جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3963

گھر سے ایک ساتھ بھاگی تین لڑکیاں، خط پڑھ کر کسی نے نہیں کی تلاش کرنے کی ہمت

0
گھر سے ایک ساتھ بھاگی تین لڑکیاں، خط پڑھ کر کسی نے نہیں کی تلاش کرنے کی ہمت

بھارت کی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور میں تین سہیلیوں کے ایک ساتھ گھر سے فرار ہونے کے واقعے نے اہل خانہ اور پولیس حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں ہیں جو 15 روز قبل اپنے گھروں سے فرار ہوئی تھیں لیکن ان میں سے ایک لڑکی نے فرار ہوتے وقت گھر میں خط چھوڑا تھا جسے پڑھ کر والدین نے بیٹی کو تلاش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گھر سے فرار ہونے والی لڑکیوں کے نام مایا، گوری اور ماہی ہیں جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، لیکن اسی دوران پولیس کو میھرا ریلوے کی پٹریوں سے تلاش نوجوان لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں جن کے ہاتھوں پر مہندی سے ایس بی جی لکھا ہے۔

ان میں سے جس لڑکی نے والدین کیلیے خط چھوڑا تھا اس میں خبردار کیا گیا تھا کہ کوئی بھی انہیں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کرے ورنہ وہ زہر کھا کر خودکشی کر لیں گی۔ خط میں لکھا تھا کہ ہم تینوں ہمالیہ یا پھر لال گنج جا رہے ہیں۔

والدین نے خط ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد لڑکیوں کی تلاش شروع کی گئی۔ پولیس کو گمشدہ لڑکیوں کے موبائل فون کی آخری بار لوکیشن ریاست اتر رپدیش میں ملی۔

ادھر، ریلوے پٹریوں سے ملنے والی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ یہ وہی تین سہیلیاں ہیں جو 15 روز قبل گھروں سے فرار ہوئی تھیں۔

فیروز خان نے دوسری شادی کرلی

0
فیروز خان

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان نے دوسری شادی کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں گولڈن رنگ کی شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر دلہن نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘

اداکار نے کچھ دیر قبل شادی کی تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں شادی کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا کہ فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے اور ان کی دلہن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yaseen Lakhani (@yaseenlakhanii)

واضح رہے کہ فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی

نیتا امبانی کی خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے

0
نیتا امبانی کی خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے

بھارت کے ارب پتی تاجر، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے زیرِ استعمال خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے۔

نیتا امبانی کو دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل شخصیت کی اہلیہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جن کے لائف اسٹائل سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔

ارب پتی تاجر کی اہلیہ خوبصورت اور دلکش نظر آنے کیلیے منفرد ڈیزائن کی بوتل میں دنیا کا مہنگا ترین پانی پیتی ہیں۔ سونے سے بنی بوتل کی قیمت 49 لاکھ (بھارتی روپے) ہے جسے مشہور ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو نے تیار کیا ہے۔

بوتل میں موجود دنیا کے مہنگے ترین پانی کو (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) کہتے ہیں۔ پانی میں 24 قیراط سونے کے ذرات کے ساتھ فجی اور فرانس کے قدرتی چشمے اور آئس لینڈ کے گلیشیئر کا پانی موجود ہے۔ مذکورہ پانی پینے سے انسانی جلد تروتازہ اور دلکش نظر آتی ہے۔

اگر بوتل کی بات کی جائے تو اسے ایک نیلامی میں 60 ہزار ڈالر کے عیوض فروخت کیا گیا تھا۔

سونے کی بوتل سے پانی پیتے ہوئے نیتا امبانی کی تصویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس تصویر کا تعلق 2015 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ سے ہے۔

بھارتی کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

0
دنیش کارتھک

بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پوسٹ میں دنیش کارتھک نے کہا کہ تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کوچز، کپتانوں، سلیکٹرز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ دنیش کارتھک نے 26 ٹیسٹ، 94 ون ڈے انٹرنیشنل اور 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔

انہوں نے 26 ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچری کی بدولت 1025 رنز بنائے، 94 ون ڈے میں کارتھک نے 9 نصف سنچریاں اسکور کیں اور 1752 رنز بنائے۔

دنیش کارتھک نے 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک نصف سنچری کی بدولت 686 رنز بنارکھے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی بھی کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی نے اپنا ترانہ جاری کردیا

0
پی سی بی ترانہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا ترانہ جاری کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ترانے کی تھیم ’ساڈی واری اوئے‘ رکھی گئی ہے جبکہ اینتھم میں عارف لوہار، علی عظمت اور نہال نسیم نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

ترانے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جیت کا جشن مناتے دکھایا گیا ہے۔

یوٹیوب پر ترانے کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے کھیلے گی، 9 جون کو روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان میچ 11 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ گرین شرٹس اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ سے کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کا اسحاق ڈار اور فیصل کریم کنڈی کے بیانات پر ردعمل

0
پی ٹی آئی کا اسحاق ڈار اور فیصل کریم کنڈی کے بیانات پر ردعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیانات پر ردعمل دے دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ کٹھ پتلیوں کا بڑی جماعت کو مذاکرات کی دعوت دینا مضحکہ خیز ہے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چرا کر جعلی عہدوں پر مسلط ہوتے ہیں، ایسے غلاموں کے پاس کوئی اختیار ہے اور نہ کسی قول وفعل کی کوئی وقعت ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ آئے روز پروپیگنڈا مہم کی آڑ میں چیخ و پکار بتا رہی ہے ناجائز اقتدار خاتمے کے قریب ہے، قومی مجرم قوم کے مفاد میں فیصلے لینے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ مفاہمت کی گنجائش ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی حیثیت یہ ہے اس کا منشی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ برعکس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور ٹولے کی اپنی صفوں میں موجود جاوید لطیف جیسے لوگ گواہی دے چکے ہیں، جعلی مینڈیٹ کی حامل مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوگی، مذاکرات کا چورن بیچنے کی بجائے یہ ٹولہ قوم سے جرائم کی معافی مانگے، مینڈیٹ چور ٹولہ فوری عوامی مینڈیٹ واپس کریں۔

قبل ازیں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ بس بہت ہوگیا جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے؟ ہم پاکستان کو کئی بار ٹیک آف کرتے گرا چکے ہیں لیکن اب بس کریں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا، جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں جس مؤقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا مؤقف ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس سے متعلق سوال پر تبصرہ سے گریز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو جو جواب دیا ہے اس پر انہی سے پوچھیں۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک اور سکیورٹی کے حوالے سے ایشوز موجود ہیں، وزیر اعظم کے دورہ چین میں بھی اس حوالے سے بات ہوگی۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگے تو بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کے ٹوئیٹ سے لاتعلق ہے، یہ ٹوئٹ کو اَون کر رہے ہیں نہ ڈیلیٹ، یہ چوری کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی، نو مئی کے ملزمان تو کے پی میں وزیر اعلیٰ بن گئے، گورنر کے پی ہاؤس کسی سازش کا گڑھ نہیں ہوگا۔

راشد لطیف نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

0
راشد لطیف

سابق کپتان راشد لطیف نے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ محمد رضوان سے کروانے کا مشورہ دے دیا۔

انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ اس وقت اعظم خان کی وکٹ کیپنگ ہے، ٹیم کے پاس دو وکٹ کیپر عثمان خان اور محمد رضوان موجود ہیں، میرا مشورہ ہے کہ وکٹ کیپنگ رضوان سے کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان گزشتہ چار سال سے وکٹ کیپنگ کررہے ہیں اب آپ نے انہیں اچانک ہی ہٹا دیا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے کپتان کو سب سے زیادہ ضرورت وکٹ کیپر کی ہوتی ہے، میں نے اور معین خان  نے ٹیسٹ میچز اور  ون ڈے میچز میں وکٹ کیپنگ کی ہے، ہم میچ کو  پیچھے سے دیکھتے تھے لیکن اگر پیچھے کھڑا شخص ہی کیچز چھوڑنے لگے تو وہ اپنے کپتان کو کیا بتائے گا؟

