منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3937

ایس ایچ او نے اپنا خون دے کر ملزم کی جان بچالی

0
ایس ایچ او

اٹک میں ایس ایچ او نے اپنا خون نے دے کر زیر حراست ملزم کی جان بچالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک کی تحصیل پنڈی گھیپ کے ایس ایچ او عمران کاظمی نے ملزم کے لیے خون کا عطیہ دیا اور اس کی جان بچائی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تحصیل پنڈی گھیب مین پولیس نے ملزم ریاض کو گرفتار کیا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ریاض نے گرفتاری کے ڈر سے اپنے آپ کو زخمی کرلیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی حالت بگڑے پر اسے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملزم ریاض کا بلڈ گروپ کسی سے میچ نہ ہوا تو ایس ایچ او نے خون عطیہ کیا۔

سولر مینوفیکچرنگ سے متعلق چین سے بڑی خوشخبری آگئی

0

بیجنگ: دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں پلاٹ لگانے کی دعوت دے دی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری ان دنوں وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر وزرا کے ہمراہ چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر Zhenguo Lee سے ملاقات کی۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تیزی سے قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر چینی کمپنی نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلیے تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفاقی وزیر نے کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔

سولر پر ٹیکس اور نیٹ میٹرنگ

چند روز قبل وزیر مملکت برائے توانائی علی پرویز ملک نے واضح کیا تھا کہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے پالیسی میں کوئی نظرثانی نہیں کی جا رہی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی ہوئی تومشاورت سے ہو گی۔

علی پرویز ملک نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے قابل تجدید توانائی منصوبوں کا فروغ، معیشت کومشکل سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہیں، منفی سیاست کرنےوالوں کومنہ کی کھانی پڑےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرسسٹم پر ٹیکس لگانے کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی حکومت آئی ایم ایف سے شراکت داری کو آگے لے کر جارہی ہے۔

’قومی ٹیم تین گروپ میں بٹی ہوئی ہے‘

0
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین گروپ بن چکے ہیں: شعیب جٹ

اسپورٹس تجزیہ کار شعیب جٹ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم تین گروپ میں بٹی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں تجزیہ کار شعیب جٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے میں نے کہا تھا کہ یہ ٹیم دوسرے مرحلے میں چلی جائے گی تیسرے مرحلے میں نہیں جائے گی لیکن اب لگ رہا ہے یہ ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی امریکا میں پکنک منالیں گے کچھ دبئی میں رکھ جائیں گے جبکہ کچھ نے یورپ کے پلانز بنائے ہوئے ہیں وہ انجوائے کرتے ہوئے آئیں گے۔

شعیب جٹ نے کہا کہ اگر امریکا کی ٹیم پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز یا ڈومیسٹک کی کسی ٹیم کو بھی نہیں ہراسکتی لیکن پاکستان ٹیم میں اس وقت تین گروپ موجود ہیں۔ بابر اعظم کا ایک الگ گروپ ہے، دوسرے کھلاڑی کا الگ گروپ ہے اور ایک کھلاڑی جو ان دو گروپ میں پل کا کردار ادا کررہا تھا اس کا اپنا الگ گروپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم متحد نہیں ہے، پاکستان ٹیم میں کولڈ وار عروج پر ہے، یہ بظاہر بٹھا کر مسکراتی تصویریں کھنچوا دیتے ہیں لیکن یہ آپس میں بات نہیں کررہے ایک دوسرے کو برداشت نہیں کررہے۔

شعیب جٹ نے کہا کہ اسی وجہ سے اس ٹیم کو کامیابی نہیں مل رہی ہے۔

میزبان کے اصرار پر شعیب جٹ نے کہا کہ محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم تینوں ایک نہیں ہیں اور گروپوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں قومی سطح کا احتجاج

0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں قومی سطح کا احتجاج

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانیہ کے شہر لندن میں قومی سطح کا احتجاج کیا گیا جس میں دیگر شہروں سے آئے ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے کا آغاز رسل اسکوائر سے ہوا جبکہ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر پہنچے۔ مظاہرین تمام راستے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

