یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اگر یوکرین نے نیٹو میں شامل ہونا ہے تو اس کے لیے روس کو شکست دینا ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں فوجی افسران سے ملاقات میں کہا ہے کہ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کو میدان جنگ میں روس کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔
زییلنسکی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نیٹو میں تب ہی شامل ہوں گے جب ہم جیتیں گے اور مجھے نہیں لگتا کہ جنگ کے دوران ہمیں نیٹو میں شامل کیا جائے گا۔ حتمی رکنیت یوکرین کی آزادی کو محفوظ بنائے گی۔
انہوں نے اپنے اس موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں الحاق کے لیے اس کے 32 ارکان کی متفقہ منظوری درکار ہوگی۔ ان میں سے کچھ یوکرین کو مسلح تصادم کے درمیان تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ خطرات کو محسوس کرتے ہیں، جبکہ دیگر محض اس حوالے سے شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم نیٹو اتحاد نے واضح کیا ہے کہ لڑائی جاری رہنے کے دوران کیف رکن نہیں بن سکتا۔
بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئی پی ایل کے درمیان فارغ لمحات میں اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور شرارتیں کرنے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔
بھارت میں جاری آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کے شریک مالک بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جو میچز دیکھنے اور اپنی ٹیم کی سپورٹ کے لیے اسٹیڈیم جاتے ہیں۔ انہوں نے فراغت کے دوران اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کی تصاویر سوشل میدیا پر وائرل ہو گئیں۔
اداکار شاہ رخ خان اس بار اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے تمام میچز میں اپنے بیٹے ابرام کے ہمراہ شرکت کررہے ہیں جہاں ان کی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کی توجہ مبذول کرلی۔
تازہ تصاویر میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام خان اور دیگر بچوں کے ساتھ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آئی پی ایل میچز دیکھنے کے دوران اسٹیڈیم میں باپ اور بیٹے کے درمیان چھیڑ چھاڑ کی دلچسپ ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
ویڈیو کلپ میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کو آہستہ سے جھنجوڑتے ہوئے نظر آتے ہیں جس پر ابرام معصومانہ انداز میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے انگلی دِکھا کر ایسا انداز اختیار کرتا ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے والد کو ڈانٹ رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
گرین شرٹس رواں سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ دسمبر 2024 سے شروع ہوگا اور جنوری 2025 میں اختام پذیر ہوگا۔
اس طویل دورے کے دوران شاہین، پروٹیز کے خلاف 2، ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلیں گے۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا جو 10، 13 اور 14 دسمبر کو بالترتیب ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے میچوں کی سیریز 17 سے 22 دسمبر تک ہوگی۔ پہلا میچ 17 دسمبر کو پرل میں، دوسرا 19 کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا وآخری میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔
پاکستان ٹیم اس سال جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔
گرین شرٹس اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے علاوہ پاکستان رواں سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی شادی کی تصاویر پر منفی تبصرہ کرنے والوں پر برس پڑیں۔
اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد نے ایک یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد ہونے والی منفیت کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔
اداکارہ حنا رضوی نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنی تصویریں لگائی تو بہت سے لوگوں نے ہمیں پسند کیا لیکن ان میں کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے منفی تبصرے کیے، وہ کمنٹس پڑھ کر ایسا لگا کہ ان کی مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس سے مجھے احساس ہوا کہ اے میرے خدا میں نے کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا، لوگوں کو مجھ سے اتنی پریشانی کیوں ہے؟ ہمارا معاشرہ اب بھی یہ پسماندہ سوچ کیوں رکھتا ہے؟، میری شادی کی تصویر پر کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم ماں بیٹا لگ رہے ہیں۔
اداکاری نے کہا کہ آپ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میں نے اپنے سے 20 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کی ہے؟ کیا میں انڈسٹری میں واحد شخص ہوں جس نے شادی کی؟ اور بھی مشہور نام ہیں، انہوں نے بھی شادی کر لی، لیکن کسی نے ان پر آنکھ نہیں اٹھائی! لوگوں نے متعدد بار شادیاں کیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
اداکارہ حنا رضوی نے سوشل میڈیا ٹرولر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’پھر سب کو مجھ سے یہ مسئلہ کیوں ہے جیسے میں نے شادی کر کے کوئی گناہ کیا ہو‘۔
حنا رضوی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے وزن کم کرنے کا سوچا تھا، اداکارہ نے کہا کہ ’’میں نے عمار سے کہا کہ میں شادی سے پہلے اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہوں، تاکہ میں اچھی لگ سکوں، لیکن عمار نے اس کی مخالفت کی۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے عمار نے کہا میں پہلے سے ہی خوبصورت ہوں اور خوبصورت نظر آنے کے لیے انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے اور محبت کرتے ہیں لوگوں کی رائے معنیٰ نہیں رکھتی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے تھے۔
ان ذاتی نوعیت کے تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے چند ایک کے جوابات اداکارہ نے خود بھی کمنٹس کے ذریعے دیے تھے۔
اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز دے دی گئی، آئندہ بجٹ میں تنخواہ مختص نہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہے ، آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں بھی وفاقی وزرا کو تنخواہ نہیں دی جائے گی، وزیراعظم،اراکین کابینہ کیلئے بجٹ میں تنخواہ مختص نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کو بجٹ میں مہنگائی کی شرح سےکم اضافہ دینے اور تمام وفاقی وزارتوں،محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پرپابندی کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاقی وزارتوں،محکموں کےبجلی وگیس کےبل محدود کرنے ، موسم گرمامیں وزارتوں میں دن 11 سے پہلے ایئرکنڈیشن چلانے اور موسم سرمامیں وزارتوں میں دن 11 بجے کے بعد ہیٹر چلانے پر پابندیکی تجویز سامنے آئی ہے۔
