ہفتہ, مئی 3, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3778

سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

0

  ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی ایک نعت محفل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایک خوبصورت کلام پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی نے اس محفل میں نارنجی رنگ کا فراک زیب تن کی جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

سعدیہ امام نے چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سعدیہ امام سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

واضح رہے کہ  سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مودی کے ہمشکل گول گپے فروش کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل

0

بھارت میں نریندر مودی سے مشابہت رکھنے کے باعث گول گپے بیچنے والا بھارتی شہری سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔ جس کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں انیل بھائی ٹھکر گجرات میں تلسی پانی پوری سینٹر کے مالک ہیں۔جہاں وہ گول گپے فروخت کرتے ہیں۔

انیل کو ان کے جاننے والے پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا سائیڈ پروفائل اور شکل بھارتی وزیر اعظم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے، جب کہ ان کی تصاویر دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ انیل کے بالوں کا انداز اور سفید داڑھی بھی مودی سے ملتی جلتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل ٹھکر جوناگڑھ سے تعلق رکھتے ہیں وہ گجرات میں تقریباً 18 سال کی عمر سے’تلسی پانی پوری‘ سینٹر چلا رہے ہیں، جبکہ یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی۔

گول گپے فروش انیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم سے مشابہت کے باعث مقامی لوگوں اور سیاحوں سے بہت پیار اور عزت ملتی ہے۔

شہید ماں کے بطن سے پیدا فلسطینی بچی کا انتقال

0

گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی ماں کے بطن سے زندہ بچائی جانے والی بچی بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔

اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دنوں صہیونی فوج کے ایک حملے میں حاملہ خاتون بھی شہید ہوگئی تھی تاہم شہید ماں کے بطن سے زندہ بچی کی پیدائش ہوئی تھی جو ایک ہفتے بعد دنیائے فانی سے چل بسی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کا نام صبرین الروح رکھا گیا تھا اور غزہ کے اسپتال میں زیر علاج تھی اور اس کو پیدائشی سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا۔

متوفی بچی کے چچا نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ بچی بھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی بالکل اسی طرح جس طرح اس کے والدین اور بہن ہمیں چھوڑ کر جا چکے۔

غزہ پر اسرائیلی ظلم کا سلسلہ جاری، حاملہ خاتون شہید

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے ہمارا گھر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور اسی میں ہمارے پورے خاندان کی یادگار تصاویر بھی ضائع ہو چکی ہیں۔

وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں، اسرائیلی اخبار

0

عالمی عدالتِ انصاف سے اسرائیلی وزیر اعظم، اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے امکانات ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق آئی سی سی سے وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیر اعظم نیتن یاہو خوف زدہ اور غیر معمولی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دی ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا کہ تجزیہ کار بین کیسپیٹ نے ولّا نیوز پر رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو ’’غیر معمولی تناؤ‘‘ میں تھے کہ ان کے اور دیگر اسرائیلیوں کے خلاف دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹریبونل کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے، بین کیسپیٹ کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت برباد کر دے گا۔

اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

کیسپیٹ نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے وارنٹ کو رکوانے کے لیے ’’ٹیلی فون پر نان اسٹاپ پُش‘‘ میں مگن رہے، ان کی خاص توجہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر مرکوز تھی۔

اسرائیلی اخبار ہارتز کے تجزیہ کار اموس ہیرل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت اس مفروضے کے تحت کام کر رہی ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان اس ہفتے نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں۔

اسرائیل رفح آپریشن سے قبل ہمارے خدشات سننے کو تیار ہو گیا، جان کربی

دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچے گا اور حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر غزہ جنگ میں چوتھے جنیوا کونشن کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

0
190 ملین پاونڈ کیس

اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ، وفاقی حکومت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں 8 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

تاہم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح خان اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں رہیں گے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

فہرست سے جن افراد کے نام نکالے گئے ہیں ان میں وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ، راجہ منظور کیانی، عارف رحیم، نوید اکبر، سکندر حیات، نثار محمد، غلام حیدر اور عارف نذیر بٹ شامل ہیں۔ ان افراد کے نام ای سی ایل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں شامل کیے گئے تھے۔

یاد رہے 22 اپریل کو وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کی سفارش پر مراد سعید اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کے نام نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیئے تھے۔

ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، غلام سرور، پرویز خٹک، شفقت محمود، اعجاز شاہ، علی زیدی، خسرو بختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان ، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری اور دیگر شامل تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور دیگر نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کے گواہوں میں شامل ہیں۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے اس سے قبل این سی اے 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں نیب کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا.