احتجاج میں شامل شرکا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے نام پر 38 ہزار فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے، غزہ میں وحشیانہ بمباری سے 84 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تمام اسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اسرائیلی قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ووٹ دیں گے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے وہ عالمی عدالت انصاف کی بات سننے کو بھی تیار نہیں، برطانیہ غزہ میں جنگ روکنے کیلیے دباؤ ڈالے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے بچوں کے خلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بچوں کے خلاف مظالم پر اسرائیل کو مجرموں کی عالمی فہرست میں شامل کریں گے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے ایلچی گیلاد اردان نے کہا تھا کہ وہ اس شرمناک فیصلے سے بالکل حیران اور ناگوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل کی فوج دنیا کی سب سے اخلاقی فوج ہے۔

عالمی فہرست بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق ایک رپورٹ میں شامل ہے جو 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کی فوج کو بچوں کو نقصان پہنچانے والے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ترجمان نے کہا کہ بچوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب اسرائیل کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے قریب تر ہے۔

شرح سود میں کتنے فیصد کمی کا امکان ہے؟

0

کراچی: ملک میں مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود میں دو فیصد کمی کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا جس میں شرح سود کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت شرح سود 2 فیصد پر موجود ہے۔

لہٰذا کچھ ماہرین نے بتایا کہ موجودہ شرح سود 22 فیصد اور مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ہونے کے سبب پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گنجائش کے باوجود اسٹیٹ بینک محتاط رہے گا۔

یاد رہے کہ اپریل میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کےلیے برقرار رکھنےکا اعلان کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،مستقبل میں مزید کمی ہوگی۔

گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں مجھ سے مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا

0
گورنر راج

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنی مرضی کا چینل چن لیں اور مناظرہ کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی مجبوری ہے ایسی زبان استعمال کرنا، انھوں نے اپنی نوکری پکی کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر روز ان کی تصویر شہباز شریف اور محسن نقوی کیساتھ آئیگی تو انھیں جواب دینا پڑیگا، یہ جیسے ہائی وے پر بھاگتے نظر آئے تھے ویسے ہی بھاگتے نظر آئیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے میدان غیرآباد ہیں، یہ چاہتے تھے کہ یونیورسٹیز میں ان کے اپنے وی سیز آئیں۔

گورنر نے کہا کہ ہمارے ہر ضلع میں یونیورسٹیز بن چکی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کی طرف جارہا ہوں کہ کس نے غیرقانونی بھرتیاں کیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے، انکے نظریے اور سوچ کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ میں کس سے پوچھوں میرا مجرم کون ہے، کیا میرا مجرم آصف زرداری، مریم نواز، آئی جی پنجاب ہے؟ جبر کر کے ہمارے لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم خاموش ہیں اور انتظار میں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں نکلنے کا کہیں، ہم اپنا حق لینا اور چھیننا اچھی طرح جانتے ہیں۔

کچے کے ڈاکوؤں کی کراچی میں بھی وارداتیں

0

کچے کے ڈاکوؤں نے کراچی میں بھی وارداتیں کرنا شروع کردیں، ٹھٹھہ پولیس نے مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکو اب دوسرے شہر میں بھی بے خوفی سے وارداتیں کررہے ہیں، ٹھٹھہ پولیس نے سچل کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان کو بازیاب کرالیا ہے جبکہ دو ڈاکوؤں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے بتایا کہ ٹھٹھہ پولیس نے کینجھر کے علاقے میں چھاپہ مارا، تاجر کے اغوا میں ملوث 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا،

انھوں نے کہا کہ گرفتار اغوا کاروں کا تعلق شکارپور اور لاڑکانہ سے ہے، گرفتار ملزمان میں نجیب سنجرانی اور منظور سولنگی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی حیدرآباد طارق کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کار تاجر اور ڈرائیور کو اغوا کرکے محفوظ مقام پر لے جارہے تھے۔

