منگل, مئی 13, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3837

بیلا حدید نے ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی

0

فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل ایزابیلا خیر حدید المعروف بیلا حدید نے ماڈلنگ کیرئیر سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا حدید نے اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کی خاطر کامیاب ماڈلنگ کیرئیر سے سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے، ان کی کے اس فیصلے پر ان کی بہن جی جی حدید نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella (@bellahadid)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماڈلنگ کیریئر سے بریک لینے کے بارے میں بات کی تھی تاہم اب انہوں نے ماڈلنگ میں  10 سال کے کیریئر کے بعد اپنی ذاتی زندگی اور خوشی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیلا حدید نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ماڈلنگ میں 10 سال کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں کسی ایسی چیز میں اتنی طاقت، محبت اور محنت لگا رہی تھی جس کا صلہ ضروری نہیں کہ مجھے طویل عرصے بعد واپس ملے۔

رپورٹ کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جی جی حدید جانتی ہیں کہ ان کی بہن کا یہ فیصلہ کچھ وقت کے لیے ہے جس کے بعد وہ فیشن انڈسٹری میں واپس آئیں گی۔

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا

0
گندم درآمد اسکینڈل

اسلام آباد : گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا، گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمد محمود تعینات تھے۔

تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوز نے گندم درآمد کے وقت وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کے سربراہ کا پتہ لگالیا۔

ستمبر2023میں غیرضروری گندم درآمد کےوقت نگران وزیرفوڈسیکیورٹی ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک تھے جبکہ گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمدمحمود تعینات تھے۔

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کا ماضی کے متنازع اسکینڈلز میں بھی کردار سامنے رہا۔

کیپٹن (ر)محمد محمود کا پہلے نندی پورپاور پراجیکٹ اورراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں بھی نام آیا تھا ، نومبر 2015 میں محمد محمود کو نندی پورپلانٹ میں بےضابطگیوں پرایم ڈی کےعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مئی 2021کوکیپٹن (ر)محمدمحمود بطورکمشنر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتار بھی ہوئے تاہم کیپٹن (ر) محمد محمود اب بھی چیئرمین پی ٹی سی ایل اورسیکریٹری آئی ٹی کےعہدےپر موجود ہیں۔

اےآروائی نیوز نے کیپٹن (ر) محمد محمود سے گندم امپورٹ اسکینڈل پر مؤقف کے لیے رابطہ کیا تو حقائق سامنے آنے پرکیپٹن (ر) محمود نےمعاملہ ڈائریکٹ پارٹیسپیشن پروگرام پر ڈال دیا۔

سابق سیکریٹری محمدمحمود نے کہا کہ یہ ڈی پی پی کا اپنا فیصلہ تھا کیونکہ گندم امپورٹ پر پابندی نہیں تھی۔

اےآروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ ڈی پی پی سےآپ کی کیا مراد ہے؟ فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی مرضی کےبغیرڈی پی پی کیسے گندم امپورٹ کرسکتا ہے؟ تو سابق سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن (ر) محمد محمود نے ان سوالات کے جوابات نہیں دے سکے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ااور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ یکم جون سے یہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز تعینات کیے جائیں گے۔

پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جب کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز میں شامل ہیں۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں 28 دنوں کے دوران 56 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پچ لگانے کا آغاز

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں ہوگا جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

کپل شرما شو کا اختتام کب ہوگا؟

0

شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ نے بتایا ہے کہ کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو آئندہ دو ماہ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔

کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو کی مستقل مہمان ارچنا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شو کے پہلے سیزن کے اختتام ہونے سے متعلق بتایا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارچنا نے شو کے سیٹ پر کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سیزن لپیٹ دیا گیا ‘‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات چیت میں تصدیق کی اور کہا کہ ’جی ہم نے شو کی شوٹنگ مکمل کرلی، اور ہاں یہ شو بند ہونے جارہا ہے‘۔

کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت مزہ آیا، اور اس شو کی شوٹنگ کا یہ سفر انتہائی حیرت انگیز رہا۔

