جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3966

امریکا اور چین میں اہم معاملے پر اتفاق ہو گیا

0

امریکا اور چین نے  ملٹری ٹو ملٹری مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے امریکا اور چین "آنے والے مہینوں میں” ملٹری ٹو ملٹری مواصلات دوبارہ شروع کریں گے۔  یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کر سکتا ہے۔

آسٹن نے اپنے چینی ہم منصب ڈونگ جون سے جمعہ کو سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ کے موقع پر ملاقات کی۔ یہ دونوں دفاعی سربراہان کے درمیان 18 ماہ میں پہلی بار آمنے سامنے بات چیت ہوئی۔

بیجنگ نے بعد میں چین اور امریکا کے درمیان "مستحکم” سیکورٹی تعلقات کو سراہا جن کے تعلقات عالمی اقتصادی مسابقت اور تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین پر کشیدگی کے درمیان تیزی سے پتھراؤ ہوتے جا رہے ہیں۔

آسٹن اور ڈونگ نے لگژری ہوٹل میں سالانہ سیکورٹی فورم کی میزبانی کی جس میں دنیا بھر سے دفاعی حکام شرکت کرتے ہیں۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریڈ آؤٹ کے مطابق آسٹن نے کہا کہ امریکی اور چینی فوجی کمانڈروں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت "آنے والے مہینوں میں” دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سال کے آخر تک چین کے ساتھ "کرائسز کمیونیکیشن ورکنگ گروپ” کے منصوبوں کا بھی خیر مقدم کیا۔

بات چیت کو "مثبت” قرار دیتے ہوئے، چین کے دفاعی ترجمان وو کیان نے صحافیوں کو بتایا کہ فوجی اور فوجی تعلقات "فی الحال اپنے زوال اور استحکام کو روک رہے ہیں”۔

پولیس افسر کی اسلحے کے زور پر خاتون یوگا ٹرینر سے زیادتی

0
پولیس افسر کی اسلحے کے زور پر خاتون یوگا ٹرینر سے زیادتی

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں پولیس تھانے کے انچارج نے چوری کے مقدمے کی تفتیش کا بہانا بنا کر خاتون یوگا ٹرینر کو اسلحے کے زور پر متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ شہر دہرادون میں پیش آیا۔ ملوث پولیس افسر کو معطل کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

متاثرہ یوگا ٹرینر نے ملزم کے خلاف راجپور تھانے میں شکایت درج کروائی تھی۔ خاتون نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا شوہر بیرون ملک مقیم ہے، فروری 2023 میں گھریلو ملازمہ نے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا لیے جس کے خلاف 13 فروری 2023 کو مقدمہ درج کروایا۔

خاتون نے بتایا کہ چوری کے واقعے کی تفتیش تھانہ انچارج ایس آئی منوج بھٹ کے سپرد کی گئی، 17 دسمبر 2023 کو منوج بھٹ مجھے کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ لے جانے کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اس نے ایک کمرے میں بندوق کی نوک پر مجھ سے زیادتی کی۔

انہوں نے بتایا کہ منوج بھٹ اپنا ٹرانسفر ہونے کے باوجود مجھے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، میں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے دفاتر میں شکایتیں درج کروائیں۔

پولیس افسر ایس ایس پی اجے سنگھ نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایریا آفیسر پریم نگر رینا راٹھور کی نگرانی میں سب انسپکٹر بھاونا کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کراچی میں ایف آئی اے کا دفتر بجلی کا نادہندہ نکلا

0
کراچی ایف آئی اے

کراچی میں ایف آئی اے گلستان جوہر کا دفتر بھی بجلی کا نادہندہ نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایف آئی اے کا دفتر بجلی کے بل کی مد میں 4 کروڑ کا نادہندہ ہے۔

کے الیکٹرک نے چار کروڑ سے زائد واجبات کی ادائیگی کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

