بدھ, جون 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4817

بالی ووڈ میں کس اداکارہ کی مداح ہیں؟ سارہ خان نے بتادیا

0
سارہ خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون کی مداح ہیں اور ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ فلموں کی تعریف کی اور دپیکا پڈوکون کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔

سارہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی طور پر ایک جیسے ہیں، یہاں کی کہانیاں، گھریلو رسم و رواج اور روایات تقریباََ ایک جیسی ہیں، اور پاکستانی اداکار اپنی شاندار اداکاری کے لیے بہت مشہور ہیں جبکہ ہمارے ڈراموں کی کہانیاں بھی زبردست ہوتی ہیں، یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں شہرت حاصل کررہے ہیں۔

سارہ خان نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی اداکار کے لیے دوسرے ملک کے ساتھ کام کرنا بہت بڑی بات ہے، اس لیے اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہوگا اور میں فوراََ ہی آفر قبول کرلوں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بچپن سے بھارتی فلمیں دیکھتی آئی ہوں اور بالی ووڈ میں مجھے دیپیکا پڈوکون بہت زیادہ پسند ہیں، اُن کی شخصیت اور کام کی فین ہوں، اور جب میں نے بطورِ اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو یہ سوچا تھا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کروں گی۔

خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی کو قلمدان دینے کا اعلامیہ جاری

0
خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی کو قلمدان دینے کا اعلامیہ جاری

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں 15 رکنی کابینہ کی حلف برداری کے بعد ارکان اسمبلی کو قلمدان دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں ارشد ایوب کو بلدیات، شکیل احمد کو محکمہ مواصلاعت و تعمیرات، فضل حکیم خان کو جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات، عدنان قادری کو مذہبی امور اور اوقاف اور عاقب اللہ خان کو آبپاشی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق محمد سجاد زراعت اور مینا خان اعلیٰ تعلیم کے وزیر ہوں گے جبکہ فضل شکور محنت اور نذیر احمد عباسی محکمہ مال کے وزیر مقرر کیے گئے۔

پختون یار خان پبلک ہیلتھ اور آفتاب عالم وزیر قانون ہوں گے۔ خلیق الرحمان ایکسائز و ٹیکسیشن، سید قاسم علی شاہ وزیر صحت، فیصل خان ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ظاہر شاہ محکمہ خوراک کے وزیر مقرر کیے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بیرسٹر سیف صوبائی حکومت کے ترجمان، مزمل اسلم محکمہ خزانہ کیلیے وزیر اعلیٰ کے مشیر، سید فخر جہاں کھیل و امور نوجوانان اور مشال اعظم سماجی بہبود، عشر و زکوۃ کی مشیر ہوں گی۔

علاوہ ازیں، زاہد چن زیب سیاحت و ثقافت کیلیے وزیر اعلیٰ کے مشیر، شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف سائنس و ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی، ملک لیاقت بہبود آبادی، عبدالکریم صنعت و حرفت، فنی تعلیم کے معاون اور امجد علی ہاؤسنگ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش

0

سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے۔

کونسل نے صدر مملکت کو اپنی رائے بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہر نقوی کو بطور جج عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف کارروائی ختم نہ کرنے کا فیصلہ

11جنوری کو سپریم جوڈیشل کونسل نے بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے والے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ عوامی اعتماد کا شفافیت سے براہ راست تعلق ہے، کونسل کے سامنے سوال یہ ہے جج کے استعفے کا کارروائی پر کیا اثر ہوگا؟

اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج کو ہٹانے کا طریقہ کار رولز آف پروسیجر 2005 میں درج ہے، سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جون 2023 میں فیصلہ دیا جس میں کہا گیا کہ جج ریٹائر ہو جائے تو اس کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے خلاف شکایتی معلومات سپریم جوڈیشل کونسل بھیجی گئیں۔

اجلاس میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ کونسل میں اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے شکایت پر کارروائی نہیں کی، ان کے خلاف  آئینی درخواست 2020 میں دائر ہوئی اور فیصلہ 2023 میں ہوا۔

اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ثاقب نثار کے معاملے میں تو کارروائی شروع نہیں ہوئی تھی جبکہ اب ہو چکی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے جس کا سامنا سپریم جوڈیشل کونسل کر رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سپریم جوڈیشل کونسل رائے نہیں دے سکتی، جج کا کوئی دوست کارروائی کے آخری دن بتا دیتا برطرفی ہوگی  اور وہ استعفیٰ دے جائے تو کیا ہوگا؟ اٹارنی جنرل کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کارروائی کے دوران جج کا استعفی دے جانا اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، جو فیصلہ جون 2023 میں آیاوہ دو رکنی بینچ کا تھا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آنے کے بعد آئینی معاملات پر یہ بینچ فیصلہ نہیں دے سکتا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی ختم نہیں کی جائے گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی جاری رکھے گی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی کو استعفے کے باوجود بھی حق دفاع بھی دے دیا گیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے استعفیٰ دے دیا

رواں سال 10 جنوری کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر  نقوی نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر  نقوی نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا جج رہا، میرے لئے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر سماعت تھی جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات تھے، اس کے علاوہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

جسٹس مظاہر نقوی کا جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ

14دسمبر 2023 کو جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہا آئین پاکستان مجھے کھلی سماعت کا حق دیتا ہے۔

شمالی کوریا کی فوج کو بڑا حکم جاری

0

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے جنگی تیاریوں کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک کے مغرب میں ایک بڑے ملٹری آپریشن کے اڈے پر فوجیوں کا معائنہ کرنے کے بعد جنگ کے لیے تیاری کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری طور پر چلنے والی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں اڈے کا مقام ظاہر نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ فوج کو موجودہ صورت حال کے تقاضوں کے مطابق جنگی تیاریوں کو تیز کرنے کے لیے متحرک طور پر ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج کو حقیقی جنگی مشقوں کو مستقل طور پر تیز کرنا چاہیے جس کا مقصد کامل جنگی تیاریوں کے لیے اپنی جنگی صلاحیتوں کو تیزی سے بہتر کرنا ہے۔

کم کا یہ دورہ اس وقت ہوا جب امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج اپنی سالانہ فریڈم شیلڈ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دکان میں آنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ ’پرینک‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

0
ڈاکو

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کرنے کی نیت سے دکان میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھ پرینک ہوگیا، ملزمان خود اپنے جال میں پھنس گئے۔

کراچی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں اس قدر عام ہوچکی ہیں کہ شہری ڈاکوؤں کو دور سے دیکھ کر ہی پہچان لیتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کیلیے آنے والے خود پھنس گئے کہ جائیں تو جائیں کہاں؟

حجام کی دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح افراد ایک حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور کرسی پر بیٹھے ایک گاہک سے اس کی قیمتی اشیاء اور نقدی چھین لی۔

ملزم کے دیگر ساتھی ابھی لوٹ مار میں ہی مصروف تھے کہ باہر سڑک پر کھڑے ایک شہری نے موقع پاتے ہی اچانک دکان کا شٹر باہر سے بند کردیا اور تینوں ڈاکو دکان میں ہی پھنس گئے۔

صورتحال کو دیکھ کر ڈاکو خود گھبرا گئے اور بحفاظت باہر نکلنے اور جان بچانے کیلئے کوششیں کرنے لگے جو رائیگاں ثابت ہوئیں اور بعد ازاں شہریوں نے ان ڈاکوؤں کو پکڑ خوب دھنائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

جس میدان میں میچ کھیلا اس کے باہر اتوار بازار میں کام کرتا تھا، مہران ممتاز

0
مہران ممتاز

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی مہران ممتاز کا کہنا ہے کرکٹر بننے کے پیچھے میری دس گیارہ سال کی محنت ہے۔

پشاور زلمی کے اسپنر مہران ممتاز کا کہنا ہے کہ جس میدان میں میچ کھیلا اس کے باہر اتوار بازار میں کام کرتا تھا، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل میں مجھے موقع ملا۔

