منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3935

جماعت اسلامی نے حکومتِ پنجاب کا متنازع ہتک عزت قانون مسترد کر دیا

0
حافظ نعیم الرحمان: 28 اگست کو تاجر مکمل ہڑتال کریں گے

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومتِ پنجاب کے متنازع ہتک عزت قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ رات کی تاریکی میں کالے قانون کو منظور کیا گیا، گورنر پنجاب کا اس موقع پر ملک سے باہر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کا بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سیاہ قانون کی تیاری، منظوری اور عملداری میں برابر کی شریک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اس کے اعلامیے کے ساتھ کھڑی ہے، کالے قانون کے خلاف پر امن سیاسی و جمہوری مزاحمت کریں گے۔

قبل ازیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک احمد بھچر نے کہا کہ ہتک عزت بل کی بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، جمہوری پارٹی کا دعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی کا کردار دیکھ لیں۔

ملک احمد بھچر نے کہا کہ ہتک عزت بل پر عدالت جا رہے ہیں، صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، 300 یونٹ مفت بجلی کہاں ہے؟ ایئر ایمبولینس بھی ہمارا آئیڈیا تھا۔

قانون کے تحت جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکے گا۔ کسی شخص کی ذاتی زندگی اور عوامی مقام کو نقصان پہنچانے والی خبروں پر کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ مقدمات کیلیے خصوصی ٹریبونلز قائم ہوں گے جو چھ ماہ میں فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کو آئین سے متصادم اور کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہتک عزت قانون بنیادی حقوق اور آئین کے خلاف ہے، قانون کے ذریعے عوام کی زبان بندی کرنے کی کوشش کی گئی ہے، قانون کے ذریعے آزادی اظہار کو ختم کیا جا رہا ہے، قانون حکومت نے عوامی تنقید سے بچنے کے لیے بنایا۔

قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے بل پر دستخط کیے تھے جس کے بعد یہ قانون بن گیا ہے۔

دیہی سندھ میں امراض قلب سے بچاؤ کے مراکز قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان

0
دل کمزور

کراچی: آغا خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام دیہی سندھ میں امراض قلب سے بچاؤ کے مراکز قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کے سینٹر برائے امراض قلب کے خطرات میں کمی کے مطالعہ (IMPACT) نے ایک اجلاس میں دیہی سندھ میں بڑھتے ہوئے امراض قلب سے نمٹنے کے لیے اپنے تحقیق و ترقی کے منصوبے پیش کیے۔

شعبہ طب کی چیئر پروفیسر زینب صمد نے کہا کہ دیہی سندھ میں امراض قلب میں اضافے کی وجوہ میں درجہ حرارت، کام کی جگہ کی حفاظتی تدابیر کی کمی، یا غذائی وجوہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تاہم ان وجوہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہمارے پاس موجود ہے۔

سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ نے کہا ان علاقوں میں جہاں بنیادی انفرا اسٹرکچر تک رسائی محدود ہے، آغا خان یونیورسٹی کے ریسرچ سے متعلق یہ اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اجلاس میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی ایک مفصل حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی، کہ ان علاقوں میں بروقت اور سستے طبی طریقے کیسے روبہ عمل لائے جائیں۔ تحقیق میں ان آبادیوں کی نشان دہی بھی کی گئی جہاں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہو۔

وائس پرووسٹ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر سلیم ویرانی نے کہا اسکول کے بچے آبادی کا وہ حصہ ہیں جنھیں امراض قلب کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، تاہم عوامی آگاہی اور علاج تک بروقت رسائی ان خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

فخر اور بابر کس نمبر پر بیٹنگ کریں؟ سابق بھارتی کرکٹر کا مشورہ

0

ایک اور سابق کرکٹ نے فخر زمان سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نیان مونگیا کا کہنا ہے کہ فخر زمان اسپیشلٹ اوپنر ہے انھیں اوپننگ کرنی چاہیے،بابراعظم کو تیسرے نمبرپر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک یا دو کھلاڑیوں پر ڈیپنڈ کریں گے تو آگےبڑھنا مشکل ہوتاہے بابراعظم شروع میں آؤٹ ہوتا ہے تو پاکستانی ٹیم کومشکل ہوسکتی ہے بابراعظم اور محمد رضوان بہت اچھے بیٹر ہیں ان پر ٹیم کی بڑی ذمہ داری ہے۔

کور ڈرائیو کا ماہر کون، بابر اعظم یا کوہلی؟ آئی سی سی کے سوال پر کون بہتر قرار پایا؟

نیان مونگیا نے پاکستانی پیس اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بولرز ملکر کھیلتے ہیں تو کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں پاکستان کے پاس لیفٹ ہینڈ دو بولر ہیں جو روہت شرما کیلئے مشکل پیداکرسکتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ اسٹرنتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ روہت شرما بھی بہترین بلے باز ہیں جب کہ ٹیم کا مڈل آرڈر بھی مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ دوملکوں کو جوڑتی ہے ماضی میں پاکستان کے پاس وسیم اکرم وقاریونس جیسے بہترین بولرز تھے۔

مختلف سرکاری ادارے بجلی بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

0
آئی ایم ایف سرچارج

اسلام آباد: مختلف سرکاری اداروں کے بجلی بلوں کی مد میں 71 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت بجلی کے بلوں کی مد میں 54 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ کی نادہندہ ہے جبکہ سی ڈی اے 4 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ اور پاک سیکرٹریٹ 1 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

آئیسکو نے بتایا کہ کابینہ سیکرٹریٹ 11 کروڑ 60 لاکھ، چیئرمین سینیٹ آفس 6 کروڑ 80 لاکھ جبکہ ریلوے 29 کروڑ 50 لاکھ اور فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام اسپتال 27 کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان پی ڈبلیو ڈی بجلی بلوں کی مد میں 26 کروڑ جبکہ وفاقی پولیس 25 کروڑ 10 لاکھ کی نادہندہ ہے، وزارت داخلہ 14 کروڑ 30 لاکھ اور پنجاب پولیس 13 کروڑ 50 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔

آئیسکو نے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز 11 کروڑ 80 لاکھ، منسٹری آف کلچر اینڈ اسپورٹس 7 کروڑ 50 لاکھ، چیف کمشنر اسلام آباد 5 کروڑ 10 لاکھ، ایف آئی اے 3 کروڑ 20 لاکھ، بلوچستان ہاؤس 2 کروڑ 30 لاکھ، سندھ ہاؤس 1 کروڑ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ 2 کروڑ کی نادہندہ ہیں۔

پاک بھارت میچ سے قبل بادلوں کی انٹری

0

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل نیویارک میں بادل بھی برسنے کو تیار ہیں۔

روایتی حریفوں کے میدان میں اترنے کے ساتھ ہی بادلوں نے بھی اپنے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف کےعلاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں 30 سے 50 فیصد بارش کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایسی صورتحال میں ٹاس نے مزید اہمیت اختیار کر لی ہے۔

غیر ملکی موسم کی ویب سائٹ accuweather.com کے مطابق آج میچ کے دوران بارش کے امکانات ہیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق اتوار 9 جون یعنی آج صبح ساڑھے دس بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق (شام ساڑھے سات بجے) شروع ہوگا۔

اگرچہ تیز بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بارش اگر میچ کو واش آؤٹ کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

پاکستان اور بھارت نے اب تک رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیلا ہے۔ بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دی جب کہ پاکستان کو سب سے بڑا دھچکا امریکا سے شکست سے لگا ہے۔

دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے مسافر رُل گئے، عازمین حج بھی مشکل میں گرفتار

0

کراچی: ٹیکنیکل خرابی کے باعث دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے مسافر رُل گئے، عازمین حج بھی مشکل میں گرفتار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کے طیارے میں اچانک فنی خرابی آ گئی، جس سے پرواز کیو آر 611 کو منسوخ کرنا پڑ گیا ہے، تاہم اس سے قبل کئی گھنٹوں تک غیر یقینی صورت حال کے باعث مسافر بری طرح رُل گئے۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے گراؤنڈ پاور یونٹ میں خرابی پیدا ہوئی ہے، طیارے کے اندر گراؤنڈ پاور یونٹ کام نہ کرنے کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد خرابی دور نہ ہونے کے سبب آخر کار پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز نمبر 611 کو صبح ساڑے دس بجے روانہ ہونا تھا، تاہم وہ فنی خرابی کا شکار ہو گئی، طیارے کو ٹیکسی کے بعد واپس ٹرمینل پر لایا گیا۔

مسافروں میں بڑی تعداد میں عازمین حج کی بھی شامل تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون شہر سے آنے والے عازمین حج سخت پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ عازمین حج نے مطالبہ کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی قطر ایئر ویز سے فوری دوسرے طیارے کا بندوبست کرنے کو کہے۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 133 سے زائد عازمین حج اور کنیکٹنگ پروازوں کے ذریعے دیگر ممالک جانے والے مسافر بھی رل گئے، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جا رہا ہے۔

مسافروں نے شکایت کی کہ انھیں بغیر اے سی اور لائٹ کے 2 گھنٹے سے زیادہ طیارے میں بٹھائے رکھا گیا، طیارے کے اندر شدید گرمی، حبس اور اندھیرے کی وجہ سے کئی مسافروں کی طبعیت خراب ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق پرواز کے مسافروں کو بعد ازاں سیٹلائٹ لاؤنج میں بھیجا گیا۔

مسافروں نے یہ شکایت بھی کی کہ ایئرلائن اسٹاف نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ پرواز کب روانہ ہوگی، ذرائع نے بتایا کہ پرواز میں تاخیر سے کئی مسافروں کی دوحہ میں کنکٹنگ فلائٹس بھی چھوٹ گئیں۔

ذرائع کے مطابق عملے کی جانب سے مسافروں کو پرواز کی منسوخی کی اطلاع دے کر گھر واپس جانے کی ہدایت کی گئی، قطر ایئر ویز نے مسافروں کو ہوٹل بھیجنے کی بجائے گھر جانے کی ہدایت کی، اور کہا گیا کہ پرواز کے بارے میں ای میل کے ذریعے انھیں بتا دیا جائے گا۔

عملے کی ہدایت ملنے کے بعد کچھ مسافر تو گھروں کو روانہ ہو گئے تاہم کئی مسافر تاحال سیٹلائٹ لاؤنج میں موجود ہیں۔

کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

0

کراچی: پولیس نے نارتھ کراچی میں کچرا چننے والے بچے کو فائرنگ سے قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ارتھ کراچی سیکٹر الیون میں جمعے کے روز معمولی سی تکرار کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

اس واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا تھا، پولیس نے مقدمہ 16 سال کے مقتول عبدالصمد کے والد محمد عیوض کی مدعیت میں تھانہ سر سید میں درج کیا گیا تھا تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ پکڑا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے، گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے، سپروائزر کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

کراچی میں گارڈ نے کچرا اٹھانے والے لڑکے کو گولی ماردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر لڑکے کو گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا تھا، نارتھ کراچی میں گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی۔

زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ چار دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

رمیز راجا نے پاکستان کو بھارت سے جیتنے کیلیے اہم ٹپ دے دی

0

سابق مایہ ناز پاکستانی اوپنر اور کپتان رمیز راجا نے قومی ٹیم کو آج بھارت کے خلاف میچ میں فتح کے لیے اہم ٹپ دے دی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس بڑے مقابلے پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا نے قومی ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف جیت کے لیے اہم ٹپ دی ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ رمیز راجا نے کہا کہ اگر آج پاکستان دونوں اوپنرز کی وکٹیں جلد لے لیتا ہے تو پھر پاکستان کے لیے میچ جیتنے میں بہت آسانی ہو جائے گی کیونکہ ان دونوں بیٹر کے علاوہ ان کے پاس پرفیکٹ پچز کے آل راؤنڈرز اور مڈل آرڈز کی بھرمار ہے جب کہ نیویارک کی پچ ایسی ہے جس کے بارے میں تجزیہ نہیں ہوسکتا صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا بہرحال پچ کیسی بھی ہو گیند اچھی یا بری پڑنی ہے اور میدان میں اسٹریٹجی کپتان نے ہی بنانی ہے۔ اس لیے لازمی ہے کہ جہاں موقع ملے وہاں اٹیک کریں اپنا ٹمپرامنٹ مضبوط رکھیں اور فوری میچ کے اگلے لمحے پر توجہ مرکوز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج فخر زمان اور محمد رضوان کو آدھا گھنٹہ مل جاتا ہے اور بابر 10 اوورز تک کھیل جاتے ہیں تو پاکستان 150 تک اسکور کر سکتا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ اگر پاکستان نے اتنا اسکور کر لیا تو پھر یہ مقابلہ بہت اچھا بنے گا اور گرین شرٹس یہ میچ جیت بھی سکتے ہیں۔

