منگل, مئی 13, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3836

نوجوان انگلش اسپنر کا انتقال

0

انگلینڈ کے نوجوان اسپنر 20 سالہ جوش بیکر اچانک انتقال کر گئے ان کی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

انگلش کاؤنٹی ووسٹر شائر کے 20 سالہ اوپنر جوش بیکر اچانک چل بسے۔ ان کی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ووسٹر شائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جوش بیکر کی موت ہم سب کو افسردہ کر گئی ہے۔

 

جوش بیکر کی وفات پر دیگر کاؤنٹیز نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

ووسٹرشائر کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی اسپنر اُسامہ میر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ اور دھچکا لگا ہے، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔

 

جوش بیکر نے 2021 میں فرسٹ کلا س ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے اُنہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر47 میچز کھیلے۔

اس سیزن میں جوش بیکر نے دو سیکنڈ الیون میچز کھیلے تھے اور اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ایشا دیول نے دھرمیندر اور ہیما مالنی کو شادی کی 44ویں سالگرہ پر کیا کہا؟

0

بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والدین ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کو ان کی شادی کی 44ویں سالگرہ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی دھرم اور ڈریم گرل کی مانی جاتی ہے جو 44 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے لیکن ان کی ازدواجی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے پر اس کے باوجود دونوں نے طلاق نہیں لی بلکہ اس رشتے کو ساتھ ساتھ لیکر چلتے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESHA DEOL (@imeshadeol)

اگرچہ دھرمیندر زندگی میں طویل عرصہ ہیما مالنی، بیٹی ایشا دیول اور آہانا دیول سے دور رہے لیکن ایشا دیول کی شادی پر تمام رنجشیں بھلا کر انہیں پھر سے گلے لگایا۔

تاہم اب شادی کی شالگرہ کے اس خاص موقع پر ان کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر دل کو چھو لینے والی ان دیکھی تصویر شیئر کرکے اپنے والدین کو مبارکباد دی ہے۔

ایشا دیول نے اپنے والدین کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی، جس میں ہیما مالنی پیار اور خوشی میں دھرمیندر کے کندھے پر پیار سے ٹیک لگائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESHA DEOL (@imeshadeol)

ایشا دیول نے کیپشن لکھا میرے والد اور والدہ کو سالگرہ مبارک، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور میں صرف آپ کو گلے لگانا چاہتی ہوں۔

خیال رہے کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شادی 1980 میں ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہنا دیول ہیں، ہیما، دھرمیندر کی دوسری اہلیہ ہیں، دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور ہیں۔

جوڑے نے کئی فلمیں بھی ساتھ کی ہیں جن میں دی برنگ ٹرین، شعلے، راجا رانی، دھرم اور قانون، دو دشائیں سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لیجنڈ اداکار دھرمیندرا ہیما مالنی کے بجائے پہلی بیوی پرکاش کے ساتھ رہتے ہیں جن سے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ہیں۔

تاجر نے اہل خانہ کو کیسے قتل کرکے خودکشی کی؟ ہولناک انکشافات

0
فیصل آباد تاجر

فیصل آباد : تاجر کی اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کے واقعے میں ہولناک انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے قتل کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ تمام افراد کے سر پر تکیہ رکھ کر گولیاں ماری گئیں، تکیہ رکھنے سے گارڈ اور ڈرائيور کو فائرنگ کی آواز سنائی نہ دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائيور سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے، قتل سے پہلے تمام افراد کو نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی۔

گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا

’تباہ حال غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں‘

0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی تباہی کی سنگینی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل حماس تنازع ماضی کی رفتار سے برقرار رہا تو غزہ کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کا مرحلہ اگلی صدی تک طویل ہو سکتا ہے اور غزہ کی پٹی کے تباہ حال مکانات کی تعمیرِ نو میں 80 برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں 40 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 سے بڑھ کر سنہ 2023 کے اواخر میں 60.7 فیصد تک پہنچ چکی تھی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ متوسط طبقے کا بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر مہلک حملوں کے بعد سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ 80 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور 30 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ اس سے کئی گنا زخمی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 فلسیطنی شہید کر دیے گئے۔ رفح میں مکان پر بمباری میں بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، دوسری جانب حماس نے جنگ بندی پر مذاکرات کیلیے وفد مصر بھیج دیا ہے۔

بیلا حدید نے ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی

0

فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل ایزابیلا خیر حدید المعروف بیلا حدید نے ماڈلنگ کیرئیر سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا حدید نے اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کی خاطر کامیاب ماڈلنگ کیرئیر سے سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے، ان کی کے اس فیصلے پر ان کی بہن جی جی حدید نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella (@bellahadid)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماڈلنگ کیریئر سے بریک لینے کے بارے میں بات کی تھی تاہم اب انہوں نے ماڈلنگ میں  10 سال کے کیریئر کے بعد اپنی ذاتی زندگی اور خوشی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیلا حدید نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ماڈلنگ میں 10 سال کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں کسی ایسی چیز میں اتنی طاقت، محبت اور محنت لگا رہی تھی جس کا صلہ ضروری نہیں کہ مجھے طویل عرصے بعد واپس ملے۔