مہران ممتاز نے کہا کہ جب میری بولنگ آئی تو بابر اور صائم سے پوچھا کہ اس وکٹ پر کیسی بولنگ کرنی ہوگی کہ بیٹر کو مشکلات پیش آئیں تو انہوں نے بتایا کہ اسٹمپ میں بولنگ کرنی ہے وہی کیا تو مجھے کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا پریشر تھا بولر کو بڑی مار بھی پڑتی ہے لیکن امید تھی کہ اچھا کروں گا۔

اسپنر نے کہا کہ بابر اعظم نے پہلے بتایا تھا کہ پاور پلے میں اوور کرنا ہے لیکن پھر پہلا اوور صائم نے کیا 14 رنز پڑ گئے تو رضوان کو بولنگ بھی اسٹمپڈ میں کی تھی۔

گلی محلے میں کرکٹ کھیلی، مہران ممتاز

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ میں محمد عامر سے متاثر تھا اور فاسٹ بولنگ سے کرکٹ شروع کی تھی، تین سال تک فاسٹ بولنگ کی، گلی محلے میں کرکٹ کھیلی پھر کلب سے کھیلا۔

مہران ممتاز نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے میں کردار رافع ہاشمی میرے کوچ کا ہے انہوں نے مجھے لیفٹ آرم اسپن بولنگ کروائی، کلب میں انڈر 16 شاہین شاہ، نسیم شاہ کے ساتھ کھیلا ہوں۔

اسپنر نے کہا کہ والد پولیس میں تھے ان کی نوکری ختم ہوئی تو بہت مشکل حالات تھے، جس گراؤنڈ میں میچ کھیلا اس کے باہر ہی اتوار بازار میں بھائی کے ساتھ کام بھی کیا، والد کو کریڈٹ دیتا ہوں جو دنیا میں نہیں ہیں، والدہ نے بھی بہت سپورٹ کیا۔

مہران ممتاز نے کہا کہ اگر مشکل سے لڑیں گے نہیں تو کامیاب نہیں ہوسکتے، کرکٹ کھیلنے آئے ہیں تو پورا وقت اسے دینا ہوگا۔

معروف ترک اداکارہ پہلی بار بھارت پہنچ گئیں

0
معروف ترک اداکارہ پہلی بار بھارت پہنچ گئیں

ممبئی: ترکیہ کی نامور اداکارہ حانڈے ایرسل (Hande Ercel) نے بالی وڈ اسٹار ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حانڈے ایرسل پہلی بار بھارت کا دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کی غیر متوقع بڑی تعداد دیکھ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے مشہور ڈرامے ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حانڈے ایرسل ایف آئی سی سی آئی فریمز 2024 کیلیے بھارت میں موجود ہیں۔

ترک اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کافی عرصے سے انڈیا آنے کا سوچ رہی تھیں اور بلآخر آگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سوچا تھا یہاں میرے کچھ فینز ہوں گے لیکن اتنی بڑی تعداد کی توقع نہیں تھی۔

30 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں بالی وڈ کو کافی قریب سے دیکھتی ہوں اور یہاں کا کام بھی زبردست ہے، کچھ نام ہیں جن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے اور وہ ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں یہاں اپنے تمام چاہنے والوں سے ملنا چاہتی ہوں لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کیلیے میرے دل میں خاص مقام ہے۔

بلال قریشی کی بیٹے کے ساتھ ’لٹ پٹ گیا‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

0
بلال قریشی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی کی بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار بلال قریشی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بیٹے سوہان کے ساتھ شادی کی تقریب میں بھارتی گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بلال قریشی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ذرا سوہان کو دیکھو، اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا، میں صرف اس سے پیار کررہا ہوں۔ الحمدللہ۔‘

اداکار نے دو روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔

ایک انٹرویو میں بلال قریشی کا کہنا تھا کہ کائنات سب سے پہلا اور مکمل رشتہ شادی ہے، سب سے پیارا رشتہ بھی شادی ہے اگر آپ اس کو دل سے قبول کریں اور محبت سے اسے نبھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ رشتوں کو نبھانا جانتے ہیں تو تب شادی کریں اگر آپ اس زون میں ہیں کہ مجھے کچھ دیا جائے تو آپ دماغی طور پر شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور آپ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا لڑکوں کو مہنگا پڑ گیا

0

بھارت میں گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا طالب علموں کو مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ پولیس نے دو لڑکوں کو اس وقت لاک اپ کردیا جب ان کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

دونوں لڑکں کو موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 207 کے تحت 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

ایک انسٹاگرام ریل کے طور پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں مردوں کو بی ایم ڈبلیو کار چلاتے ہوئے جان لیوا اسٹنٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

 کچھ لڑکے گاڑی کی چھت پر بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں، جنہیں تیز رفتاری سے چلایا جا رہا ہے جب کہ ایک اور لڑکا کار کے دروازے کے ساتھ لٹک رہا ہے، یہاں تک کہ گرنے کو ہے۔

یہ ویڈیو ان کے پیچھے آنے والی ایک اور کار سے ریکارڈ کی گئی جو بظاہر اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

گرفتار دونوں لڑکوں جن کی شناخت آدیش اور آشیش شرما کے طور پر ہوئی ہے، بی بی ڈی یونیورسٹی کے بی سی اے کے طالب علم ہیں، پولیس نے بی ایم ڈبلیو کار کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری، نیا ماڈل متعارف

0
فیس بک

کیلیفورنیا : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک ایک بار پھر نئی تبدیلیاں لانے کی تیاری کررہی ہے، میٹا کی جانب سے فیس بک الگورتھم کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک الگورتھم کو تبدیل کرنے کا فیہصلہ کرلیا جس کے تحت ریلز، گروپس اور ہوم فیڈ پر نظر آنے والی ریکومینڈڈ ویڈیوز کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے فیس بک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

فیس بک کے سربراہ ٹام ایلیسن نے ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ فیس بک کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز میں یہ تبدیلی پہلے ہی کردی گئی ہے اور اب سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ہر حصے میں اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیس بک

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے تمام ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مختلف منصوبوں پر اربوں ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ طاقتور اے آئی ماڈلز تیار کرسکیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک سے ’نیوز ٹیب‘ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے متعارف کرایا تھا لیکن گزشتہ برس فیس بک نے اس فیچر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب میٹا کی جانب سے یہ سروس امریکا اور آسٹریلیا میں بھی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ صارفین کا اس فیچر کو استعمال نہ کرنا قرار دیا جارہا ہے۔

فیس بک الگورتھم کیا ہے؟

فیس بک الگورتھم قواعد و ضوابط کا ایک ایسا مانیٹر ہے جو پورے پلیٹ فارم پر موجود مواد کی درجہ بندی کرتا ہے۔

یہ الگورتھم اس بات کا تعین کرتا ہے کہ صارفین جب بھی فیس بک چیک کرتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں اور وہ مواد کس ترتیب سے ظاہر ہوتا ہے؟ فیس بک اسے "ذاتی درجہ بندی” کہتا ہے۔

بنیادی طور پر الگورتھم ہر پوسٹ، اشتہار، کہانی اور ریلز کا جائزہ لیتا ہے، یہ مواد کو اسکور کرتا ہے اور پھر اسے ہر ایک صارف کے لیے اس کی دلچسپی کے تحت ترتیب دیتا ہے، یہ عمل ہر بار ہوتا ہے کہ جب کوئی صارف فیس بک پر اپنی سرگرمیاں فیڈ کرتا ہے۔

2024کے لیے فیس بک کے الگورتھم میں تبدیلی

اب جب کہ ہم سمجھ گئے ہیں کہ فیس بک الگورتھم کیا ہے، آئیے اس بات پر غور کریں کہ یہ 2024 میں کیسے بدل رہا ہے۔ جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، صارف کے بہتر تجربے کو یقینی بنانے کے لیے الگورتھم مسلسل تیار اور اپ ڈیٹ ہو رہا ہے۔

اہم چیز یہ ہے کہ اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) اپنی جدید صلاحیتوں کے ساتھ فیس بک الگورتھم کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔ اے آئی صارفین کے لیے پلیٹ فارم پر ان کے طرز عمل اور ترجیحات کا تجزیہ کرکے مواد کو ذاتی بنانے میں مدد کرتا ہے۔