پیر, اپریل 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3809

’مولانا کو اسمبلیوں کی فروخت کے ریٹ کا علم ہے تو بیچنے والے کا نام کیوں نہیں لیتے‘

0

پشین جلسے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر پی پی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو اسمبلیوں کی فروخت کے ریٹ کا علم ہے تو بیچنے والے کا نام کیوں نہیں لیتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پشین جلسے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے پشین میں بلوچستان کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی، اگر انہیں اسمبلیوں کی فروخت کے ریٹ کا علم ہے تو بیچنے والے کا نام کیوں نہیں لیتے۔

فیصل کریم  نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کی بلوچستان حکومت پر تنقید پشتون اور بلوچ ووٹرز کے مینڈیٹ کی توہین ہے لیکن پی پی بلوچستان میں مخالفین کی سازشیں ناکام بنائے گی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ فضل الرحمان کی تقریر مبہم اور سابقہ مہم کے برعکس تھی۔ 2024 کے الیکشن  میں ان کے بھائی وزیراعلیٰ کے پی کے روپ میں پیش کیے گئے۔ مولانا کے بقول کے پی کی وزارت اعلیٰ چھینی گئی اور وہ غصہ بلوچستان حکومت پر نکال رہے ہیں۔

فیصل کریم نے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا، خیبر پختونخوا پی ٹی آئی لے اڑی اور مولانا ہم پر ناراض ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے پر مولانا بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل اور محرومیوں کے خاتمے کیلیے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی متحرک ہیں۔ ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس بھی بلوچستان کی حکومت کے ساتھ متحد ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 سے بڑی دھاندلی 2024 کے الیکشن میں کی گئی۔ بلوچستان اسمبلی 70، 80 یا 100 ارب میں خریدی گئی، بتاؤ سندھ اور کے پی اسمبلی کتنے میں خریدی گئی؟

آر اوز سے خالی فارم 45 پر دستخط پہلے ہی لے لیے گئے، پی ٹی آئی کا الزام

0

پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ ضمنی الیکشن سے پہلے ہی آر اوز سے زبردستی خالی فارم 45 پر دستخط لے لیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ آر اوز سے خالی فارم 45 پر پہلے ہی دستخط لے لیے گئے ہیں، اور جنھوں نے دستخط نہیں کیے انھیں مارا پیٹا گیا۔

رؤف حسن نے کہا جتنا بھی زور لگالیں، چاہے کچھ بھی کر لیں، آپ کو 8 فروری سے بھی بڑا سرپرائز دیں گے، انھوں ںے کہا ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد چھاپے مارے گئے اور ہمارے ورکرز کی فیملیز کے ساتھ بد سلوکی کی گئی۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کی دھاندلی کے باوجود نشستیں جیتیں گے، بیساکھیوں پر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، انھوں نے کہا لندن پلان کے بعد پاکستان میں کاروبار 90 فی صد کم ہو چکا ہے، عمر ایوب نے چیلنج کیا کہ حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں ایک جلسہ کر کے دکھائیں۔

کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟

0
چیف میٹرولوجسٹ کراچی

کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے مغربی سسٹم کے اثرات ختم ہوگئے اب موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

آج بارش کہاں کہاں ہوگی؟

0
کراچی میں آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں آج اتوار کو موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

بالائی کے پی، وزیرستان، جی بی، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جب کہ چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، کرم اور جنوبی و شمالی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیش تر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی، جہلم اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، بوندا باندی ہو سکتی ہے، جب کہ شام یا رات کے اوقات میں رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان میں جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، سندھ کے بیش تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سکھر، کشمور اور جیکب آباد میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جسمانی درجہ حرارت کا جھوٹ بولنے سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

0

ماہرین صحت کے مطابق انسانی جسم تقریباً 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے بنیادی درجہ حرارت پر کام کرتا ہے۔ اگر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ جائے تو انسان بے ہوشی کا شکار ہو سکتا ہے۔

ویسے تو جسم اپنا ایک مخصوص درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے جبکہ عموماً اس میں اضافہ کسی بیماری کی جانب اشارہ کرتا ہے تاہم کچھ دیگر بھی وجوہات ہیں جن سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ اور گھٹ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آپ اس بات پر یقین کریں یا نہ کریں جھوٹ بولنا بھی آپ کے درجہ حرارت کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین کے مطابق انسان کے جھوٹ بولتے وقت ناک کا درجہ حرارت کم جبکہ پیشانی کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور زیادہ جسمانی درجہ حرارت ہمارے جسم کے ٹشوز کو نقصان پہنچاتا ہے۔

