ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29997

دنیا بھر میں نئے سال دوہزار چودہ کا استقبال آتشبازی ، اور رنگا رنگ تقاریب سے کیا گیا

0

دوہزار تیرہ کی رخصت اور دوہزار چودہ کی آمد، نیا سال شروع ہوتے ہی دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا استقبال نہایت پر جوش انداز سے کیا گیا،

دوہزار تیرہ کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں غروب ہوا، نیوزی لینڈ میں آک لینڈ کے اسکائی ٹاور کے ذریعے زبردست آتشبازی کرکے دوہزار چودہ کا استقبال کیا ۔

سڈنی میں تو دوہزار چودہ کے استقبال ایسے کیا گیا کہ آسمان پر رنگوں کی بہاریں تھی، عوام میں جوش وخروش تھا سڈنی کے ساحل پر حد نظر تک رنگ ہی رنگ بکھیرے نظر آرہے تھے رنگا رنگ تقریب اور آتشبازی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا گیا کہ جس کو دیکھکر آنکھیں دنگ رہے گئی۔

جاپان میں نئے کی آمد پر گھنٹے بجائے گئے جبکہ دئبی میں نئے سال کی آمد کی تیاریوں شروع ہوگئی ہے اور آتشبازی سے آسمان پر دلفریب رنگوں کی چادر اوڑھا دی گئی۔

سال2013: پاکستان فلم، سینمااور فیشن انڈسٹری کیلئے سب سے بہتر رہا

0

سال دوہزارتیرہ پاکستان فلم، سینما اور فیشن انڈسٹری کیلئےگزشتہ ایک عشرے میں سب سے بہتر رہا،مگر شوبز کے افق پر چمکنے والے بہت سے ستارے ہمیشہ کیلئے ڈوب گئے۔

سال دوہزار تیرہ میں ملکی اور غیرملکی53 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں جن میں باکس آفس پر کامیابی کے اعتبار سے اے آروائی فلمز کی وار پہلے نمبر پر رہی جبکہ اسی ادارے کی دو فلموں زندہ بھاگ اور میں ہوں شاہد آفریدی کی کامیابی سے لالی وڈ پر چھائے مایوسیوں کے بادل چھٹ گئے سینیر اینکر مبشر لقمان کی رٹ پر غیرقانوںبھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی۔

جبکہ سینما اور فلم انڈسٹری کے مابین معاہدہ طے پایا،نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر اور اداکار نشیلا کے علاوہ دنیائے موسیقی کی خوبصورت آوازیں مہناز،زبیدہ خانم اور ریشماں ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئیں 2013ملکی فیشن انڈسٹری کیلئے بھی بے خوشگوار رہا جبکہ ملکہ سکینڈلزویناملک، معروف ماڈل مہرین سید،جگن کاظم اور ثنابلوچ پیا گھر سدھار گئیں

نئے سال کا تحفہ ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو تک کمی

0

صارفین کے لیے نئے سال کا تحفہ ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 159ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد مقامی مارکیٹ کی قیمت میں 20000روپے تک کمی ہو ئی ہے ۔

جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرمیں دو سو پینتیس اورکمرشل سلنڈر میں905روپے کمی ہوگئی، عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل سے کیا جائے گا، اوگرا قانون کے مطابق قیمتوں میں کمی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی باردسمبرکے ماہ میں قیمت میں مسلسل کمی ہونا حکومت کی بہتر حکمت عملیکا ثبوت ہے۔

 

انکم سپورٹ پرگروام میں بہت بےقاعدگیاں ہوئیں، سینیٹر انور بیگ

0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہ سابق سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئیں۔ ایف آئی اے یا نیب سے تحقیقات کرائیں گے۔ انور بیگ اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

بے نظر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ کہتے ہیں کہ اس وقت ستر لاکھ سے زائد افراد انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے اس فلاحی ادارے کا نام تبدیل نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ رقم میں دو سو روپے اضافہ بھی کر دیا ہے۔ ساؤنڈ بائٹ انور بیگ نے کہا کہ وسیلہ حق پروگرام میں دو ارب روپے سے زائد رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پورے ملک میں سروے کرایا تو خوفناک رپورٹ سامنے آسکتی ہے۔ ساؤنڈ بائٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات ایف آئی ے اور نیب سے کرائی جایں گی۔ ساؤنڈ بائٹ ایک سوال پر سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ پروگرام کو اب خاص طور پر جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں موئثر بنایا جائے گا جہاں غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والو ں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ کیمرا مین جاوید الطاف کے ساتھ جہاں زیب علی، اے آر وائی نیوز، اسلام آباد۔
   

پرویزمشرف خودکوبچانے کیلئےفوج کانام استعمال کررہےہیں، چوہدری نثار

0

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کاکہناہے دہشت گردی کے خلاف قوم اورادارے متحدہیں مذاکرات کے حوالے سے جلدپیشرفت ہوگی، پرویزمشرف خود کوبچانے کیلئےفوج کانام استعمال کررہے ہیں۔

راولپنڈی میں ریجنل پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدی نثار کاکہناتھا شمالی وزیرستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا،مذاکرات پہلی ترجیح ہیں چند روز میں مزید پیش رفت ہوگی، مذاکرات کیلئےٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔

چوہدری نثار چوہدری نثار کاکہنا تھا قومی سلامتی پالیسی کامسودہ تیارہے جلد کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔۔چوہدری نثار کا کہنا تھا پرویزمشرف نے اپنے دورمیں فوج کانام غلط استعمال کیا،اور اب وہ خود کوبچانےکیلئےفوج کانام استعمال کررہےہیں۔

چوہدری نثارکا کہنا تھا حکومت پرتنقید کرنے والے گزشتہ پانچ سال کاموجودہ چھ ماہ سے موازنہ کریں، چوہدری نثار چوہدری نثار نے مہنگائی سےمتعلق چوہدری شجاعت کابیان مثبت قرار دیا، کراچی میں امن وامان کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے رینجرز کو صوبائی حکومت کی مشاورت سے مزید اختیارات دیناچاہتے ہیں۔ 

اٹک: آرمی چیف کا اٹک آرٹلری کور کا دورہ

0

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اٹک آرٹلری کور کا دورہ کیا اور سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت کی۔

پاکستان کے آرمی چیف نے جنرل راحیل شریف اٹک آرٹلری کور کا دورہ کیا اورسالانہ کمانڈنگ آفیسر زکانفرنس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو مستقبل کے چیلنجز کے تناظر میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

عسکری قیادت اپنے ماتحتوں کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھے انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے،عاصمہ جہانگیر

0

سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے، سابق صدراور انکے حامیوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ طاقت کے مراکز اس وقت پرویز مشرف کے ساتھ نہیں،اگر طاقت کے مراکز پرویز مشرف کے ساتھ ہوں تو کون انہیں سزا دینے کی جرات کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا آج جو لوگ اچھل اچھل کر پرویز مشرف کیخلاف مقدمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کل ان کے ساتھ تھے۔

سابق صدراور آرمی چیف کاسابق فوجیوں کی تنظیم فرسٹ فورم سےخطاب

0

سابق صدر پاکستان اورو سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹا ئرڈ پر ویز مشرف نے اپنے مقدمے کی کا رروا ئی شروع ہو نےسے ایک دن پہلے سابق فو جیو ں کی تنظیم فرسٹ فورم سے خطا ب کیا۔

سابق چیف آف آرمی اسٹا ف اور سابق صدر مملکت پر ویز مشرف نے اپنے سابقے ادارے کے ریٹا ئرڈ افراد کی تنظیم فرسٹ فورم سے ویڈیو لنک خطا ب میں اپنے دور حکو مت کی اچھا ئیو ں کو گنوایا ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کے اصل ایشوز پر بات نہیں کیجا رہی میرے دور حکو مت میں ملک کی حا لت بہتر تھی جب میں نے اقتدار چھو ڑا تو ڈا لر اکسٹھ روپے کا تھا جبکہ آج سو روپے سے زائد کا ہو چکا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ان کے تما م اقدامات ملک و قوم کیلئے تھے جبکہ آج پا کستان نیچے کیجا نب جا رہا ہے عوام با لخصو ص غریب عوام مشکل میں ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے دور حکو مت میں پا کستان ہر اعتبا ر سے ایک مکمل ریا ست کی تصویر پیش کررہا تھا۔

پاکستان میں 2013 کا آخری سورج غروب ہو گیا

0

بہت سی کامیابیوں ، ناکامیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے دو ہزار تیرہ کا آخری سورج پاکستان میں غروب ہو گیا. بہت سی ناکامیوں ، کئی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے دو ہزار تیرہ کا آخری سورج غروب پاکستان میں ہو گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر کے رخصت ہوئی اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائی۔

