اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 5747

’اسرائیل سعودی عرب سے تعلقات چاہتا ہے تو 2 ریاستی حل قبول کرے‘

0

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ تعلقات معمول پر لانے کے لیے اسرائیل کو 2 ریاستی حل کو قبول کرنا ہوگا۔

ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے تو اسے دو ریاستی حل کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو آپشن ہیں: موت کے چکر کو جاری رکھیں یا 7 اکتوبر کو تبدیلی کے طور پر استعمال کریں۔

ہفتے کے روز، نیتن یاہو نے اس بات پر فخر کا اظہا کیا کہ انہیں فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر فخر ہے اور انہوں نے اوسلو معاہدے کو ایک عبرتناک غلطی قرار دیا۔

فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں، اس مطالبے سے پرہیز کیا جائے، مفتی تقی عثمانی

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ یہ وقت نہیں ہے کہ جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی جائے۔

اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آزاد فلسطینی ریاست پر بات نہیں ہو سکتی دو ریاستی حل کے لیے امریکی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، جس میں انھوں نے دو ریاستی حل کی حمایت کی۔

ملاقات میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فلسطین پر سے قبضہ ختم کرے، مشرقی یروشلم ہمارا دارالخلافہ ہوگا۔

ورون دھون فلم کی شوٹنگ کے دوران لوہے کی سلاخ لگنے سے زخمی!

0

فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی وڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون زخمی ہوگئے، لوہے کی سلاخ لگنے کے سبب انھیں چوٹیں آئیں۔

36 سالہ اداکار نے اپنی چوٹ سے متعلق مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اطلاع دی۔ ورون دھون نے اتوار کو شیئر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی بائیں ٹانگ میں چوٹ آئی اور لوہے کی سلاخ سے ان کی پنڈلی میں چوٹ لگی ہے۔

ورون نے اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’سوجی ہوئی پنڈلی، لوہے کی سلاخ سے مجھے چوٹ لگ گئی۔‘

وہ فی الحال تامل ہدایت کار کیلیس کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے ایٹلی اور ان کی اہلیہ پریا موہن کے بینر اے فار ایپل اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

فی الحال ابھی اس پروجیکٹ کا نام سامنے نہیں آیا۔ ورون نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا وہ فلم کے سیٹ پر زخمی ہوئے تھے یا کہیں اور انھیں چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون کو اس سے قبل ستمبر میں بھی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دائیں ٹانگ میں چوٹ لگی تھی۔

بیٹھ کر ٹانگیں ہلانا کس مرض کی علامت ہے؟

0
ٹانگیں ہلانا

لوگوں کی بڑی تعداد کو غیر ارادی طور پر اکثر ٹانگیں ہلانے کی عادت ہوتی ہے جس کا احساس ان کو نہیں ہوپاتا، چاہے وہ کسی محفل میں موجود ہوں یا گھر میں کرسی پر براجمان ہوں۔

اکثر اوقات لاشعوری میں کبھی کوئی آہستہ آہستہ ٹانگیں ہلارہا ہوتا ہے تو کوئی تیز تیز، زیادہ تر لوگوں کو ایک وقت میں صرف ایک ٹانگ ہلانے کی عادت ہوتی ہے۔

اس حرکت کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب آپ ٹانگوں میں غیر ضروری حرکت پیدا کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فکر مند، تناؤ یا پھر بوریت کا شکار ہیں۔

بظاہر تو یہ ایک بے ضرر سی عادت کی طرح لگ سکتی ہے لیکن یہ کسی شخص کی نفسیات اور صحت کے بارے میں دلچسپ و سنجیدہ معلومات فراہم کرتی ہے، یہ عادت آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟ اس مضمون میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

chair

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹانگیں ہلانے کی کئی علامات ہوسکتی ہیں۔ غیر ارادری طور پر ٹانگوں میں حرکت پیدا کرنا سائنسی اصطلاح میں’ٹریمر‘ کہلاتا ہے، یہ بظاہر سنگین بیماری تو نہیں ہے تاہم یہ ایسا عارضی عمل ہے جو کسی دباؤ کے سبب ہوتا ہے یا بعض اوقات بنا کسی وجہ کے ہم ٹانگیں ہلاتے ہیں۔