رپورٹ کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جی جی حدید جانتی ہیں کہ ان کی بہن کا یہ فیصلہ کچھ وقت کے لیے ہے جس کے بعد وہ فیشن انڈسٹری میں واپس آئیں گی۔

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا

0
گندم درآمد اسکینڈل

اسلام آباد : گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا، گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمد محمود تعینات تھے۔

تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوز نے گندم درآمد کے وقت وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کے سربراہ کا پتہ لگالیا۔

ستمبر2023میں غیرضروری گندم درآمد کےوقت نگران وزیرفوڈسیکیورٹی ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک تھے جبکہ گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمدمحمود تعینات تھے۔

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کا ماضی کے متنازع اسکینڈلز میں بھی کردار سامنے رہا۔

کیپٹن (ر)محمد محمود کا پہلے نندی پورپاور پراجیکٹ اورراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں بھی نام آیا تھا ، نومبر 2015 میں محمد محمود کو نندی پورپلانٹ میں بےضابطگیوں پرایم ڈی کےعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مئی 2021کوکیپٹن (ر)محمدمحمود بطورکمشنر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتار بھی ہوئے تاہم کیپٹن (ر) محمد محمود اب بھی چیئرمین پی ٹی سی ایل اورسیکریٹری آئی ٹی کےعہدےپر موجود ہیں۔

اےآروائی نیوز نے کیپٹن (ر) محمد محمود سے گندم امپورٹ اسکینڈل پر مؤقف کے لیے رابطہ کیا تو حقائق سامنے آنے پرکیپٹن (ر) محمود نےمعاملہ ڈائریکٹ پارٹیسپیشن پروگرام پر ڈال دیا۔

سابق سیکریٹری محمدمحمود نے کہا کہ یہ ڈی پی پی کا اپنا فیصلہ تھا کیونکہ گندم امپورٹ پر پابندی نہیں تھی۔

اےآروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ ڈی پی پی سےآپ کی کیا مراد ہے؟ فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی مرضی کےبغیرڈی پی پی کیسے گندم امپورٹ کرسکتا ہے؟ تو سابق سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن (ر) محمد محمود نے ان سوالات کے جوابات نہیں دے سکے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ااور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ یکم جون سے یہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز تعینات کیے جائیں گے۔

پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جب کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز میں شامل ہیں۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں 28 دنوں کے دوران 56 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پچ لگانے کا آغاز

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں ہوگا جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

کپل شرما شو کا اختتام کب ہوگا؟

0

شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ نے بتایا ہے کہ کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو آئندہ دو ماہ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔

کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو کی مستقل مہمان ارچنا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شو کے پہلے سیزن کے اختتام ہونے سے متعلق بتایا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارچنا نے شو کے سیٹ پر کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سیزن لپیٹ دیا گیا ‘‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات چیت میں تصدیق کی اور کہا کہ ’جی ہم نے شو کی شوٹنگ مکمل کرلی، اور ہاں یہ شو بند ہونے جارہا ہے‘۔

کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت مزہ آیا، اور اس شو کی شوٹنگ کا یہ سفر انتہائی حیرت انگیز رہا۔

خیال رہے کہ دا گریٹ انڈین کپل شو 30 مارچ کو نیٹ فلیکس پر آن ایئر ہونا شروع ہوا تھا، شو میں اب تک رنبیر کپور اپنی والدہ و بہن کیساتھ، دلجیت دوسانجھ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کیساتھ، روہت شرما ساتھی کھلاڑی شریاس کیساتھ، وکی کوشل و انکے بھائی اور اداکار عامر خان خصوصی شرکت کر چکے ہیں۔

گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد

0
نئی نویلی دلہن

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں گجر پورہ سے نئی نویلی دلہن کی گھر سےلاش ملی ، پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کی 10 روز قبل سے شادی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن خاتون کو نہیں بتایا تھا، خاتون نے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ آج صبح خاتون کی اسکے فلیٹ سے لاش ملی ہے تاہم خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لےلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

چاند پر پہلے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

0

وزیراعظم شہباز شریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن روانگی پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خلا میں پاکستان کا پہلا قدم قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جوہری کی طرح خلا کے میدان میں بھی پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی خوشبوں کی سرحد سے آگے نکل کر خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اسپارکو سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 ممالک میں صرف پاکستانی منصوبے کو قبول کیا جانا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے۔ تیکنیکی ترقی کے سفر کا یہ بہت تاریخی لمحہ ہے اور اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، ساتھ ہی سائنسی تحقیق، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کےبیٹوں نے ثابت کیا کہ وہ خلاؤں کو بھی تسخیر کرنے کی صلاحیت، جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاؤں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مواصلاتی ڈھانچے میں خود مختاری کے اس خواب کی مکمل تعبیرسے پاکستان اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے ممالک میں شمار ہو گا۔ پاکستان کی سائنس وٹیکنالوجی، جدید علوم اور ہنرمندی میں ترقی وقت اور ملک کی ضرورت ہے۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

وزیراعظم نے کہا کہ پوری کوشش اور توجہ ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم وفنون، سائنس وٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں اور پاکستان ایجادات کی دنیا میں بھی سب سے آگے ہو۔