چھ برس تک مسلح افواج کے سربراہ رہنے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آرمی ہاوس کالی کرتے ہوئے مسلح افواج کی کمان جنرل راحیل شریف کے سپرد کی، متحرک عدلیہ کی بنیاد رکھنے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوئے اور ان کی جگہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نئے چیف جسٹس بنے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف وطن واپس آئے اور ان کے خلاف قائم مقدمات میں کارروائی جاری ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کا سلسہ بھی روکا نہ جا سکا۔ سینکڑوں گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے اور ہزاروں بچے یتیم ہوئے۔ رواں سال کے دوران جہاں شوبز سمیت کئی شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات ہم سے جدا ہوئیں تو کھیل کے میدانوں میں کئی کامیابیاں بھی پاکستان کے حصے میں آئیں۔

اپنی شناخت پرفخردرست ہےپرکسی کی تذلیل نہ ہو، الطاف حسین

0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اپنی شناخت پر فخرکرنا درست ہے تاہم کسی دوسرے کی شناخت کی تذلیل وتحقیرکرنا یا اس بنیادپر ان کے ساتھ نفرت و تعصب اورامتیازی سلوک کرناکسی بھی طورپردرست اورقابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں برطانیہ کے مختلف کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات کو دیے گئے لیکچر میں کہی۔

لیکچر میں مختلف زبانیں بولنے والے طلبہ وطالبات شریک تھے۔ شناخت کے موضو ع پر طلبہ وطالبات کولیکچر دیتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ دنیامیں جوفردبھی پیدا ہوتاہے وہ اپنی ایک شناخت رکھتاہے۔ یہ شناخت انفرادی بھی ہوتی ہے اوراجتماعی بھی ۔ شناخت کااعتراف اوراس پر فخر کرنانہ توتعصب ہے اورنہ ہی خلاف مذہب اورخلاف شرع ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید کی سورہء الحجرات میں ارشاد فرمایاکہ ”ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیداکیا اورتمہیں قوموں اورقبیلوں میں تقسیم کیاتاکہ تمہاری آپس کی شناخت ہوسکے“۔اس آیت ربانی کاواضح مطلب یہ ہے کہ انسانوں کی قبیلوں اورقوموں میں تقسیم اپنی شناخت کی غرض سے ہے اوریہ تقسیم اللہ کی جانب سے کی گئی ہے۔لہٰذا اپنی شناخت سے انکار اللہ تعالیٰ کے فرمان سے انکار ہے۔

الطاف حسین نے کہاکہ کسی بھی شخص کااپنی شناخت کوکھل کرتسلیم کرنا اورخودکوفخریہ پنجابی،پختون، سندھی، بلوچ ، سرائیکی، مہاجر، کشمیری، ہزارہ ، گلگتی یا بلتستانی کہنا کسی بھی طرح نہ تومتعصبانہ عمل ہے اورنہ ہی غلط عمل ہے۔اپنی شناخت پر فخرکرنا تودرست عمل ہے تاہم کسی دوسرے کی شناخت کامذاق اڑانا، ان کی تذلیل اور تحقیر کرنا یا اس بنیادپر ان کے ساتھ نفرت، تعصب اورامتیازی سلوک کرناکسی بھی طور پردرست اورقابل قبول نہیں ہے۔

الطاف حسین نے طلبہ وطالبات سے کہاکہ آپ کومیری یہ تلقین ہے کہ آپ خواہ مہاجرہوں یا سندھی، بلوچ ہوں یاپختون،پنجابی ہوں یا سرائیکی، اپنی شناخت کونہ بھولیں لیکن ساتھ ساتھ یہ عہدبھی کریں کہ آپ کسی شخص کواس بنیاد پر زیادتی ، ناانصافی ، نفرت اورتعصب کا نشانہ نہیں بنائیں گے کہ اسکی شناخت آپ سے مختلف ہے۔ آپ کسی سے اس بنیاد پر نفرت نہیں کریں گے کہ اس کی زبان، رنگ، ملک، مذہب یافقہ آپ کی زبان، رنگت ،قومیت یامذہب سے مختلف ہے۔

آپ ظلم کوظلم کہیں اور مظلوم کی حمایت کریں خواہ وہ کسی بھی علاقہ، زبان یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔اسی جذبہ سے مہاجروں، سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں، بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں، گلگتی اور بلتستانیوں میں حقیقی بھائی چارہ جنم لے گا، پاکستانیت فروغ پائے گی اورقومی اتحاد ویکجہتی میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پرسوال جواب کاسیشن بھی ہواجس کے دوران طلبہ وطالبات نے لیکچر کے موضوع کے حوالے سے الطاف حسین نے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے تفصیلی جواب بھی دیے۔