امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان میں تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، دوہزار چار سے اب تک تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس لوگ مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں2 ہزار 787 دہشت گرد اور 307عام شہری تھے، جب کہ تین سو چونتیس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون حملے 2010 میں ہوئے، جن میں آٹھ سو انچاس لوگ مارے گئے، دو ہزار تیرہ میں 153 اور دوہزار بارہ میں 306 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ دوہزارگیارہ میں 517 دو ہزار نو میں 549 دو ہزار آٹھ میں 298 افراد ڈونز کا نشانہ بنے۔
رپورٹ کے مطابق اوباما دور میں پاکستان میں ڈرون حملوں میں دو ہزارچھ سو باہتر افراد جب کہ بش دور میں چار سو ستتر افراد ان حملوں کا نشانہ بنے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں ہوئے۔