خیال رہے کہ دا گریٹ انڈین کپل شو 30 مارچ کو نیٹ فلیکس پر آن ایئر ہونا شروع ہوا تھا، شو میں اب تک رنبیر کپور اپنی والدہ و بہن کیساتھ، دلجیت دوسانجھ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کیساتھ، روہت شرما ساتھی کھلاڑی شریاس کیساتھ، وکی کوشل و انکے بھائی اور اداکار عامر خان خصوصی شرکت کر چکے ہیں۔

گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد

0
نئی نویلی دلہن

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں گجر پورہ سے نئی نویلی دلہن کی گھر سےلاش ملی ، پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کی 10 روز قبل سے شادی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن خاتون کو نہیں بتایا تھا، خاتون نے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ آج صبح خاتون کی اسکے فلیٹ سے لاش ملی ہے تاہم خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لےلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

چاند پر پہلے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

0

وزیراعظم شہباز شریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن روانگی پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خلا میں پاکستان کا پہلا قدم قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جوہری کی طرح خلا کے میدان میں بھی پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی خوشبوں کی سرحد سے آگے نکل کر خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اسپارکو سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 ممالک میں صرف پاکستانی منصوبے کو قبول کیا جانا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے۔ تیکنیکی ترقی کے سفر کا یہ بہت تاریخی لمحہ ہے اور اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، ساتھ ہی سائنسی تحقیق، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کےبیٹوں نے ثابت کیا کہ وہ خلاؤں کو بھی تسخیر کرنے کی صلاحیت، جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاؤں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مواصلاتی ڈھانچے میں خود مختاری کے اس خواب کی مکمل تعبیرسے پاکستان اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے ممالک میں شمار ہو گا۔ پاکستان کی سائنس وٹیکنالوجی، جدید علوم اور ہنرمندی میں ترقی وقت اور ملک کی ضرورت ہے۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

وزیراعظم نے کہا کہ پوری کوشش اور توجہ ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم وفنون، سائنس وٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں اور پاکستان ایجادات کی دنیا میں بھی سب سے آگے ہو۔

مودی کی نفرت انگیز تقاریر پر عالمی میڈیا کا شدید ردعمل

0
مودی

بھارتی وزیراعظم مودی کی نفرت انگیزتقاریرپر عالمی میڈیا نے شدید ردعمل کا اظہارکیا ، تقریرمیں مودی نے مسلمانوں کو براہ راست نشانے پر رکھتے ہوئے انہیں در انداز کہا۔

مسلمانوں سے نفرت بی جےپی کے منشور کا لازمی جزو ہے، جسے الیکشن مہم میں مودی کی جانب سے بڑھ چڑھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔

بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف زہر آلود تقریر کر کے اپنا ووٹ بینک بڑھانے میں مصروف ہیں تقریرمیں مودی نےمسلمانوں کو براہ راست نشانے پر رکھتے ہوئے انہیں در انداز کہا

انتہاپسند مودی کے ایجنڈے پر کام کرنے والے بھارتی میڈیاکی جانب سے مودی کی نفرت انگیز تقاریر پر مجرمانہ خاموشی مگر عالمی میڈیا نے اسے آڑے ہاتھوں لیا۔

الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ کےمطابق مودی نے انتخابی مہم میں براہ راست مسلم مخالف بیانات دے کر ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دیا جو کہ بھارتی انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

الجزیرہ نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں کے باوجود بھارتی الیکشن کمیشن کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انتہائی مہم کے نام پر کی جانے والی تقریرمیں مودی نےمسلمانوں کو براہ راست نشانے پر رکھتے ہوئے انہیں در انداز کہا جن میں بنگلہ دیش اور میانمار کے پناہ گزین مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مودی کی جانب سے پروپیگینڈاکرتےہوئےہندوانتہا پسندوں کو بھڑکایا گیا کہ مسلمانوں کی تعداد بھارت میں مسلسل بڑھ رہی ہے جو ہندوؤں کی آبادی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حقیقتاً سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی شرح پیدائش تمام کمیونٹیز میں سب سے زیادہ تیزی سے گر رہی ہے جو کہ گزشتہ تین دہائیوں میں تقریبا ًنصف رہ گئی ہے۔

