جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4811

اگر عزم جواں ہو تو منزل دور نہیں، تین فٹ قد والے ڈاکٹر کی داستان!

0

انسان اگر کچھ حاصل کرنے کی لگن میں سرگرداں ہوجائے تو اسے منزل مل ہی جاتی ہے ایسا ہی کچھ چھوٹے قد والے ڈاکٹر کے ساتھ بھی ہوا۔

پہلے جس شخص کو حکام کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا تھا بالآخر وہ انتہائی چھوٹے قد والا نوجوان ڈاکٹر بن گیا جو اب بڑی جانفشانی سے اپنے مریضوں کا علاج کرتا ہے۔ اسے اپنا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کیا مشکلات پیش آئیں یہ بھی ایک حیرت انگیز کہانی ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے تین فٹ کے نوجوان نے قد کو اپنی خواہشوں کے آگے رکاوٹ نہ بننے دیا اور مصائب و مشکلات کے باجود ڈاکٹر بن کر اپنے خوابوں کی تعبیر پالی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے رہائشی 23 سالہ گنیش برایا غیرمعمولی طور پر پستہ قد کے حامل ہیں مگر وہ شروع سے ڈاکٹر بننا چاہتے تھے جس کے لیے انھوں نے انتھک محنت کی اور کامیاب ہوئے۔

ڈاکٹر بننے سے قبل ان کی راہ میں کئی رکاوٹیں بھی آئیں۔ تین فٹ کے گنیش برایا کو ابتدائی طور پر میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔ کونسل کے مطابق چھوٹے قد کے باعث وہ ایمرجنسی کیسز کنٹرول نہیں کر سکتے۔

اپنی دھن کے پکے نوجوان نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے خواب کی تعبیر کے لیے اُس نے اپنے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر اور ریاستی وزیر تعلیم سے اس سلسلے میں مدد مانگی۔

میڈیکل کونسل آف انڈیا کیخلاف گنیش برایا نے گجرات ہائی کورٹ مقدمہ دائر کیا مگر وہ یہ مقدمہ ہار گئے لیکن پھر بھی انھیں یقین تھا کہ وہ منزل پالیں گے۔

اس فیصلے کیخلاف نوجوان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جہاں سے گنیش نے 2018 میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرلیا۔

وہ ایم بی بی ایس کے بعد بھاو نگر کے اسپتال میں انٹرن شپ بھی کرچکے ہیں۔ نوجوان ڈاکٹر کا کہنا ہے مریض مجھے دیکھ کر چونک جاتے ہیں لیکن پھر وہ مجھے بطور معالج قبول کرتے ہیں میں ان کا علاج کرتا ہوں۔

اتنے کٹھن سفر کے باجود اور چھوٹے قد کی رکاوٹ کے باجود ایک نوجوان کا اپنی منزل پالینا یقیناً اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر حوصلے بلند ہوں تو پھر منزل مل ہی جاتی ہے۔

زہرے عامر اداکارہ کیسے بن گئیں؟

0
زہرے عامر

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زہرے عامر نے شوبز میں آنے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ زہرے عامر نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

زہرے عامر نے کہا کہ جب پاکستان آئی بہت سارے لوگوں نے سوال کیا کہ آپ اداکاری کیوں نہیں کرتیں، مجھے اداکاری کرنی تھی کیونکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ اداکار سوسائٹی کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر کوئی یہی کہہ رہا تھا کہ آپ خوبصورت ہیں اداکاری کریں پھر میں نے کہا کہ مجھے اداکارہ بننا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب 6 یا 7 سال کی تھیں تو بھارتی گانے ’میرا دل میرا چین میرا لوٹا دو‘ سنا تھا تو ٹی وی کے آگے جاکر لوٹا رکھ دیا تھا، میں یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ لوٹا مانگ رہی ہیں اور ایسا لگتا تھا کہ ٹی وی کے سامنے لوگ واقعی میں موجود ہیں۔

زہرے عامر نے بتایا کہ جب ٹی وی ٹوٹا تو میرا دل بھی ٹوٹ گیا کہ اس کے اندر تو کوئی بھی نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب والدین کے ساتھ کہیں جاتی تھیں تو پینٹنگ کے آگے رک جاتی تھیں اور اسے دیکھتی رہتی ہیں، والدین کو معلوم ہوتا تھا کہ یہ پینٹنگ کے پاس ہی ملے گی۔

سمندری کچھوے نے 8 بچوں کی جان لے لی، مگر کیسے؟

0
چھوٹے سے سمندری کچھوے نے 8 بچوں کی جان لے لی، مگر کیسے؟

افریقی ملک تنزانیہ کے علاقے زنجبار میں سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 8 بچے ہلاک جبکہ 78 سے زائد افراد بیمار پڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکوانی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر نے سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 8 بچوں کے ہلاکت اور دیگر افراد کے بیمار ہو جانے کی تصدیق کی۔

میڈیکل آفیسر حاجی بکری حاجی نے بتایا کہ ہلاک اور بیمار ہونے والوں نے جمعرات کو گوشت کھایا تھا تاہم جمعے تک ان میں کوئی منفی اثرات نظر نہیں آئے تھے۔

بوینی گاؤں کے چیئرمین جمعہ خطیبو نے اپنے بیان میں بتایا کہ متاثرین نے مبینہ طور پر کچھوے کا زہریلا گوشت کھایا تھا۔

تنزانیہ کے جزائر اور ساحلی علاقوں میں کچھوے کے گوشت کو پسند کیا جاتا ہے لیکن حکام نے اس کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ غیر قانونی طور پر اس کا گوشت حاصل کر کے کھاتے ہیں۔

سال 2021 میں بھی تنزانیہ میں کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عام طور پر کچھوے کا گوشت محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن بہت کم مواقع پر اس کے گوشت میں پائے جانے والے شینلائنوٹاکسنز کی وجہ سے گوشت زہریلا ہو جاتا ہے۔

ان کے مطابق کچھوے کا زہریلا گوشت سب سے زیادہ بچوں کو ہی متاثر کرتا ہے۔

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں کس پاکستانی اداکارہ کو مدعو کیا گیا؟

0

معروف پاکستانی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مکیش امبانی نے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں مدعو کیا تھا۔

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات گزشتہ دنوں منعقد ہوئی لیکن اس سے جڑی خبریں اب بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

تین روزہ تقریبات میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی لیکن پاکستان کی کوئی شخصیت دکھائی نہیں دی۔

سوشل میڈیا پر جہاں اس بات پر پاکستانیوں نے خوب میمز بنائیں وہیں صنم جنگ کی ایک پوسٹ پر صارف نے اداکارہ سے امبانی تقریبات میں شرکت سے متعلق سوال کر ڈالا۔

انسٹاگرام صارف کا اداکارہ سے پوچھنا تھا کہ ’ آپ کو نہیں بلایا مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی پر؟

جس پر صنم جنگ نے بڑے سنجیدہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، میں بہت مصروف تھی، اس لیے میں نے شائستگی سے تقریبات میں شرکت سے معذرت کر لی۔‘

صنم جنگ کا جواب مذاق تھا یا ایک حقیقت اس سے متعلق تو وہ خود ہی بتا سکتی ہیں۔

عامر خان نے اننت امبانی کی شادی میں رقص کیوں کیا؟ اداکار نے خود بتادیا

0

عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا کی شادی میں رقص نہیں کیا تھا جبکہ وہ اننت امبانی کی شادی میں باقی دونوں خانز کے ہمراہ محوِ رقص نظر آئے تھے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے انسٹاگرام پر ایک ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن رکھا، اس دوران ایک مداح نے ان سے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں رقص کرنے کے حوالے سے سوال کر ڈالا۔ اس کے جواب میں عامر خان نے دلچسپ انکشاف کیا۔

بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کی شادی میں بھی رقص کیا تھا‘۔ انھوں نے امبانی خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے مکیش کی تقریبات میں پرفارم کیا کیونکہ وہ میرا عزیز دوست ہے۔

نیتا، مکیش، میں، اور ا ن کے بچے ہم ایک فیملی کی طرح ہیں۔ میں ان کے فنکشنز میں پرفارم کرتا ہوں اور وہ ہماری تقریبات میں پرفارم کرتے ہیں۔

عامر خان کا یہ بیان حقیقی دوستی کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے جو کہ امبانی فیملی اور ان کے درمیان ہے جس کا ثبوت وہ گزشتہ ہفتے دے بھی چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے رقص کرتے ہوئے چار چاند لگا دیے تھے۔

بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ کے اسٹارز اور کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔

ان تقریبات میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا تو حاضرین بھی جھوم اٹھے تھے۔

تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناچو ناچو‘ پر رقص کیا تھا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا، سوشل میڈیا پر اس رقص کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔

عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت آخری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

0

اسلام آباد: عارف علوی نے بحیثیت 13ویں صدر مملکت سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر آخری ٹوئٹ کر دیا ہے۔

عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے آخری پوسٹ کر رہا ہوں، ایکس اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کر رہا ہوں۔

سابق صدر نے لکھا کہ اللہ میری کوتاہیوں پر درگزر فرمائے اور جو کام اچھے کیے اللہ مجھے اس کا اجر دے، پاکستانی عوام کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کوئی شک نہیں شاندار مستقبل ملک کا منتظر ہے۔

عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت آخری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت آخری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہو چکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے۔

گزشتہ روز عارف علوی کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پُروقار تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی تھی۔

جیمز اینڈرسن کے 700 وکٹیں لینے پر ٹنڈولکر نے ان کیلئے کیا الفاظ کہے؟

0

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے بھی اینڈرسن کے ناقابل یقین کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ برسوں پہلے ہی انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے مجھے کہا تھا کہ اینڈرسن میں تاریخ رقم کرنے کی صلاحیت ہے۔

لیجنڈ نے اس کامیابی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار اینڈرسن کو 2002 میں آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے دیکھا اور مجھے گیند پر ان کا خاص کنٹرول نظر آیا۔

ناصر حسین نے اس وقت بھی اور آج بھی ان کے بارے میں بہت زیادہ باتیں کی ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ کہیں گے ’میں نے بولا تھا نہ‘!

ٹنڈولکر نے کہا کہ 700 ٹیسٹ وکٹیں ایک شاندار کامیابی ہے۔ ایک فاسٹ بولر کا 22 سال تک کھیلنا اور 700 وکٹیں لیتے ہوئے مسلسل پرفارمنس دکھانا افسانوی لگتا ہے۔

واضح رہے کہ پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلیند کرکٹ ٹیم کے ویٹرن فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

انگلیند کے بڑے کھلاڑی نے بڑا کارنامہ انجام دیا، جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔

41 سالہ انگلش اسٹار پیسر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، انھوں نے 187 میچز میں سات سو شکار مکمل کیے۔

اس سے قبل سری لنکا کے اسپنر متھیا مرلی دھرن نے 800 اور آسٹریلیا کے شین وارن نے 708 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ اینڈرسن بطور فاسٹ بولر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

کراچی: گارڈن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

0
کراچی پولیس مقابلہ

کراچی کے علاقے گارڈن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں مارے جانے والے ڈاکو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے، مارے گئے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو گینگ وار کمانڈر کا بیٹا مارا گیا، مارے گئے ملزمان کی شناخت سالار اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے رقم نکلوانے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

ادھر کورنگی ندی بند کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی حسن سردار کا بتانا ہے کہ ملزمان سے پستول اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

مکئی کے بال اُبال کر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور گردے کی پتھری غائب

0

قدرت کے خزانوں میں سے ایک مکئی کا پودا بھی ہے جس کی گھاس مویشیوں کی مرغوب غذا ہے جس کے پھل کو بھون کر مزے سے کھایا جاتا ہے اور اس کے بیجوں سے تیل حاصل کیا جاتا ہے۔