بجٹ میں وزارتوں اورمحکموں کومقررہ،منظور شدہ بجٹ میں رہنے کی ہدایت دی ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں وفاق وزارتوں اور محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں ملے گی، صرف قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ ملے گی۔
کراچی : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر آگئی، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپیہ کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا، صدر کراچی مبشر قدیر عباسی نے کہا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپیہ فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔
مبشر قدیر عباسی نے کہا کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت،مویشیوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں اور فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔
پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ مایا خان نے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے آنے والی خواتین کے رویے اور پاکستانی رشتہ کلچر کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ مایا خان پاکستان میں خواتین کے حقوق اور متعدد ٹاپک پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے آنے والی خواتین کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
مایا خان کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے شادی کی منتظر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے بات کر رہی ہوں جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ سموسے کھائے، باتیں بنائیں اور کہا کہ ہمیں سوچنے کے لیے کچھ وقت چاہیے اور چلے گئے۔
مایا خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’آپ وہ جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ کھائے، اور تھوڑے دنوں کے بعد فون کر کے یہ کہہ دیا استخارہ ٹھیک نہیں آیا، آپ وہ، جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ آج بڑوں نے کہا ہے کہ آج پھر کوئی آنے والا ہے، آپ، جسے کہا جاتا ہے کہ آفس سے جلدی گھر آنا، تمھیں دیکھنے کے لیے لوگ آرہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’آپ جو یہ سوچ سوچ کے تھک گئی ہیں کہ کب تک شوروم میں رکھا ایک پروڈکٹ ہوں، آپ جس نے زندگی کے خوشگوار پل یہ سوچنے میں گزار دیے کہ اب جو دیکھنے آرہے ہیں وہ کیا جواب دیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ میں لڑکیوں کو کہنا چاہتی ہوں، آپ شو روم یا میوزیم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں ہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔
انگلینڈ کے نوجوان اسپنر 20 سالہ جوش بیکر اچانک انتقال کر گئے ان کی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
انگلش کاؤنٹی ووسٹر شائر کے 20 سالہ اوپنر جوش بیکر اچانک چل بسے۔ ان کی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ووسٹر شائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جوش بیکر کی موت ہم سب کو افسردہ کر گئی ہے۔
Worcestershire County Cricket Club is heartbroken to announce the untimely passing of Josh Baker, who was aged only 20 years old.
The love and prayers of everyone at the Club go out to Josh’s family and friends at this time.
جوش بیکر کی وفات پر دیگر کاؤنٹیز نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
ووسٹرشائر کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی اسپنر اُسامہ میر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ اور دھچکا لگا ہے، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔
So sad and upset to hear the news of Josh’s passing. He was one of the nicest people you could meet. And a brilliant cricketer. Really devastated to hear this news https://t.co/0ZN7jDqYDB
بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والدین ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کو ان کی شادی کی 44ویں سالگرہ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی دھرم اور ڈریم گرل کی مانی جاتی ہے جو 44 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے لیکن ان کی ازدواجی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے پر اس کے باوجود دونوں نے طلاق نہیں لی بلکہ اس رشتے کو ساتھ ساتھ لیکر چلتے رہے۔
اگرچہ دھرمیندر زندگی میں طویل عرصہ ہیما مالنی، بیٹی ایشا دیول اور آہانا دیول سے دور رہے لیکن ایشا دیول کی شادی پر تمام رنجشیں بھلا کر انہیں پھر سے گلے لگایا۔
تاہم اب شادی کی شالگرہ کے اس خاص موقع پر ان کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر دل کو چھو لینے والی ان دیکھی تصویر شیئر کرکے اپنے والدین کو مبارکباد دی ہے۔
ایشا دیول نے اپنے والدین کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی، جس میں ہیما مالنی پیار اور خوشی میں دھرمیندر کے کندھے پر پیار سے ٹیک لگائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
ایشا دیول نے کیپشن لکھا میرے والد اور والدہ کو سالگرہ مبارک، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور میں صرف آپ کو گلے لگانا چاہتی ہوں۔
خیال رہے کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شادی 1980 میں ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہنا دیول ہیں، ہیما، دھرمیندر کی دوسری اہلیہ ہیں، دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور ہیں۔
جوڑے نے کئی فلمیں بھی ساتھ کی ہیں جن میں دی برنگ ٹرین، شعلے، راجا رانی، دھرم اور قانون، دو دشائیں سمیت دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لیجنڈ اداکار دھرمیندرا ہیما مالنی کے بجائے پہلی بیوی پرکاش کے ساتھ رہتے ہیں جن سے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ہیں۔
فیصل آباد : تاجر کی اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کے واقعے میں ہولناک انکشافات سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے قتل کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ تمام افراد کے سر پر تکیہ رکھ کر گولیاں ماری گئیں، تکیہ رکھنے سے گارڈ اور ڈرائيور کو فائرنگ کی آواز سنائی نہ دی۔
حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائيور سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے، قتل سے پہلے تمام افراد کو نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی۔
گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی تھی۔
پولیس کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا