جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4831

کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا

0

آسٹریلیا میں کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سیکڑوں کینگروز اچانک گالف کورس میں بن بلائے مہمانوں کی طرف آگئے جنہیں دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔

گالف کورس میں موجود کھلاڑیوں نے میدان چھوڑ کر ویڈیو بنالی۔

ویڈیو بنانے والے اسٹیفن روشے نے کہا کہ کینگروز کے آتے ہی تمام کھلاڑی بھاگنے لگ گئے تھے اور میں نے کہا کہ برائے مہربانی میری گالف کی بال پر کھڑے نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2021 میں گالف کلب میں کینگروز کی آمد سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔

عوامی احتجاج کے بعد کلب انتظامیہ نے گالف کورس میں باڑ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

’پیپلز پارٹی ہی (ن) لیگ کی سیاست پر آخری ٹھپہ لگائے گی‘

0

اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر آخری ٹھپہ لگائے گی، وہ اسے ایسا پش کرے گی کہ اقتدار نہیں رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف علی زرداری نے باریک بینی سے کام اتارا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آئنسٹائن نہیں گھبرایا تھا تو شہباز شریف بھی نہیں گھبرائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ آصف علی زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ان کی کوالٹی ہے کہ ساتھ لے کر بھی چلتے ہیں اور دھکا بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم اور فیڈریشن آئنسٹائن اور بزدار ٹو کسی صورت نہیں چلے گا، الیکشن کے 2013 کے فیصلے آج بھی زیرِ سماعت ہیں، پوری حکومت کا ٹیسٹ ٹرائل رمضان میں ہم دیکھ لیں گے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا آئینی عہدے لینے کا فیصلہ بہت ہی متاثر کن ہے، پی پی اسٹرنگز اپنے پاس رکھے گی اور آئی ایم ایف سے گفتگو میں کچھ اور بھی لے گی، یہ بجٹ کے موقع پر پنجاب میں بھی حصہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے ٹھیکیدار بننے والوں کو جمہوریت جمہوریت کھیلنے کا شوق تھا لیکن سپہ سالار کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے صورتحال کنٹرول میں رکھی، ٹھیکیدار جیسے ہی آئے 11 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ جن لوگوں کو ہر بار بری الذمہ قرار دیا جاتا ہے وہی آج گوادر میں کام کر رہی ہے، بندر بانٹ کے بعد عشائیوں کے علاوہ اب تک حکومت نے کیا کام کیا ہے؟ جن لوگوں نے بگاڑ کیا ہے وہ ملک کو کیسے سنوار سکتے ہیں؟

’9 مئی واقعات کے کیسز میں طوفانی تیزی آنے والی ہے‘

پروگرام میں فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے کیسز میں طوفانی تیزی آنے والی ہے، آرمی ایکٹ میں بھی ضرورت پڑی تو ترمیم کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کو سزائیں تو ہونا ہیں، کلیجہ چھلنی کر دیں اور ریاست خاموش بیٹھی رہے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔

فیصل واوڈا نے پیشگوئی کی کہ موجودہ حکومت بہت زور بھی لگا لے تو 2 سال چلے گی۔

دوران پرواز دونوں پائلٹس سو گئے۔۔ پھر کیا ہوا؟

0

دوران پرواز پائلٹس کے سونے کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔

انڈونیشین ایئرلائن کی پرواز سے متعلق تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کمرشل طیارے کے دونوں پائلٹ دوران پرواز سو گئے تھے۔

انڈونیشیا کی فضائی حفاظت کے ادارے نے پائلٹوں کی تھکاوٹ کی نگرانی کے بہتر طریقہ کار پر زور دیا ہے۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی (KNKT) کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 جنوری کو ساؤتھ ایسٹ سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ جانے والی باٹک ایئر کی پرواز کے دوران ایک پائلٹ اور کو پائلٹ بیک وقت تقریباً 28 منٹ تک سو رہے تھے۔

مسافر طیارے کا ٹائر دوران پرواز نیچے گر گیا، ویڈیو وائرل

رپورٹ فروری کے آخر میں ایجنسی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

انڈونیشیا اپنے ہزاروں جزیروں کو جوڑنے کے لیے ہوائی نقل و حمل پر بہت زیادہ انحصار کرنے کے باوجود، فضائی حفاظت کا ناقص ریکارڈ رکھنے والا ملک ہے۔

