جمعرات, جنوری 23, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29189

امام بارگاہوں پر حملے اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں،ناصر عباس جعفری

0

سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام بار گاہوں پر حملہ اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں جو شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی امام بارگاہ پر خود کش حملہ سمیت پنجاب بھر میں ہونے والی تمام تر دہشتگردی کی ذمہ دار پنجاب حکومت پر ہے۔

انتظامہ کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی میں ملوث کوئی بھی گرفتار نہ ہو سکا، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے مدرسے قائم ہیں، جہاں دہشتگرد تیار ہو رہے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے عین مطابق حکومت کر رہی ہے یوں لگتا ہے جیسے پنجاب میں دہشتگرد حکومت کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ حکومت کی بنائی ہوئی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب پولیس بھی ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں پر حملے اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں، جو شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن شیعہ اور سنی اکٹھے ہیں اور آئندہ بھی اکٹھے رہ کر پاکستان کو آگے لے کر چلیں گے۔
       

اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

0

سپریم کورٹ کی جانب سے نو فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت پر اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا، ایف بی آر نے کمی واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اوگرا نے سی اين جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جس سی اين جی کی قيمت ميں ایک روپيہ تیئس پيسے کم ہوگئی ہے۔

ریجن ون کے لئے سی این جی ایک روپے تیئس پیسے جبکہ ریجن ٹو کے لیے سی این جی اکیسٹھ پیسےسستی ہوگئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سی این جی پر عائد جی ایس ٹی کو چھبیس فیصد سے کم کرکے سترہ فیصد کر دیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اورپوٹھوہار میں سی این جی کی نئی چوہتر روپے پچیس پیسے ہوگئی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں نئی قیمت چھیاسٹھ روپے چودہ پیسے ہوگئی ہے، دوسری جانب ایف بی آر نے کمی واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
   

ہالی ووڈ: روب دا موب کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

0

پریمی جوڑے کی سچی کہانی پر مبنی کرائم تھرلر روب دا موب کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، فلم اگلے برس اکیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  

روب دا موب نیویارک شہرکی سچی کہانی ہے، جسے ریمنڈ دی فیلییتا نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس کی اسکرین رائٹنگ کے فرائض جونیتھن فرنینڈز نے ادا کیے ہیں، مرکزی کرداروں میں مائیکل پٹ، نینا اریانڈا، انڈی گارشیا، مائیکل رسپولی اور رے رومانو شامل ہیں۔

فلم کی کہانی نیویارک کے ایک پریمی جوڑے کےگرد گھومتی ہے، جو مقامی مافیا کے کلبز کو لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں تاہم کچھ ہی عرصے بعد مافیا اور ایف بی آئی انکے تعاقب میں لگ جاتی ہے۔

ب یہ دونوں مافیا اور ایف بی آئی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں، اس کا پتا تو اگلے برس اکیس مارچ کو ہی چلے گا، جب فلم بڑے پردے پر جلوے بکھیرے گی۔
   

وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

0

وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی خود دھماکے کی مذمت کی ہے۔۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور مجلس وحدت المسلمین نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصرعباس نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان قائم کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔۔ چہلم امام حسین سے پہلے اس طرح کے واقعات حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ حکومت حالات کنٹر ول کر نے میں ناکام ہو چکی، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ مستعفی ہو جائیں۔

جعفریہ الائنس نے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔۔ متحدہ بین المسلمین فورم کے سربراہ مولانا تنویر الحق تھانوی بھی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

0

 کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کسی بھی پیشکش کومسترد نےکا اعلان کردیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالعدم طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں، وہ پاکستان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملا فضل اللہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت در پردہ ان کیخلاف ایکشن کا منصوبہ بنارہی ہے۔

کراچی : اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا

0

اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا جبکہ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر بم کا ہے۔
         اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں عسکری اسپتال کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی ایس پی اورنگی چودھری اسد نے دھماکے کو گیس پائپ لائن کا دھماکا قرار دیدیا۔ لیکن جب بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیموں نے تحقیقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ پائپ لائن پھٹنے کا نہیں بلکہ کریکر حملے کا ہے ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے کریکر پھٹنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔اورقریبی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا جس مکان کو نقصان پہنچا ہے وہ سابقہ یوسی ناظم صدیق اکبر کا ہے ، تحقیقاتی ادروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کریکر حملہ سابقہ یوسی ناظم کے گھر پر کیا گیا ہے۔

 

جماعت اسلامی سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرے گی، حافظ نعیم

0

جماعت اسلامی کراچی نے سندھ کےبلدیاتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے مطابق سندھ بلدیاتی آرڈیننس دو ہزار تیرہ عوام کی توہین اور جمہوریت کی نفی ہے ، جس میں پینل کا نظام متعارف کروا کر فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھولا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیارات سلب کیے گئے ہیں۔

 

راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہردھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 جاں بحق

0

راولپنڈی کے علاقے گریسی لائن کی امام بارگاہ کے باہرخود کش بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آورنے ایئرپورٹ کے قریبی علاقے گریسی لائن کی امام کے پارکنگ ایریا میں خود کواڑالیا جس سے ایک سب انسپکٹر اور دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او سمبیت تین پولیس اہلکاربھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے سے کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کونقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے وقت امام بار گاہ میں مجلس عزاجاری تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی عملہ اور پولیس حکام موقعے پرپہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کر رہا ہے۔

پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

0

پاکستان اور بھارت کے ڈائرکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی ملاقات چوبیس دسمبر کو ہوگی،اس ملاقات کی دعوت پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض کی جانب سے چوبیس دسمبر کو اپنے بھارتی ہم منصب کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاک بھارت سرحدی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال بالخصوص ماضی قریب میں ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے جس میں دونوں جانب سے جوانوں اور افسروں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آئے اور املاک کو نقصان پہنچا ، یہ ملاقات پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں ہو گی۔
   

مولانا فضل الرحمان کی بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے نئی دہلی میں ملاقات

0

ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ پیغام امن کے ساتھ بھارت آئے ہیں، دنیا کی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں، کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے برابری کی سطح پر بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے مو لا نا فضل الرحمن کی بھارت میں آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے اس طرح کے دوروں سے عوام میں قربت بڑھے گی۔

مولانا فضل الرحمن کا اس موقع پر کہنا تھا امن کےلئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا مذاکرات کی میز پر حل ہونا چاہیئے ، سلمان خورشید نے اتفاق کیا کہ اگر دونوں ممالک کی عوام میں رابطوں میں تیزی لائی جائے تو خوشگوار تعلقات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجائےگا۔