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیا ہے؟

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے نام پر سیکڑوں کنال اراضی مبینہ طور پر حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 190 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا۔

الزامات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور دیگر ملزمان نے مبینہ طور پر 50 بلین روپے ایڈجسٹ کیے، اس وقت 190 ملین پاؤنڈ جو کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے حکومت کو بھیجے تھے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے 26 دسمبر 2019 کو القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا۔

تعلیمی ایمرجنسی نافذ : طلبا کے لیے بڑی خبر

0
اسکولوں اوقات کار

اسلام آباد : تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی، وزیر اعظم شہباز شریف کل باضابطہ اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ چار سالوں کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام کل تعلیمی ایمرجنسی نفاد کی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ ،صوبائی وزراتعلیم شریک ہوں گے۔

گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں بھی یہ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ایمرجنسی نافد کرنے کا کل باضابطہ اعلان کریں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے بتایا کہ تعلیمی بجٹ کو 0.5 فیصد سے بڑھا کر آئندہ 4سالوں میں 5 فیصد کرنے کا ہدف ہیں ، 2کروڑ 60 لاکھ سے زائدبچے اسکولوں سےباہرہیں، 4سالوں میں یہ تعداد کم کرکے90لاکھ تک لانےکا ہدف رکھا گیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کی خالصہ ڈے کی تقریب میں شرکت، پنجابی میں نعرے لگائے

0

کینیڈا بھر میں سکھوں کی خالصتان تحریک نے زور پکڑ لیا ہے اور خالصہ ڈے کی تقریب میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی۔

یورپی ملک کینیڈا میں سکھوں کی خالصتان تحریک نے زور پکڑ لیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز انٹاریو میں خالصہ ڈے کی تقریب ہوئی جس میں شرکا نے سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے حق اور بھارتی رہنماؤں کے خلاف نعرے لگائے۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ نہ صرف شرکت کی بلکہ پنجابی میں نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے سکھوں کو بیساکھی کے تہوار کے مبارک باد دی اور کینیڈا میں رہنے والے سکھ شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امرتسر سے کینیڈا کے لیے پروازوں میں اضافہ کرنے کی نوید بھی سنائی۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھر میں خالصہ ڈے تقریبات میں آپ کے ساتھ شریک ہیں، سکھوں کی عباد گاہوں اور کمیونٹی سینٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، میئرز، سیاسی رہنما شریک ہیں اور یہ تقریب ہم سب کو اکٹھا کرنے اور خوشی کا سبب ہے۔

تقریب میں کینیڈین وزیراعظم کے سامنے شرکا نے وزیراعظم مودی سمیت بھارتی رہنماؤں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور بھارتی رہنماؤں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انہیں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کا قاتل قرار دیا۔

واضح رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو گزشتہ سال کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا۔

اس قتل کے تانے بانے اور شواہد بھارتی حکومتی اہلکاروں سے ملتے تھے اور کینیڈین وزیراعظم نے بھی اس کا برملا اظہار کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا تھا۔

موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا

0

دنیا بھر میں موٹے افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایسے میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موٹے افراد کو دن میں تقریباً 14,500قدم سے زیادہ چلنا چاہئے۔