ساتھی پائلٹ کے ذریعہ آخری ریکارڈ شدہ ٹرانسمیشن کے چند منٹ بعد جکارتہ کے ایریا کنٹرول سینٹر نے طیارے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

آخری ریکارڈ شدہ ٹرانسمیشن کے اٹھائیس منٹ بعد پائلٹ بیدار ہوا اور اسے احساس ہوا کہ اس کا ساتھی پائلٹ سو رہا تھا اور طیارہ درست پرواز کے راستے پر نہیں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے فوری طور پر اپنے ساتھی کو جگایا اور جکارتہ سے آنے والی کالوں کا جواب دیا اور پرواز کا راستہ درست کیا۔

واقعے کے بعد طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ تفتیش کاروں نے پائلٹوں کی شناخت نہیں کی لیکن کہا کہ وہ دونوں انڈونیشی تھے اور ان کی عمریں 32 اور 28 سال تھیں۔

سنیتا مارشل کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل

0
سنیتا مارشل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کی فیملی کے ہمراہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنیتا مارشل نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سنیتا مارشل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ کراچی میں شادی کی تقریب میں شریک ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنیتا مارشل نے سال 2009 میں ساتھی اداکار حسن احمد سے شادی کی تھی ان کے دو بچے راکین اور زینا ہیں۔

سنیتا مارشل نے آخری مرتبہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’اسما‘ کا کردار نبھایا تھا جسے ان کے مداحوں نے پسند کیا تھا۔

شوبز انڈسٹری کا یہ جوڑا چھوٹے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے اور بے بی باجی کے سیکوئل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں جلد نظر آئے گا۔

بیوی کی موت کے بعد شوہر نے اسکی دوائیں کھا کر اپنی بھی جان لے لی

0

اہلیہ کی موت نے غمگین شوہر کو اس قدر دلبرداشتہ کیا کہ اس نے اپنی بیوی کی دوائیں کھا کر زندگیا کا خاتمہ کرلیا۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنی بیوی کی موت کے بعد اسٹیٹ ایجنٹ ایڈم تھامسن کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ آگے کی زندگی کس طرح گزرے گی۔ اس کی اہلیہ پچھلے پانچ سالوں سے بریسٹ کینسر میں مبتلا تھی اور اس کے لیے دوائیں کھاتی تھیں۔

39 سالہ ایڈیم نے کینسر کی دوائوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جان لے لی۔ وہ بریسٹ کینسر سے اپنی بیوی کی موت پر کافی دلبرداشتہ تھا۔ 10 اکتوبر کو اس کے والد نے اسے گھر میں مردہ حالت میں پایا۔

مذکورہ شخص کی موت 44 سالہ بیوی لوسی کی موت کے چار ماہ بعد ہوئی ہے، لوسی میں فروری 2018 میں پہلی بار اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ پانچ سال چھاتی کے کینسر سے لڑتی رہی۔

اس دوران اسٹیٹ ایجنٹ نے اس کی بھرپور طریقے سے دیکھ بھال کی اور بیماری کے دوران بیوی کا خیال رکھنے کے حوالے سے کوئی کسر نہ چھوڑی۔

لوسی کی موت کے تقریباً آس پاس ہی ایڈیم کے خاندان کے ایک قریبی رکن اور اس کے پالتو کتے کی بھی موت واقع ہوئی گئی۔

مذکورہ شخص تین بچوں کا باپ ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ ناروچ میں ریئلٹی اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی موت کوکین اور اوپیئڈ نامی دوا کے باعث ہوئی ہے۔

عدالت میں، اس کے اہل خانہ نے ایڈم کے بارے میں بتایا کہو وہ اپنی بیوی لوسی کے لیے والہاںہ جذبات رکھتا تھا جس کے ساتھ وہ 11 سال سے رہ رہا تھا۔ وہ اس کے لیے ’سب کچھ‘ تھی۔

صوبۂ سندھ کی قدیم بستیاں‌ اور ان کا فنِ‌ تعمیر

0

سندھ میں انسانی تہذیب اور فنِ تعمیرات کی تاریخ لگ بھگ پانچ ہزار سال قدیم ہے۔ غاروں میں رہنے والے انسانوں‌ کی ایک نسل نے بعد میں دریائے سندھ کے کنارے بستیاں آباد کیں جن میں کچھ کے آثار اور نشانات جدید دور میں ملے اور اکثر ابھی سندھ کی مٹی میں مدفون ہیں۔