 ایف آئی اے کی ملکیتی تین منزلہ عمارت کا مئی کا بل 3 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار 120 روپے ہے جبکہ بلڈنگ کے بل کی موجودہ مجموعی رقم چار کروڑ 8 ہزار 420 روپے بنتی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بل کی مد میں آخری ادائیگی دو سال قبل 21 جون 2022 کو کی گئی تھی۔

ایف آئی اے بلڈنگ میں سائبرکرائم ونگ، کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اوراینٹی منی لانڈرنگ وسی ایف ٹی ونگ جیسے اہم شعبے موجود ہیں، عمارت میں  50 کمرے جبکہ چار درجن سے زائد ائرکنڈیشنر نصب ہیں۔

عمارت میں موجود سائبر کرائم کے سالانہ بجٹ کی رقم 40 سے 50 لاکھ روپے ہے، باقی دونوں ونگز کاؤنٹر ٹیررازم  اور اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے لیے کوئی بجٹ مختص ہی نہیں ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 20 جون تک ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی کاٹ دی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز ملنے پر بل ادا کیا جائے گا فنڈز نہ ملنے پر رقم کی مبتادل ادائیگی کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔

کراچی میں تاجر دوست اسکیم پر اجلاس میں تاجروں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے

0
کراچی میں تاجر دوست اسکیم پر اجلاس میں تاجروں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے

کراچی میں تاجر دوست اسکیم پر اجلاس میں تاجروں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے خوف و ہراس کو رجسٹریشن میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

ایف پی سی سی آئی میں چھوٹے تاجروں نے ایف بی آر کے ساتھ تاجر دوست اسکیم پر اجلاس میں ایف بی آر سے رجسٹریشن میں آنے کیلیے 5 سال کا آڈٹ استثنیٰ مانگ لیا۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ نئے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کو ویلتھ ٹیکس سے بھی مستثنٰی قرار دیا جائے، دکان کے سائز کے حساب سے ٹیکس لگانا تاجروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اجلاس میں چیف کشمنر آر ٹی او محمد صمد نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس چھوٹے تاجروں کا آڈٹ کرنے کیلیے وسائل نہیں ہیں، بڑے تاجروں کا آڈٹ پورا نہیں کر پاتے تو چھوٹے کا کیسے کریں گے۔

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی تاجر اسکیم سے باہر نہیں رہنا چاہیے، یقین دلاتا ہوں اسکیم سے کوئی شٹر ڈاؤن نہیں ہوگا۔

نعیم میر نے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک ماہ میں 6 شہروں سے 22 ہزار تاجروں نے رجسٹریشن کروائی۔

مئی کے اوائل میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی زیرِ صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں کہا تھا کہ حکومت تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے ہے، ٹیکس فراڈ، جعلی انوائسز اور دھوکہ دہی سے سیلز ٹیکس چوری کیا گیا تاہم اب سیلز ٹیکس کی وصولی کیلیے مؤثر طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی طلباء کے لیے بڑا اعلان

0
ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جنگ سے متاثرہ فلسطینی طلبا کے لیے گریجویٹ اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈٰیا پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ غزہ کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا جب تک غزہ کے بچوں کو زندہ رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے محفوظ جگہ میسر نہ ہو۔

انہوں نے لکھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے، 17 جنوری کو اسرائیلی بمباری سے غزہ کی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ  اس اسکالر شپ کا مقصد فلسطینی طلبا کے لیے مالی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔

 واضح رہے کہ اسرائیلی فوج  نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز  کردیے ہیں اسی  دوران  پیش قدمی کرتے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے جارہے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بم مارکر ریسکیو کارروائیوں میں شریک2 اہلکاروں کو شہید کردیا جب کہ اسرائیل کے حملوں میں  مزید 37 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بیشتر افراد خیموں میں مقیم تھے۔

اولمپئن خواجہ جنید کو اہم ذمہ داری مل گئی

0

لاہور: اولمپئن خواجہ جنید کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن برائے اسپورٹس تعینات کر دیا گیا۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ اولمپئن خواجہ جنید کی ہاکی میں ملک کے لئے گراں قدر خدمات ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کھیلوں کے تمام پروگرام خواجہ جنید کی رہنمائی میں مزید بہتر ہوں گے۔

خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن برائے اسپورٹس ہونا اعزاز کی بات ہے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تمام نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں کھیل نوجوانوں کو مثبت رویوں کی جانب مائل کرتے ہیں۔

ہفتہ وار مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟

0
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 11 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی سالانہ شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ٹماٹر 6 روپے 63 پیسے، پیاز 3 روپے 51 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دال ماش 10 روپے 92 پیسے اضافے سے 556 روپے 67 پیسے فی کلو ہوگئی، دال چنا 2 روپے 73 پیسے، دہی 2 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

علاوہ ازیں، حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضررویہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی درجن انڈے 15 روپے 77 پیسے، 200 گرام سرخ مرچ پیکٹ 20 روپے 92 پیسے سستی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150 روپے 69 پیسے کمی ہوئی، لہسن 20 روپے 47 پیسے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 34 روپے 33 پیسے سستا ہوا، دال مونگ، چینی، چکن، دال، مسور کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایم بی بی ایس کا طالبعلم جاں بحق، ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ

0

لاہور میں ایم بی بی ایس کا طالبعلم نعمان ارشد پرُاسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پرُاسرار طور پر جاں بحق نعمان ارشد کے بھائی کی مدعیت میں 2 ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ میں سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز راشد اور ظفر کو نامزد کیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ 10 روز قبل پیش آیا تھا اور ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

مقدمہ مدعی عدنان ارشد کے مطابق بھائی کو سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز نے زہریلی چیز کھلائی، میرے بھائی نعمان ارشد کو دونوں ڈاکٹرز گھر سے لے کر گئے اور واقعے کے بعد دونوں ڈاکٹرز فرار اور ان کے موبائل بند ہیں۔

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کے خلاف پیش گوئی

0
ٹی 20 ورلڈ کپ

سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی جیت کی پیش گوئی کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز دو جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا، تاہم ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رابن اتھپا نے آئرلینڈ کے بلے باز برنی، پال اسٹرلنگ اور ٹکر کی تعریف کی جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رابن اتھپا نے کہا کہ آئرلینڈ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپ سیٹ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ نے 2007 میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، ان کی ٹیم میں اب بھی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آٗئرلینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز 2-1 سے جیتی تھی جبکہ پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چوتھے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی ہے جبکہ دو میچ بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

الٹی ہوگئی سب تدبیریں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کیا کرے گی؟

0
ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ناموں اور عالمی ریکارڈ ہولڈرز کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کی کرکٹ ٹیم شکستوں کے بھنور میں ایسی پھنسی ہے کہ اب انگلینڈ سے شکستوں کا داغ لے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مشن سر کرنے کے لیے امریکا پہنچ گئی ہے۔ وہاں ہمارے یہ اسٹار کیا گل کھلاتے ہیں یہ آنے والا وقت بتا دے گا، مگر حالیہ چند ماہ کی کارکردگی جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور قوم کی ٹیم سے لگائی گئی امیدیں خوش فہمی میں تبدیل ہو کر اب دم توڑنے لگی ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 شروع ہونے میں اب ہفتے اور دن نہیں بلکہ صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جس میں کئی ٹیمیں اپنا انٹرنیشنل کرکٹ یا ورلڈ کپ میں ڈیبیو کر رہی ہیں مگر سوائے قومی ٹیم کے سب کی تیاریاں مکمل ہیں جب کہ ہم نے ورلڈ کپ کا کمبینیشن بنانے کے لیے جس آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز پر تکیہ کیا تھا، اس میں سے ہوا کسی غبارے کی طرح نکل گئی۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز پاکستان کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، لیکن میگا ایونٹ کے لیے ٹیم کمبینیشن نہ بن سکا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کرتا دھرتا افراد نے ہر دور میں اپنی من مانی کی، جس سے ہمیشہ قومی ٹیم کو اور اس سے وابستہ قوم کی امیدوں کو نقصان پہنچا۔ 2023 میں ایشیا کپ اور پھر ون ڈے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کو جواز بنا کر جب بابر اعظم کو قیادت سے ہٹایا گیا تو شاہین شاہ کو نئے مسیحا کے طور پر لایا گیا مگر صرف ایک سیریز میں ناکامی کو جواز بنا کر ہی پی سی بی کی نئی آنے والی انتظامیہ نے انہیں قیادت کے لیے نا اہل جانا اور ایک بار پھر بابر اعظم کو لایا گیا یعنی میر تقی میر کے شعر کے مطابق