جان ہاپکنز میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق جسمانی درجہ حرارت ان چار اہم علامات میں سے ایک ہے جو ڈاکٹر کسی بیماری کی صورت میں دیکھتے ہیں کیونکہ انفیکشن بخار کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس کے علاوہ جسم کا درجہ حرارت آپ کی عمر، جنس اور یہاں تک کہ جب آپ جھوٹ بولتے ہیں بڑھ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق انسانی جسم کا نارمل درجہ حرارت عام طور پر 98.6 ڈگری فارن ہائیٹ سمجھا جاتا ہے لیکن عام جسمانی درجہ حرارت 97 ڈگری ایف سے 99 ڈگری ایف تک ہوسکتا ہے تاہم یہ بھی نارمل ہی کہلاتا ہے۔

اکثر لوگ بخار کی صورت میں مختلف ادویات استعمال کرنے لگتے ہیں لیکن بعض اوقات اس کا علاج نہ کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے تاہم کسی شدید انفیکشن کی صورت میں علاج کرنا ضروری بھی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے جسم کا اوسط درجہ حرارت قدرے کم ہونے لگتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مرد حضرات اور خواتین کا جسمانی درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے، خواتین کے جسم کا درجہ حرارت مرد حضرات کی نسبت 0.4 ڈگری زیادہ ہوتا ہے تاہم خواتین کے ہاتھ مرد حضرات کے مقابلے میں اوسطاً 2.8 ڈگری فارن ہائیٹ زیادہ ٹھنڈے ہوتے ہیں۔

دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون نے ووٹ ڈال دیا، ویڈیو وائرل

0
جیوتی کشن جی

نئی دہلی : گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی دنیا کی سب سے پستہ قد بھارتی خاتون نے پہلی بار ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔

بھارتی شہر ناگپور میں پیدا ہونے ہونے والی دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون جیوتی کشن جی اس سال 30 برس کی ہوگئیں، ان کا قد صرف 2 فٹ یا 61 اعشاریہ95 سینٹی میٹر ہے۔

 Woman

مذکورہ خاتون نے مہاراشٹرا ناگپور کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اس موقع پر جیوتی کشن جی نے تمام سے ووٹرز سے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیوتی کشن جی نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، میرا آپ سب کو یہ پیغام ہے کہ ووٹ ڈالنا آپ کا حق ہے اور اس حق کو ضرور استعمال کریں۔

یاد رہے کہ سال 2011ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ملنے پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے جیوتی کشن جی نے کہا تھا کہ یہ ریکارڈ ملنے کے بعد میں اپنے بارے میں بہتر محسوس کررہی ہوں اور خود کو مقبول اور اہمیت کی حامل سمجھ رہی ہوں۔

دنیا کی سب سے پستہ قد لڑکی جیوتی کشن جی کی والدہ رنجنا کے مطابق میری بیٹی کا قد 5 سال تک اوسط قد تھا، یہ ایک مخصوص بیماری کے باعث مزید قد نہیں نکال سکی۔

Nagpur

جیوتی کشن جی نے سال2012ء میں نیپال کے سب سے پستہ قد مرد چندر بہادر ڈنگی سے ملاقات کی، اس جوڑی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 57ویں ایڈیشن کے لیے ایک ساتھ پوز بھی دیا تھا۔

ڈی آئی خان : فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید

0
ڈی آئی خان

ڈی آئی خان : یارک پلازا کے قریب فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے، اے آر وائی کی وین بھی زد میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ سے اے آر وائی نیوز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے ڈی آئی خان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہارک پلازہ کے قریب کسٹم اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق فائرنگ سے انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل ضیاء جدون شہید ہوگئے، شہداء کی لاشوں  اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس موقع پر اے آر وائی نیوز کی گاڑی بھی فائرنگ کی زد میں آئی، جس سے ڈی ایس این جی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا، پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔

استاد بڑے غلام علی خان کو گلوکارہ فریدہ خانم کا زبردست خراج عقیدت

0
بڑے غلام علی

لاہور : ماضی کی معروف اور سنیئر گلوکارہ فریدہ خانم نے استاد بڑے غلام علی خان صاحب کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کلاسیکی موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان صاحب کو برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکی موسیقی کی تاریخ کا سب سے زیادہ معتبر اور معروف استاد مانا جاتا ہے۔

