بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3933

شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری غیر قانونی قرار

0
شاعر احمد فرہاد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعراحمد فرہاد علی شاہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دیا اور کہا مغوی شاعرکوجبری لاپتا کیا گیا اور ادارے بازیابی میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کیس نمٹانے کا اردو میں تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس محسن کیانی نے 4صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

جس میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ احمدفرہاد تھانہ دیر کوٹ میں گرفتار ہے ، فرہاد علی شاہ پولیس اسٹیشن صدر ، مظفر آباد کے مقدمےمیں بھی گرفتار ہے۔

فیصلے میں کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر احمدفرہاد کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ہے، حقائق ،واقعات مد نظر رکھ کرعدالت نتیجے پر پہنچی کہ مغوی کوجبری لاپتہ کیا گیا اور ادارےمغوی شخص کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ احمد فرہاد کے بحفاظت گھرپہنچنے پرتفتیشی آفیسرتھانہ لوہی بھیر مجسٹریٹ کےسامنےبیان قلمبند کرائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ حقائق دیکھ کر عدالت فرہاد علی شاہ کی گرفتاری ریکار کےمطابق غیر قانونی قرار دیتی ہے، آئین پاکستان اور آزاد کشمیر کے آئین کے تحت حقوق کاتحفظ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت پٹیشن کو مندرجہ ذیل احکامات کے ساتھ نمٹانے کاحکم دیتی ہے، فرہاد علی شاہ کو جبری گمشدہ فرد قرار دیا جاتا ہے تا وقت کہ وہ گھر با حفاظت نہ آجائے۔

عدالت کا کہنا تھا  کہ احمد فرہاد گھر پہنچے توتفتیشی آفیسرتھانہ لوہی بھیر بیان مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرائے اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ جبری گمشدگی کے مقدمات یکجا کرکے چیف جسٹس کوپیش کریں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامی اختیارات استعمال کرکےلارجربینچ تشکیل دیں، رجسٹرار آفس کرمنل جسٹس کمیٹی کےآئندہ اجلاس میں اداروں کو مدعو کریں۔

فیصلے کے مطابق قومی سلامتی امور سےمتعلق کیسز کی ان کیمرہ سماعت کیلئے مقرر کیاجائے، اداروں کے سربراہان سے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد لارجر بینچ کیسز کی سماعت کرے اور لارجر بینچ ہی میڈیا رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق احکامات جاری کرے۔

تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہےکہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ جبری گمشدگی کے مقدمات یکجا کرکےچیف جسٹس کوپیش کریں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامی اختیارات استعمال کرکےلارجربینچ تشکیل دیں۔

اہم معاشی اہداف کا تعین، 5 سالہ پلان تیار

0
معاشی پلان

اسلام آباد : اہم معاشی اہداف کے تعین کے لیے 5 سالہ پلان تیار کرلیا گیا، معاشی پلان قومی اقتصادی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 2024 تا 2029 پانچ سالہ پلان تیارکرلیا، ذرائع نے کہا کہ 5 سالہ معاشی پلان کل قومی اقتصادی کونسل میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

پلان طویل بنیادوں پرمعاشی منصوبہ بندی کے لیے تیار کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پلان منظور کرایا جائے گا۔

5 سالہ پلان کے تحت اہم معاشی اہداف کا تعین کیاجائےگا، میکرواکنامک فریم ورک، توانائی، توازن ادائیگی، ترقیاتی بجٹ ، خوراک و زراعت،آبادی،غربت،گورننس اصلاحات پلان میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سال 2018 کے بعد 5 سالہ پلان مرتب نہیں کیا گیا۔

’آئیں مل کر اس موقع کو نفرت سے امید میں تبدیل کریں‘ نواز شریف کی نریندر مودی کو مبارکباد

0
نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لکھا کہ نریندر مودی کا تیسری بار وزیراعظم بننا بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آئین مل کر اس موقع کو نفرت سے امید میں تبدیل کریں۔‘

نواز شریف نے مزید کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے عوام کی تقدیر بدلنے کا بہترین موقع ہے۔

گذشتہ روز نریندر مودی نے تیسری مدت کیلئے بھارت کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

صدردورپدی مرمو نے نریندرمودی سےعہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری دارالحکومت دہلی کے ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

نریندرمودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی تھی۔

بجٹ کے بعد موبائل فونز سستے ہوں گے یا مہنگے؟ بڑی خبر

0
موبائل فونز

اسلام آباد : نیا موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، بجٹ کے بعد موبائل فونز سستے ہونگے یا مہنگے؟۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ نیا موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو یہی صحیح موقع ہے، کیونکہ بجٹ کے بعد موبائل فون خریدنا مشکل ہوجائے گا۔

بجٹ میں موبائل فونز مہنگے ہونے کا امکان ہے ، ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی موبائل پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جارہاہے جبکہ درآمدی لگژری موبائل پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز پے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی موبائل پر 25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے، فنانس بل میں درآمدی موبائلز پرجی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔

پاکستان نے 65 سال میں پہلی مرتبہ مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل بھارت سے چھین لیا

0

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا بدلہ مالدیپ میں پاکستانی تن ساز نے لے لیا۔

مالدیپ میں ہونے والی ’ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ‘ میں 65 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ٹائٹل روایتی حریف بھارت سے چھین لیا ہے۔

اوور آل کیٹیگری میں پاکستانی تن ساز شاہ نواز خان نے مسٹر ساؤتھ ایشیا کا اعزاز حاصل کر لیا، جب کہ فائنل ٹائٹل فائٹ کے فیورٹ اور تجربہ کار بھارتی تن ساز نیتن چندیلا ہار گئے۔ پچھلے کئی سالوں سے مسٹر ساؤتھ ایشیا کا یہ ٹائٹل بھارت کے پاس تھا۔

90 کلو گرام کیٹیگری میں شاہ نواز خان نے پہلے گولڈ میڈل جیتا تھا، مینز اسپورٹس فزیک میں پاکستان کے بلال احمد نے بھی گولڈ میڈل سینے پر سجایا، ایتھلیٹک فزیک میں بھی پاکستان کے محمد راحیل گولڈ میڈل لے اڑے، جب کہ اوپن باڈی بلڈنگ 65 کلو گرام میں عمرالعیس نے برونز میڈل جیتا۔

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن کو کیا بتایا ؟

0
ڈاکٹر عافیہ صدیقی

کراچی: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن کو کیا بتایا، وطن واپسی پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکا سے واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واشنگٹن گئی اور کچھ لوگوں سے ملی، بہن سے ملاقات میں فون کام نہیں کر رہا تھا ،بات نہیں کرسکی۔

ڈاکٹر فوزیہ نے انکشاف کیا عافیہ نے بتایا میں قرآن پڑھتی ہوں تو یہ زیادہ بجلی کے شاک لگاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے وقت کچھ لے جانے نہیں دیتے، یہ کس جرم کی سزا ہے ، مسلمان کی غیرت کہاں ہے ، ہمارے حکمرانوں کی غیرت کہاں ہے۔

یاد رہے مارچ میں وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ پُرزور طریقے سے اٹھایا تھا۔

امریکی سفیر نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنےکی امید کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہتک عزت بل ، پیپلزپارٹی نے ہاتھ اٹھالئے

0
یتک عزت بل

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ہتک عزت بل پر پیپلزپارٹی نے ہاتھ اٹھالئے، رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ قانون اب بھی واپس ہو۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کے ہتک عزت بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہم حکومت کے جرم میں برابر کے شریک ہیں ، پیپلز پارٹی کو بجٹ تجاویز پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ ہتک عزت بل جیسے قانون منظور ہوں، پیپلزپارٹی کوشش کرے گی کہ قانون اب بھی واپس ہو۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم بل کی واپسی کیلئے کام کررہی ہے، پیپلزپارٹی اپنے صحافی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بل پرپیپلز پارٹی کو بے خبر رکھا گیا ، پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی حیدر علی گیلانی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بل پر پیپلز پارٹی ارکان پنجاب نے ووٹ نہیں دیا نہ ایوان میں تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر بل واپس بھی کردیتے تو دوبارہ اسمبلی سےمنظور کرلیاجاتا، اس کا بل آپ نے قائم مقام گورنر نے پاس کرایا، ہمیں سننے کو ملتا ہے پیپلز پارٹی کی میوچل انڈراسٹینڈنگ سے یہ ہوا ہے۔

غیر ملکی سے دودھ کے پیکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد

0

کراچی: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کولمبو جانے والی پرواز پر ایک غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق کولمبو کی پرواز پر جانے والے مسافر شِن شِن یانگ نے مذکورہ منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو دودھ کے پیکٹس سے منشیات برآمد ہو گئی، ای ایس ایف نے غیر ملکی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

