بدھ, مئی 14, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3839

خاتون کو سر عام چھری کے 15 سے زائد وار کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے مانسہرہ کالونی میں ایک خاتون کو سر عام چھری کے وار کر کے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں قبرستان کے نزدیک 36 سالہ زہرہ کو سر عام چھری کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم محمد ابراہیم کو گرفتار کر لیا ہے۔

قتل کا یہ واقعہ 26 اپریل کو صبح کے وقت پیش آیا تھا، جب خاتون زہرہ کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی، قتل کا مقدمہ شرافی گوٹھ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم ابراہیم نے خاتون پر چھری کے 15 سے 18 وار کیے تھے۔

ملزم ابراہیم واقعے کے روز ہی سے مفرور ہو گیا تھا، ایس ایس پی طارق الہٰی مستوئی کے مطابق انویسٹیگیشن پولیس کے ساتھ مل کر تیکنیکی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق مقتولہ خاتون ملزم ابراہیم کی سابقہ بیوی تھی، جس نے انھیں 6 سال قبل طلاق دے دی تھی، اور ابھی ایک سال قبل خاتون نے فیکٹری مزدور محمد صدیق سے شادی کی تھی۔

ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے ذاتی رنجش پر سابقہ بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

حج سیزن 2024: مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

0

سعودی عرب میں حج سیزن 2024 کی مناسبت سے سعودی محکمہ امن عامہ نے 4 مئی 2024 سے حج سیزن کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کیلیے انٹری پرمٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ ’نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے‘۔

سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق ’حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس روانہ کردیا جائے گا‘۔

’ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنی ہوں گے‘۔

سعودی عرب: کن ویزوں پر آنے والے حج نہیں کرسکیں گے؟

واضح رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق حج سیزن کے دوران کسی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی، اس کے لئے اجازت نامہ لازمی شرط ہے۔

پیپلزپارٹی پر حکومت کا حصہ بننے کیلئے بیرونی اور اندرونی دباؤ بڑھنے لگا

0
پیپلزپارٹی حکومت

اسلام آباد: ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے رابطے شروع کردیئے، براہ راست اور دوستوں کے زریعے پیغامات بھجوائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پر حکومت کا حصہ بننے کیلئے بیرونی، اندرونی دباو بڑھنے لگا، زرائع نے کہا کہ ن لیگ نے حکومت میں شمولیت کیلئے متعدد رابطے کئے ہیں، ن لیگ نے براہ راست، دوستوں کے زریعے پیغامات بھجوائے ہیں۔

، پی پی زرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو گزشتہ روز بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت ملی، آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے دن بھی حکومت کا حصہ بننے کی آفر ملی، جس میں پیپلزپارٹی کو وفاق، پنجاب حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش ہے۔

زرائع نے کہا کہ پی پی نے ن لیگ کو حکومت میں شمولیت کیلئے تاحال سگنل نہیں دیا، حکومت کی آفر پر پیپلزپارٹی میں تاحال مشاورت نہیں کی گئی،پیپلزپارٹی قیادت نے حکومتی آفرز کو تاحال پارٹی کے سامنے نہیں رکھا۔

زرائع کا بتانا ہے کہ قیادت پر حکومت میں شمولیت کیلئے پارٹی کا شدید دباو ہے، پیپلزپارٹی کے سندھ سے پارلیمنٹرینز حکومت میں شمولیت کے حامی ہیں جبکہ سندھ سے ایک سنیئر رہنما حکومت میں شمولیت کے شدید مخالف ہیں۔

سندھ سے سنیئر پارٹی رہنما پی پی قیادت کو رائے سے آگاہ کر چکے ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب، کے پی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر تقسیم ہے، پی پی پنجاب وفاق کے بجائے صوبائی حکومت میں شمولیت کی حامی ہیں۔

پی پی پنجاب نے صوبائی حکومت کا حصہ بننے کی تجویز دی ہے، پنجاب حکومت کا حصہ بن کر صوبے میں پارٹی مستحکم ہو سکے گی اور پنجاب حکومت کا حصہ بن کر ورکرز کے کام ہو سکیں گے۔

پی پی زرائع کے مطابق سنیئر پارٹی رہنما مخالف،جونیئر حکومت میں شمولیت چاہتے ہیں، پارٹی رہنما پارٹی فورمز پر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔

زرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ بننے پر تاحال عوامی تنقید کا سامنا ہے، رہنماوں نے رائے دی ہے کہ عوامی تنقید حکومت کا حصہ بن کر سنی جائے، وزیراعظم کو ووٹ دینے پر پی پی کو حکومت کا حصہ سمجھا جا رہا، پیپلزپارٹی وزارتیں لیکر عوامی خدمت کرے۔

اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں: ثانیہ مرزا

0

نئی دہلی: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیا، ویڈیو میں انہوں نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ جب جب مجھے لوگوں نے کہا کہ لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب نہیں دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر ان لوگوں کو بتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ جب میں نے کہا مجھے ومبلڈن میں کھیلنا ہے تو انہوں نے ہنس کر اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور میں نے جیت کر اپنا سر کیونکہ میں اکیلی کافی ہوں۔

کسے چھوڑ کر جانے پر افسوس ہوتا ہے؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’چیمپئین بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انہیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا اکیلی ہی کافی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ان سب کے بعد زندگی میں مجھے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، کیونکہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے یہ پیغام ایک ویڈیو اسٹریمنگ چینل پر ایک فلم ’اکیلی‘ کے پریمیئر کی پروموشن کے لیے ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں ثانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ بھی ایک ایسی کہانی ’اکیلی‘ جیو سینیما پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

کیا آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی؟

0
ترقیاتی پروگرام

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید مشکل فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال میں بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نئے مالی سا ل میں نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اور بے نامی جائیداد کے خلاف ایکشن بڑھایا جائے گا، بجٹ میں تاجر دوست ایپ نہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

نئے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ صرف تکمیل کے قریب منصوبوں کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے آڈٹ کیے جائیں گے اور ان کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

بجٹ میں سرکاری اداروں کو محدود فنڈز دیے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے، نئے مالی سال میں ان اداروں کی نج کاری کا عمل بھی تیز کیا جائے گا جو خسارے میں جائیں گے۔

پاکستانی ڈاکٹر غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے پہنچ گئے

0

خدمت کے جذبے سے سرشار پاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے میں مصروف ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ جانیوالی پاکستانی حنا چیمہ گائناکالوجسٹ اور خواجہ اکرام آرتھوپیڈک ڈاکٹر ہیں۔

ڈاکٹر خواجہ اکرام کا کہنا تھا کہ غزہ میں زخمیوں کی سب سے بڑی تعداد بچوں کی ہے، وہاں میلوں تک امدادی ٹرک کھڑے ہیں مگر امداد کو غزہ میں جانے نہیں دیا جارہا۔

ڈاکٹر حنا چیمہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کو اس وقت سب سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے، شکر گزار ہوں کہ میرے پاس امریکا واپسی کاموقع ہے، فلسطینیوں کے پاس نہیں۔

امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو اہم پیغام پہنچا دیا ؟

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے باعث 30ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد شامل ہے۔

12 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

0
12 سالہ بچے لاش

ٹنڈوالہٰیار : 12 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قاتلوں سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہٰیار میں تھانہ ڈاسوڑی کی حدود میں 12 سالہ بچے کےقتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایس ایس پی ابریزعباسی نے انکشاف کیا چچاؤں نے بھتیجے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، ایس ایس ٹنڈوالہٰیار کی کرائم سین ٹیم نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

ابریزعباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں مقتول کے چچا اور گاؤں کا ایک رہائشی شامل ہے، ملزمان نے ملکر بچے سے مبینہ زیادتی کی، تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

ملزما ن نے بچے کو قتل کرکے گنے کی فصل میں دفن کیا تاہم مزید تحقیقات کیلئے میڈیکل ٹیموں نے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر قاتلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزم سے متعلق انکشافات

0
لاہور پولیس

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزم سے متعلق انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں سب انسپکٹرسمیت 3 اہلکاروں کو قتل کرنیوالا فیضان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

ملزم فیضان کالعدم تنظیم کےسوشل میڈیانیٹ ورک کاحصہ تھا، فیضان نےمصری شاہ میں سب انسپکٹرکوقتل کرنے سے پہلے تصویر لی تھی۔

ملزم نے سب انسپکٹر کی تصویرسوشل میڈیا گروپ میں بھیج کراجازت مانگی تھی، یہ بھی انکشاف کیا کہ ملزم نےسوشل میڈیاگروپ میں کہاکہ ٹارگٹ دوپھولوں والا ہے۔