ریسٹلیس لیگز سینڈروم 

غیر ضروری طور پر ٹانگیں ہلانے کی عادت میڈیکل سائنس میں دو طرح کی وجوہات کے باعث ہوسکتی ہیں، پہلی وجہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم اور دوسری وجہ ’ٹریمر‘ ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب ریسٹلیس لیگز سینڈروم میں انسان اپنی ٹانگوں پر مختلف اقسام کی حساسیت محسوس کرنے لگتا ہے جیسا کہ درد کا احساس، کسی چیز کے چلنے یا خارش کا احساس اور جلنے کی کیفیت قابل ذکر ہیں، یہ کیفیت عموماً رات کے وقت یا آرام کر وقت محسوس ہوتی ہے۔

Leg

کام پر توجہ مرکوز کرنے کے دوران 

کام پر توجہ مرکوز کرنے کے دوران ٹانگیں ہلانا بھی وجوہات میں شامل ہے، کچھ لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، لکھتے ہوئے، پڑھتے ہوئے یا ٹی وی دیکھنے کے دوران ٹانگیں ہلاتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق جسم میں حرکت پیدا کرنا، کام میں توجہ کو بہتر بناسکتی ہے تاہم سائنسدانوں کے مطابق یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ کچھ لوگ غیر ضروری ٹانگیں ہلانے کے عادی کیوں ہوتے ہیں۔

بوریت

ٹانگوں میں غیر ضروری حرکت پیدا کرنے کی ایک اور وجہ بوریت ہے، جسم میں حرکت پیدا کرنے سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔

جب انسان ماحول سے بیزاری کا شکار ہوتا ہے تو وہ اس کیفیت کو کچھ حد تک کم کرنے کے لیے غیر ارادی طور پر جسم میں حرکت پیدا کرتا ہے۔

اگرچہ ہلنا اور ٹانگوں کی حرکت دوسروں کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے، اسی لیے کچھ لوگ ٹانگوں کے بجائے ہاتھوں کی انگلیاں چٹخاتے ہیں۔

ٹانگیں

اس عادت سے چھٹکارا کیسے پایا جائے؟

اگر طویل دورانیے تک ایک ہی طریقے سے بیٹھے ہیں تو بیٹھنے کے طریقے کو بدل لیں یا کسی اور جگہ بیٹھ جائیں، طویل دورانیے تک ایک ہی جگہ بیٹھنے سے بھی ٹانگوں میں غیر ارادری طور پر حرکت پیدا ہوتی ہے۔

اگر آپ ٹانگوں کو ہلانے سے خود بھی پریشان ہیں تو آپ نئی سرگرمی اپنا سکتے ہیں، مثال کے طور پر پینٹنگ کریں، اسکول یا کالج کا اسائمنٹ مکمل کریں، اپنے پورے دن کا احول لکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٓآپ بوریت ختم کرنے کے لیے کوکنگ کرسکتے ہیں یا اگر آپ فارغ ہیں تو گھر کے چھوٹے موٹے کام بھی کرسکتے ہیں۔

اسرائیل نے چرچ میں پناہ گزین فلسطینی مسیحی خواتین کو قتل کیا، پوپ فرانسس

0

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے چرچ میں پناہ لینے والی 2 فلسطینی مسیحی خواتین کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کے چرچ میں خواتین کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں دہشت گردی کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ چرچ میں پناہ لینے والی مسیحی خواتین کو قتل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کےہاتھوں 2 خواتین کا قتل قابل مذمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں دہشت گردی کے حربے استعمال کررہی ہے۔ غزہ سے انتہائی سنگین اور دردناک خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔

پوپ فرانسس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ غزہ میں غیرمسلح شہری بم دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی فنڈز نہ ہونے کا رونا رو دیا

0
مرتضٰی وہاب

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی فنڈز نہ ہونے کا رونا رو دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیہ کراچی کے پاس اختیارات تو ہیں مگر وسائل نہیں ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہماری مدد کرنا ہوگی۔