قدیم دور کی تاریخ میں صرف ضلع دادو کی بات کی جائے تو وہاں ’’کائی کے غار‘‘ دریافت ہوئے تھے جن میں انسان کے قدموں کے نشانات بھی ملے تھے۔ بعد میں سندھ میں‌ جو تہذیبیں وجود میں آئیں ان میں آمری، کوٹ، ڈیجی، ہڑپی چہنو جو دڑو، موئن جو دڑو وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

قدیم ثقافتیں
قدیم بستیوں اور ان کے آثار میں کوٹ ڈیجی کو دیکھیں تو اس میں مکانوں کے جو کھنڈرات دریافت ہوئے، ان میں‌ کچی اور پکی اینٹوں کی تعمیرات کا علم ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق کوٹ ڈیجی کے قدیم باشندوں سے ہڑپہ یا موئن جو دڑو والوں نے بعض فنی اور دیگر تعیمراتی تصورات لیے۔ ان میں شہر کی منصوبہ بندی، قلعہ بندی اور غالباً مذہبی شعائر اور عقائد بھی شامل ہیں۔ سندھ میں قدیم آثار کی کھدائی کے دوران یہاں سے تین ثقافتی تہذیبوں یعنی آمری، جھکر اور جھانگر تہذیبوں کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ آمری کلچر، ہڑپہ ثقافت کا پیش رو تھا، جھکر اور جھانگر کلچر کے بارے میں‌ کہا جاتا ہے کہ یہ ہڑپہ کلچر کے بعد کے عہد سے متعلق ہیں۔

سندھ کا تعمیراتی فن
چانہو جو دڑو کی بالائی سطح پر بھی جھکر اور جھانگر کلچر کی باقیات دریافت ہوئی ہیں اور جھکر کلچر کی تاریخ 1700 قبل مسیح ہے۔ تحقیق سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ موئن جو دڑو کے لوگ تعمیرات کے معاملے میں بڑی سوجھ بوجھ رکھتے تھے۔ ان کے مکانات، بازار، عبادت گاہیں اور مکتب کے علاوہ شہر کے بیرونی اور اندرونی راستے اور اہم گزرگاہیں بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس وقت بعض تہذیبوں میں نقش و نگاری کا فقدان تھا جیسا کہ موئن جو دڑو میں مگر چند صدیوں قبل جب سندھ کلہوڑا اور ٹالپر حکمران ہوئے تو نہ صرف عام عمارتوں بلکہ مقابر اور عام قبریں بھی نقش و نگار کے اعلیٰ نمونے کی حامل نظر آتی ہیں۔ موئن جو دڑو ضلع لاڑکانہ میں ہے۔ کاہو جو دڑو ضلع میر پور خاص ، چانہو جو دڑو ضلع شہید بے نظیر آباد، ٹھل میراکن ضلع شہید بے نظیر آباد میں۔ سدھیرن جو دڑو ضلع ٹنڈو محمد خان میں اور برہمن آباد موجودہ ضلع سانگھڑ میں ہے اور خاص عہد یا زمانہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مذاہب اور فنِ تعمیرات
سندھ میں قدیم دور کے بعد مسلمانوں اور ہندو یا بدھ مت دور میں آباد ہونے والے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی خاص طرز تعمیر جھلکتا ہے اور یہ ہر دور کے مذہبی عقائد، ان کی مذہبی ثقافت کا عکاس ہے جب کہ سندھ میں اسلام کی آمد کے بعد طرز تعمیر میں بھی خاصی تبدیلی آئی۔ محمد بن قاسم نے دیبل کی جگہ بھنبھور شہر کی بنیاد رکھی اور برہمن آباد کی جگہ منصورہ کو آباد کیا۔ سرزمین سندھ میں سب سے پہلے بھنبھور میں مسجد بنائی گئی، جس کے آثار بھی دریافت ہوچکے ہیں۔ عربوں کے بعد سندھ میں ایرانی اور افغانی حکمرانوں نے یہاں اپنے طرز تعمیر کو رواج دیا اور اس کی جھلکیاں ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں مساجد اور مزارات میں نظر آتی ہیں۔ سلطان محمود غزنوی نے سندھ میں پہلی مسجد، بھوڈیسر مسجد، ننگر پارکر میں تعمیر کروائی جو اس عہد کا تعمیراتی شاہکار ہے۔ کئی ادوار دیکھنے کے بعد سندھ میں جب مغلوں کے بعد کلہوڑا خاندان کی حکومت قائم ہوئی تو انہوں نے حیدرآباد کو اپنا پایۂ تخت بنایا۔ یہاں ان کے عظیم الشان مقابرموجود ہیں۔ ان کے دور میں فن تعمیرات عروج پر رہا۔ آج بھی کلہوڑا اور ٹالپر حکمرانوں‌ کے عہد کے کئی قلعہ، مساجد، اور مقابر سندھ میں‌ موجود ہیں‌ اور انھیں‌ تاریخی حیثیت حاصل ہے۔

