ہفتہ, مئی 3, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3779

’ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی ضرورت ہے‘

0

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ریاض کے لیے "بہت اہم” ہے اور "ہمیں فلسطینیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

محمد بن سلمان کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست کے بدلے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ "تعلقات بحالی” معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سکریٹری بلنکن پیر اور منگل کو ریاض میں ہونے والی بات چیت کے دوران "اسرائیل کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے راستے” پر بات کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، فلسطینی رہنما اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کرنے والے دوسرے ممالک کے اعلیٰ عہدے دار دارالحکومت میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے دو روزہ ورلڈ اکنامک فورم کے پہلے پینل مباحثوں میں کہا کہ غزہ کی جنگ، یوکرین اور دیگر جگہوں پر تنازعات کے ساتھ، سیاسی  و جغرافیائی خدشات عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

قومی انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز، 2 لاکھ سے زائد ورکرز ڈیوٹی دینگے

0
پولیو مہم

وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا، ذیلی انسداد پولیو مہم اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں چلےگی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 4424613 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ مہم اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں چلےگی، چاروں صوبوں کے 91 اضلاع میں مہم چلے گی۔ مہم کے دوران 2 لاکھ 4107 فرنٹ لائن پولیو ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر کی 3786 یوسیز میں چلائی جائے گی، ملک کے 77 اضلاع میں مکمل جبکہ 14 میں جزوی انسداد پولیو مہم شیڈول ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں منعقد ہوگی، مہم کا پہلا مرحلہ 29 اپریل تا 5 مئی تک ہوگا۔ پہلے فیز کے دوران 86 اضلاع کی 3549 یوسیز میں انسداد پولیو مہم چلےگی، پہلے فیز میں 2 کروڑ 29 لاکھ 13288 بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کا دوسرا مرحلہ 2 تا 6 مئی تک چلے گا، ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا دوسرا فیز خیبرپختوںخوا کے 5 اضلاع میں چلے گا، دوسرے فیز میں 5 اضلاع، 237 یوسیز میں 15 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کی 80 یوسیز میں 461125 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، بلوچستان کے 30 اضلاع میں 23 لاکھ 95 ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں 44 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی، مہم کے دوران 2 لاکھ 4107 فرنٹ لائن پولیو ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔

ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ذیلی انسداد پولیو مہم میں 1 لاکھ 64385 موبائل ممبرز ڈیوٹی دیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں 8004 ٹرانزٹ اور 5565 فکسڈ ممبرز ڈیوٹی دیں گے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

0
آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات سے ہی میکرو اکنامک استحکام حاصل کر سکتا ہے۔

سعودی عرب میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم ڈی مالیاتی فنڈ کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں پاکستان کیلیے نئے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے نئے پروگرام کے اقتصادی فریم ورک کا بتایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستانی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلیے پُرعزم ہے۔ اس پر کرسٹالینا جارجیوا نے مشورہ دیا کہ سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنائیں۔

شہباز شریف کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ دوران ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کا گزشتہ سال 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ ایم ڈی مالیاتی فنڈ نے بھی اس حوالے سے شہباز شریف کی قائدانہ کردار کو سراہا۔

آخر میں وزیر اعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل متوقع ہے جس میں ایس بی اے کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی حتمی قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی ٹیم ہاردک پانڈیا کو اہمیت دینا بند کرے! عرفان پٹھان پھٹ پڑے

0

سابق آل راؤنڈر اور موجودہ کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں ہاردک پانڈیا کو اتنی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

آئی پی ایل کے دوران ایک نجی پر ماہرانہ تبصرہ کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ میں ہندوستانی کرکٹ کو یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ انھیں ہارتک کو اتنی ترجیح نہیں دینی چاہیے جتنی انھوں نے اب تک دی ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ ہم نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک پرائمری آل راؤنڈر ہیں تو آپ کو بین الاقوامی سطح پر اس قسم کے تاثر کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جہاں تک آل راؤنڈر ہارک کا تعلق ہے انھوں نے بین الاقوامی سطح پر وہ اثر نہیں ڈالا جبکہ ہم صرف ان کی صلاحیتوں کے بارے میں ہی بات کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہم آئی پی ایل کی پرفارمنس اور بین الاقوامی پرفارمنس کے درمیان الجھتے جا رہے ہیں۔ یہ ایک بڑا فرق ہے۔ سب سے پہلے آل راؤنڈر کو پورا سال کھیلنا ہوگا۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور انفرادی کرکٹر کو ترجیح دینا بند کرنا چاہیے۔

