منگل, مئی 13, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3838

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں 2200 طلبہ گرفتار

0

نیویارک: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2200 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی جوان نہتے مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ آواز بلند کر رہے ہیں، امریکا بھر میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کی لہر کے دوران 18 اپریل سے اب تک کالج اور یونیورسٹی کیمپسز میں دو ہزار دو سو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تاہم اس کے برعکس کئی امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں کے دوران بھی اسرائیل مخالف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ چھٹیوں میں کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے، دوسری جانب شکاگو یونیورسٹی کے صدر نے سختی سے کہا ہے کہ اسرائیل مخالف احتجاج کیمپ کسی صورت برداشت نہیں۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹیاں اسرائیل اور غزہ میں جنگ کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔ مظاہروں کا مرکز نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے جمعہ کے روز گزشتہ دو ہفتوں کو ’’کولمبیا کی تاریخ میں سب سے مشکل‘‘ قرار دیا۔

طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج اور دعوت نامہ واپس لیے جانے کے مطالبے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اب ورمونٹ یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب سے خطاب نہیں کریں گے، ان کا دعوت نامہ واپس لے لیا گیا ہے۔

ادھر نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی کے طلبہ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، فرانس کی مختلف یونیورسٹیز میں بھی اسرائیل مخالف احتجاج میں شدت آ گئی ہے، لیون یونیورسٹی کے طلبہ فلسطینی بچوں کے حق میں نعرے لگاتے رہے، پیرس میں بھی فلسطین اور اسرائیلی حامی طلبہ آمنے سامنے آ گئے، تاہم پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔

جرمنی میں بھی طلبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا، مظاہرے کے دوران طلبہ اور برلن پولیس آمنے سامنے آئے، جس میں پولیس نے کئی کو گرفتار کر لیا۔ اس وقت امریکا سے یورپ تک احتجاجی طلبہ فلسطینی روایتی کفایہ گلے میں ڈالے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

غزہ میں صہیونی افواج کے حملے جاری

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں 211 ویں دن بھی جاری رہیں، رفح، نصیرات، دیر البلح اور خان یونس کے اطراف اسرائیلی افواج کے حملوں میں 4 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید اور 51 زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 596 ہو گئی ہے، جب کہ 77 ہزار 816 زخمی ہیں۔

امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز مذاکرات کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں، غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے حماس کا وفد آج قاہرہ روانہ ہوگا، بات چیت میں مصری اور قطری حکام بھی شریک ہوں گے، حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ ان کے اہم مطالبات ہیں۔

سندھ پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، گودام، فلیٹ اور دفاتر تعمیر ہونے کا انکشاف

0
سندھ پولیس

کراچی : سندھ پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، گودام، فلیٹ اور دفاتر تعمیر ہونے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ویلفیئرکے نام پر تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں کرنے کے کیس میں آئی جی سندھ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی کاپی اے آر وائی نیوز  نے حاصل کرلی۔

جس میں سندھ پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، گودام، فلیٹ اور دفاتر تعمیر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کو دی گئی زمین پر صوبے بھر میں 4 پیٹرول پمپ، 1397 دکانیں بنائی گئیں، 338 فلیٹ ، 37 گودام اور 162 دفاتر سندھ پولیس کی زمین پربنائے گئے۔

صوبے بھر میں کل 32 مقامات پر کمرشل سرگرمیاں چل رہی ہیں ، ضلع کیماڑی میں ایک پیٹرول پمپ اور 6 دکانیں تعمیر کی گئیں، کراچی سٹی میں 304 دکانیں، 66 فلیٹس، 8 گودام اور 62 دفاتر تعمیر ہیں۔

ضلع وسطی میں 70 دکانیں، ملیرمیں ایک پیٹرول پمپ پولیس کی زمین پرقائم ہے، حیدرآبادمیں ایک پیٹرول پمپ، 247 دکانیں، 271 فلیٹ، 29 گودام ، 100 دفاتر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دادو 51 ، بدین 4 ، میرپور خاص میں 57 دکانیں ہیں جبکہ نوابشاہ 169, سکھر 117، خیرپور 121 دکانیں ، گھوٹکی 70 ،لاڑکانہ 62 ،کشمور 27، جیکب آبادمیں 92 دکانیں قائم کی گئیں۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ ضلع وسطی کی 70 دکانوں سے حاصل رینٹ مد میں 6.4 ملین جمع ہیں اور حاصل آمدن پولیس حکام کیلئے فوری ریلیف کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔

نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن کی زمین پر 1987 میں 70 دکانیں تعمیر کی گئیں تھی، سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد دکانداروں کو دکان خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔

دکانداروں نے نوٹسز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا، بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو فوری کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دیا۔

ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

0

کراچی: رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اورپولیس نے سہراب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد ہوا۔

  ترجمان رینجرز کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان میں رضوان، حکیم عرف نواب عرف چیچو، طالب، آصف عرف وسیم عرف منا اور محمد عجب خان شامل ہیں، ملزمان سہراب گوٹھ، گلشن اقبال ، گلبرگ، لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں لوٹ مار کرنے اور شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں،

ترجمان کے مطابق ملزم رضوان اور حکیم نواب عرف چیچو نے چاند رات کو بلاک 21 ایف بی ایریا گلبرگ سے دو شہریوں کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھینے کا اعتراف کیا جبکہ ملزم آصف عرف وسیم عرف منا نے ساتھیوں کے ہمراہ عائشہ منزل کے قریب شہری فیضان اسلم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔

 ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان نے تین ہٹی پر چائے کے ہوٹل سے اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی لوٹنے کا بھی اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

0

بھارت میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ڈاکٹر نے اپنے پورے خاندان ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے ضلع کرشنا کے سب سے بڑے شہر وجئے واڑہ میں 40 سالہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر نے منگل کی صبح پیٹاماتا پولیس اسٹیشن کی حدود میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے اپنی ماں، بیوی اور دو بچوں کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آرتھوپیڈک سرجن کے انتہائی قدم کی وجہ مالی پریشانی ہوسکتی ہے۔

مرنے والوں کی شناخت دراوت سری نواس (40)، اس کی بیوی اوشا رانی (36)، دو بچے سیلجا (9)، سریہان (6) اور اس کی ماں رامانما (65) کے طور پر کی گئی ہے۔

اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گھریلو ملازمہ رہائش گاہ پر پہنچی اور سرینواس کی لاش کوریڈور کے پاس لٹکی ہوئی نظر آئی۔ اس نے فوراً پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ سراغ لگانے والی ٹیم، سنیفر ڈاگ اور فنگر پرنٹس کے ماہرین نے گھر سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ پولیس کو سرینواس کی لاش گھر کے دروازے پر ملی جب کہ خاندان کے باقی افراد کی لاشیں گھر کے اندر موجود تھیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ خاندان کے سربراہ ڈاکٹر سرینواس ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتے تھے اور بعد میں انہوں نے اپنا ایک اسپتال شروع کیا۔

انہوں نے مختلف اداروں سے قرضہ لیا۔ ہسپتال کے خسارے میں جانے اور بھاری قرضوں کے بوجھ کے بعد افسردہ سرینواس نے بوجھ کم کرنے کے لیے ہسپتال کو دوسرے شخص کے حوالے کر دیا۔

خون سفید ہوگیا، بیٹے نے باپ کو مکے مار کر قتل کردیا، ویڈیو وائرل

مالی مسائل کو برداشت کرنے سے قاصر، سری نواس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ ہمیں شبہ ہے کہ اس نے اپنے خاندان کے تمام افراد کو چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔

بھارت کی’’میڈ ان انڈیا‘‘مہم کو بڑا جھٹکا

0
پہلگام حملہ: سابق بھارتی وزیر نے مودی کو خبردار کر دیا

بھارت کی’’میڈ ان انڈیا‘‘ مہم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقامی ساختہ ٹینکوں، توپ خانے، فضائی دفاع اور دیگر اسلحہ اور گولہ بارود کے ناقص معیار کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہونے والے حادثات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

بھارت ملکی سطح پر تیار اسلحے کی تیاری اور کوالٹی پروڈکشن میں بہت پیچھے ہے، مئی 2017 میں بھارتی فوج نے جنوبی کوریا کو کے نائن وجرا سیلف پروپیلڈ ہووٹزر کے 100 یونٹس کا آرڈر دیا تھا۔