امریکا کی اگر بات کی جائے تو ہر 5 میں سے 2 افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں، اور وقت کے ساتھ اس شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں موٹاپے کو ایک پیچیدہ بیماری سے تشبیہہ دی گئی ہے، جبکہ بعض لوگوں میں موٹاپے کی اصل وجہ جین ہے جو ان میں والدین سے منتقل ہوا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جن میں جنیاتی طور پر موٹاپے کا خطرہ ہے انہیں اس مرض سے بچنے کے لیے زیادہ ورزش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ایک اور تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے تمام افراد جنہوں نے روزانہ 8,236 قدم چلے، 5.4 سالوں کے دوران، موٹاپے کی شرح سب سے کم اور سب سے زیادہ خطرے والے گروپوں میں بالترتیب 13 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد تک پہنچ گئی۔

محققین نے تمام نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ایسے موٹاپے کے جینیاتی خطرہ والے افراد کو اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے قدموں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ناریل کا تیل اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! دانت موتیوں کی طرح چمکدار

ایسے تمام افراد جن کا بی ایم آئی بہت زیادہ ہے انہیں روزانہ 14,500 سے قدم چلنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح 22، 24، 26 اور 28 BMI والے افراد کو بالترتیب 3,460، 4,430، 5,380 اور 6,350 اضافی قدم روزانہ چلنے کی ضرورت ہے، تاکہ موٹاپے پر کنٹرول ہوسکے۔

عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم میں عمران خان کی واپسی

0

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان 9 سال بعد اپنے ماموں کے پروڈیوس کردہ فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی آہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کچھ ماہ پہلے اداکاری کی دنیا میں واپسی سے متعلق گفتگو کی تھی اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ عامر خان کی پروڈیوس کردہ کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کا نام ’ہیپی پٹیل ‘ ہوگا جبکہ اداکار ویر داس اس فلم کے ذریعے ہدایتکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے ویر داس اور عمران خان اس سے پہلے مشہور کامیڈی فلم ’دہلی بیلی‘ میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے تھے جبکہ فلم ’دہلی بیلی‘ کے پروڈیوسر بھی بالی ووڈ اسٹار عامر خان تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہپی پٹل فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھارتی ریاست گوا میں ہوگیا ہے جبکہ عمران خان اُس وقت سے فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان آخری مرتبہ کامیڈی رومینٹک فلم ’کٹی بٹی‘ میں نظر آئے تھے جو 2015 میں ریلیز کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی ترجیحات بتا دیں

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی نے اپنی ترجیحات بتا دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی نے اس اسائنمنٹ پر تقرری کے بعد اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جیت ہمارے پیش نظر ہوگی۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی، کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور اندازسے پیش کرنا کوشش ہوگی۔

ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور میرے لیے بھی سب سے اہم بات یہی ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے بارے میں میرے خیالات کافی عرصے سے تبدیل نہیں ہوئے ہیں، ہمیشہ ایک توقع ہوتی ہے کہ اسے ہر وقت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ کے نقطہ نظر سے یہ ہمیشہ شاندار ہوتا ہے جب آپ کھلاڑیوں کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، یہ وہی چیز ہے جس کا میں منتظر ہوں۔

ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی نے کیپ ٹاؤن سے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے، یہ آپ کے کھیل کے ہر حصے کو جسمانی اور ذہنی طور پر جانچتی ہے، یہ تکنیک کی جانچ کرتی ہے اور یہ حقیقی امتحان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس انداز کی کرکٹ کھیلے جو ان کے مطابق ہو، میرے لیے یہ اہم ہے، میرا فلسفہ یہ ہے کہ آپ ایسی چیز بننے کی کوشش نہ کریں جو آپ نہیں ہیں، ایسے وقت آنے والے ہیں جب آپ کو سخت محنت کرنی ہو گی یہی ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ یہ آپ کی مہارت، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو بالترتیب ریڈ بال اور وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ویڈیو: آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائی زخمی

گیری کرسٹن کی ذمے داریاں پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے شروع ہوں گی جہاں آئندہ ماہ گرین شرٹس ٹی 20 سیریز کھیلیں گے جس کے بعد آٗئرلینڈ سے سیریز اور پھر جون میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت ہے۔

جیسن گلیپسی کے اسائنمنٹ کا آغاز ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ مصروفیات سے ہوگا۔