سابق کپتان نے کہا کہ کوئی بھی کھیل چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، اگر اس میں کمیونیکیشن مسنگ ہے تو آپ کیسے کھیلیں گے۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ آپ نے پہلے اوپنرز کی جوڑی غلط توڑی، پھر وکٹ کیپنگ رضوان سے لے لی گئی، اسپنرز  میں تبدیلی کی گئی ہم ٹیم کو ہارتے ہوئے ہی دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اعظم خان نے وکٹ کیپنگ کے دوران کیچز ڈراپ کیے اور بیٹنگ میں بھی وہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے بعد سے سابق کرکٹرز کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے طالبان اخلاقیات میں اچھے ہیں، عظمیٰ بخاری

0
عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے طالبان اخلاقیات میں اچھے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طالبان اچھے ہیں وہ کم سے کم جو کرتے ہیں اون تو کرتے ہیں یہ جو کرتے ہیں وہ مانتے بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے انقلاب کا سادہ فارمولہ یہ ہے کہ گود میں اٹھا لیا جائے اور این آر او دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا حمود الرحمان رپورٹ ایک ہفتے پہلے آئی ہے، اصل میں کمیشن تو بننا چاہیے، بانی پی ٹی آئی ملک دشمنی کیوں کررہے ہیں؟ پاکستان کے ٹکڑے کرنا ان کے ایجنڈے میں ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نفرتیں پھیلا رہے ہیں ،ان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے، کمیشن اس بات پر بننا چاہیے کہ یہ سب کچھ کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کے بچوں کو انتشار کیلئے استعمال کررہے ہیں، وہ جو بیانیہ بناتے ہیں اسے بچے اندھا دھند فالو کرنا شروع کردیتے ہیں ، میری والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

شیخ مجیب ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت ایف آئی اے طلب

0
متنازع ٹوئٹ کیس میں رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کے بیانات قلمبند

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب سے متعلق ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹوئٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن  کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیے۔

ایف آئی اے نے رہنماؤں کو منگل کے روز 11 بجے انکوائری کیلیے طلب کیا ہے۔ نوٹسز میں کہا گیا کہ اکاؤنٹ سے ریاست اور اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔

نوٹسز میں کہا گیا کہ اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے، اشتعال انگیزی  سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر اکسایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز اسی سلسلے میں ایف آئی اے ٹیم اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی سے تحقیقات کیلیے پہنچی تھی تاہم سابق وزیر اعظم نے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا، سابق وزیر اعظم نے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے 26 مئی کو شیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی تھی جس کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔

عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کی حمایت کردی

0
عارف علوی

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کی حمایت کردی۔

کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دیا تو اس میں کیا غداری ہے؟

انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنا رکھا ہے جس کے تحت آپ غدار قرار دے دیتے ہیں،  حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ حمود الرحمٰن دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ہیں۔

سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ جب تک اسٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیبل پر نہیں لائیں گے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ضد ہے کہ درگزر نہیں کررہے بلکہ کہتے ہیں معافی مانگو، قانون کی حکمرانی قائم کریں، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بدلہ لینے یا ڈیل کرنے والا نہیں ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے پاکستان کا نظام ایسے شخص کے ہاتھ میں ہونا چاہیے جو کمشیر اور فلسطین کا مقدمہ اسی طرح لڑے جس طرح بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں لڑا۔۔

انہوں نے کہا کہ سولہ سال کراچی پر پیپلز پارٹی نے حکومت کی، کیا یہ وہ تحریک ہے جو بھٹو نے شروع کی تھی۔