90 یونٹس کو میڈ ان انڈیا کے تحت بھارت میں تیار کیا گیا مقامی طور پر تیار کردہ یونٹس ناقص نکلے، بھارت میں بنائی جانے والی ان ساس رائفلز بھی دنیا بھر میں بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بنی۔

2023 میں بھی بھارتی فضائیہ کے دو جہاز تکنیکی خرابی کے باعث اتر دپیش میں گر کر تباہ ہوگئے، بھارتی فوج نے وزارت دفاع کو بتایا کہ گولہ بارود سے متعلق حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہلاکتوں، زخمیوں اور آلات کے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

بھارتی فوج کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، بلکہ جب سے بھارتی فوج کو مقامی طور پر تیار کردہ ایمونیشن ہتھیاروں کے استعمال کیلئے دیا گیا حادثات ان کا مقدر بن چکے ہیں۔

خون سفید ہوگیا، بیٹے نے باپ کو مکے مار کر قتل کردیا، ویڈیو وائرل

0

بھارت میں تامل ناڈو پولیس نے حال ہی میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب سوشل میڈیا پر ا یک دردناک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر اپنے 63 سالہ باپ پر وحشیانہ حملہ کرکے قتل کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق یہ حملہ کرشنا پورم میں 16 فروری کو ہوا، جب 40 سالہ سنتوش نے اپنے والد پر گھونسوں کی برسات کردی۔ جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں د یکھا جاسکتا ہے کہ سنتوش کے والد ایک بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں اتنے میں انکا بیٹا وہاں پہنچتا ہے اور ان پر مکوں سے حملہ کردیتا ہے۔

حملہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ سنتوش کے والد کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملتا اور بدبخت بیٹے کے حملے کے بعد ان کے والد بینچ پر گر کر بیہوش ہوجاتے ہیں۔

اتنے میں ایک شخص وہاں پہنچتا ہے اور سنتوش کو وہاں سے لے جاتا ہے، اسی دوران وہ ان پر دوبارہ حملہ کرنے کے لئے آتا ہے۔

بیٹے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کا انتقال 18اپریل کو ہو گیا، جس کے بعد ان کے خاندان نے سنتوش کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سنتوش کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزم مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

دہلی میں نابالغ بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ’سیاسی عزم‘ اہم قرار

0
پولیو مہم

اسلام آباد: پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے عالمی وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، جس میں پاکستان پر پولیو کے خاتمے کے لیے ’سیاسی عزم‘ قائم رکھنے پر زور دیا گیا۔

گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (GPEI) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے 30 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کیا، جس میں تمام بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانے اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے سیاسی عزم قائم رکھنے پر زور دیا گیا۔

پولیو اوور سائٹ بورڈ (پی او بی) کے سربراہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر کرس الائس کی قیادت میں آئے وفد نے پاکستان کی سیاسی اور سیکیورٹی قیادت کے ساتھ ملاقات کی، جس میں پولیو کے خاتمے کی راہ میں حائل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکمت علمیوں پر بات چیت ہوئی۔

وفد میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایسٹرن میڈیٹرینین ریجن کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا، سی ڈی سی کی پولیو برانچ کی سربراہ ڈاکٹر اوموٹایو بولو، اور ٹرسٹی روٹری فاؤنڈیشن اور نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن شامل تھے۔

اسلام آباد میں انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، قائم مقام سیکریٹری خارجہ رحیم حیات قریشی، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور پاکستان فوج کے انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل کاشف نذیر سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ پی او بی GPEI کا اعلیٰ ترین فیصلہ سازی کرنے والا ادارہ ہے، مارچ میں نئی حکومت کے قیام کے بعد GPEI قیادت کا یہ پاکستان کا پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ تھا۔

پی او بی کے چیئر ڈاکٹر کرس ایلائس نے کہا ’’پاکستان میں اپنے وقت کے دوران، میں ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پولیو کو روکنے کے عزم سے متاثر ہوا ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ اسی حکومتی عزم کو قائم رکھتے ہوئے ہی پاکستان میں پولیو کو شکست دینا ممکن ہوگا۔‘‘

پاکستانی ڈاکٹر ٹائم میگزین کی 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل

وفد نے پشاور اور لاہور کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ صوبائی وزرائے صحت اور چیف سیکریٹریز سے ملاقاتیں کیں، تاکہ ان صوبوں کی پیش رفت اور پولیو کے خاتمے سے متعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا ’’اس دورے کے دوران پاکستانی سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر یہ ظاہر ہوا ہے کہ پولیو کے خاتمے پر کام کرنے والے ہمارے تمام شراکت داروں کا عزم پختہ ہے، مگر آنے والے ماہ ہمارے لیے بہت ضروری ہیں تاکہ ہم وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں اور پولیو کو ختم کر سکیں۔‘‘

یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا نے کہا ’’پاکستان میں ہر بچے کو اس موذی بیماری سے بچانے کے لیے یہ لازمی ہے کہ ہم سب بشمول حکومت، ہیلتھ ورکرز، عالمی ادارے اور عوام مل کر کام کریں اور ہر بچے تک ویکسین کا پہنچنا ممکن بنائیں۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان 2 ممالک میں سے ایک ہے، جہاں پولیو وائرس آج بھی موجود ہے۔ حالیہ سالوں میں پاکستان کے پولیو پروگرام نے وائرس کی مختلف جینیاتی اقسام کو ختم کرنے اور پولیو کے کیسز میں کمی لانے میں واضح کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم پولیو پروگرام کو اب بھی کچھ چلینجز کا سامنا ہے، خاص طور پر سیکیورٹی صورت حال کے باعث پولیو مہمات کا متاثر ہونا، تمام بچوں تک پولیو ویکسین نہ پہنچنا اور پولیو ویکسین کے حوالے سے لوگوں کے خدشات کے باعث ویکسین سے انکاری ہونا۔

چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم

0
چلاس بس حادثے

گلگت: چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، حادثےکےنتیجے میں 20مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر نے پی ایچ کیواسپتال میں چلاس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کومفت طبی سہولت فراہمی کا حکم دیا۔

حاجی گلبرخان نے سیکریٹری صحت کوہدایت دی کہ بس حادثےکےزخمیوں کےعلاج کیلئےاعلیٰ سرکاری افسر متعین کیا جائے۔

یاد رہے گذشتہ روز 3مئی کوصبح 5بجےکےقریب گلگت بلتستان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، قراقرم ہائی وے پر راولپنڈی سے ہنزہ جانیوالی بس چلاس کے قریب کھائی میں جاگری تھی۔

حادثےکےنتیجےمیں 20مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے تھے، حادثے کےبعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نےپہنچ کرایویکویشن آپریشن شروع کیا۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نےشدیدزخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر سےگلگت سی ایم ایچ پہنچایا جبکہ پولیس،ریسکیو 1122، جی بی سکاؤٹس اور دیگر حکام کی کوششوں کوبروئےکار لایا گیا۔

آرمی چیف سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

0

راولپنڈی: باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے ہفتہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا اور آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں پر ان کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو اہم پیغام پہنچا دیا ؟

0

امریکا کی جانب سے قطر کو یہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ حماس اگر بندی مسترد کرے تو اسے ملک بدر کردیا جائے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ پیغام قطری وزیراعظم کو پہنچادیا ہے۔

دوسری جانب حماس کے رہنما نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

حسام بدران نے اسرائیلی وزیراعظم پر ایسے بیانات جاری کرنے کا الزام لگایا ہے جس کا مقصد جنگ بندی کے امکانات کو نقصان پہنچانا ہے۔

حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ گروپ اپنی قیادت کے اندر اور اتحادی گروپوں کے ساتھ داخلی بات چیت کرنے کے عمل میں ہے اس سے پہلے کہ مذاکرات کاروں کے قاہرہ واپسی کے لیے جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری رکھے۔

لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ بنجمن نیتن یاہو کے بار بار بیانات جس میں وہ رفح میں افواج بھیجیں گے کا اعلان کر رہے ہیں معاہدے پر پہنچنے کے کسی بھی امکان کو ناکام بنانے کے لیے ہے۔

خلائی جنگ کا خطرہ، امریکی رکن کانگریس کا اہم بیان

انہوں نے ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو مذاکرات کے تمام پچھلے دوروں اور پچھلے مذاکرات میں رکاوٹ تھے اور یہ واضح ہے کہ وہ اب بھی ہیں، وہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، اور اس لیے وہ ان موجودہ کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے میڈیا میں بیان دیتا رہتا ہے۔