مودی سرکارمسلمانوں کی آبادی کےحوالے سےغلط اعداد و شمار پیش کرکے بھارت کو درپیش اصل مسائل کی جانب سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد بی جے پی اپنی ہندوقوم پرست پالیسیوں سے مذہبی منافرت کو بڑھا رہی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ جس سے عالمی سطح پر بھارت کے نام نہاد سیکولر ہونے کا دعوی جھوٹا ثابت ہو گیا، مودی کی انتخابی مہم میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کوآگ لگانا،ان کے گھروں کومسمارکرنااوران کی نسل کشی کیلئےکھلے عام مطالبات سرفہرست ہیں۔

دی وائر کے مطابق بی جے پی کے دس سالہ دور حکومت کےدوران بھارت میں اسلاموفوبیا اور مہلک فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا ملی ہے۔

امریکامیں مسلم شہری حقوق کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنزنےبھی مودی کی مسلم مخالف تقریر کی بھرپور مذمت کی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر،کونسل ان امریکن اسلامک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ مودی کےبیانات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہیں لیکن انتہا پسند تنظیم کےسربراہ ہونے کی حیثیت سےبالکل بھی حیران کن نہیں، مودی کی انتہاپسندی نہ صرف مسلمانوں بلکہ خطےکیلئےبڑاخطرہ ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔

چین نے نئے قرض کے لیے پاکستان پر سخت شرائط عائد کردیں

0
ٹیکسٹائل پارکس چین

اسلام آباد : چین نے نئے قرض کے معاہدے لئے پاکستان پر سخت شرائط عائد کردیں ، بینک سے 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ بینک آف چائنا اورانڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے نئے قرض کیلئے معاہدہ کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بینک آف چائنااور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر کیلئے چین نے سخت شرائط عائد  کی، بینک آف چائناسے30 کروڑڈالراور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سخت شرائط میں نرمی کیلئے چائنیز کمرشل بینکوں کو درخواست کرنے کے باوجودپیشرفت نہ ہو سکی۔

چائنیز بینکوں کی جانب سے نئے قرض کیلئے چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے شیڈول کی شرط عائد کی گئی، 8 فیصد تک ہائی شرح سود پر قرض کیلئے بھی شرط عائد کی گئی تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تقریباً گزشتہ 10ماہ سےچائنیز بینکوں سےقرضے کےحصول کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، معاہدہ طے پائے جانے پر انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کی پاکستان برانچ سے 30 کروڑ ڈالر رقم ٹرانسفر کی جانا تھی۔

جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

0

سعودی عرب میں جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس پر جلد قابو پالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو انڈسٹری سٹی میں قائم پرنٹر کی سیاہی تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بتایا کہ جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو حکام کو روانہ کیا گیا۔

شہری دفاع اور مکہ گورنریٹ کے مطابق آگ لگنے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

متاثرہ مقام پر کھڑی گاڑیوں کو شہری دفاع کے فائر فائٹنگ یونٹ نے احتیاط کے طور پر وہاں سے دور منتقل کروایا۔

سعودی عرب میں مزید بارشوں کا امکان

ریسکیو ادارے نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اطراف میں مخصوص فوم کا اسپرے کیا، آگ سے بلند ہونے والے شعلے اور دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

خضدار دھماکے میں پریس کلب کے صدر شہید

0
خضدار دھماکا

خضدار : چمروک ایریا میں دھماکے کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں چمروک ایریا میں دھماکا ہوا ، جس میں خضدارپریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے میں9 افراد بھی زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان مولانا عبدالغفورحیدری نے خضداردھماکےمیں مولاناصدیق مینگل کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں منصوبے کے تحت حالات کوخراب کیا جارہا ہے ، مولانا صدیق مینگل بے ضرر انسان تھے نہ کسی کےساتھ دشمنی تھی۔

،مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ مولانا صدیق مینگل کی شہادت کا سن کر دل رنجیدہ ہے ، ہم اپنے سچے اور نظریاتی ورکر سے محروم ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے ، مطالبہ ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