جمعرات, مئی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3782

اسکول بس اُلٹنے سے ایک درجن سے زائد بچے زخمی

0

بھارت میں رانچی کے ماندار تھانے کی حدود میں اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث ایک درجن سے زائد بچے شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس سینٹ ماریئس اسکول کی بتائی جا رہی ہے۔

مانڈر تھانے کے انچارج راہول کمار نے مقامی افراد کی مدد سے بچوں کو بس سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا، راہول کمار کا کہنا تھا کہ تمام بچے محفوظ ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بس مقامی بچوں کو لے کر اسکول کی طرف رواں دواں تھی کہ اچانک تیز موڑ پر بس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک کھیت میں الٹ گئی۔

نابالغ بچی عصمت دری کا نشانہ بن گئی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد مانڈر تھانے کے انچارج راہول کمار اور مقامی لوگوں نے بس کے شیشے توڑ کر زخمی بچوں کو اسکول بس سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

قاتل نے 60 سالہ شخص کو کیوں قتل کیا؟ پولیس نے اگلوا لیا

0

کراچی: پولیس نے شہر قائد کے علاقے ناظم آباد، دیر کالونی میں 60 سالہ شہری غلام محمد کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔

شاہراہِ نور جہاں پولیس نے متوفی غلام محمد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت عثمان عرف پٹاخہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے آلہ قتل، 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

25 اپریل کی صبح دیر کالونی بلاک U، نارتھ ناظم آباد میں شہری غلام محمد فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا، ابتدائی طور پر فیملی نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا، تاہم پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس نے واردات میں ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غلام محمد کی چھوٹی سی پرچون کی دکان سے اکثر ادھار لیتا تھا۔

کراچی میں اسمگل ہونے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

ملزم کے اعتراف کے مطابق اُس روز بھی وہ ادھار لینے دکان پر گیا، لیکن متوفی نے ادھار دینے سے انکار کر دیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، اور ملزم نے طیش میں آ کر غلام محمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزم کو گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم کے خلاف قتل اور اسلحے کے علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشت گرد سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

0
سیکیورٹی فورسز آپریشن

پشاور: سیکیورٹی فورسز کے خیبر آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد عظمتو سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشت گرد سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

سینٹرل پولیس آفس گزشتہ روز خیبر آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گردعظمتوماراگیا، ہلاک دہشت گرد عظمتو نے جمرود سے مدرسوں کے4 طالب علموں کواغواکیاتھا۔

سی پی او نے کہا کہ دہشت گرد نے طالب علموں کوکالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی تھی، چاروں طالب علموں کوافغانستان منتقل کیا گیا جس میں 2کو ٹریننگ دی جارہی ہے، ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑا،ایک اس وقت تشکیل میں ہے۔

دہشت گرد عظمتو نےاگست 2019کوایف سی پر حملےمیں ایک اہلکار کو شہید اور 4کوزخمی کیاتھا، اکتوبر 2022 میں ہلاک دہشت گرد نےجمرود میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ کی تھی۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق 24 نومبر کو دہشت گرد عظمتو نے ضلع خیبر میں ایف سی گاڑی کو نشانہ بنایا، جون 2023 کو دہشت گرد عظمتو نے جمرود میں پولیس چوکی پر بھی فائرنگ کی تھی، ہلاک دہشت گرد نے کانسٹیبل مجیب کا قتل بھی کیا تھا،سینٹرل پولیس آفس

ہلاک دہشت گرد عظمتو کےسر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی،ٹارگٹ کلنگ اورسیکیورٹی فورسز پرحملوں کی 12سےزائدایف آئی آر زتھیں۔

بھارت: شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

0

اجمیر: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کوئی نہیں بات نہیں، ایک اور افسوسناک واقعے میں شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجستھان میں اجمیر کے رام گنج تھانے کے علاقے میں شرپسند عناصر صبح کے وقت مسجد میں داخل ہوئے اور امام مسجد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صبح تقریباً تین بجے محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش ملزمان داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ جاری

پولیس نے مولانامحمد ماہر کی لاش کو جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، جس سے پتہ چلا ہے کہ یو پی کے رام پور علاقے کے مولانا ماہر 7 سال پہلے یہاں آ کر رہائش پذیر ہوئے تھے۔

مسجد کے سربراہ مولانا ذاکر حسین کی 28 اکتوبر کو علالت کے باعث انتقال ہونے کے بعد محمد ماہر کو 6 ماہ قبل سربراہ مولانا کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

کراچی میں اسمگل ہونے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ایرانی ڈیزل کے گودام سے 30 ملین روپے کی اشیا ضبط کر لی گئیں۔

آپریشن کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل، 3 منی ٹرک، اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 7 لاکھ روپے نقدی، 2 ڈیزل ڈسپنسرز، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس، اور 20 ڈیزل بھرے بیرل بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈیزل اور کیروسین آئل قبضے میں لے کر 2 ملزمان گرفتار کر لیے جب کہ تیسرا ملزم ڈرائیور فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت بابر ولد عبدالغفار اور صادق اسلام ولد عزیز محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم بابر کے قبضے سے 1 عدد سوزوکی KZ-0261 میں لوڈ بھاری مقدار میں کیروسین آئل قبضے میں لیا۔

