پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 30428

خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

0

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

پرانے آڈٹ اعتراضات کا جائزے لینے کے لیے تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کی، شفقت محمود کی سربراہی کمیٹی میں انیس سو اٹھانوے سے لیکر انیس سو نناوے تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔

نوید قمر کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دوہزار دو سے دو ہزار تین اورعاشق گوپانگ کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دو ہزار سات سے دو ہزار آٹھ تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی جبکہ دو ہزار دس سے دوہزار تیرہ تک کے تمام اعتراضات پبلک اکاؤنٹس میں نمٹائے جائیں گے۔

کمیٹی کے چئیرمین خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں تمام بیک لاگ کلیئر کر لیں گے، انیس سو نناوے سے لیکر دو ہزار آٹھ تک مکمل ہونے والے تمام منصوبوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے قومی خزانے کے کھربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔

مشرف عدالت میں پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں،اعتزاز احسن

0

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف عدالت میں پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں، انہیں صفائی کا پورا موقع ملنا چاہیئے۔

سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع ملے گا، مشرف عدالت میں پیش ہوں، اعتزاز احسن کے خیال میں فوج کسی بزدل آرمی چیف کا ساتھ نہیں دے گی، نہ ہی عدالتی کارروائی میں مداخلت کرے گی۔ 

اعتزاز احسن نے کہا کہ فوج نے مداخلت کا سوچا تو اپوزیشن بھی جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑٰی ہوگی، اپوزیشن جماعتیں اور حکومت مل کر جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔

بلوچستان لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 پیش کر دیا گیا

0

بلوچستان لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دو ہزارچودہ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، پولیس اہلکاروں پرتشدد کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران بھی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کا ترمیمی مسودہ قانون دو ہزار چودہ ایوان میں پیش کر دیا گیا، بل صوبائی وزیر بلدیات مصطفی خان ترین نے پیش کیا۔

اس کے ساتھ جعفر خان مندوخیل کی ڈیرہ اسماعیل خان بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور موٹر وے پولیس تعینات کرنے کی قرارداد بھی مشترکہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اجلاس کی خاص بات پولیس اہلکاروں پرتشدد کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کیتھران کی آمد تھی وہ بکتر بند گاڑی میں اسمبلی پہنچے ۔

بلوچستان اسمبلی نے آرڈر پاس کیا تھا، جس کی بدولت انھیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت ملی، اس سے پہلے سردار عبدالرحمن کھیتران کو سخت سیکیورٹی میں بارکھان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا، رکن اسمبلی کو ان کی رہائش گاہ میں رکھا گیا ہے، جسے سب جیل قرار دے دیاگیا ہے۔
       

امن کیلئے سوات نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، نواز شریف

0

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امن کیلئے سوات نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سوات کےلوگ قرضہ اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، قرضہ اسکیم میں کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔

سوات میں قرضہ اسکیم کی تقریب سےخطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو اسکا حق ملے گا ایک صوبے کا حق کسی دوسرے صوبےکو نہیں دیا جائے گا۔ 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سوات کے نوجوان قرضہ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، قرض اسکیم میں ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے حصہ دیا جائے گا، وزیراعظم نے امیر مقام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ افسوسناک ہے ،سوات کی انتظامیہ، پولیس اور فوج  نے امن کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں۔

 

پی سی بی کے برطرف چیئرمین ذکا اشرف اپنے عہدے پر بحال

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف اپنے عہدے پر بحال ہوگئے، ذکا اشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی، ذکا اشرف کی بحالی کا فیصلہ جسٹس ریاض احمد اور جسٹس نورالحق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے دیا۔

بنچ نے پی سی بی کے موجود عبوری سربراہ نجم سیٹھی کو انکے عہدے سے ہٹا دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذکاء اشرف کو جولائی 2013 دو ہزار تیرہ کو ان کے عہدے سے بدعنوانی کے الزام پر ہٹایا تھا، عدالت نے ذکا اشرف کی اپیل پر پندرہ روز پہلے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
       

امریکا میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی نمائش جاری

0

امریکا کے شمالی شہر ڈیٹرائٹ میں کاروں کے دلدادہ افراد کیلئے انٹرنیشنل آٹو شو جاری ہے، جسمیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراہستہ گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