میئر کراچی نے کہا کہ نعمت اللہ اور مصطفیٰ کمال کے دور میں وفاق نے کراچی کیلیے خزانے کے منہ کھول دیے تھے، پیپلز پارٹی شہری کی ترقی کیلیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

متعلقہ: کراچی کی خدمت کی جس کی بدولت کامیابی نصیب ہوئی، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کئی سالوں سے مالیاتی بھنور میں پھنسی ہوئی ہے، گرانٹ کی شکل میں ملنے والے پیسوں کا 95 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں نکل جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو بھی میئر بنا اس نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے گرانٹ کی توقع کی، اتنا اسپیس نہیں بچتا کہ پیسے ڈیولپمنٹ میں لگا سکیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریونیو بڑھانے کیلیے ٹیکسین رجیم کو ریشنل طریقے سے اپلائی کریں۔

نشہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز تھی، شروتی ہاسن

0
شروتی ہاسن کو یش کی فلم ’ٹاکسک‘ میں اہم کردار مل گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف شخصیت کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن نے شراب نوشی سے متعلق انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق شروتی ہاسن نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اکثر شراب پیتی تھی لیکن اب اسے چھوڑے ہوئے 8 سال ہوگئے۔

شروتی ہاسن نے کہا کہ کسی پارٹی میں لوگوں کا سامنا کرنا اُس وقت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ شراب نوشی نہ کرتے ہوں، لیکن مجھے اس عادت کو ترک کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہی بہتر ہے کہ میں اس بارے میں پرہیز گار رہوں، یہ زندگی کا ایک مرحلہ ہو سکتا ہے یا پھر آپ اسے باقی زندگی کیلیے پسند بھی کر سکتے ہیں۔

37 سالہ اداکارہ نے کہا کہ شراب نوشی میری زندگی میں سب سے اہم چیز ہوا کرتی تھی لیکن اس نے مجھے کچھ نہیں دیا، میں ہمیشہ دوستوں کے ساتھ نشہ کرنا چاہتی تھی، میں نے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی جو اکثر پارٹی کرنے کا مشورہ دے کر مجھے نشے میں رکھنا چاہتے تھے۔

شروتی ہاسن کو آخری بار تیلگو زبان کی فلم ’Hi Nanna‘ میں کیمیو کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس میں نانی اور مرنل ٹھاکر تھے۔

پیوٹن نے بائیڈن کا بیان احمقانہ قرار دیدیا

0

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اس بیان کو احمقانہ قرار دے دیا جس میں بائیڈن نے کہا تھا کہ روس نیٹو پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روسی صدر نے امریکا کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو مستقبل میں نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کر سکتا ہے۔

پیوٹن نے اتوار کو روسی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے انتباہ کے چند ہفتوں بعد دیا کہ اگر پیوٹن نے یوکرین میں فتح حاصل کی تو وہ نیٹو کے اتحادی پر حملہ کرنے کی ہمت کر سکتے ہیں، جس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

پیوٹن نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل روسیا کو بتایا کہ "یہ مکمل بکواس ہے – اور مجھے لگتا ہے کہ صدر بائیڈن اسے سمجھتے ہیں، روس کے پاس نیٹو ممالک کے ساتھ لڑنے کی کوئی وجہ اور کوئی دلچسپی نہیں – کوئی جیو پولیٹیکل مفاد، نہ اقتصادی، سیاسی اور نہ فوجی دلچسی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ بائیڈن خطے میں اپنی "غلط پالیسی” کا جواز پیش کرنے کے لیے اس طرح کے خوف کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فروری 2022 میں ماسکو کی طرف سے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے امریکا اور روس کے تعلقات دہائیوں کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اصلی اور نقلی انڈوں کی پہچان کرنا بہت آسان

0

سردیوں کے موسم میں مرغی کے انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، اسی بات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نوسربازوں نے جعلی انڈے تیار کرنا شروع کردیے جو دیکھنے میں بالکل اصلی لگتے ہیں۔

ویسے تو وطن عزیز میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اب ایک عام سی بات ہوگئی ہے اور ملاوٹ کرکے لوگوں کی صحت سے کھیلنے والا ضمیر فروش طبقہ ایک مافیا کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

