جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4830

قومی اسمبلی ہال میں دوران اجلاس پہلی مرتبہ سگریٹ پیا گیا

0
قومی اسمبلی ہال میں دوران اجلاس پہلی مرتبہ سگریٹ پیا گیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ممبر نے فلور پر دوران اجلاس سگریٹ پیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس میں کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کیلیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے، ٹک ٹاکر اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کر ویڈیوز بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کے ویڈیوز بنائی گئیں تو سخت ایکشن لیں گے، ایوان میں موجود گیلریاں بھی ایوان کا ہی حصہ ہیں۔

قبل ازیں، قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے اپوزیشن کے شور شرابے میں حلف اٹھایا۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے اسمبلی میں ’شیم شیم‘ کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے منع کیا، مخصوص نشستوں پر حلف لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ انہیں  پشاور ہائی کورٹ یا الیکشن کمیشن سے کوئی حکم نہیں ملا۔ اسپیکر نے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رائے لی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے اجلاس میں بتایا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے میں کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کا حکم صوبے کی حد تک ہے۔

یورپ کا غزہ میں امداد پہنچانے کیلیے سمندری راہداری بنانے کا اعلان

0

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت داروں نے غزہ کے لیے میری ٹائم کوریڈور کا اعلان کر دیا۔

یورپی کمیشن، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ، جمہوریہ قبرص، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ نے ضروری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک سمندری راہداری کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت دار قبرص سے غزہ میں انتہائی اہم امداد پہنچانے کے لیے سمندری راستہ قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قبرص جلد ہی سینئر حکام کو اس امر پر بات کرنے کے لیے بلائے گا کہ ہم کس طرح ضرورت مندوں کی مدد کرنے والے اس سمندری چینل کو تیز کر سکتے ہیں اور کس طرح مصر اور اردن سمیت زمینی اور ہوائی راستوں کی تکمیل کر سکتے ہیں۔

یورپی یونین نے قبل ازیں ایک سمندری راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت قبرص سے غزہ کے ساحل تک امداد بھیجی جا سکتی ہے۔

یہ بحری گزرگاہ غزہ میں تمام ممکنہ راستوں سے انسانی امداد اور تجارتی اشیاء کی آمدورفت کو بڑھانے کے لیے ایک مستقل کوشش کا حصہ ہو سکتی ہے اور ضروری ہے۔

اسرائیل نے قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل نے دوسری شادی کرلی

0
عادل خان

بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے متنازع رئیلٹی شو بگ باس 12 کی امیدوار سومی خان سے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عادل خان نے سومی خان سے شادی کرلی ہے تاہم اب عادل نے انسٹاگرام پر سومی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کردی ہے۔

عادل نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے حد خوشی ہے ہم نے ایک سادہ اور خوبصورت سی تقریب میں نکاح کرلیا ہے جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ہم اہلخانہ اور دوستوں کی محبت و تعاون پر ان کی قدر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عادل خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں سومی خان سے شادی کی تاریخ 3 مارچ 2024 درج کی ہے۔

شادی کے بعد عادل خان نے انکشاف کیا کہ یہ میری پہلی اور واحد شادی ہے، اس وقت ہم بنگلورو میں ہیں، جلد ممبئی آکر اس کا باضابطہ اعلان کروں گا اور مزید مزید تفصیلات بھی دوں گا۔

واضح رہے کہ عادل درانی اور راکھی ساونت  نے 2022 میں نکاح کیا تھا جس  کا انکشاف راکھی نے 2023 میں کیا مگر ان کی شادی آغاز  سے  ہی تنازعات کا شکار رہی، بعد ازاں راکھی نے فروری 2023 میں عادل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل کے دوران پی سی بی نے اسٹیڈیمز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کامیابی سے جاری ہے، اسی دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِصدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا ہے۔ سربراہ پی سی بی نے 3 روز میں قذافی اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا کام شروع ہوگا،

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ نشستیں بھی بڑھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرائیں گے۔ اس موقع پر نیسپاک حکام نے اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پر بریفنگ بھی دی۔

مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے منع کیا، مخصوص نشستوں پر حلف لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ انہیں پشاور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن سے کوئی حکم نہیں ملا ہے۔

اس معاملے پر اٹارنی جنرل سے رائے لی گئی جس کے بعد منصور عثمان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے میں کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم صوبے کی حد تک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News Urdu (@urdu.arynews.tv)

میرے گھر میں بھی پانی نہیں آتا، میئرکراچی

0
مرتضٰی وہاب

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے گھر میں بھی پانی نہیں آتا واٹر بورڈ سے کہا تب خوش ہوں گا جب میرے گھر پانی آئے گا۔