میر کیا سادے ہیں، بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

کیونکہ اگر بُری قیادت کو جواز بنا کر بابر اعظم کو ہٹایا گیا تھا تو دو ماہ میں ان میں ایسے کیا سُرخاب کے پر لگ گئے کہ دوبارہ اسی مسند پر بٹھا دیا گیا جس نے ٹیم کا مورال بھی ڈاؤن کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے پاکستان اپنے ہی گھر میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز وائٹ واش کرنا تو دور کی بات جیت بھی نہ سکا اور برابر کرنے پر اکتفا کیا۔ پھر ٹیم انتظامیہ نے امیدیں لگائیں آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز سے لیکن ہوا کیا، آئرلینڈ جیسی کم درجہ ٹیم سے پاکستان کی ورلڈ کلاس ٹیم بمشکل دو ایک سے سیریز جیت کر اپنی عزت بچانے میں کامیاب ہوئی جب کہ انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز دو صفر سے مات دے دی۔ دو میچ بارش کے باعث نہ ہوسکے پہلے تو شائقین کرکٹ اس بارش کو زحمت کہتے رہے لیکن قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر اب سب اسے رحمت سمجھ رہے ہیں، کیونکہ اگر بارش نہ ہوتی تو گرین شرٹس کو وائٹ واش کا داغ بھی لگ سکتا تھا۔

پاکستان کرکٹ کے گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف دو بار قیادت ہی تبدیل نہیں کی گئی بلکہ چار سال قبل ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی بنایا گیا۔ اس سے قبل انہیں نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز بھی کھلائی گئیں، گوکہ اس میں عماد وسیم کو مناسب مواقع نہیں دیے گئے مگر سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر بھرپور مواقع ملنے کے باوجود اپنی واپسی کو یادگار نہ بنا سکے۔

ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تک پاکستان ٹیم نے 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور پی سی بی نے ان میچز کو ورلڈ کپ کی تیاری سے تعبیر کیا، لیکن اس سے ٹیم کی کیا تیاری ہوئی، یہ ہمیں میچ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے جس میں سے صرف 5 میچ ہی جیت پائی ہے جب کہ 9 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ یعنی قیادت کی تبدیلی بھی کچھ کام نہ کر پائی اور نتیجہ وہی دھاک کے تین پات یعنی شکست در شکست ہی رہا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فارمیٹ ایسا ہے کہ 20 ٹیموں کو پانچ پانچ ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں ہے اور گروپ کو ماہرین کرکٹ قدرے آسان کہہ رہے ہیں، کیونکہ اس گروپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، امریکا، آئرلینڈ اور کینیڈا شامل ہیں، جو آن پیپر تو بہت ہی آسان، بلکہ دوسرے لفظوں میں گروپ کی دو بڑی ٹیموں پاکستان اور بھارت کے لیے حلوہ ہے۔ تاہم آئرلینڈ نے جس طرح حال ہی میں پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ناکوں چنے چبوا دیے اور امریکا نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو چاروں شانے چت کر کے سیریز جیتی ہے، تو اس کو دیکھتے ہوئے گروپ کو آسان نہیں بلکہ پاکستان کے لیے تو ڈیتھ گروپ ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کے گروپ میں تھا اور تمام ٹیمیں اس وقت کارکردگی میں گرین شرٹس سے پیچھے تھیں اور پھر وہ ہوا تھا جو پاکستانی شائقین کرکٹ شاید کبھی نہ بھول سکیں کہ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پھر آئرلینڈ نے اپ سیٹ شکست دے کر پاکستان کو پہلے راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے رسوا کن انداز میں باہر کر دیا تھا۔

