اگر آپ گوگل کی جی میل سروس استعمال کرتے ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنا جیل میل اکاؤنٹ فوری طور پر اپگریڈ کر لیں۔
گوگل نے اپنے صارفین کیلیے الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ جی میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والے فشنگ حملوں (Phishing Attacks) میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت اے آئی کی وجہ سے فشنگ حملوں کا انداز بدل گیا ہے جنہیں فوری طور پر شناخت کرنا انتہائی مشکل ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی میل صارفین کیلیے اہم خبر، جدید سہولت متعارف
سائبر سکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کے مطابق گوگل اس وقت فشنگ حملوں سے متاثر ہونے والی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مائیکرو سافٹ ہے۔
ان حملوں کے ذریعے جی میل صارفین سے لاگ ان کی تفصیلات لی جاتی ہیں، اے آئی کی وجہ سے 2025 میں یہ حملے زیادہ جدید ہوتے جا رہے ہیں۔
گوگل نے صارفین پر واضح کیا ہے کہ وہ ان کو پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے یا سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کیلیے کبھی کال یا ای میل نہیں کرے گا، اگر کوئی اس کا دعویٰ کرتا ہے اور لاگ ان کی معلومات طلب کرتا ہے تو یہ ایک دھوکہ ہوگا۔
جی میل اکاؤنٹ کی حفاظت کا ایک طریقہ پاس کیز کو اپگریڈ کرنا ہے۔ پاس ورڈز کے برعکس پاس کیز مضبوط تحفظ فراہم کرتی ہیں اور آپ کو اپنے فنگر پرنٹ، فیس اسکین یا ڈیوائس لاک کا استعمال کر کے سائن ان کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
گوگل اب بھی پاس ورڈز کو بیک اپ کے طور پر رکھنے کی اجازت دیتا ہے لیکن آپ کو اپنا پاس ورڈ اپڈیٹ کرنا چاہیے، ایک قابل اعتماد ڈیوائس یا ایپ کے ذریعے ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن کو فعال کرنا چاہیے۔
جیسے جیسے اے آئی کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں سکیورٹی ماہرین اور یہاں تک کہ ایف بی آئی نے خبردار کرنا شروع کر دیا ہے کہ سکیورٹی کے روایتی طریقے ان خطرات کو کم نہیں کر سکتے۔