قاتلوں کو سرعام پھانسی پر لٹکائیں کراچی سے کرائم ختم ہو جائے گا، گورنر سندھ

0
افواج پاکستان سے مئی میں پنگا نہ لینا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے قاتلوں کو سرعام پھانسی پر لٹکائیں اور اس طرح کی 2، 3 مثال قائم کریں تو کراچی سے کرائم ختم ہو جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایمان بنالیں کیسز کو فائلوں میں نہیں چھوڑنا، ایک سال کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل شہریوں کا ڈیٹا نکالیں گے، اس حوالے سے آج ہی گورنر ہاؤس میں سیل بنا رہے ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر قتل تمام لوگوں کے کیسز خود دکھیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے وکیل کیسز نکالیں گے دیکھیں گے کہاں تک پہنچے، عدالتوں کو بھی اس پر ایکشن لینا ہوگا، چیف جسٹس سیشن ججز اور مجسٹریٹس کو ہائی کورٹ بلائیں، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی اور ڈی آئی جیز کو بلا کر اس پر ہدایت دیں۔

انہوں نے کہا کہ 10، 15 سال پہلے ایس ایس پیز سڑکوں پر گشت کرتے تھے لیکن آج پولیس افسران سڑکوں پر نظر نہیں آتے، ایس ایس پی اور ڈی آئی جی لیول افسران کو سڑکوں پر آنا پڑے گا، جرائم پیشہ افراد کو یہاں سے نکالنے کیلیے سب کو گراؤنڈ پر آنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران اور ٹارگٹ کلنگ سے نکلنا ہے تو اس کا واحد حل تعلیم ہے جو بچے وسائل کی وجہ سے نہیں پڑھ سکتے ان کے اخراجات خود اٹھاؤں گا، حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جلد ہی آئی ٹی سٹی پارک بنے جا رہا ہے ایس آئی ایف سی میں فوڈ سکیورٹی اور آئی ٹیز سر فہرست  ہیں، ہم ان دونوں ویژن پر کار فرما ہیں جلد حالات تبدیل ہوں گے۔

عماد وسیم کو واپس بھیجنے کی افواہ، سچائی کیا ہے؟

0
عماد وسیم

ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو انجرڈ ہونے پر واپس بھیجنے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں تجریہ کار شاہد ہاشمی نے بتایا کہ یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ انجرڈ عماد وسیم کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ٹیکنیکل کمیٹی کو بتانا پڑے گا کہ ہمارا ایک کھلاڑی انجرڈ ہے اور ہمیں اس کی جگہ ایک کھلاڑی کو لے کر آنا ہے۔

شاہد ہاشمی نے بتایا کہ جب انجری کی تشخیص ہوجائے گی تو پھر نام کا اعلان کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

کامران اکمل نے کہا کہ کل کا میچ دیکھ لیں اللہ کرے کہ ہم جیت جائیں اس کے بعد دوسرے کھلاڑی کے نام کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا کھلاڑی بھیج رہے ہیں جو ایک (ابرار احمد) رکھا ہوا ہے پہلے اس کو تو کھلا لیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ مہران ممتاز کی جگہ اسامہ میر کو لے کر جانا چاہیے جس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

’روہت اور ویرات کو اپنا دوست سمجھو‘ شاہین کی بھارتی مداحوں کیساتھ ویڈیو وائرل

0
شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نیویارک میں بھارتی کرکٹ شائقین کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ہوٹل کے باہر نیویارک ٹائمز اسکوائر کے قریب بھارتی مداحوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں وہ ان کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں۔

ایک مداح کہنا تھا کہ شاہین پلیز بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہ کرنا۔‘

دوسرا شخص کہتا ہے کہ شاہین کوہلی اور روہت شرما کو اپنا اچھا دوست سمجھنا ہے۔‘

ویڈیو میں شاہین آفریدی بھارتی مداحوں کی خواہشات پر مسکراتے رہے اور تصاویر بنواتے رہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اہم میچ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