شکستوں کے بھنور میں گھرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قوم سے اپیل کر دی ہے کہ قومی ٹیم کو ایک ماہ تک تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم پر تنقید نہ کی جائے، بلکہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں، اور انہیں امید ہے کہ پاکستانی ٹیم چار ہفتے بعد فائنل میں ہوگی جب کہ بابر اعظم بھی کہتے ہیں کہ فتح کے لیے اسٹرائیک ریٹ بڑھانا اور ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہوگی مگر سوال تو یہ ہے کہ ایسا کب ہوگا؟ آج جو وہ کہہ رہے ہیں یہ بات تو سابق کرکٹرز کافی عرصے سے کہتے چلے آ رہے ہیں اگر ان کی باتوں، مشوروں اور تنقید کو مثبت لیتے ہوئے اس جانب توجہ دی جاتی تو شاید آج یہ سب لکھنے کی ضرورت نہ ہوتی۔

میگا ایونٹ شروع ہوگا تو ون ڈے ورلڈ کپ کی طرح اس میں بھی انڈیا آئی سی سی کی نمبر ون رینکنگ ٹیم کے طور پر اپنا سفر شروع کرے گا، جب کہ پاکستان کی پوزیشن چھٹی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، انگلینڈ کے خلاف کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے کئی انفرادی عالمی ریکارڈز ضرور قائم کیے ہیں، لیکن انفرادی ریکارڈ اس وقت اہم گردانے جائیں گے، جب اس کا فائدہ مجموعی طور پر ٹیم کو ہو اور ٹیم فتح کی پٹڑی پر چل رہی ہو۔ اگر شکست در شکست ہوتی رہے تو پھر انفرادی ریکارڈز بنانا خودغرضی کے زمرے میں آتا ہے۔

جب کارکردگی میں تسلسل نہ ہو تو پھر ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے کیا خاک کمبینیشن بنے گا۔ اب تک تو یہ طے نہیں ہوا کہ بیٹنگ لائن اپ کیسی ہوگی۔ اگر بابر اور رضوان اوپن کریں گے تو کیا عثمان خان ون ڈاؤن آئیں گے، یا پھر فخر کو لایا جائے گا۔ مڈل آرڈر مسلسل ناکام ہے۔ افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان کوئی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے اور کوئی بھی ایسا فی الحال نہیں دکھائی دے رہا کہ جو میچ کو فنش کر سکے۔ اس پوزیشن پر کس کو کھلایا جائے یہ بھی کپتان اور ٹیم منیجمنٹ کے لیے ایک درد سر ہے۔ بولنگ میں شاہین شاہ کی کارکردگی بہتر ہے، عباس بھی اچھا بیک اپ دے رہے ہیں، مگر محمد عامر کی واپسی کے بعد کارکردگی خود سوالیہ نشان ہے۔ انجری سے واپسی پر نسیم شاہ بھی اپنے بھرپور رنگ میں دکھائی نہیں دے رہے۔

قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی کئی بین الاقوامی کرکٹرز جن میں سنیل گواسکر، برائن لاروا، میتھیو ہیڈن، ایرون فنچ، ٹام موڈی جیسے بڑے نام شامل ہیں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فائنل فور ٹیموں میں پاکستان کو دیکھ ہی نہیں رہے ہیں۔

ہم تو یہی دعا کریں گے کہ پی سی بی چیئرمین کی امید پوری ہو اور پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا کر وطن واپس آئے، کیونکہ یہ صرف ان کی امید ہی نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کی خواہش بھی ہے کہ جن کے خون پسینے کی کمائی سے ان کرکٹرز کو تنخواہیں اور مراعات دی جاتی ہیں اور یہ کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ لیکن خواب جاگتی آنکھوں نہیں دیکھے جاتے بلکہ بند آنکھوں دیکھے جانے والے خواب کو تعبیر دینے کے لیے جس جذبے اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے وہ ابھی ٹیم میں نظر نہیں آ رہی۔