ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم بھی ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ تھے جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین میں کنور نوید جمیل، وسیم اختر، زبیر احمد خان شامل تھے۔
اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ الطاف حسین نے سندھ کو ماں کہا، ماں کے دو حصے نہیں ہوسکتے، ایاز لطیف پلیجو نے متحدہ کے وفد کی تشریف آوری پراْن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ کے لوگوں کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔
کراچی میں رہنے والوں کو حقوق ملنے چاہئیں اور ایم کیو ایم تمام سندھیوں کیلئے بھی آواز بلند کرے، ایم کیو ایم کے رہنما نے اس موقع پر ایاز لطیف کو نائن زیرو آنے کی بھی دعوت دی۔