لیکن دوسری جانب ایک ایسی چیز بھی ہے جو شاید ان تمام فوائد پر فوقیت اور اہمیت رکھتی ہے وہ مکئی کے ریشے یا بال ہیں جسے مکئی کی داڑھی بھی کہا جاتا ہے۔

حکیمی علاج کیلئے مکئی کے بال بکثرت استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان بالوں کے اندر بہت مفید و مؤثر اجزاء پائے جاتے ہیں مثلاً سوڈیم، پوٹاشیم، نائٹروجن مادے، ایک قسم کا تیل، میگنیز، سلی کون، کوبالٹ اور کچھ مقدار کیلشیم اور فاسفورس کی پائی جاتی ہے۔

Eat Corn

موجودہ دور میں گردے کا سب سے بڑا مرض گردے کی پتھری یا مثانے کی پتھری ہے۔ مکئی کے بال گردے کے امراض کیلئے بہت مفید و مؤثر ہیں۔ اگر گردے میں ریگ یا پتھری ہو تو اس کو پیشاب کے ذریعے نکالنے میں بہترین معاون ہے اس طرح اگر گردے میں زخم یا انفیکشن ہو تو اس کو ختم کرنے کیلئے بھی مفید ہے۔

گردے کی پتھری کی علامات :

گردے کی پتھری ہونے کی صورت میں وزن میں کمی، بخار، متلی اور پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد کے ساتھ پیشاب کے اخراج میں تکلیف یا جلن پیدا ہوسکتی ہے۔

بھٹے کے بالوں سے پتھری کا علاج :

بھٹے کے بال گُردے کی پتھری کو جسم سے نکالنے میں انتہائی مؤثر ہیں۔ مکئی کے بالوں کو پانی کے ساتھ ابال کر اُس پانی کو پیا جاسکتا ہے۔ یہ گُردوں میں نئے پتھروں کو بننے سے بھی روکتا ہے۔

kidney stones

آزمودہ حکیمی نسخہ :

کلتھی کی دال 10 گرام۔ مکئی (بھٹے) کے بال 30 گرام۔ خربوزے کے بیج 50 گرام لیں اور ان تینوں اشیاء کو ایک کپ پانی میں اُبال لیں اور روز بلا ناغہ چھان کر پئیں۔

اس کے علاوہ بعض اوقات گردے کی جسامت میں کمی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے تو مکئی کے بال اس کیلئے مفید ہیں،

اگر گردے سے چربیلے مادے خارج ہورہے ہوں یا پیشاب میں پیپ خارج ہورہی ہو تو مذکورہ ترکیب بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

پتہ کی پتھری میں اگر روغن زیتون کے اندر مکئی کے بال جلائیں اور اس روغن کو استعمال کیا جائے تو بہت مفید ہوتا ہے، بعض اوقات مثانہ کے اندر خون جم جاتا ہے یا مثانہ کے اندر پتھری ہوتی ہے یا مثانہ کے اندر کوئی زخم یا انفیکشن ہوتا ہے اور اس صورت میں اگر مکئی کے بال اور سرپھوکا استعمال کریں تو تمام امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو عبرتناک شکست، سیریز 1-4 سے بھارت کے نام

0

بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان نے آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی انگلش بلے بازوں کی بساط لپیٹ دی اور اسے اننگز اور 64 رنز سے مات دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کوئی مزاحمت نہ کرپائی اور محض 195رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

مہمان سائیڈ کی جانب سے جو روٹ 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ جونی بیئر اسٹو 39، ٹام ہارٹلے 20 اور اولی پاپ 19 رنز بنا پائے۔

آف اسپنر روی چندرن ایشون نے دوسری اننگز میں پانچ انگلش بیٹرز کو شکار کیا جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل پانچویں اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگر میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بھارت نے 477 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا جسے دوسری اننگز میں بھی انگلش بلے باز سرکرنے میں ناکام رہے۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلا میچ ہارنے کے باوجود بھارت نے انگلینڈ کو 1-4 کے یکطرفہ مارجن سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی۔

لیگ اسپنر کلدیپ یادیو کو پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا اعزز بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کے حصے میں آیا۔