منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3938

انسانی اسمگلنگ کا کیس : صارم برنی کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

0
صارم برنی

کراچی : انسانی اسمگلنگ کے کیس میں ملزم صارم برنی کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں انسانی اسمگلنگ ،فراڈ ،دھوکہ دہی کا کیس پر سماعت ہوئی۔

ملزم صارم برنی کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا، ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

وکیل ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ بچی حیاء کو فیملی کورٹ میں لاوارث قرار دیا گیا ہے، بچی کی والدہ افشین نے مدیحہ نامی خاتون کو فروخت کیا تھا اور مدیحہ نے بچی کو بشریٰ کے پاس فروخت کیا ہے جبکہ فیملی کورٹ میں صارم برنی ٹرسٹ نے بچی کو لاوارث قرار دیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں ایک بھی سوال کا صیح جواب نہیں دے رہے ہیں اور بھی متاثرین ہیں، 20 سے زائد ہیں جن کی نشاندہی کرنی ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم اس حوالے سے تعاون نہیں کررہے ہیں، ملزم کے ٹرسٹ کے حوالے سے بینکوں سے معلومات کا کہا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ بچی حیاء کے حوالے سے کتنے پیسے لیے ہیں تو وکیل نے بتایا کہ کہ تین ہزار ڈالر لیے ہیں، جس نے بچی ایڈاپٹ کی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسکا کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس تو وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے، ان کیمرا ٹرائل کیا جائے، اس میں منظم گروہ ہے، ہمیں مزید ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے، ڈیجیٹل ،مالی اور یو ایس انٹیلیجنس کے ریکارڈ کی اسکروٹنی کرنی ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیا بچیوں کے حقیقی والدین زندہ ہیں تو وکیل کا کہنا تھا کہ جی زندہ ہیں، انکا عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے، جس پر عدالت کا کہناتھا کہ آپ انہیں شامل تفتیش کریں گے ؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ جی وہ تفتیشی کا حصہ ہیں ، دوران سماعت ملزم صارم برنی کی جانب سے عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے ملزم کا بیان جج کے چیمبر میں ابھی ریکارڈ کرنے کا حکم دیا، وکیل ملزم نے کہا کہ فیملی سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے بچی ہم نے خود دی ہے، ان کے پاس ڈھائی ماہ سے انکوائری ہوئی ہے، جو مناسب سوال ہوگا اس کا جواب دے گا۔

سماجی کارکن  نے کہا کہ میرے پاس موبائل میں شواہد موجود ہیں، میں نے ایف آئے اے کو کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں واپس آکر جواب دوں گا ، جس پر عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ جب آپ کو پتہ تھا کہ بچی کے والد ہیں تو جھوٹ کیوں بولا ؟ تو ملزم نے کہا مجھے نہیں پتہ تھا۔

عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادارے کے سربراہ ہیں آپ کو کیسے نہیں پتہ تھا، ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر ہے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ بچوں کی تعداد ایمبیسی کو پتہ ہے، عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3بچوں کےمعاملات کی تفتیش ہوچکی،مزید20کیسزکی تفتیش کرنی ہے، ملزم کے وکیل عامروڑائچ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے صارم برنی کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کہا ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 جون کو ہوگی ۔

الکرم اسکوائر کی بالکونیوں میں دہشت پھیلانے والے آوارہ کتے پکڑ لیے گئے

0

کراچی: الکرم اسکوائر کی بالکونیوں میں دہشت پھیلانے والے آوارہ کتے پکڑ لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد، الکرم اسکوائر میں کتوں نے رہائشی بالکونیوں میں آزادانہ گھوم پھر کر دہشت پھیلائی ہوئی تھی، کتوں نے کئی رہائشیوں کو کاٹ کر زخمی بھی کیا تھا۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیو پر خبر چلنے کے بعد اینمل ریسکیو کی ٹیمیں الکرم اسکوائر پہنچ گئیں، اور اپارٹمنٹس کے چاروں بلاکس میں آپریشن کر کے شہریوں پر حملہ کر کے انھیں زخمی کرنے والے آوارہ کتوں کو پکڑ لیا۔

الکرم اسکوائر کے رہائشیوں نے اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا، ایک شہری نے کہا درست خبر چلنے کے باعث آج ہمارا مسئلہ حل ہوا، آوارہ کتوں کی وجہ سے ہم سب پریشان تھے، کئی شہری زخمی ہو گئے تھے اور ہمارے لیے فلیٹوں سے نکلنا مشکل ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الکرم اسکوائر کی بالکونی سے ایک کتا نیچے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا میں نمایاں ہوا، اس سے قبل مکین خطرناک آوارہ کتوں کی وجہ سے سخت مصیبت میں مبتلا تھے، متعدد شکایات کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

حکام کی غیر ذمہ داری کے باعث اپارٹمنٹس کے یونین کے صدر نے خاکروب کو بلا کر کتے کو پھینکنے کے لیے کہا، کتا پھینکے جانے کے بعد اینیمل ریسکیو حکام خواب غفلت سے اچانک بیدار ہو گئے، اور الکرم اسکوائر پہنچ کر خاکروب قاسم کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔

عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں، حکام نے خبردار کردیا

0
سرکاری حج اسکیم درخواستیں دوبارہ لینے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران حج سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ سیاسی نعروں کے لیے، لہٰذا حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سعودی وزیر حج کے مطابق حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت کی ہر ممکن یہی کوشش ہوتی ہے کہ حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ہم امن کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکے۔

دوسری جانب عرفات کے علاقے میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے ارد گرد سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا۔

سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی کا کہنا ہے سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے سطح کی حرارت میں بیس ڈگری سیلسیس تک کمی ہوجاتی ہے۔

اتھارٹی کے ترجمان عبد العزیزالعتیبی کا کہنا ہے سڑکوں پرلگایا جانے والامخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے۔

سعودی عرب: حجاج کرام کیلئے 5000 ٹیکسیوں کی فراہمی

گزشتہ برس منی میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تھا تو وہاں بارہ سے پندرہ ڈگری گرمی کم ہوگئی تھی، اس سال مسجد نمرہ کے 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے۔

نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق

0
فیمیلا انجکشن

سیالکوٹ: نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ڈسکہ روڑ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پتہ کے عارضے میں مبتلا 24سالہ خاتون کوآپریشن کیلئےاسپتال لایا گیا تھا ، خاتون 3بچوں کی ماں تھی اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر9 ماہ ہے۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اقصیٰ کی موت مبینہ طو پر غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی، بیٹی 2 دن پہلے ہی انتقال کر چکی تھی، اسپتال انتظامیہ نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔

لواحقین نے خاتون کی میت رکھ کراسپتال میں احتجاج کیا ، ،اسپتال انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ مریضہ کا انتقال ہارٹ اٹیک سےہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست موصول ہونے پر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لئے کسے نامزد کیا؟

0
قومی اسمبلی ایران اسرائیل

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا نام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیاگیا۔

بانی پی ٹی آئی نے رہنما پی ٹی آئی  کی بطور پارلیمانی تقرری کی منظوری دے دی، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے چار نام تجویز کئے تھے۔

جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے ان کی نامزدگی کی منظوری دی، پیر کوسنی اتحاد کونسل کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو رہنما پی ٹی آئی کی باقاعدہ نامزدگی بارے آگاہ کریں گے۔

بعد ازاں عمرایوب کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر جبکہ زین قریشی اور احمد چٹھہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

0

بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ورون دھون اور نتاشا دلال ننھی پری کے والدین بن گئے، بالی وڈ اداکار کے والد ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے 3 جون کو اس خوشی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

ورون دھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اداکار کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں پھولوں اور غباروں سے سجے ایک ایئر بیلون میں انکا ایڈوپٹڈ کتا  بیٹھا نظر آرہا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بورڈ پر لکھا ہے ’ چھوٹی بہن کو خوش آمدید‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

تاہم اب بالی وڈ کے خوبرو اداکار  ورون دھون اور اُن کی اہلیہ نتاشا دلال کی نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی خبروں کے مطابق  ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو ننھی پری سمیت  جمعے کے روز ممبئی کے نجی اسپتال سے  ڈسچارج کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ورون دھون کو  بیٹی گود میں اُٹھائے گھر کیلئے روانہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار اگلی فلم ’بے بی جان‘ میں نظر آئیں گے، خیال رہے کہ ورون دھون نے اپنی پرانی دوست نتاشا سے 2021 میں شادی کی تھی۔

کوہ پیماؤں کے لیے بڑی خوش خبری

0

بلند چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کے تحفظ کا مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے، تاہم اب اس مسئلے کے حل کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پہلی ڈرون ڈیلیوری کامیاب ہو گئی ہے، نیپالی ڈرون سروس کمپنی نے بیس کیمپ سے 3 آکسیجن سلنڈر کوہ پیماؤں تک پہنچائے۔

ماؤنٹ ایورسٹ نے تقریباً 20,000 فٹ کی بلندی پر کوہ پیماؤں نے دنیا کی پہلی ڈرون ڈیلیوری حاصل کی، ڈرون واپسی پر کچرا لانے کے کام بھی آئے گا، یہ ڈرون انتہائی بلندی پر 15 کلو وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کامیابی کو بلند چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کی بہتر حفاظت اور پائیداری کے ایک نئے دور کا آغاز سمجھا جا رہا ہے، یہ ڈیلیوری رواں برس اپریل میں کی گئی تھی۔ کوہ پیماؤں کو سامان پہنچانے کے لیے ڈرون کا استعمال کرنے کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا مشن تھا، اپریل میں ہونے والی پہلی ڈرون ترسیل دراصل اس خیال کو ٹیسٹ کرنے کے لیے کی گئی تھی کہ یہ قابل عمل ہے یا نہیں۔

اس ترسیل میں فلائی کارٹ 30 نامی ڈرون کا استعمال کیا گیا، جسے ٹیکنالوجی کمپنی DJI نے تیار کیا ہے، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ زیادہ لمبی دوری تک پندرہ کلو گرام وزن کے ساتھ اڑان بھر سکتا ہے۔

بجٹ 2024-25 : پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور تجویز مسترد کردی

0
آئی ایم ایف سرمایہ کاری ٹیکس استثنیٰ

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور تجویز مسترد کردی اور کہا ٹیکس چھوٹ جاری رکھنے کی تجویز پیش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ میں فاٹا کے لیے مراعات ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کردی۔

وفاق فاٹا کیلئے مزید ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ جاری رکھنے کی تجویز پیش کرےگا۔

ایف بی آر نے کہا کہ فاٹا کی ڈویلپمنٹ کیلئےدرآمدی مشینری پر ٹیکس رعایت جاری رکھی جائے گی، معاشی حالات بہتر نہ ہونے پر کاروبار اور فیکٹریوں پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی پر رعایت دی جائے گی۔

فاٹا کیلئے ٹیکس  رعایت دوہزار تیئس کے اختتام پر ختم ہو چکی تھی مگر حکومت نے جون 2024 تک بڑھا دی تھی۔

مزید پڑھیں: بجٹ 2025-2024 : ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

فاٹا کی باؤنڈری پر چیک پوسٹ قائم کیے جانے کی تجویز ہے، چیک پوسٹوں کےقیام سے ٹیکس فری مشینری ملک کے باقی حصوں میں نہیں لائی جا سکے گی۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال سابق فاٹا کیلئے جاری  چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی تھی، جس سے  وفاقی حکومت کو 100 ارب سالانہ ریونیو ملنے کا امکان ہے۔

حکومت مختلف شعبوں کو 1200 ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں دے رہی ہے،آئی ایف ایم نے پاکستان سے اگلے بجٹ میں ٹیکس رعایتیں ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نہیں آنا بھائی ٹیم میں، میرا دم گھٹتا تھا وہاں: احمد شہزاد

0

پاکستان کے معروف کرکٹر احمد شہزاد ماضی یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

پاکستانی معروف کرکٹر احمد شہزاد نجی ٹی کے شو میں ٹیم میں واپس آنے کے سوال پر پھٹ پڑے، انہوں نے اپنے کیرئیر اور حال ٹیم کی ناکامیوں پر کھل کر بات کی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ایک ٹولہ پاکستانی ٹیم پر غالب ہے جس نے ٹیم کو ہائی جیک کیا ہوا ہے اس وقت ہماری ٹیم کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینی چاہیے، ہر بار چیئرمین کا ایک ٹولہ آتا ہے اور وہ اپنے لوگوں کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ جو باتیں میں کر رہا ہوں اُس کے بعد میں شاید کبھی پاکستان ٹیم میں کھیل نہ سکوں، لیکن اب مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی میں اب اور برداشت کر سکتا ہوں۔

کھلاڑی کا کہنا تھا کہ مجھے اب اس نئی ٹیم نہیں آنا ہے، میں ٹیم میں خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتا تھا اور اسی لیے ٹیم چھوڑ کر یہاں آیا ہوں، کس کا دل کرتا ہے کہ اپنا کیرئیر ختم کرے، میرے 7 سال باقی تھے لیکن میرا وہاں ایک منٹ دل نہیں لگ رہا تھا۔

احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری کی کرکٹ مر چکی ہے، اس اسٹیج سے کرکٹ کو اٹھانا کسی بہت بڑے معجزے کا کام ہے، حقیقت یہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

امریکا کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

0

امریکا نے عشروں سے جاری کٹوتی پالیسی ختم کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد مزید بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کے باعث کیا جارہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر کے حوالے سے امریکا کی نئی حکمت عملی میں مقابلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق تازہ ترین ایگزیکٹو آرڈر پر حال ہی میں دستخط کیے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جو ہدایات دی گئی ہیں ان میں چین کے ایٹمی ہتھیاروں کی ترقی اور تنوع سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے کیف کے لیے واشنگٹن کی امداد میں سابقہ تاخیر کے لیے معذرت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکا یوکرین کی حمایت سے ”ہٹنے والا نہیں ”ہے۔

دونوں رہنماؤں نے جمعہ کو پیرس میں ڈی-ڈے کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ملاقات کی جہاں امریکی صدر نے یوکرین کے الیکٹرک گرڈ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے 225 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا روسی حملے کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مودی نے پارلیمنٹ سے گاندھی کے مجسموں کو ہٹوادیا، کانگریس کا احتجاج

واشنگٹن نے فروری 2022 میں شروع ہونے والی روسی جارحیت کو روکنے میں مدد کے لیے کیف کو دسیوں ارب ڈالر فراہم کیے ہیں لیکن اس سال کے شروع میں، بائیڈن انتظامیہ کے لیے یوکرین کی مدد کے لیے دستیاب فنڈز کانگریس میں نئی??امداد کی منظوری کے لیے تعطل کے دوران کم ہونے لگے۔