بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3934

احمدی نژاد پھر نااہل قرار، ایرانی صدارتی امیدواروں کا اعلان

0

غالباف سمیت چھ افراد کے ایران کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دے دی گئی جب کہ سابق صدر احمدی نژاد کو ایک بار پھر نااہل قرار دے دیا گیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد 28 جون کو ہونے والے قبل از وقت صدارتی انتخابات میں پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر غالباف سمیت چھ افراد کو حصہ لینے کی منظوری دی گئی ہے۔

گارڈین کونسل، جو ایک آئینی جانچ پڑتال کرنے والا ادارہ ہے نے سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی اور تہران کے میئر علیرضا زکانی کو انتخاب لڑنے کی منظوری دی۔

جن درجنوں افراد نے صدر کے لیے امیدوار بننے کے لیے دستخط کیے ہیں ان میں سینئر سیکیورٹی اہلکار اور سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، تین بار پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی، تہران کے میئر علیرضا زکانی، اور مرکزی بینک کے سابق سربراہ عبدالناصر ہمتی بھی شامل ہیں۔

جلیلی اب سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (SNSC) میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے ہیں اور جوہری فائل کے گرد تناؤ کے عروج پر 2007 سے 2013 تک سیکیورٹی چیف رہے تھے۔ وہ اس سے قبل بھی تین بار صدارتی انتخابات میں ناکام رہے ہیں۔

لاریجانی، ایک طاقتور خاندان سے تعلق رکھنے والی قدامت پسند شخصیت ہیں۔

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اور دیگر نے اعتدال پسند علی لاریجانی اور انتہائی قدامت پسند سعید جلیلی نے صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت کے بعد نئے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دستخط کیے ہیں۔

احمدی نژاد، جو 2005 سے 2013 تک صدر رہے نے سائن اپ کی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے اتوار کو درجنوں دیگر افراد کے ساتھ وزارت داخلہ میں رجسٹریشن کرائی۔

ریلوے مسافر کے کھانے میں زندہ لال بیگ، ویڈیو وائرل

0

نئی دہلی : بھارت میں ٹرین کے مسافر کے کھانے میں زندہ لال بیگ ملنے کے واقعے کے بعد بھارتی عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر انٹرنیٹ صارفین اپنے شدید رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارتی ریلوے کی ایک ویڈیو میں ٹرین مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے اندر سے لال بیگ برآمد ہونے پر مسافر نے شدید نفرت اور غصے کا اظہار کیا۔

Cockroach in food
byu/Aggravating-Wrap-266 inindianrailways

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسافر نے عملے کو کھانے کے ساتھ ایک عدد گلاب جامن کا بھی آرڈر دیا تھا لیکن جب کھانا آیا تو اس میں گلاب جامن کے اوپر ایک لال بیگ بھی گھوم رہا تھا۔

ریلوے مسافر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پہلی بار انڈین ریلوے میں کھانے کا آرڈر دیا اور مجھے ایک زندہ لال بیگ ملا۔

مذکورہ ویڈیو پر صارفین نے بھی اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور ریلوے انتطامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا 23 جون 2024 کو اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

جبکہ ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھے گا۔

چند روز قبل ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

دونوں نے اپنے تعلقات کی عوامی سطح پر تصدیق تو نہیں کی لیکن جب ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ساتھ یادگار لمحات پر مبنی تصاویر پوسٹ کیں تو معاشقے کی افواہوں کا بازار گرم ہوا۔

ظہیر اقبال نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے (Happy Birthday Sonzzz) لکھا تھا۔

اس سے قبل سوناکشی سنہا کے دوست نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی ایسا سوچا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں، سوچنے والے کو سوچنے دیں کیونکہ یہ اس کیلیے بہتر ہے۔

انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں سے کہا تھا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں اور سوناکشی سنہا ایک ساتھ ہیں تو یہ آپ کیلیے اچھا ہے۔