’امریکا بھارت کو بھی ہرا سکتا ہے‘

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ جب امریکا پاکستان کو ہرا سکتا ہے تو وہ بھارت کو بھی ہرا سکتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جب پاکستان کو ہرا سکتا ہے تو پھر بھارت کو بھی ہرا سکتا ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے ہر دن اچھا نہیں ہوتا، کبھی کبھار وہ ڈھے بھی جاتی ہے جیسا کہ پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کولیپس ہوگئی، اگر ایسا اس دن ہوا تو امریکا بھی اس کو زیر کر لے گا۔

پروگرام میں موجود قومی کرکٹر امام الحق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکا آئرلینڈ کو بھی ہرا دے گا کیونکہ آئرلینڈ کا اعتماد متزلزل دکھائی دیتا ہے جب کہ امریکا دو مسلسل فتوحات کے ساتھ ساتویں آسمان پر ہے۔

امام الحق نے پاکستان ٹیم کے ناقابل پیشگوئی ہونے کے لیبل پر کہا کہ اس کا اطلاق صرف کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ پوری قوم پر ہوتا ہے۔ ہم بحیثیت پوری قوم ناقابل پیشگوئی ہیں جو ایک دن بہت اچھے تو دوسرے دن بہت برے ہوتے ہیں ہمارا سسٹم بھی ایسا ہی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک دوسرے سے حسد بہت ہے، کوئی کسی کو اوپر جاتا نہیں دیکھ سکتا، اگر کوئی اوپر جا رہا ہو تو ٹانگ پکڑ کر گھسیٹ لیتے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ ٹیم آسمان سے نہیں اتری اسی قوم سے بنی ہے تو جس طرح قوم میں مستقل مزاجی اور استحکام نہیں، اسی طرح ٹیم میں بھی مستقل مزاجی اور استحکام نہیں ہے اور اسی وجہ سے ہمارا گراف اوپر نیچے جا رہا ہے۔

تین کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کو برباد کیا، محمد حفیظ

واضح رہے کہ امریکا نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو ہرایا اور پھر رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پاکستان کو بھی شکست سے دوچار کیا۔

امریکا دو فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے بھارت اور آئرلینڈ سے میچز باقی ہیں۔ ایک میچ جیت کر امریکا سپر ایٹ راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا سکتا ہے۔

پتہ نہیں شاہین بیٹ لے کر پہلے کیوں آ جاتا ہے: فہد مصطفیٰ

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے شکست کے بعد بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر پاکستان کے اداکار و ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہماری ٹیم کا اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری ٹیم نے ماضی سے سیکھنا چھوڑ دیا ہے، ہمارے کرکٹرز نے سینئر کھلاڑیوں کو سننا اور ان سے سیکھنا چھوڑ دیا ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی سوشل میڈیا کے مطابق  اتنے بڑے لیجنڈز ہوگئے ہیں کہ انہیں اپنے سینئر کھلاڑیوں کی باتیں بے وقوفی لگتی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کے فین مومنٹ ہی ختم نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ گیم میں کم بیک کرنے کے لیے شعیب اختر کی طرح مخالف ٹیم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا چاہیے، اسٹیڈیم کے باہر اپنی دوستی رکھنی چاہیے، گراؤنڈ کے اندر نہیں۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اگر آپ کو کسی کام کے لیے پیسے مل رہے ہیں تو اسے بہترین طریقے سے انجام دینا آپ کا کام ہے، ہم یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کہ شاداب اچھا کھلاڑی نہیں ہے، لیکن ایسا ہے انہوں نے 2019 سے کوئی بہترین پرفارمنس نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے بھی ایک موزوں کھلاڑی ہے، انہوں نے انٹرنیشل میچز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن پتہ نہیں شاہین شاہ آفریدی ہمیشہ کیوں پہلے کھیلنے کے لیے چلے جاتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے سوال اٹھایا کہ نسیم شاہ کو بعد میں کیوں بھیجا جاتا ہے، کبھی شاہین شاہ پہلے بیٹنگ کے لیے آجاتے تو کبھی حارث رؤف، شاہین کی جگہ ایسی کنڈینش میں نسیم شاہ سے بیٹنگ کروانی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار  پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی، بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا۔

قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی، آخری گیند کے لیے وکٹ پر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی موجود تھے۔

نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر  10 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