ٹھنڈ کے اثرات سے بچنے کیلئے انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جو ابلے ہوئے، ہاف فرائی کے ساتھ اور کارن سوپ میں بھی استعمال ہوتا ہے، طلب بڑھتے ہی ایک بار پھر انڈا مافیا سرگرم ہوگیا اور نقلی انڈے مارکیٹ میں پھیلا دیے۔

یہ نقلی انڈے دیکھنے میں تو اصلی کے مشابہہ ہیں لیکن اصلی انڈے کی مانند کسی طرح صحت بھی بخش نہیں بلکہ بہت زیادہ نقصان دہ ہیں۔

eggs

نقلی انڈے کیسے بنائے جاتے ہیں؟

جعلی انڈوں میں شامل کیمیکل کمپاؤنڈز مضرِ صحت ہوتے ہیں، جعلی انڈوں کو کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ خطرناک کیوں ہوتے ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی انڈوں کی زردی میں میدہ، کوجینٹ اور ریسین نامی کیمیکل اور سفید انڈے کی کائی سے حاصل ہونے والا سوڈیم الجنیٹ ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

اس کے علاوہ انڈے کے خول جو کہ سفید رنگ کا ہوتا ہے، اس کی تیاری میں کیلشیم کاربونیٹ، ویکس اور جپسم پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے، ان انڈوں کو کھانے سے انسان میں دماغ، جگر اور گردوں کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

نقلی انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

جعلی انڈے ابالنے کے بعد بہت زیادہ سخت ہوجاتے ہیں، نقلی انڈے کو ہلا کر دیکھنے پر اس کے اندر سے پانی جیسی آواز آئے گی جیسے پانی کسی چیز کے اندر ہِل رہا ہو جبکہ اصلی انڈے میں ایسا نہیں ہوتا۔

اصلی انڈے کو توڑیں گے تو اس کی سفیدی اور زردی ایک دوسرے سے مکس نہیں ہوتی، نقلی انڈے کو توڑنے پر اس کی سفیدی اور زردی مکس ہوئی ہوتی ہے۔

جعلی انڈوں کے خول قدرے چمکدار، سخت اور کھردرے ہوتے ہیں جب کہ اصلی میں ایسا نہیں ہوتا۔ نقلی انڈوں کے چھلکوں کے اندر ربڑ کی سی لکیر بھی ہوتی ہے۔ اصلی انڈوں کی بو کچے گوشت کی طرح ہوتی ہے جب کہ نقلی انڈوں کی بو بالکل نہیں آتی۔

اصلی انڈے کو ہلکے سے توڑ کر دیکھنا نقلی انڈے کے مقابلے میں کرکری آواز پیدا کرے گا، نقلی انڈے اصلی انڈے کی طرح چیونٹیوں اور مکھیوں جیسے کیڑوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرتے۔

ٹرین کے دروازے میں کپڑے پھنس جانے سے خاتون کی موت

0
ٹرین کے دروازے میں کپڑے پھنس جانے سے خاتون کی موت

بھارت میں دہلی میٹرو ٹرین کے دروازے میں کپڑے پھنس جانے کی وجہ سے 35 سالہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی شناخت رینا کے نام سے ہوئی جس کی ساڑھی ٹرین کے دروازے میں پھنس گئی تھی۔ خاتون ساڑھی نکالنے کی کوشش کرتی رہیں اور اتنے میں ٹرین چل پڑی۔

ٹرین نے خاتون کو اسٹیشن پر گھسیٹا جس کی وجہ سے انہیں گہرے زخم آئے۔ رینا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج موت کے منہ میں چلی گئیں۔

دہلی میٹرو کے آفیسر انوج دیال نے بتایا کہ واقعہ جعمرات کو پیش آیا تھا، خاتون ٹرین سے باہر نکلنے کے بعد اس کے دروازے پر کھڑی رہیں اور دروازے بند ہونے پر ان کی ساڑھی کا کچھ حصہ اس میں پھنس گیا۔

ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن

0
شکیب قائمخانی یو سی چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کے نتیجے میں صارفین اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ڈاؤن ہونے سے صارفین ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

علاوہ ازیں، انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے صارفین کو دیگر ویب سائٹ پر بھی رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