یواےای میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ چاند دیکھنے کی اپیل

0

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

چاند دیکھنے والی کمیٹی نے متحدہ عرب امارات میں مسلمانوں سے رمضان المبارک کا چاند 1445 ہجری، اتوار کی شام 29 شعبان، 10 مارچ کو دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جو کوئی بھی ہلال (چاند) کو دیکھے وہ 02-6921166 پر رابطہ کرے۔

متحدہ عرب امارات دیگر اسلامی ممالک کی طرح مکہ میں چاند دیکھنے والی کمیٹی کے سرکاری اعلانات کے بعد رمضان کے آغاز کا تعین کرتا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کر دی۔

 سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیلنڈر کے مطابق  اتوار 10مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی لہذاٰ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ چاند دیکھیں اور جس کو رمضان کا چاند دکھائی دے اپنی گواہی عدالت میں دے۔

اننت امبانی کی شادی: شاہ رخ، عامر، سلمان خان نے رقص کرنیکا ناقابل یقین معاوضہ لیا!

0

شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے اننت امبانی ک شادی میں ایک ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیا اس حوالے سے حیرت انگیز تفصلات سامنے آگئیں۔

اس بار عامر خان نے بھی اسٹیج پر اپنے ہم عصر اداکاروں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ اننت کی شادی کی تقریبات میں اسٹیج پر رنگ جمایا۔ عام طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ نجی شادیوں میں پرفار نہیں کرتے اس لیے یہ جان کر شاید آپ حیران رہ جائیں کہ انھوں نے اور باقی دونوں خانز نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے۔

کنگ خان، بالی وڈ کے بھائی جان اور عامر خان کو ایک ساتھ کسی فلم یا اسٹیج پر ساتھ دیکھنے کے شائقین اکثر متمنی رہتے ہیں۔ یہ کام اننت امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں کردکھایا۔

تینوں خانز کا ایک ساتھ رقص دیکھنے کے بعد ہی ان کے معاوضے لینے کے بارے جیں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ انھوں نے امبانی فیملی سے اپنی پرفارمنس کے عوض کتنی خطیر رقم وصول کی ہے۔

تاہم امبانی خاندان کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے اسٹیج پر خصوصی طور پر رقص کرنے کا ایک روپیہ تک نہیں لیا۔

وہاں موجود لوگوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ، عامر اور سلمان کا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقیریبات میں رقص کرنے کا پروگرام اچانک وہیں بنا اور تینوں خانز نے اپنی پرفارمن سے ڈالی۔

عامر کے علاوہ شاہ رخ اور سلمان نے بھی وہاں رقص کرنے کے لیے مکیش امبانی سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔

قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں بالی وڈ ستاروں کے لیے شایان شان انتظامات کیے تھے اور ان کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، اس لیے یہ بہت یہ بہت عجیب سی اور شرم کی بات ہوتی کہ کوئی میزبان سے پیسے کا تقاضہ کرتا۔

ذرائع نے کہا کہ تینوں خانز نے شادی میں رقص کے لیے کسی رقم کا تقاضہ نہیں کیا نہ ہی انھیں کوئی پیسے ادا کیے گئے۔ رقص کے لیے معاوضہ لینے کے حوالے سے کی جانے والی باتیں بے بنیاد اور افواہ ہیں۔

عقیل حسین کی پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک

0

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عقیل حسین نے پہلی ہیٹ ٹرک کردی۔

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین اسپنر عقیل حسین نے ہیٹ ٹرک کرکے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو ٹہس نہس کردیا۔

پشاور زلمی کے 157 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھے جب عقیل نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

آف اسپنر نے آل راؤنڈر عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

0

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کر دی۔

 سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیلنڈر کے مطابق  اتوار 10مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی لہذاٰ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ چاند دیکھیں اور جس کو رمضان کا چاند دکھائی دے اپنی گواہی عدالت میں دے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مملکت میں فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 10 مارچ 29 شعبان کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