بھارتی ہدف پر محمد عامر کا بڑا بیان آگیا

0

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 120 رنز کے ہدف کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔

بھارتی اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے بہت مشکل ہے بھارت نے اچھا ہدف دیا ہے ہم نے اچھی بالنگ کی لیکن بھارت نےاس پچ پر اچھا اسکور بنایا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ ہمیں ہدف حاصل کرنے کے لیے ذمہ داری سے بیٹنگ کرنی پڑے گی۔

میچ سے قبل سابق کرکٹر باسط علی نے بھارت کے خلاف ٹاس جیتنے پر کہا ہے کہ ہم ٹاس جیت چکے اب بالرز کا فرض ہےکہ بہترین کھیلیں۔

نیویارک میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور بولرز کے لیے سازگار کنڈیشنز میں پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ناساؤ اسٹیڈیم  میں 135رنز کا ہدف بھی بڑا ہو گا اور شروع کے 6 اوورز میں  بیٹنگ لائن کو سنبھال کر رکھنا ہوگا اب ہمارے پاس میچ کو کنٹرول کرنے کی گنجائش  ہے۔

پاکستان امریکا سے اس لیے میچ ہارا کیونکہ۔۔۔؟ مراد علی شاہ کا طنز

0
پاکستان امریکا سے اس لیے میچ ہارا کیونکہ۔۔۔؟ مراد علی شاہ کا طنز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے اہم بات بتا دی۔

نیا ناظم آباد میں جم خانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم امریکا سے اس لیے ہارے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیف چل رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے پاک بھارت میچ کے بارے میں کہا کہ آج پاکستان اور بھارت کا بڑا کرکٹ میچ ہے لیکن ہم انڈیا کو مزا چکھائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ہماری ٹیم جیت گئی تو ہم نیا ناظم آباد میں استقبالیہ دیں گے۔

تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ جم خانے میں جدید سہولت فراہم کی گئی ہیں، کچی آبادی کے مکینوں کو بھی سہولت کی فراہمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں،  ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ تحت کچی آبادیوں کی بہتری کیلیے کام کریں گے، سندھ حکومت نے شاہراہ نورجہاں کی بھی تعمیر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگوں کو سہولت کی فراہمی کیلیے مختلف منصوبے جاری ہیں، 2022 میں صوبے کو بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس سے کچے مکانات گرے، سیلاب زدگان کیلیے 21 لاکھ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جس میں سے سوا لاکھ گھر تعمیر کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 8 لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے،  سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر میں کوئی ٹھیکیدار نہیں، ایک گھر کی تعمیر پر 3 لاکھ کا خرچہ آتا ہے، ابھی تک 2.1 بلین روپے سے 7000 گھروں کی تعمیر کیلیے عطیات ملے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر ضلع میں یوتھ سینٹر قائم کر رہی ہے، اس سال 23 اضلاع میں یوتھ سینٹرز بن جائیں گے جن میں جم خانہ والی سہولت ہوں گی۔

ایپل کی جانب سے نئی ایپ متعارف کرانے کی تیاری

0
ایپل

کیلیفورنیا : امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک نئی پاسورڈز ایپ متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔

مذکورہ ایپ مقبول پاسورڈ منیجرز جیسے لاسٹ پاس اور ون پاسورڈ کا بہترین متبادل ہوسکتا ہے جو صارفین کو ’لاگ ان‘ معلومات کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ورلڈ وائیڈ ڈیویلپرز کانفرنس شروع ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی پاسورڈز ایپ آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس، میک او ایس، ویژن او ایس اور وِنڈوز ڈیوائسز کے تمام پاسورڈز کو منظم کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

یہ پلیٹ فارم ایپل ڈیوائسز پر استعمال کیے جانے والے موجودہ آئی کلاؤڈ کی چین کا ایک علیحدہ پلیٹ فارم ہوگا اور لاسٹ پاس اور 1 پاسورڈ جیسی پاسورڈ سروسز کا براہ راست حریف ہوگا۔

بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل پاسورڈز اکاؤنٹس، پاس کیز اور وائے فائے نیٹ ورکس کے لیے مختلف کیٹگریز پیش کرے گا۔ یہ ایپ مختلف ڈیوائسز کو جوڑے گی اور اس میں آٹو فِل اور پلیٹ فارم پر سائن اپ کرتے وقت نئے پاسورڈز بنانے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

دبئی میں چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

0

دبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا۔

دبئی میں تمام نجی اسکول، یونیورسٹیاں اور نرسریاں 15 جون بروز ہفتہ سے 18 جون بروز منگل عید الاضحیٰ کے لیے بند رہیں گی اور بدھ 19 جون کو دوبارہ کھلیں گی۔

دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری محکموں کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول کا جاری کیا ہے۔

تعطیلات ہفتہ، جون 15، 2024 کو شروع ہوں گی، اور منگل، 18 جون، 2024 کو ختم ہوں گی۔

ہما قریشی کے بعد ایک اور نامور اداکارہ Jolly LLB 3 کی کاسٹ میں شامل

0
امریتا راؤ بھی ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی کاسٹ میں شامل

ممبئی: بالی وڈ اسٹار ہما قریشی کے بعد امریتا راؤ بھی اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی کاسٹ میں شامل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریتا راؤ فلم میں ارشد وارثی کی اہلیہ کے طور پر واپس آ رہی ہیں اور وہیں سے اپنی لو اسٹوری شروع کریں گی جہاں پہلی قسط میں انہیں دیکھا گیا تھا۔

امریتا راؤ کی واپسی کے بعد جولی ایل ایل بی 1 اور 2 کی کاسٹ کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھا جائے گا۔

جولی ایل ایل بی فرنچائز کی تیسری پیشکش کی عکس بندی مئی میں ریاست راجستھان میں شروع ہو چکی ہے جس میں امریتا راؤ نے بھی حصہ لیا۔

سال 2013 میں ’جولی ایل ایل بی‘ ریلیز کی گئی تھی جس میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس کا سیکوئل 2017 میں آیا جس میں اکشے کمار نظر آئے تھے۔

سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی تیسری قسط میں اکشے کمار، ہما قریشی، ارشد وارثی اور سوربھ شکلا ایک بار پھر جج کے روپ میں نظر آئیں گے۔

2013 میں ریلیز ہونے والی ’جولی ایل ایل بی‘ میں بھارت کے بدحال عدالتی نظام کو ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں ناظرین کے لیے پیش کیا گیا تھا اور فلم سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس میں ارشد وارثی کے علاوہ کوئی بھی اداکار کام کرنے کیلیے تیار نہیں تھا۔

کیا انڈے روز کھانے چاہئیں؟ ماہرین صحت نے خبردار کردیا

0

انڈا غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور مکمل پروٹین کا سستا اور آسان ذریعہ ہے، اس میں اہم غذائی اجزاء شامل ہیں جو انسان کی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔

لیکن کیا انڈہ روزانہ کھانا چاہیئے؟ کھانے کے شوقین افراد کی طرف سے یہ سوال اکثر کیا جاتا ہے کہ اچھی صحت کیلیے ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کی اجازت ہے؟

اس حوالے سے روسی میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الیگزینڈر الیکسیو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں انڈوں کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ یہ ایک غذائیت سے بھرپور اور فائدہ مند خوراک ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انڈے واقعی صحت مند مصنوعات ہیں کیونکہ انڈوں میں کیلشیم، فاسفورس، لیسیتھین اور کیلسیفیرول کے علاوہ کافی حد تک آسانی سے ہضم ہونے والا پروٹین بھی موجود ہوتا ہے۔