پاک بھارت میچ نے ہمیشہ کسی ایک کھلاڑی کو کرکٹ کا چمکتا ستارہ بنایا، سدھو

پاک بھارت میچ نے ہمیشہ کسی ایک کھلاڑی کو کرکٹ کا چمکتا ستارہ بنایا، سدھو

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور کمنٹیٹر نوجوت سدھو نے کہا ہے کہ تاریخ رہی ہے کہ پاک بھارت میچ جب بھی ہوا کوئی ایک کھلاڑی کا نام چمکا۔

آج کرکٹ کے دلدادہ لوگ ہر جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی بات کر رہے ہیں اور اس سے سابق کرکٹرز بھی محفوظ نہیں۔ بھارت کے سابق اوپنر بلے باز اور موجودہ کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاک بھارت میچ ہمیشہ سے سنسنی خیز ہوتے ہیں اور اس سے کوئی نہیں بچ سکا۔ یہ ایسا بڑا مقابلہ ہوتا ہے کہ ہر میچ سے کوئی ایک کھلاڑی بڑا اسٹار بن کر نکلتا اور کرکٹ کے افق پر ستارا بن کر جگمگاتا ہے۔

نوجوت سدھو غیر ملکی اسپورٹس میڈیا  سے گفتگو میں کہا کہ  یہ بات بالکل سچ ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا بڑا پریشر والا ہوتا ہے، جس میں ہر کھلاری پر اضافی دباؤ ہوتا ہے۔ اپنی اسی دلچسپی، سنسنی خیزی، جذبات اور محبت کی وجہ سے اس میچ کی اہمیت دنیا بھر میں بڑھ جاتی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اسی موضوع کے حوالے سے کہا کہ ہر کھلاڑی یہ سوچتا ہے کہ اگر میں ہیرو بننا چاہتا ہوں تو یہ میرا موقع ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر میں پاکستان کے خلاف اچھا کھیلتا ہوں تو شائقین میری تمام بُری اننگز بھول جائیں گے۔

ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز اور مشہور کمینٹیٹرنوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سے ہمیشہ ایک کھلاڑی اسٹار بن کر کرکٹ کے افق پر ابھرا ہے۔اس مرتبہ بھی اس میچ سے ایک ستارہ ابھرے گا۔انہوں کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کرکٹ میچ کے سنسنی سے آج تک کوئی بچ نہیں سکا ہے۔

ہندوستان کے کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا خیال ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے سنسنی سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اتوار کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سدھو نے اسٹار اسپورٹس پر کہاکہ

ان کا ماضی کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ چیتن شرما اکثر مجھے یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے ون ڈے میں ہیٹ ٹرک اور 200 وکٹیں حاصل کیں مگر میرے اس تمام کارنامے کی جگہ لوگ شارجہ میں میانداد کے آخری چھکے کو یاد کرتے ہیں اور میں جہاں جاتا ہوں اسی کا سوال کیا جاتا ہے۔

سدھون نے اپنے لیے یادگار لمحہ پاکستان کے خلاف مین آف دی میچ منتخب ہونے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف یہ کارکردگی اور ایوارڈ ایک شاندار احساس ہے۔

وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی کے ٹین بلین ٹری منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کا ٹین بلین ٹری منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2024-25 میں ترقیاتی بجٹ تجاویز سامنے آئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت دس ارب درختوں کا منصوبہ جاری رکھے گی۔

بجٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے 15 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، گرین پاکستان پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ روپے رکھنے، اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک نیا منصوبہ شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تکنیکی استعداد بہتر کرنے کے لیے 10 کروڑ 19 لاکھ روپے رکھے جائیں گے، 4 جاری اسکیموں کے لیے 15 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

سپارکو کے لیے 65 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز

پاکستان بائیو سیفٹی کلیئرنگ ہاؤس کے لیے 10 کروڑ روپے اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے 3 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