کراچی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں  پانی کی سپلائی میں 50 فیصد کا شاٹ فال ہے پانی کی سپلائی بڑھانے کی ضرورت ہےحکومت کام کررہی ہے، کے فور 125 ارب کا منصوبہ ہے جس پر کام ہو رہا ہے اور 2027 تک کے فور منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم سے وفاق نے100 ملین گیلن پانی کراچی کو مختص کیا ہے بارشیں ہونے کی وجہ سے حب ڈیم میں 3 سال کا پانی موجود ہے منوڑہ جزیرے پر سمندر پر 5 لاکھ گیلن کا  آر او پلانٹ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 46 پارکس میں سولر سسٹم لگایا جا سکتا ہے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے ملیر ایکسپریس وے پر کام جاری ہے ملیرایکسپریس وے کا کام 23 مارچ 2025 میں مکمل ہوجائےگا منصوبے سے بلوچ کالونی اور شارع فیصل کا ٹریفک کم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورنگی کازوے پل کا کام 15ماہ میں مکمل ہوجائےگا جام صادق پل کا بھی ٹینڈر ہو چکا ہے بدقسمتی سے میونسپل ٹیکسز کا رجحان ہی نہیں ہے، مسائل وزیراعظم نہیں لوکل گورنمنٹ حل کرتی ہے  میونسپل ٹیکس ادا کریں اور پھر پوچھیں مسائل حل کیوں نہیں ہوئے۔

میئرکراچی نے بتایا کہ شہر میں 5ہزار واٹر ٹینکرز ہیں جن میں سے 3ہزار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں رجسٹرڈ ٹینکرز میں بارکوڈ اسٹیکر اور ٹریکر لگا دیے جو ٹینکر رجسٹرڈ نہیں ہوئے اس کا مطلب کہیں پانی چوری ہو رہی ہے۔

دہلی پولیس نے سڑک پر نماز پڑھنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

0
دہلی پولیس

دہلی پولیس نے سڑک پر نماز ادا کرنے والے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہلکار کے دل میں کونسی نفرت بھری ہوئی ہے یہ بنیادی انسانی اصولوں سے بھی ناواقف ہے۔

یہ واقعہ دہلی کے علاقے اندرلوک میں پیش آیا جہاں مسجد میں رش کی وجہ سے کچھ لوگ سڑک پر نماز ادا کررہے تھے۔

دہلی پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کرنے لگے، اس دوران ایک اہلکار کو سجدے میں موجود نمازیوں کو لاتیں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ہجوم کو پولیس اہلکار کا گھیراؤ کرکے احتجاج کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  واقعے کی انکوائری شروع ہوچکی ہے۔

ویڈیو: مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹ گیا

0

امریکی ریاست فلوریڈا میں دوران پرواز ایک مسافر طیارے کا انجن پھٹ گیا جس کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے والی یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز ہیوسٹن سے روانہ ہوئی تھی کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

ویڈیو میں انجن سے آگ کی چنگاری کی چمک دکھائی دے رہی ہے، جس کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کی اٹیندنٹ نے کہا کہ خواتین و حضرات، ہمیں احساس ہوا کہ باہر کچھ ہوا ہے جس کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی جارہی ہے۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’اس واقعے کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈ کیا گیا جبکہ اس میں تمام مسافر بھی محفوظ رہے اور کسی زخمی کی اطلاع بھی نہیں ملی‘۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے بیان میں مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد تمام مسافر کو ان کی منزل تک لے جانے کے لیے ایک نئے طیارے کا انتظام بھی کردیا گیا ہے اس کے علوہ انجن میں خرابی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب کچھ مسافروں نے اس حادثے کے نتیجے میں ہونے والے صدمے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی، جبکہ تحقیقات فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے) نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اقوام متحدہ نے اسرائیلی بستیوں کی توسیع کو جنگی جرم قرار دیدیا

0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع جنگی جرم کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ کے حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں ریکارڈ مقدار میں اضافہ ہوا ہے اور فلسطینی ریاست کے کسی بھی عملی امکان کو ختم کرنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے جمعہ کو کہا کہ اسرائیلی بستیوں میں اضافہ اسرائیل کی طرف سے اپنی ہی شہری آبادی کی مقبوضہ علاقوں میں منتقلی کے مترادف ہے جو ایک جنگی جرم ہے۔

بین الاقوامی برادری طویل عرصے سے اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینی ریاست کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر دیکھتی رہی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں رہائش کے نئے منصوبوں کے اعلان کے بعد امریکا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون سے "متضاد” تھیں۔

شان مسعود سے گرما گرمی پر شاداب خان بول پڑے

0
شاداب خان

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شان مسعود سے گرما گرمی پر خاموشی توڑ دی۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان گرما گرمی ہوئی تھی۔

دونوں کپتانوں کے درمیان اختلاف محمد نواز کی بولنگ کا سامنا کرنے والے آغا سلمان کے خلاف کیچ پر ریونیو لینے کے معاملے پر ہوا تھا۔

شاداب خان نے کہا کہ یہ بحث کوئی سنجیدہ نہیں ہے اور یہ کرکٹ کے میدان میں اتفاق سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شان بھائی میدان میں غلط فہمی کی وجہ سے ناراض ہوگئے لیکن کرکٹ میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں یہ کوئی سنجیدہ بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کے درمیان غلط فہمی اس لیے ہوئی کیونکہ شاداب کا خیال تھا کہ شان نے ڈی آر ایس لینے کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے۔

جواب میں شان نے شاداب کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پوزیشن پر واپس آجائیں اور ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مداخلت سے گریز کریں۔