پیر, اپریل 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3808

بولرز کی شاندار کارکردگی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان باآسانی فتحیاب

0

پاکستانی بولرز کی شاندرار پرفارمنس کے باعث گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی شکست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دیدی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 47 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈاؤن آنے والے محمد رضوان 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عرفان خان نیازی 18 اور کپتان بابراعظم 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لیسٹر، بریسویل اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو ان کی شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

دریں اثنا پاکستانی بولرز نے راولپنڈی کی بیٹنگ فرینڈلی پچ پر نیوزی لینڈ کے بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو محض 90 رنز پر چلتا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیس بیٹری کے آگے کیوی بیٹرز خزاں رسیدہ پتوں کی مانند ڈھیر ہوگئے اور کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کے تمام بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

چار سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے محمدعامر نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس کے عالوہ شاداب خان اور ابرار احمد نے بھی 2، 2 شکار کیے۔ نسیم شاہ ایک وکٹ لے سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین19، کول 15 اور فاکس کرافٹ 13 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے 7 بلے باز ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔

گلابی چاند کی کیا حقیقت ہے؟ کب نظر آئے گا؟

0
گلابی چاند

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا مکمل گلابی چاند (پنک مون) اس ماہ 23 اپریل کو نمودار ہوگا جسے مختلف مغربی ممالک کے لوگ باآسانی دیکھ سکیں گے۔

اسپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ اور جمعرات کی علی الصبح دُنیا بھر خصوصاً مغربی ممالک کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا۔

اس سال گلابی چاند 23 اپریل کی شام امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شام کے وقت 7 بج کر 39 منٹ پر نمودار ہوگا، اس کے ساتھ سیارے مریخ اور زحل بھی ہوں گے۔ مریخ اور زحل اسی روز رات کو چاند کے نکلنے کے چند گھنٹوں بعد نمودار ہوں گے۔

moon

اپریل کے اس پورے چاند کو بریکنگ آئس مون، بڈنگ مون، اویکننگ مون، یا ایگ مون بھی کہا جا سکتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ شمالی امریکا میں پائی جانے والی فلوکس سبولاٹا نامی کائی کے پھول سے مشابہت رکھتا ہے۔

پھول

اگرچہ چاند کا اس پھول سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اگر آسمان کا مطلع صاف ہو تو اس کی رنگت گلابی مائل نظر آ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے اور چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے، جسے بغیر کسی آلے یا کیمرے کے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

moons labeled

اگرچہ چاند کا اس نام کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اگر حالات درست ہوں تو اس کی رنگت گلابی مائل نظر آسکتی ہے۔ یہ عمل عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند افق کے قریب ہوتا ہے اور جب سورج کی روشنی چاند سے زمین کی طرف منعکس ہو کر فضا میں بادلوں، دھول، دھوئیں یا فضائی آلودگی کے ذریعے فلٹر ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گلابی چاند دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔ بظاہر چاند کے رنگ سے ان ثقافتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ دی اولڈ فارمرز المانک کے مطابق یہ شمالی امریکا میں عام گلابی پھول گراؤنڈ فلوکس کے کھلنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

فائرنگ کے بعد کیا سلمان خان تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں؟

0

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان اپنے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد پہلی بعد منظر عام پر آگئے ہیں۔

سلمان خان کو جمعہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اس وقت وہ ایک ایونٹ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔ پچھلے ہفتے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد انھوں نے اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکار نے ہفتے کو دبئی میں اپنی موجودگی کی ایک کلپ شیئر کی ہے جبکہ پس منظر میں دبئی کا نظارہ واضح ہے۔ وہ اس ویڈیو میں خوش نظر آرہے ہیں اور ان کے چہر پر کسی طرح کے تناؤ کے آثار نہیں ہیں۔

ویڈیو کلپ میں سلمان خان نے کہا کہ وہ دبئی میں کراٹے کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ بلیک ٹی شرٹ میں ملبوس سلمان نے مداحوں کو کہا کہ ’کل آپ سے ملنے کی امید ہے۔‘

ممبئی کے اپارٹمنٹ کے باہر شوٹنگ کے بعد اداکار کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ کا بہت سارے لوگوں نے جواب دیا۔