ملزم فیضان کوگروپ سے اجازت ملی توسب انسپکٹر کو شہید کردیا، سب انسپکٹرکی برگرشاپ پرموجودگی کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

ملزم نے کانسٹیبل غلام رسول کے قتل سے پہلے بھی سوشل میڈیاگروپ پر اجازت لی تھی۔

گذشتہ روز لاہورمیں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم فیضان بٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا، جس میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے پہلے غلط مقدمے میں ملوث کیا، جیل میں لشکرجھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی جس نے میری ضمانت کرائی۔

ملزم فیضان کا بیان میں کہنا تھا کہرؤف گجر نے رہا کرا کر افغانستان کے علاقے خراسان بھجوا دیا، افغانستان میں عاصم نامی شخص سےملاقات ہوئی جس نے 6اہلکاروں کےقتل کاٹاسک دیا، مجھے کہا گیا 6 اہلکاروں کے قتل کے بعد تمہیں افغانستان بلا لیں گے۔

پستول ڈیرہ سے حاصل کیا، موٹر سائیکل شادباغ لاہور سے چھینی، موٹر سائیکل کا نمبر تبدیل کر کے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔

فوٹیج: ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر ہوٹل میں بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا

0

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4کے بھولو ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 کے ہوٹل میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر ہوٹل میں بیٹھے متعدد شہریوں کو لوٹا، واردات کے دوران  ڈاکو کا دوسرا ساتھی ہوٹل کے باہر کھڑا رہا، واردات سے قبل ملزمان ہوٹل کے باہر کھڑے ہو کر جائزہ لیتے رہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے ہوٹل کے کیش کاونٹر پر بیٹھے افراد سے لوٹ مار نہیں کی، پولیس حکام کے مطابق تاحال ہوٹل انتظامیہ اورلوٹ مار کے شکار شہریوں میں سے کسی نے قانونی کارروائی کیلئے رابطہ نہیں کیا۔

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں 2200 طلبہ گرفتار

0

نیویارک: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2200 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی جوان نہتے مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ آواز بلند کر رہے ہیں، امریکا بھر میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کی لہر کے دوران 18 اپریل سے اب تک کالج اور یونیورسٹی کیمپسز میں دو ہزار دو سو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تاہم اس کے برعکس کئی امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں کے دوران بھی اسرائیل مخالف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ چھٹیوں میں کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے، دوسری جانب شکاگو یونیورسٹی کے صدر نے سختی سے کہا ہے کہ اسرائیل مخالف احتجاج کیمپ کسی صورت برداشت نہیں۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹیاں اسرائیل اور غزہ میں جنگ کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔ مظاہروں کا مرکز نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے جمعہ کے روز گزشتہ دو ہفتوں کو ’’کولمبیا کی تاریخ میں سب سے مشکل‘‘ قرار دیا۔

طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج اور دعوت نامہ واپس لیے جانے کے مطالبے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اب ورمونٹ یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب سے خطاب نہیں کریں گے، ان کا دعوت نامہ واپس لے لیا گیا ہے۔

ادھر نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی کے طلبہ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، فرانس کی مختلف یونیورسٹیز میں بھی اسرائیل مخالف احتجاج میں شدت آ گئی ہے، لیون یونیورسٹی کے طلبہ فلسطینی بچوں کے حق میں نعرے لگاتے رہے، پیرس میں بھی فلسطین اور اسرائیلی حامی طلبہ آمنے سامنے آ گئے، تاہم پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔

جرمنی میں بھی طلبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا، مظاہرے کے دوران طلبہ اور برلن پولیس آمنے سامنے آئے، جس میں پولیس نے کئی کو گرفتار کر لیا۔ اس وقت امریکا سے یورپ تک احتجاجی طلبہ فلسطینی روایتی کفایہ گلے میں ڈالے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

غزہ میں صہیونی افواج کے حملے جاری

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں 211 ویں دن بھی جاری رہیں، رفح، نصیرات، دیر البلح اور خان یونس کے اطراف اسرائیلی افواج کے حملوں میں 4 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید اور 51 زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 596 ہو گئی ہے، جب کہ 77 ہزار 816 زخمی ہیں۔

امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز مذاکرات کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں، غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے حماس کا وفد آج قاہرہ روانہ ہوگا، بات چیت میں مصری اور قطری حکام بھی شریک ہوں گے، حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ ان کے اہم مطالبات ہیں۔