جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3965

تیندوے نے مرغی کا شکار کس طرح کیا؟ ویڈیو وائرل

0
وائرل ویڈیو

بھارت میں تیندوے نے رہائشی علاقے میں مرغی کا شکار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تمل ناڈو کے رہائشی علاقے میں تیندوے نے 10 فٹ اونچی دیوار پر چھلانگ لگا کر مرغی کا شکار کرلیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا آہستہ سے چلتے ہوئے دیوار کے قریب آتا ہے اور پھر تیزی سے چھلانگ لگا کر مرغی کو دبوچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں تیندوے کو مرغی کو جبڑوں میں دبوچ کر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رہائشی علاقے میں تیندوے کی موجودگی کو دیکھ کر لوگوں کو تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

تاہم محکمہ جنگلات کے افسر کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے ریزرو فاریسٹ سے 15 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور علاقے میں تیندوے کی نقل و حرکت معمول کی بات ہے۔

درفشاں سلیم گاڑی خرید کر مشکل میں کیوں آگئیں؟

0
درفشاں سلیم

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم گاڑی خرید کر مشکل میں آگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ درفشاں سلیم نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور منہ پر ہاتھ رکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر علم نہیں ہورہا ہے کہ انہیں کس مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

درفشاں سلیم کے منیجر نے مختصر ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’درفشاں نے گاڑی تو خرید لی ہے لیکن ابھی تک ڈرائیونگ نہیں سیکھی ہے۔‘

درفشاں سلیم

واضح رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘۔ ’بھڑاس۔‘ ’جیسے آپ کی مرضی‘ سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا تھا کہ انہیں ڈراما انڈسٹری میں آنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور پہلے ہی آڈیشن کے بعد انہیں کام ملا اور بعد میں انہوں نے آڈیشن دیے تو انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ فلموں میں آئٹم سانگس بھی نہیں ہونے چاہئیے اور ان کی خواہش ہے کہ فلموں میں بھی اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کریں۔

در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں، وہ خود بھی کتھک ڈانسر ہیں لیکن وہ کسی صورت میں آئٹم سانگ کی حمایت نہیں کریں گی۔

قطر ایئرویز نے اہم سروس مسافروں کیلیے مفت کر دی

0

مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ قطر ایئرویز نے آن بورڈ مفت اسٹار لنک وائی فائی متعارف کرا دیا۔

قطر ایئرویز نے اس سال کے اپنے تین بوئنگ 777-300 طیاروں کی Q4 پر Starlink کے جدید تیز رفتار، کم لیٹنسی وائی فائی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اسٹریٹجک اقدام جہاز پر مسافروں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ایئرلائن کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ اس کے اگلے دو سالوں میں اس کے پورے جدید بیڑے میں SpaceX سے چلنے والی ٹیکنالوجی کو بتدریج توسیع دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ اعلان جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ایئر کرافٹ انٹیریئر ایکسپو کے دوسرے دن قطر ایئرویز کے گروپ کے سی ای او بدر محمد المیر اور SpaceX میں Starlink انجینئرنگ کے نائب صدر مائیک نکولس کی موجودگی میں کیا گیا۔

فی طیارہ 500 میگا بٹس فی سیکنڈ تک انتہائی تیز رفتار وائی فائی کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ قطر ایئرویز کے مسافر تیز رفتار اور کم لیٹنسی والے انٹرنیٹ تک رسائی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جس میں ایک سادہ ‘ایک کلک تک رسائی’ ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان سے بانی کے مقدمے نہ سننے کا مطالبہ

0
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان سے بانی کے مقدمے نہ سننے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین کے مقدمے نہ سننے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے تحقیقات کی آڑ میں نئے مقدمے کے اندراج کا جواز بنایا جا رہے ہے۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔

کور کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی افواج کے کردار کی ہمیشہ سے معترف ہے، افواج پاکستان کو کبھی تنقید کا نشانہ بنایا اور نہ بنائیں گے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تائید کرتے ہیں اور فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے نکتے کی اصولاً تائید کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 9 مئی سے متعلق عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتی آئی ہے، 9 مئی پر غیر جانبدار عدالتی کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کی جائیں، 9 مئی کو ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا حکم کس نے دیا؟ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سمیت 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہیں؟

اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے پی ٹی آئی سے متعلق مقدمات سے الگ کرنے کا باضابطہ مطالبہ کرنے کی منظوری دی گئی۔

کور کمیٹی نے کہا کہ چیف جسٹس کا ہمارے مقدمات کی سماعت کرنا منصفانہ ٹرائل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے تنظیمی امور کو متحرک کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک گیر پُرامن احتجاج کی تیاریاں فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عنقریب ملک گیر پُرامن احتجاج کی کال دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کر لیا

0
ایف بی آر 41،800 بڑے پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مئی 2024 میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لیے۔

ایف بی آر کے مطابق مئی 2024 میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔ مئی 2024 میں مقررہ ہدف 745 ارب کے مقابلے 760 ارب جمع کیےگئے۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں محصولات جمع کرنے میں31 فیصداضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے مئی 2023  کے مقابلے مئی 2024 میں33  فیصد گروتھ رجسٹر کی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثرکن اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر ایف بی آر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مئی میں ہدف کے مقابلے زیادہ رقم جمع کی جس پر ان کی ٹیم دادِتحسین کی مستحق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یورپ کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ نہ ہو سکا

0

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایاسا نے پی آئی اے پر پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) بورڈ کو بھجوا دیا جس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

ٹی سی او بورڈ اجلاس میں پی آئی اے پر پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن حکام ٹی سی او بورڈ اجلاس میں شریک ہوگا، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اس متعلق سول ایوی ایشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔

پی آئی اے کا نام ٹی سی او لسٹ میں موجود نہ پابندیوں والی فہرست میں شامل ہے۔ ٹی سی او بورڈ فیصلے کے انتظار پر تھرڈ کنٹری آپریشن لسٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

اجازت رکھنے والی لسٹ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز کا نام شامل نہ ہو سکا۔

’پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں الگ روپ میں نظر آئے گی‘

0
وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے میدان میں اترے گی تو الگ روپ میں نظر آئے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے شکست دی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے یہ کوئی جنگ نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کرکٹ کو پسند کرتی ہے، ٹیم لڑ کر ہار بھی گئی تو قوم سپورٹ کرے گی، ہم پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، پلیئرز کھیل کی آخری گیند تک لڑیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کنڈیشنز اور پچز پاکستان کی بیٹنگ بولنگ کو سوٹ کریں گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی جبکہ دو میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگئے۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی اور پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی، 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

تھوڑی سی ’سونف‘ ہیٹ اسٹروک سے کیسے محفوظ رکھتی ہے؟

0
سونف

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جو کمزور قوت مدافعت کے افراد کیلئے بہت خطرناک ہے، تاہم اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مذکورہ صورتحال میں ضروری ہے کہ ہر شہری کو چاہیے کہ جسمانی درجہ حرارت معمول پر رکھے خاص طور پر بڑی عمر کے افراد اور کم عمر بچوں کو دھوپ میں کم سے کم باہر نکلنا چاہیے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے سونف بہترین چیز ہے اس کا استعمال کئی بیماریوں میں معاون اور پیٹ کی گرمی میں بھی بہت کمی آجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواہ آپ اس کا شربت بنا کر پئیں یا سونف کا پانی پئیں، کسی بھی شکل میں سونف لیں تو ڈی ہائیڈریشن سمیت کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

heat stroke

سونف میں ٹھنڈک والی خصوصیات ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے شدید گرمی میں جسم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

ٹھنڈی تاثیر والا سونف کا شربت پینے کے بعد اگر آپ گھر سے باہر نکلیں گے تو ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں گے اور ڈی ہائیڈریشن بھی نہیں ہوگا۔

سونف میں وٹامنز، آئرن، فائبر، کیلشیم، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک

اس لیے سونف کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے اور پانی کی کمی نہیں ہوتی۔ معدے کو بھی ٹھنڈا رکھتا ہے، یہ قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ گھر میں یا کسی ٹھنڈی جگہ میں رہنے کو ترجیح دیں اگر باہر جانا ضروری ہو تو ہلکے پھلکے کپڑوں کا استعمال کریں جن کا رنگ گہرا نہ ہو، پانی ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔

اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا عادت بنائیں یا کم از کم دن بھر میں 8 گلاس پانی، پھلوں کے جوس وغیرہ کا استعمال کریں کیونکہ شدید گرمی سے جسم میں نمک کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

پانی کا استعمال

او آر ایس ملا پانی استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری کی جاسکے۔

پیشاب کی رنگت کو نظر میں رکھیں، اگر اس کی رنگت گہری ہو تو یہ جسم میں پانی کی کمی کی ایک علامت ہے جبکہ ہلکا زرد یا شفاف رنگ جسم میں پانی کی مناسب مقدار کا عندیہ دیتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو شیخ مجیب والی ویڈیو کا علم نہیں، علی محمد خان

0

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی کو شیخ مجیب والی ویڈیو کا علم نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مجیب کی ویڈیو کسی غلط فہمی کی وجہ سے ٹوئٹ ہوئی ہوگی، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سن 71 میں کیا ہوا، کس نے کیا کیا، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے، آئندہ ٹوئٹ تبھی ہوگا جب بانی کو مکمل علم ہوگا۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر غداری کے ایک اور مقدمے کی بات ہورہی ہے۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔

انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی پر مقدمے ختم ہوچکے تھے تو نیا ڈرامہ شروع ہوگیا اب سن اکہتر سے متعلق مقدمے کی تیاری ہوریی ہے تاکہ بھائی جیل سے باہر نہ آسکے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اب برداشت نہیں کریں گے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیں گے۔

واضح رہے کہ شیخ مجیب سے متعلق ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے سے ملنے سے انکار کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا، ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔

ایئرلائن نے 1 ہزار بھرتیوں کا اعلان کر دیا

0

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اتحاد ایئرویز نے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی پرچم بردار کمپنی اتحاد ایئرویز 2024 کے آخر تک 1,000 کیبن کریو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

ورلڈ کیبن کریو ڈے کے موقع پر ایئرلائن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں قائم ایئر لائن نے اس سال پہلے ہی 1,000 سے زیادہ کیبن کریو بھرتی کیا ہے اور وہ مزید بھرتیاں کرے گی۔

ایئرلائن نے کہا کہ مسابقتی تنخواہ کے علاوہ، کیبن کریو کو مکمل طور پر فرنشڈ جدید رہائش، میڈیکل انشورنس، الاؤنسز، اور کھانے، شاپنگ، تفریحی سرگرمیوں، کار کرایہ پر اور بہت کچھ پر رعایت تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

مزید برآں، ایئر لائن نے کہا کہ وہ کیریئر کی ترقی کی پیشکش بھی کرتی ہے اور اب تک 31 فیصد کیبن کریو ممبران کو پچھلے 12 مہینوں میں ترقی دی گئی ہے۔

مارکیٹنگ، مہمانوں کے تجربے، نیٹ ورک آپریشنز، ایوی ایشن ٹریننگ، اور فنانس میں کیریئر بنانے کے لیے ایئر لائن کے ہیڈکوارٹر میں کارپوریٹ ڈویژن کے عہدوں پر بھی بہت سے لوگوں کو ترقی دی گئی ہے۔