انڈے کی زردی اومیگا 3، فولک ایسڈ، وٹامن اے، کے، ای، بی 12، سیلینیم اور بایوٹین کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ مرغی کے انڈوں کا باقاعدگی سے استعمال پٹھوں کے حجم کو بڑھانے، ہڈیوں کو مضبوط بنانے، دماغی افعال اور بافتوں کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ انڈے بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اضافی وزن کا مقابلہ کرنے میں بھی معاون ہیں۔

روزانہ کتنے انڈے کھانا چاہئیں؟ 

روسی ڈاکٹر نے بتایا کہ انڈوں کی مقدار کے بارے میں کوئی متفقہ معیار موجود نہیں ہے کہ یہ تعداد روزانہ، ہفتے یا مہینے میں کھائی جاسکتی ہے۔ تاہم روسی وزارت صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ایک بالغ شخص ہر سال 260 انڈے کھائے۔ اس کا مطلب ہے کہ روزانہ ایک سے زیادہ انڈے نہیں کھانے چاہئیں۔

ڈاکٹر الیکسیو نے بعض افراد کو روزانہ انڈے کھانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جو خون میں کولیسٹرول کی بلند سطح کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے انڈے کی زردی کا استعمال کم کرکے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ تک لے آئیں۔

اس کے علاوہ جو لوگ جگر، پتے، گردے اور پیشاب کی نالی کے امراض میں مبتلا ہیں، اسی طرح بوڑھے افراد کو انڈے کا استعمال کم کرنا چاہیے۔

چارلس ڈکنز کا تذکرہ جن کے قلم کی طاقت اور اسلوب کی جادوگری مشہور ہے!

0

یہ چارلس ڈکنز کے قلم کی خوبی تھی کہ اُس کی کہانیوں کو کلاسیک کا درجہ حاصل ہوا اور وہ اپنے سماج کا آئینہ قرار پائیں۔ اسی وصف کی بناء پر چارلس ڈکنز کو برطانوی معاشرے کا نبّاض بھی کہا گیا ہے۔

ڈکنز اُن ناول نگاروں میں‌ شامل ہیں جو اپنے قلم کی طاقت اور تخلیقی صلاحیتوں سے کام لے کر سماجی برائیوں، اپنے عہد میں ریاست کے نظام کی خامیوں اور مسائل کو اجاگر کرتے رہے اور فرسودہ نظام کو بدلنے میں کردار ادا کیا۔ چارلس ڈکنز کے ناولوں اولیور ٹوئسٹ، ڈیوڈ کاپر فیلڈ، اے ٹیل آف ٹو سٹیز کو برطانوی ادب میں کلاسک کا درجہ حاصل ہے۔ اس نے بچّوں کے لیے کئی دل چسپ اور سبق آموز کہانیاں لکھیں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں اور مزے کی بات یہ کہ ان کہانیوں کو بچے ہی نہیں ہر عمر کے لوگ شوق سے پڑھتے ہیں۔ یہی ڈکنز کے اسلوب کا کمال ہے۔

1870ء میں آج ہی کے دن چارلس ڈکنز چل بسے تھے۔ وہ ایک ناول نگار، مدیر، صحافی اور مصنّف تھا اور ایک صاحبِ بصیرت شخصیت کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ڈکنز نے اپنی نگارشات میں وکٹورین عہد کی مکمل تصویر پیش کی ہے جو بعد میں معاشرتی سطح پر تبدیلی لانے میں مددگار ثابت ہوئی۔