ان کی 56 ویں برسی کے موقع پر پاکستان کی نامور اور غزل گائیکی کی ماہر سینئر گلوکارہ فریدہ خانم نے استاد بڑے غلام علی خان صاحب کا سکھایا ہوا ایک راگ گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ذوالقرنین فاروق88 نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گلوکارہ فریدہ خانم کو سُریلے انداز میں گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دیو مالائی شخصیت رکھنے والے استاد بڑے غلام علی خان دو اپریل 1902 کو لاہور میں پیدا ہوئے، آپ کے والد علی بخش کا تعلق ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔

بڑے غلام علی خان کو چھ برس کی عمر سے ہی موسیقی سے عشق ہوگیا تھا جو 66 برس کی عمر تک جاری رہا۔

بھارتی حکومت نے انہیں ان کی بے مثال خدمات کے عوض سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا، استاد بڑے غلام علی نے فلم مغلِ اعظم کیلئے بھی دو مشہور گانے گائے۔

بعد ازاں 25 اپریل 1968 کو کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ حیدرآباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

کاش والدہ کی بات مان لیتا، افتخار ٹھاکر نے اپنے ساتھ سب کو رُلا دیا

0

اسٹیج کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ والدہ سے ہونے والی آخری ملاقات میں انہوں نے مجھے جانے سے روکا تھا، کیا معلوم تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر جانے والی ہیں۔

مشہور مزاح نگار اور اسٹیج کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے بارے میں رقت آمیز گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’’میں اپنی والدہ کی ہر بات مانتا تھا لیکن ان کی آخری بات نہیں مانی، کیا معلوم تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلی جائیں گی یہ سوچ کر اب بہت دل دُکھتا ہے‘‘

اس موقع پر کامیڈین افتخار ٹھاکر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے یہ منظر دیکھ کر ساتھ وہاں موجود لوگ بھی آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال سے چند دن قبل مجھے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے مری جانا تھا اور وہ مجھے روک رہی تھیں کہ مت جاؤ، مجھے بہت ضروری جانا تھا اس لیے میں والدہ کے پاس نہیں رُکا نہیں اور چلا گیا۔

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مری آرٹس کونسل پہنچنے کے بعد میں نے جب گھر پر فون کیا تو اطلاع ملی کہ والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، اس بات کا مجھے ساری زندگی افسوس رہے گا کہ میں نے اس وقت ان کی بات نہیں مانی۔

اپنی مرحومہ بہن کا ذکر کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر جذباتی ہوگئے بتایا کہ میری بہن شاہین کا بھی انتقال ہوچکا ہے وہ اسلامی اسکالر تھیں اور ہمیشہ والدین کے ساتھ رہیں، میری بہن نے ہمیشہ ماں باپ کا خیال رکھا اور ان کی بھرپور خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اس بات پر اپنی بہن کا بہت شکر گزار ہوں لیکن افسوس کہ میں ان کی زندگی میں ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکا۔

مائیکرو سافٹ نے ساکت تصاویر کو نئی زندگی دے دی، حیرت انگیز ایجاد

0
مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے تصاویر کو نئی زندگی دے دی، آئی اے ٹیکنالوجی کے تحت تصاویر اب چہرے کے تاثرات کے ساتھ گفتگو بھی کرسکیں گی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے محققین کی ایک ٹیم نے مصنوعی ذہانت کی ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے، نیا اے آئی سسٹم چہرے کے تاثرات والے لوگوں کی ساکن تصاویر سے ہائی ریزولوشن ویڈیوز بنا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کسی بھی انسان اور آڈیو ٹریکس کی ساکت تصاویر کو حرکت پذیری میں تبدیل کرسکتی ہے۔

VASA-1

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی اس ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے محققین نے باقاعدہ تصاویر کو لوگوں کے چہرے کے اصل تاثرات کے ساتھ آڈیو ٹریکس کے ساتھ بولتے یا گاتے ہوئے دکھایا ہے۔

مذکورہ ایپلی کیشن جسے واسا -ون کا نام دیا گیا ہے کے ذریعے ایک ساکت تصویر اور آڈیو تقریر کے کلپ سے پُرکشش بصری اور جذباتی مہارتوں (وی اے ایس) کے ساتھ ورچوئل معیار کی تصویر کو حرکت کرتے ہوئے، بولتے ہوئے اور گاتے ہوئے دکھا سکتی ہے۔

تحقیقی مقالے کی بنیاد پر محققین نے بہت سے ویڈیو کلپس کے ذریعے واسا ون سسٹم کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے، ایک ویڈیو میں مونا لیزا کی مشہور زمانہ تصویر میں اسے ایک گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ ٹیم کے مطابق بنیادی ڈیزائن میں چہرے کی مجموعی حرکات اور سر کی جنبش کا ماڈل شامل ہے جو چہرے اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے واضح طور پر کام کرتا ہے۔