عرفان پٹھان نے کینگروز ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کئی سالوں سے ایسا کررہی ہے کہ وہ ٹیم گیم کو ترجیح دے رہے ہیں جو کسی ایک کو نہیں بلکہ ہر ایک کو سپر اسٹار بناتا ہے، اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ بڑے ٹورنامنٹ نہیں جیت پائیں گے۔

’’ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو چاہیے وہ ہم میں موجود ہے!‘‘

0

انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو مائنڈ سیٹ اور تجربہ چاہیے وہ ہمارے پاس موجود ہے۔

دنیائے کرکٹ کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے، ایسے میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید اپنی ٹیم کی جانب سے ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ لیگ اسپنر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹیم کی تیاری پر بھی زور دیا ہے۔

انگلش کرکٹر نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں اور ہمارے پاس وہ ٹیم ہے، وہ ذہنیت ہے، وہ کھلاڑی ہیں اور ہمارے پاس وہ تجربہ ہے جو ہمارے لیے ورلڈکپ ٹرافی تک جانے کے سارے راستے بناتا ہے۔

50 اوورز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ بالکل مختلف ہوتی ہے۔

عادل نے مزید کہا کہ ہم اس طرح نہیں سوچتے کہ ہمارا پچھلا ورلڈ کپ برا تھا کیونکہ یہ بالکل مختلف فارمیٹ تھا۔ یہ 50 اوورز کا فارمیٹ تھا یہ ٹی ٹوئنتی نہیں تھا۔ ہم دونوں کو ایک ساتھ ملانے کی کوشش نہیں کرتے۔

ای سی بی کی جانب سے نیشنل ٹیپ بال مقابلوں کے آغاز کے موقع پر راشد نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنا پر ہم پُراعتماد ہیں اور ہم آئندہ ایونٹ میں پوری طرح سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

ٹائی ٹینک مسافر کی گھڑی نے سب کے ہوش اڑا دیے

0

ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی سونے کی گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہو گئی۔

امیر مسافر کے جسم سے ملنے والی سونے کی گھڑی برطانیہ میں 1.17 ملین برطانوی پاؤنڈز ($1.46m) میں نیلام کی گئی ہے۔ یہ ایک ریکارڈ رقم ہے جو 1912 کی جہاز رانی کی تباہی سے منسلک کسی چیز کے لیے ادا کی گئی تھی۔

امریکا میں مقیم کاروباری میگنیٹ جان جیکب ایسٹر کے بعد JJA کے نام سے کندہ گھڑی کو ہفتے کے روز نیلامی کرنے والے ہنری ایلڈریج اینڈ سن نے فروخت کیا۔

تاریخی شہرت کے حامل دنیا کے سب سے بڑے پہلے پُرتعیش بحری جہاز ’ٹائی ٹینک‘ کو ڈوبے ایک صدی سے زائد وقت گزر گیا جس کے مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کبھی ڈوبے گا نہیں مگر اپنے پہلے ہی بحری سفر میں یہ برفانی چٹان سے ٹکرا کر غرق ہوگیا۔ اس پر شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک بھی بنی اور آج بھی دنیا بھر سے شوقین افراد اس کا ملبہ دیکھنے کے لیے سمندر کے اندر جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 12 اپریل 1912 میں برطانیہ سے 2223 مسافروں کو لیکر امریکی شہر نیویارک کےلیے روانہ ہونے والا اس وقت کا سب سے بڑا اور جدید ترین بحری جہاز ٹائی ٹینک 14 اپریل کو برفانی تودے سے ٹکرا کر تین گھنٹے میں ہی سمندر کی گہرائی میں پہنچ گیا تھا۔

اس المناک حادثے میں 1517 مسافر ڈوب پر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ہم آپ کی کارکردگی، کام کی رفتارسے آگاہ ہیں! سعودی وزیر کا وزیراعظم سے مکالمہ

0

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں ان سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور وزیر خزانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی وزیر سرمایہ کاری نے ان کی کام کرنے کی رفتار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کی ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔

وزیراعظم سے سعودی وزیر صنعت بندر بن ابراہیم الخیریف نے بھی ملاقات کی، ملاقاتیں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر ہوئیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کا ہرمشکل میں ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی حمایت اور مدد کی بدولت ہمارے معاشی حالات بہتر ہوئے، سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔

خالد آل فالیح نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آپ کا مشن ہمارا مشن ہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیرسرمایہ کاری خالد آل فالیح نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان ہماری ترجیح ہے۔ زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے سعودی عرب کی ترقی میں نمایاں کردارادا کیا، سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا۔

سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے، سعودی عرب نے ویژن 2030 کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں۔

سعودی وزیر صنعت کی جانب سے زراعت، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا، انھوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رابطے میں ہوں،