ایک مداح نے کہا کہ ’سلمان خان نے یہ ویڈیو دبئی میں بنائی ہے، اس میں ان کے چہرے پر تناؤ کی کوئی علامت نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ وپہ ہمیشہ کی طرح بہادر نظر آرہے ہیں۔‘

سلمان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور شخص نے لکھا کہ ’اتنا بڑا اسٹار، سلمان خان کے بارے میں ان کی یہی بات پسند آتی ہے!‘ ایک مداح نے لکھا کہ ’محفوظ رہیں سلمان!‘

اسما کی عمر 14 یا 19 سال؟

0

کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی اسما کی عمر 14 سال ہے یا وہ 19 سال کی ہوچکی ہے، عقدہ حل نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہو کر پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچنے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ اسما کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ بیٹی عید کے دوسرے دن سہیلی سے ملنے گئی پھر واپس نہیں آئی، جس پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسما نے رحیم یار خان میں نکاح نامے میں 19 برس عمر لکھوائی ہے جبکہ لڑکی کی والدہ کے مطابق اس کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

اسما کی درست عمر کا ابتک تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم 15 برس کی عمر میں لڑکی کا نکاح سندھ میں قانون کے خلاف ہے۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ہماری بچی سے نہیں ملوایا جا رہا نہ فون پر بات کرائی جا رہی ہے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی کی گمشدگی کے بعد پانی سپلائی کے لیے آنے والے آصف پر شک ہوا، آصف کے بڑے بھائی غلام شبیر کو خود تلاش کرکے پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سے اجازت کے بعد پنجاب جاکر بچی کو بازیاب کرایا جائے گا۔ لڑکی کے بیان کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ پسند کی شادی کی یا زبردستی نکاح کیا گیا۔

نکاح کے دوران بنائی گئی ویڈیو زندگی کا عذاب بن گئی

0

پنجاب میں ظالم شخص کے ہاتھوں اپنی ہی سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس کو سننے والے بھی شرمسار ہوگئے۔

بلیک میلر شوہر اپنی اور اپنی بیوی کی تنہائی کی مصروفیات کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتا رہا اور طلاق کے بعد ان ویڈیوز کو وائرل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم نے ایک مظلوم خاتون کی فریاد سن کر اس کے سابق شوہر کی بلیک میلنگ سے بچا لیا۔


خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اس کے مظالم سے تنگ آکر اس سے طلاق لے لی تھی لیکن یہ پھر بھی مجھ سے رابطے کی کوشش کرتا تھا، بچیاں میرے پاس ہی تھیں تو میں نے ب فارم بنوانے کیلئے اس سے کہا تو اس نے مجھے ملنے کیلئے آنے کا کہا۔

اس نے ملاقات میں مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش اور میرے سختی سے منع کرنے پر اس نے شادی کے وقت کی نجی ویڈیوز اور تصاویر جسے بحیثیت شوہر صرف وہ ہی دیکھ سکتا تھا میرے بھائیوں اور اپنے دوستوں کو بھیجنا شروع کردیں۔

خاتون نے بتایا کہ صرف یہ ہی نہیں آن لائن چیٹ ’بیگوِ‘ پر میری قابل اعتراض تصویر لگا دی جس کے بعد مجھے مختلف نمبروں سے کالیں اور میسیجز آنے لگے اور میرا واٹس ایپ نمبر بھی پھیلا دیا۔

بعد ازاں ٹیم سرعام نے اپنے مخصوص انداز میں کارروائی کی اور خاتون کو خفیہ کیمرے کے ساتھ اس سے ملنے بھیجا اور مصدقہ ثبوتوں کے ساتھ کے مذکورہ بلیک میلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اردوان اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات کے اہم نکات

0

ترک صدر اور حماس کے سربراہ کے درمیان استنبول میں ڈھائی گھنٹے سے زائد بات چیت ہوئی ہے۔

ترک ایوان صدر کے مواصلاتی دفتر کے مطابق ملاقات کے دوران رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اردوان اور ہنیہ نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی حملوں، غزہ کو امداد کی "مناسب اور بلاتعطل” فراہمی کے اقدامات اور خطے میں "منصفانہ اور دیرپا” امن کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

Turkish President Erdogan meets with Ismail Haniyeh, leader of the Palestinian group Hamas, in Istanbul