ملزم صادق کے قبضے سے 1 مزدا منی ٹرک JQ-1565 میں لوڈ بھاری مقدار میں ڈیزل قبضے میں لیا گیا، جب کہ 1 ڈرائیور نامعلوم اپنی سوزوکی KS-7884 جس میں بھاری مقدار میں ڈیزل لوڈ تھا، چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں محکمہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

0
غیر ملکی شہریوں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی امن و امان پربریفنگ دی ، وفاقی وزیرداخلہ نے غیرملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، محسن نقوی نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر، مقامات کی سیکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔

وزیرداخلہ نے منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگزکیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، تعلیمی اداروں کےباہر منشیات فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے۔

وزیرداخلہ نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی ہو گی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنی چاہیے، پروموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں اور اسلام آبادپولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کےبرابرکی جائیں گی۔

پرندوں کی چوری کا الزام، شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے مار ڈالا

0

کراچی میں پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پی ای سی ایچ ایس نورانی چورنگی کے قریب پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے تشدد کرکے مبینہ چور کو مارڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  قانون ہاتھ میں لینے پر بنگلے کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مارے گئے مبینہ چور کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے، غلام شبیر لائنز ایریا کا رہائشی اور پرندوں کے کاروبار سے منسلک تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار بنگلے کے مالک نے بھی غلام شبیر پر پرندوں کی چوری کا الزام لگایا تھا، مارے گئے مبینہ چور غلام شبیر کا کوئی کریمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا، لیکن بنگلے کے مالک کا کہنا ہے کہ مبینہ چور اس کے گھر پر ندے چوری کر رہا تھا۔

دوسری جانب واقعے کا مقدمہ غلام شبیر کے بھائی طاہر کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

غلام شبیر کے بھائی طاہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غلام شبیر کی کروڑوں کی پراپرٹیاں ہیں، اس کے پاس لاکھوں کے پرندے ہوتے ہیں، بھائی غلام شبیر کو لین دین کے تنازے پر مبینہ چور قرار دے کر تشدد کر کے مارا گیا۔

ٹرمپ کو عدالت کے باہر بھی اہلیہ کی سالگرہ کی فکر ستانے لگی

0

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کے احاطے میں بھی اپنی اہلیہ کی سالگرہ سے متعلق بات کرتے رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرائل کے موقع پر مینہٹن میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دے کر آغاز کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں دھاندلی کے مقدمے کے لیے عدالت میں ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم اس دھاندلی والے مقدمے میں بہت اچھا کر رہے ہیں، یہ دھاندلی والا خوفناک مقدمہ ہے۔

جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے حامی بھرلی

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میلانیا فلوریڈا میں ہیں، میں یہ خوفناک اور غیر آئینی کیس ختم ہونے کے بعد وہاں جاؤں گا۔

یہی نہیں سابق صدر نے اپنی 54 سالہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر بھی مبارک باد دی۔

کراچی سے چوری شدہ گاڑی استعمال کے الزام میں سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی معطل

0

پشاور: کراچی سے چوری شدہ گاڑی استعمال کرنے کے شبہ میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی پشاور کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے چوری شدہ گاڑی استعمال کرنے کے شبہ میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا، بعدازا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

پشاور پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے، اگر الزمات ثابت ہوئے تو متعلقہ افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

سندھ سے چوری گاڑی سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کے پاس سوشل میڈیا تصویر میں دیکھی گئی، کراچی پولیس نے چوری کی گاڑی کی تلاش میں پشاورپولیس سے رابطہ کیاہے۔

اس حوالے سے معطل ڈی ایس پی نے اےآروائی سے گفتگو میں کہا کہ میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بغیر انکوائری مجھے معطل کیا گیا امید ہے افسران بالا مکمل انکوائری کرینگے، میرے خلاف من گھڑت الزمات عائد کیے گئے، نظر آنیوالی گاڑی رینٹ کی ہے میری نہیں۔

ڈی ایس پی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ میرے پاس رینٹ کی گاڑی تھی چوری کی نہیں، کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر جو گاڑی دیکھی وہ میں نے رینٹ پر لی تھی۔

کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت

0
کرغزستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک، کینیڈا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا 5 واں دور 26 اپریل کو اوٹاوا میں ہوا، جس میں کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں سفیر مریم آفتاب، جب کہ کینیڈین وفد کی سربراہی اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر انڈو پیسیفک ویلڈن نے کی، دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ اور تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

دونوں وفود کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں میں تعاون پر مشاوت کی گئی، انسداد دہشت گردی اور عوامی رابطوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اور باہمی دل چسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور کینیڈا نے باہمی تعاون اور بات چیت کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا، علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے کینیڈا کو افغانستان، پاک بھارت تعلقات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں باہمی مشاورت سے منعقد ہوگا۔