کو کیوں نہیں، خواجہ سعد رفیق

0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف عوام کی نظر میں مجرم ہیں ، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویز مشرف کو کیوں نہیں۔

لاہور میں جاری ایک بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عوام کی نظر میں مجرم ہیں، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویزمشرف کو کیوں نہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے لیجانے کے لیے قانون کی بالادستی قائم کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خفیہ طریقے سے ہمدردیاں حاصل کرنے والے ناکام ہوں گے۔
   

۔سعودی عرب میں قید پاکستانیوں پر خاموشی افسوسناک ہے، عمران خان

0

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پندرہ ہزار پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پندرہ ہزار سے زائد پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب پاکستانیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا شرمناک ہے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیر انسانی رویہ قابل مذمت اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی مشن ان افراد کو قانونی مدد فراہم کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں پر پھنسے پاکستانیوں کی مدد نہ کی گئی تو تحریک انصاف سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کے حوالے سے پٹیشن دائر کرے گی۔
   

حکومت شدت پسندوں کی سر کوبی کا فیصلہ کرے، سید خورشید شاہ

0

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سکھر ائیر پورٹ پر میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھامذاکرات میں تاخیرمجرمانہ عمل ہے، حکومت کو چاہیےکہ طالبان سے جلد بات چیت کا آغازکرے یا ان کی سر کوبی کا اعلان کرے، حکومت مسائل حل کر نےمیں سنجیدہ نہیں، بار بار احتجاج کےباوجود وزیر اعظم اسمبلی میں نہیں آتے۔

پرویز مشرف سے متعلق انھوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ سابق صدر کو کسی ڈیل کے تحت ملک سے باہر بھیجا جائے اسیلئے ہم عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں، قائد حزب اختلاف کاکہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ہر حال میں ہوں گے لیکن انتخابات کی تاریخ مقرر کرنا ہے ہمارا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا کام ہے۔

انھوں نے کہا چوہدری نثارکے مطابق ملک بھرسے اسی ہزار ووٹ ایسے ہیں جن کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، اس سے ثابت ہوا کہ دھاندلی سے متعلق ہمارے خدشات درست تھے ۔ایک سوال ان کا کہنا تھا حکومت فرینڈلی اپوزیشن کافائدہ نہ اٹھائے بلکہ جلدعوامی مسائل کا حل نکالے ورنہ اپوزیشن حکومت کا کاؤنڈاؤن شروع کر دے گی۔
   

نبی ﷺکی تعلیمات میں ہی مسائل کاحل ہے، یوسف رضا گیلانی

0

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پرعمل کرکےملک کومشکلات سے نکالاجاسکتا ہے، انھوں نےطالبان کوبھی سنت رسول ﷺپر عمل کرنے کی دعوت دی۔

ملتان میں عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کی دستار بندی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہاملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے طالبان کو بھی نبی اکرم ﷺکی سیرت پر عمل کرنے کی دعوت دی۔
   

ڈی جی رینجرز سندھ نے پولیس میں تبادلوں پر تشویش کا اظہار کردیا

0

کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کی قیادت میں اہم اجلاس ہوا،جس میں سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں تبادلوں پر غور ہوا۔

میجرجنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ پولیس میں تبادلے کسی بھی طرح کراچی اور سندھ کے مفاد میں نہیں، بلکہ اس کے نتیجے میں ٹارگٹڈ آپریشن کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ڈی جی رینجرز نے اس امید کا اظہار کیا کہ بغیروجہ بتائے پولیس میں تبادلے نہیں کئے جائیں گے اور وزیراعظم کی ہدایت پر من وعن عمل کیا جائے گا۔
    
   

دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

0

سرور کائنات ،سرکار دو عالم، حضرت محمدمصطفی صلی ہو علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت، دنیا بھر میں جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ مختلف ممالک میں محافل نعت منقعد کی جارہی ہیں جس میں ثنا خواں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اور چھوٹے بڑے جلوس بھی میلاد کی تقریبات کا حصہ ہیں۔

بھارت، بنگلہ دیش، فلسطین اور عرب عمارات میں شمع رسالت کے پروانے انتہائی جوش و خروش سے اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں ۔ خصوصی تقریبات میں مقررین حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ بیان کررہے ہیں۔

امریکا، برطانیہ, بیلجیم، اٹلی اور دیگر یورپی ملکوں میں رہنے والے مسلمان بھی عید میلاد النبی منا رہے ہیں۔ گھروں میں چراغاں کیا جا رہا ہے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی عید میلاد النبی کے جلوسوں کا حصہ ہے۔

سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، ممنون حسین

0

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے اسوہ حسنہ کی پیروی کے زریعے ہی اسلام کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔ حکومت روز اول سے کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیر اہے۔

جشن عید میلاالنبیﷺ کی مناسبت سے قومی سیرت النبی کانفرنس ہرسال کی طرح اس سال بھی ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جسمیں صدر مملکت ممنون حسین سمیت پارلیمینٹیرینزاور علماکرام نے شرکت کی، کانفرنس سےخطاب میں صدرممنون حسین نےکہا سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اسوةہ حسنہ کی پیروی کرکےہی اسلام کی اصل روح دنیا کے سامنے پیش کی جاسکتی ہے، انہوں نےحکومتی ذمہ داران کو عوام سے انصاف اور وسائل کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت کی، صدرمملکت نے کانفرنس کے موقع پر سیرت النبی ﷺ پر بہترین کتب اور مقالات لکھنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