ترک صدر نے ہنیہ کو بتایا کہ ترکی غزہ میں "فوری جنگ بندی” اور "قتل عام” کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کے لیے پُرعزم ہے، یہ بھی کہا کہ یہ "اہم” ہے کہ فلسطینی "اس عمل میں اتحاد کے ساتھ کام کریں” اسرائیل کو سخت ترین جواب اور فتح کا راستہ اتحاد اور سالمیت میں مضمر ہے۔

ملاقات میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششیں اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافہ شامل تھا۔

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

0
مخصوص نشستیں شہباز کھوسہ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے بعد سامنے آنے والے حقائق کو تحریک انصاف نے تشویشناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق تشویشناک ہیں، خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار سے پیدا زخم واضح ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تیزاب یا زہریلا مواد ملا کھانا دیے جانے سے زخم ہوئے، زہریلا مواد ملا کھانا کھانے سے بشریٰ بی بی کے منہ پر اثرات تاحال باقی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت اور جان سنگین خطرات کا شکار ہیں۔

بشریٰ بی بی کو مزید قید میں رکھنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

شادی شدہ جوڑوں کے بیچ میں خاندان والوں کو نہیں آنا چاہیے! ودیا بالن

0

بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ودیا بالن نے شادی شدہ جوڑوں، ان کے دوستوں اور خاندان والوں کو رشتہ نبھانے کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔

ودیا بالن کا ماننا ہے کہ دیگر لوگوں کو شادی شدہ جوڑے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور انھیں اپنے مسائل خود حل کرنے دینا چاہیے۔ اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ شادی دو لوگوں کے درمیان ہوتی ہے اور اسے ہر وقت دو لوگوں کے درمیان ہی رہنا چاہیے۔

بھارتی ذارئع ابلاغ کو دیے جانے والے انٹرویو میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس رشتے میں بات چیت اور آپس میں اشتراک بہت ضروری ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ اس رشتے میں کسی دوسرے شخص کو نہیں لا سکتے، چاہے وہ خاندان کا ہو یا دوست ہو، کوئی بھی شخص دو لوگوں کے درمیان اس رشتے کا حصہ نہیں بن سکتا۔

انھوں نے کہا کہ شادی اتنا عمدہ، پیچیدہ اور ذاتی رشتہ ہے کہ کوئی تیسرا شخص نہیں جان سکتا کہ یہ کیا ہے۔ آپ کو ہر روز یہ رشتہ نبھانا ہوتا ہے۔

سدھارتھ کے ساتھ شادی پر اداکارہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ ہر جوڑے کا اپنا ایک منفرد انداز ہوتا ہے لیکن میری رائے میں، اگر ہم ہر چیز کے بارے میں ایک دوسرے سے کھل کر بات کریں تو یہ بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ضمنی انتخابات کے دوران موبائل فون سروس معطل رہے گی

0
موبائل سگنلز محرم

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران دو صوبوں کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں ضمنی انتخابات کے دوران موبائل فون سروس کو معطل کردیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں موبائل فون سروس معطل رہیں گی۔ 21 اور 22 اپریل کو چند اضلاع میں فون سروس عارضی معطل کی جائے گی۔

پی ٹی اے نے کہا کہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلاتعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

صوبائی مشیر بابل خان بھیو کا مستعفی ہونے کا اعلان

0

جیکب آباد اسلحہ برآمدگی کیس میں صوبائی مشیر بابل خان بھیو  نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

بابل خان بھیو نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف انکوائری کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، سندھ حکومت سے درخواست ہے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے۔

بابل خان بھیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے درخواست ہے استعفیٰ فوری منظور کر کے انکوائری شروع کرائیں اور انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے۔

اپنے مؤقف میں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد واقعے سے میرا اور خاندان کا کوئی تعلق نہیں محظ اسٹیکر لگانے سےگاڑی ہماری نہیں ہو جاتی ہم خوداسلحہ کلچر کے سخت خلاف ہیں۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی سلیم شاہ نے کہا کہ صوبائی مشیر بابل بھیو کے بیٹے الطاف بھیو کی گرفتاری و رہائی کی خبر بےبنیاد ہے کارروائی میں پکڑی گئی ڈبل کیبن گاڑی حاجی عبدالحمید کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی سےشکارپور لایا جا رہا تھا  کارروائی کی تفتیش کیلئے 2 ڈی ایس پیز پر مشتمل جےآئی ٹی تشکیل دی ہے۔