بندربن ابراہیم الخیریف نے کہا کہ سعودی نجی کمپنیاں بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گی، نجی شعبوں کے درمیان اشتراک ہماری اولین ترجیح ہے۔

بنگلادیش میں ہیٹ ویو الرٹ کے باوجود اسکول کھُل گئے

0

بنگلا دیش میں ہیٹ ویو الرٹ میں تین دن کی توسیع کے باوجود اسکول دوبارہ کھل گئے۔

بنگلا دیش بھر میں لاکھوں طلباء ہیٹ ویو کے باوجود اپنے اسکولوں میں واپس آگئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک بھر میں کلاس روم بند تھے۔

اتوار کے روز اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا عمل اس وقت ہوا جب حکام نے مزید تین دن کے لیے ہیٹ ویو کا ایک اور الرٹ جاری کیا۔ بنگلادیش کو75 سالوں میں سب سے طویل ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔

ماہر موسمیات شاہین الاسلام نے کہا کہ اتوار کو ہیٹ ویو 29ویں دن تک پہنچ گئی جو حکومت کی جانب سے 1948 سے ریکارڈ  شدہ طویل ترین ہے۔

جمعہ کو جنوب مغربی ضلع چواڈانگا میں موسم کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اس دن دارالحکومت ڈھاکا کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری تھا۔ ڈھاکہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسی مدت کے 30 سالہ اوسط سے 4-5 ڈگری سیلسیس (7.2-9 ڈگری فارن ہائیٹ) زیادہ ہے۔

بچے میری بات نہیں سنتے اور نہ ہی مشورے پر عمل کرتے ہیں، عامر خان

0
بچے میری بات نہیں سنتے اور نہ ہی مشورے پر عمل کرتے ہیں، عامر خان

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنے بچوں کے نافرمان ہونے کا انکشاف کر کے مداحوں سمیت ہر کسی کو حیران کر دیا۔

عامر خان نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئے جہاں انہوں نے بچوں کی نافرمانی اور نوجوان اداکاروں کو مشورے دینے کے بارے میں گفتگو کی۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ میرے بچے میری کوئی بات نہیں سنتے، کبھی کبھی مجھے لگتا ہے آج کل کی نسل بیچ میں پھنس گئی ہے، ہم تو والدین کی باتیں سنتے تھے اور ہم نے سوچا تھا کہ ہمارے بچے بھی ہماری بات سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم والدین بنے تو ہمارے بچے بدل گئے، پہلے ہمارے والدین ہمیں ڈانٹتے تھے اور اب ہمارے بچے ایسا کر رہے ہیں۔

شو میں عامر خان نے بتایا کہ جیکی شروف سے بہت اچھی دوستی ہے، جب ان کا بیٹا ٹائیگر شروف انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہا تھا تو انہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ایک بار ان کے بیٹے سے ملوں اور دیکھوں کو وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے بہت سے ساتھی اسی طرح اپنے بچوں کی رہنمائی کیلیے مجھ سے مدد مانگتے ہیں۔

عامر خان نے بتایا کہ اس کے باوجود میرے بچے میری کوئی بات میں دلچسپی نہیں لیتے وہ مجھ سے کوئی مشورہ نہیں مانگتے، اور اگر میں انہیں کوئی مشورہ دوں بھی تو وہ اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

بابراعظم کب تک کپتان رہیں گے؟

0

بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025 تک پاکستان کے وائٹ بال کپتان رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کا تعین سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

نقوی نے تصدیق کی کہ بابر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک بطور کپتان برقرار رہیں گے لیکن انہوں نے کپتانی کے حوالے سے طویل مدتی حل کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے مستقبل میں بابر اعظم کی کپتانی کا فیصلہ کرنا ہے فی الحال وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 تک کپتان ہیں میری خواہش ہے کہ کپتانی کا فیصلہ طویل عرصے تک چلتا رہے یہ مکمل طور پر سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو چاہتے ہیں یا نہیں، میرے پاس اختیار نہیں ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بابر کو حال ہی میں 2023 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد تمام فارمیٹس کے کردار سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کے وائٹ بال کپتان کے طور پر بحال کیا گیا تھا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ پانچ میچوں کی T20I ہوم سیریز میں پاکستان کی قیادت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنا ابتدائی شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پیش کر دیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ بھارت سمیت تمام میچز پاکستان میں کرائے جائیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ بورڈ نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو جمع کرا دیا ہے تمام میچز پاکستان میں ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں مکمل چیمپئنز ٹرافی چاہتے ہیں ہم نے شیڈول پہلے ہی آئی سی سی کو جمع کرایا ہے۔ آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان آئی اور وہ انتظامات سے بہت خوش تھی۔