اتوار, اپریل 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3807

ایمریٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

0
ایمریٹس ایئرلائن

دبئی : ایمریٹس ائیرلائن سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، صدر ایمریٹس ائیرلائن ٹم کلارک نے مسافروں کے نام پیغام دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایمریٹس ائیرلائن ٹم کلارک نے ایمریٹس سے سفر کرنے والوں کے نام خط لکھا، جس میں کہا کہ یو اے ای میں طوفان کے باعث رواں ہفتہ آپریشنل طورپرسب سے مشکل رہا۔

ٹم کلارک کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کو متحدہ عرب امارات میں 75 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی، بارشوں نے صارفین اور جہاز کے عملے کے ہوائی اڈے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی۔

خط میں کہا گیا کہ منگل کو موسم کی خرابی سے بچنے کیلئے درجنوں پروازوں کا رخ موڑ ا، اگلے 3 دنوں میں ہمیں تقریباً 400 پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

ٹم کلارک نے مزید کہا کہ دبئی جانے والوں چیک معطل ،ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی لگانی پڑی، ہوائی اڈے اور رابطہ سینٹر ٹیموں کو دوبارہ بکنگ کیلئے اضافی وسائل فراہم کیے۔

صدر ائیرلائن کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں محصورمسافروں کیلئےاضافی پروازیں لگائیں ، آج صبح تک ہماری پروازوں کا باقاعدہ شیڈول بحال کردیا گیا، ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ایریا میں پھنسے مسافروں کی دوبارہ بکنگ کرلی۔

کراچی کا ایک ایسا علاقہ جہاں یورپ کا احساس ہوتا ہے’

0
بخاری کمرشل ایریا

کراچی کا ایک ایسا علاقہ جہاں یورپ کا احساس ہوتا ہے، بخاری کمرشل ایریا کے جدید طرز کے انفراسٹرکچر نے حیران کن حد تک لوگوں کو متاثر کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز سکس کے بخاری کمرشل ایریا میں کی جانے والی تبدیلیوں نے کراچی کے لوگوں کادل موہ لیا۔

یہاں کے جدید طرز کےانفراسٹرکچر نے حیران کن حد تک لوگوں کو متاثر کیا اور یہاں کی جذبِ نظر شاہراؤں، صاف ستھرے ماحول اور ہریالی نے ترقی یافتہ ممالک کی یاد دلا ڈالی۔

کمیونیٹی لیونگ کے سٹینڈرڈز پر عمل درآمد کرتے ہوئے بُخاری کمرشل اریا میں فیملیز کو پرسکون ماحول فراہم کر دیا گیا۔

حادثات کی روک تھام کے لئے منفرد ٹریفک نظام متعارف کرایا گیا اور پیدل چلنے والوں کی سیفٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے پیڈسٹرین ٹریفک سگنلز نصب کر دیے گئے، دیگر نمایاں تبدیلیوں میں لائن مارکنگ، ٹریفک سگنلز، پلیکیں کراسنگ اور فائر ہائیڈرنٹس شامل ہیں۔

اس علاقے میں تمام خالی جگہوں کو انتہائی خوبصورتی سے لیول کر کے لوگوں کی تفریح کا سامان کر دیا، یہاں فیملیز اب اپنی شامیں گپ شپ لگاتے ، گھومتے پھرتے، کھاتے پیتے اور ارد گرد کے پرسکون ماحول سے لطف اندوز ہوتے وقت گزار سکتے ہیں۔

شہریوں نے انتظامیہ کے ان اقدامات کو بڑے پیمانے پر سراہتے ہوئے کراچی کے باقی علاقوں کو اسی طرز پر ڈویلپ کرنے کی تجویز پیش کر ڈالی۔

یہ کہنا بالکل درست ہو گا کے بُخاری کمرشل میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں نے نہ صرف شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں واضح اضافہ کیا۔

سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

0

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے تصاویر شیئر کیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ دبئی کی مختلف جگہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اداکار فلک شبیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میں اور میری، ماشاءاللہ‘ لکھا اور  ایموجیز بھی بنائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

اس کے علاوہ گلوکار فلک شبیر نے بیٹی کے ساتھ مزید تصاویر شیئر کیں جس میں عالیانہ کو دبئی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’عالیانہ کی اسٹائلسٹ سارہ خان ہیں‘ ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک اور سارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو سزا سنا دی

0

پشاور: شوہر کو اجازت کے بغیر دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، عدالت نے شہری کو جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری سجاد خان کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے سجاد خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید کاٹنی ہوگی، یہ فیصلہ فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے سنایا۔

عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 کے سیکشن 6(5) کی خلاف ورزی ہے۔

بغیر اجازت دوسری شادی پر سجاد خان کی پہلی بیوی نے ان کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوہر نے مان لیا ہے کہ انھوں نے دوسری شادی کر لی ہے، اور پہلی بیوی سے اس کو چھپایا۔

کراچی میں اغوا اور کم عمری میں نکاح کا ایک اور کیس سامنے آگیا

0
کراچی نکاح

کراچی : شہر قائد میں اغوا اور کم عمری میں نکاح کا ایک اور کیس سامنے آگیا تاہم اہلخانہ نے کم عمری کے نکاح کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مطابق عباس ٹاوٴن سے لاپتا آٹھویں جماعت کی طالبہ رحیم یارخان پہنچ گئی، اہلخانہ نے بتایا کہ بیٹی عید کے دوسرے روز سہیلی سے ملنے گئی اور واپس نہیں آئی، سچل تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس نے بازیابی کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پانی سپلائی کیلئے آنے والے آصف پر اسما کو بہلا پھسلا کر لے جانے کاشک ہوا، آصف کے بڑے بھائی غلام شبیر کو خودتلاش کرکے پولیس کے حوالے کیا اور غلام شبیر کے والد نے فون پر بیٹی اسما سے بات کرائی تھی۔

اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ کم عمری کے نکاح کو نہیں مانتے، بیٹی کو بازیاب کرایاجائے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے مطابق اسما نے آصف سے رحیم یار خان میں نکاح کرلیا ، غلام شبیر ملزم آصف کا بھائی ہے، جس کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا، غلام شبیر رکشہ ڈرائیور ہے،بشارت نامی شخص کی ضمانت پر پوچھ گچھ کے بعد چھوڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں ملزم کی گرفتاری اورلڑکی کی بازیابی کیلئے نفری بھیجیں گے، پولیس پارٹی رحیم یار خان بھیجنے کیلئے محکمہ داخلہ سے تحریری اجازت لے رہے ہیں۔

مرغی کی قیمتوں میں اچانک کیوں اضافہ ہوا؟ تحقیقات شروع

0
مرغی کی قیمتوں

لاہور: مرغی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات شروع کردی گئیں، ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ لگائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کی قیمت اضافے پر محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے ایکشن لے لیا ، فارمرزاورٹریڈرزکیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاہے، عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے اور مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں دو سو روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے آج کل مہنگی چکن نے شہریوں کو چکرا کررکھ دیا ہے، پہلے اضافہ دس اور بیس روپے ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ اضافہ سینکڑوں میں ہونے لگا ہے۔

کراچی میں عید کے دنوں میں ساڑھے آٹھ سو سے نوسو روپے فی کلو ملنے والی چکن کے ریٹ اب بھی ساڑھے آٹھ سو روپے فی کلو ہیں، اکثر دکانوں پر گاہکوں اوردکانداروں کے درمیان نوک جھوک بھی ہورہی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ چکن پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں۔

اسلام آباد میں بھی فی کلوچکن کی قیمت نے نو سو روپے کا ہندسہ چُھولیا ہے، آٹھ سو نوے روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے فرانس کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

0

فلسطینی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں حمایت پر فرانس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی یو این رکنیت کے لیے ووٹنگ کے بعد فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے فرانس کے وزیر خارجہ سے فون پر بات کی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق محمد مصطفیٰ نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی مکمل رکنیت کے حق میں فرانس کے ’اصولی‘ ووٹ دینے پر وزیر خارجہ اسٹیفن سییُغنے کا شکریہ ادا کیا۔

غزہ: ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہوا

خیال رہے کہ امریکا نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا جس کی وجہ سے قرارداد ناکام ہو گئی تھی۔ فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین دنیا کے ممالک میں اپنا صحیح مقام حاصل کرے۔

فون پر ہونے والے رابطے میں دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور غزہ میں ’انسانی تباہی‘ کے دوران فلسطینی حکومت کی اضافی مدد کی ضرورت پر بھی بات کی۔

واضح رہے کہ 8 اپریل کو اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا تھا، جب کہ سیکیورٹی کونسل کے 12 رکن ممالک نے فلسطین کو مستقل رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ سے گریز کیا تھا، 7 اکتوبر کے بعد سے امریکا نے اسرائیل کی حمایت میں چوتھی بار ویٹو کا استعمال کیا، خیال رہے کہ فلسطین کو 2012 سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