7 فروری 1812ء کو چارلس ڈکنز نے انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع پورٹس ماؤتھ کے ایک گھر میں آنکھ کھولی۔ وہ اپنے والدین کی آٹھ اولادوں میں‌ سے دوسری اولاد تھی۔ اس کے والد جان ڈکنز بحریہ میں ایک کلرک تھے جب کہ والدہ الزبیتھ بیرو شعبۂ تدریس سے منسلک تھیں۔ 1822ء میں ڈکنز کا خاندان لندن کے ایک نچلے طبقہ کے رہائشیوں کے محلّے میں‌ منتقل ہوگیا تھا۔ اس گھرانے کے مالی حالات وقت کے ساتھ خراب ہوچکے تھے۔ اس کے والد مقروض تھے اور انھیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں انھیں جیل جانا پڑا۔ بدحالی، تنگ دستی اور والد کی قید دیکھتے ہوئے چارلس ڈکنز بڑے ہوئے۔ ان حالات نے انھیں غور و فکر کے عادی بنا دیا تھا۔ جب والد کو جیل ہوئی تو چارلس ڈکنز کی عمر 12 سال تھی۔ ان کے جیل جانے کے بعد ڈکنز کو دریائے ٹیمز کے ساتھ قائم جوتے رنگنے والی فیکٹری میں نوکری کرنا پڑی اور اس کے لیے اسکول چھوڑنا پڑ گیا۔ فیکٹری میں کام کرتے ہوئے چارلس ڈکنز نے جبر اور استحصال کی کئی شکلیں دیکھیں اور ان کا شکار بھی ہوئے۔ ان کی زندگی کے یہ ادوار اور ان کے تجربے ان کی تخلیق ’’اولیور ٹوئسٹ‘‘ اور مزدور بچّوں کے جذبات ’’ڈیوڈ کاپر فیلڈ ‘‘ میں اور امارت و غربت کی کشمکش ’’اے کرسمن کیرول‘‘ میں نظر آتی ہے۔ بعد میں‌ چارلس کے والد نے خاندانی جائیداد بیچ کر اپنے سارے قرض ادا کر دیے اور چارلس کو اسکول بھیجنا شروع کر دیا۔ لیکن 15 سال کے ہوئے تو حالات کی ستم ظریفی نے ایک بار پھر اسکول سے نکال کر ایک دفتر میں آفس بوائے کی حیثیت سے کام پر مجبور کردیا۔ لیکن یہی ملازمت ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوئی اور یہیں سے چارلس کے لکھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

ادبی دنیا میں چارلس ڈکنز کی اہمیت اور مرتبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی نگارشات کا ترجمہ تقریباً ہر زبان میں ہوچکا ہے اور انیسویں صدی کا بااثر ادیب گردانا جاتا ہے۔ چارلس ڈکنز نے 170 برس پہلے جن کرداروں سے ہمیں متعارف کروایا تھا وہ آج بھی معاشروں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

کلیئر ٹامالین نے چارلس ڈکنز کی سوانح عمری تحریر کی جس میں اس نے لکھا کہ چارلس ڈکنز کی معاشرتی تصویر کشی آج بھی ان کی سوچ کے عین مطابق ہے، وہی امیر غریب میں پایا جانے والا فرق، بدعنوان سرکاری ملازم، سیاسی ریشہ دوانیاں، اور اسی نوع کی دیگر سماجی برائیاں آج کے دور میں بھی عام ہیں۔ چارلس ڈکنز نے اسی کی نشان دہی کی اور اپنی تحریروں میں اچھے بُرے لوگوں اور ان کے سچ جھوٹ کے ساتھ اُس تضاد کو نمایاں کیا جو معاشرے کو برباد کر رہا تھا۔

رچرڈ ڈبلیو لونگ نے ایک طویل مضمون ’’انگلینڈ اور چارلس ڈکنز‘‘ کے عنوان سے لکھا اور ڈکنز کے ناولوں میں انگلینڈ اور لوگوں کے مسائل کا تجزیہ کرتے ہوئے وہ لکھتا ہے’’ڈاکٹر خود فیکٹری میں کام کرتا رہا، کلرکی کی، عدالت میں رپورٹر رہا، اخبار میں کام کیا، ہوٹلوں میں مزدوری کی، اسے چائلڈ لیبر اور بچوں کو درپیش مسائل اور زیادتیوں کا ذاتی تجربہ تھا چنانچہ اس نے اپنے ناولوں میں کھل کر اس کے خلاف آواز اٹھائی اور (Reform Laws) کے لیے راستہ ہموار کیا‘‘۔