امریکا کے شمالی شہر ڈیٹرائٹ میں سالانہ آٹو شو میں گاڑیوں کے چمکتے دمکتے نت نئے ماڈلز کی نمائش جاری ہے، نمائش میں دنیا بھر سے معروف گاڑیوں کی کمپنیاں سال دو ہزار چودہ کیلئے نئے، پر آسائش جدید ٹیکنالوجی سے لیس ماڈلز متعارف کروارہے ہیں۔

آٹو شو میں رکھی گئی چمچماتی گاڑیوں کے ماڈلز اور خوبصورت ڈیزائنز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، گاڑیوں کے بارے میں کار مینو فیکچررز کا دعوٰی ہے کہ مستقبل میں ان گاڑیوں کی مدد سے وقت اور ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے گی۔

بلوچستان بدامنی کیس: چیئرمین وائس آف مسنگ پرسن طلب

0

سپریم کورٹ نے بلوچستان بدامنی کیس میں چیئرمین وائس آف مسنگ پرسن کوطلب کرلیا، عدالت نے آئی جی ایف سی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی نقل بھی دراخوست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔

بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک اور جسٹس ثاقب نثار پر مشتمل بینچ نے کی، بلوچستان حکومت کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ تیرہ افراد کو لاپتہ کرنے کا الزام ایف سی پر ہے۔

آٹھ افراد کے بارے میں ایم آئی کو مدد کا الزام دیا جارہا ہے جبکہ چھ افراد کے بارے میں دعوی ہے کہ انہیں پولیس لے گئی، دیگر تئیس افراد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں گئے۔

اعلیٰ عدالت نے چیئرمین وائس آف مسنگ پرسن نصراللہ بلوچ کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلات تحریری طور پر فراہم کریں تاکہ مناسب کاروائی کی جائے۔

عدالت نے آئی جی ایف سی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی نقل دراخوست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تیس جنوری تک ملتوی کردی۔
       

میلسی میں زہریلے کھانے سے 3بچوں کی ہلاکت، وزیراعلیٰ کا نوٹس

0

میلسی میں زہریلا دودھ  پینے والے چار میں سے تین بہن بھائی چل بسے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

میلسی میں منگل کے روز نور پورکے علاقے کی رہائشی صغراں بی بی کے چار بچوں کی کھانا کھانے کے بعد حالت اچانک غیر ہوگئی تھی، بچوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دس سالہ زاہد راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوران علاج حمیرا اور مجاہد بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ چاروں بہن بھائیوں کی حالت کھانا کھانے اور دودھ پینے کے بعداچانک خراب ہوگئی تھی، پولیس کا ابتدائی تفتیش کے کہنا ہے کہ بچوں کی موت دودھ پینے سے واقع ہوئی، جس میں ممکنہ طور پر کوئی زہریلی چیز ملی ہوئی تھی۔
       

افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی آج ہی فراہم کرنے کا حکم

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گا ڑی آج ہی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بُلٹ پروف گاڑ ی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، شیخ فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ سابق چیف جسٹس کو صرف نوے روز کیلئے خطرہ نہیں، انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزراء کی گاڑیوں کے خرچے بھی حکومت برداشت کرتی ہے، سابق چیف جسٹس کو آج ہی بُلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدالت کے سامنے شہری رویہ نہ اپنایا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے ملک بھر کی بار کے دورے کرنے ہیں، لہذا انہیں بُلٹ پروف گاڑ ی فراہم کی جائے۔

 

کیلیفورنیا:جسٹن بیبر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، 2دوست گرفتار

0

معروف پاپ سنگر جسٹین بیبر کے گھر پر پولیس نے چھاپے کے دوران نشہ آور اشیاء برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کرلیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع معروف پاپ اسٹار کے گھر پر پولیس نے چھاپے مار کر گھر سے کوکین برآمد کرکے جسٹن بیبر کے دو دوستوں کو دھر لیا، پولیس کارروائی کے وقت جسٹن گھر موجود نہ تھے جس سے وہ گرفتار ہونے بچ گئے جبکہ ان کے دو دوستوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

جسٹن بیبر پر اپنے پڑوس کے گھر پر انڈا پھینکنے کا الزام تھا، گھر کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو جسٹن بیبر کو بیس ہزار ڈالر کے جرمانے کا سامنا کرنا بھی پڑسکتا ہے۔