کراچی میں پولیس کا روپ دھارے لٹیرے نے ایک اور اسٹور کا صفایا کردیا

0
پولیس یونیفارم

کراچی میں پولیس کا روپ دھارے لٹیرے نے ایک اور اسٹور کا صفایا کردیا، ہر واردات میں ملزم کا حلیہ اور طریقہ ایک جیسا تھا تاہم واضح فوٹیجز کے باوجود بھی قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوٹ مار اور چھینا جھپٹی سے تنگ کراچی کے شہری پولیس کے روپ والے چھلاوہ سے پریشان ہیں۔

گروسری اسٹور، میڈیکل اسٹور ہو یا بیکری، ایک ہی روپ اور ملتا جلتا طریقہ واردات سے پولیس بھی پریشان ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے، جو پولیس یونیفارم جیسی خاکی پینٹ پر ٹی شرٹ پہنے وارداتیں کرتا پھر رہا ہے۔

ملزم نے چند روز قبل آرام باغ کے ایک اسٹور پر کیش کاؤنٹر کا صفایا کیا اور قیمتی اشیاء لوٹی جبکہ وہاں موجود تمام افراد کو بھی نہ چھوڑا۔

فوٹیج میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزم کو اسٹور میں موجود تمام افرادکو نیچے بٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزم متعدد وارداتیں کرچکا ہے، طارق روڈ پر برگر چین کی بیکری اور شرف آباد کا مشہور میڈیکل اسٹور کو لوٹا ، ہر واردات کی واضح فوٹیج کے باوجود ملزم اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہے۔

پرینیتی چوپڑا کا بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ

0

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا سے انڈسٹری میں ’فیورٹزم ‘ کے بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے فلم انڈسٹری میں کام کے کم مواقع  ملنے پر کُھل کر بات کی۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں کم کام ملنے کہ وجہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ہے، مجھے لگتا ہے کہ کچھ اداکاروں اور کچھ ہدایت کاروں تک رسائی کام کے مواقع  ملنے کا باعث بنتی ہے اور میں یقینی طور پر یہی محسوس کرتی ہوں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے کہا کہ میں نیپوٹیزم کی بات نہیں کر رہیں لیکن اگر میں ہر وقت کچھ مخصوص افراد کی نظروں میں نہ رہوں تو میں کام کے موقع سے ہاتھ دھو بیٹھوں گی، انڈسٹری میں کیمپ ہیں اور اگر کوئی ایسے کیمپوں کا حصہ نہیں ہے تو وہ کام کے مواقع سے محروم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی بات وضاحت میں کہا کہ اگر دو لوگ ایک جیسے باصلاحیت کے مالک ہیں، جو ایک ہی چیز پیش کرسکتے ہیں، ان میں سے ایک پسندیدہ ہوگا اور دوسرا نہیں، تو جو پسندیدہ نہیں ہوگا وہ کام کا موقع کھو دے گا۔

اداکارہ پرینیتی نے مزید کہا کہ اگر میں وہ ہنر پیش کرنے کے قابل ہوں، اگر میں اتنی ہی رقم کمانے کے قابل ہوں تو مجھے بھی موقع ملنا چاہیے اور اسے اس لیے کسی کی صلاحیت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے کہ میرا کوئی رشتہ نہیں ہے یا میں آپ کے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا فرد نہیں جو میرے لیے کالز کر کے یہ کہے کہ پرینیتی کو اس فلم میں لے لو، میرے پاس صرف میرا ہنر ہے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم امر سنگھ چمکیلا میں ان کی اداکاری کے لیے زبردست پذیرائی ملی ہے۔

اس فلم میں پرینیتی نے دلجیت دوسانجھ کے مد مقابل امرجوت کور کا کردار ادا کیا تھا، فلم میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا ہے وہیں انہیں کئی گانے گانے پر بھی داد ملی ہے۔

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

0
بیلسٹک میزائل پروگرام

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا اہم بیان آگیا اور کہا پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے تازہ اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں، پاکستان کئی بار نشاندہی کر چکا ہے کے ایسی اشیا کا جائز قانونی سول کمرشل استعمال موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات عائد کیے گئے اور بغیر ثبوت فہرستیں آچکی ہیں، اس وقت بھی ملوث اشیا کسی کنٹرول لسٹ میں نہیں تھیں لیکن انھیں حساس سمجھا جاتا تھا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کے من مانی اطلاق سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عدم پھیلاؤ کے سخت کنٹرول کے دعویدار میکنزم نے کچھ ممالک پر جدید فوجی ٹیکنالوجیز کیلئے لائسنس کی ضروریات کو ختم کردیا ہے، ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانےکیلئے فریقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