ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 5748

جماعت اسلامی کا پی پی اور ن لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

0
دھاندلی کر کے ہمیں ایوان سے نکالا، جعلی حکومت زیادہ نہیں چلے گی، سراج الحق

جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ نہیں ڈالنےدیں گے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا، آئندہ انتخابات کیلئے50فیصدسےزائدامیدواروں کو ٹکٹ جاری کرچکے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کویقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے تمام جماعتوں کویکساں ماحول نہ فراہم کیاگیاتوآئندہ حکومت نہیں چلےگی اس وقت ایک لاڈلے اور سپرلاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے شفاف انتخابات کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن کا غیرجانبدار ہونا ضروری ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کیلئے بہترین آپشن ہے جماعت اسلامی کا منشور ایک فلاحی، خوشحال، پرامن ریاست کا مکمل ضامن ہے تینوں بڑی پارٹیاں کئی بارموقع ملنے کے باوجود مکمل نام کام ہوئیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے فرسودہ نظام کاخاتمہ کریں گے پاکستان کو 2 خاندانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، 8 فروری کو آئی ایم ایف کےغلاموں کوشکست ہو گی۔

بھارت میں پنڈت کا قتل، آنکھیں نکال لی گئیں

0
بھارت میں پنڈت کا قتل، آنکھیں نکال لی گئیں

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پنڈت کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم موجود ہیں۔

مقتول کی شناخت 32 سالہ منوج کمار کے نام سے ہوئی جو پچھلے ایک سے ہفتے سے لاپتا تھا۔ اس کو آخری بار شیو مندر میں رات کے وقت دیکھا گیا تھا۔

منوج کمار کا بھائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا سابق کارکن ہے۔

پنڈت کی لاش برآمد ہونے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لوگوں نے منوج کمار کے قتل کا سبب پولیس کی لاپراہی کو قرار دیا۔

احتجاجی مظاہرے میں دو پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کی ایک وین کو آگ لگا دی گئی۔

منوج کمار کے اہل خانہ نے منگل کے دن اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ پولیس کو دی تھی جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاش ک پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا، رپورٹ آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے بُری خبر

0
گیس کی قیمتوں

سوئی سدرن کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر اوگرا کل کراچی میں سماعت کرے گی۔ سوئی سددرن نے گیس کی قیمت میں226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ کی گزارش کی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا جائے۔

اوگرا کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس کی نئی اوسط قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقررکی جائے۔ سوئی سدرن نے رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے فتح چھین لی

0

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز بچالی۔

اعصاب شکن ٹاکرے کا سنسنی خیز اختتام ہوا۔ انگش ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز سےفتح چھین لی۔

فل سالٹ نے شاندار ناقابل شکست سنچری بنائی جس کے بعد ہیری بروک کی جارحانہ اننگز نے انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

ہیری بروک نے صرف سات گیندوں پر اکتیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلینڈ نے دوسو تینتیس رنزکا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ میں مجموعی طور پر چونتیس چھکے لگے۔

مین آف دی میچ سالٹ کی 56 گیندوں پر سنچری میں چار چوکے اور نو چھکے شامل تھے جبکہ بروک کے ناقابل شکست 31 رنز صرف سات گیندوں پر آئے اور اس میں چار چھکے شامل تھے۔

بنگلادیش نے یو اے ای کو شکست دے کر انڈر19 ایشیا کپ جیت لیا

0

دبئی: بنگلادیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یو اے ای کو شکست دیتے ہوئے انڈر19 ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں نوجوان بنگال ٹائیگرز نے متحدہ عرب امارات کو ون سائیڈڈ مقابلے شکست دے دی۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کو283 رنز کا ہدف دیا، تاہم مخالف ٹیم محض 87 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلہ دیشی انڈر 19 اوپنر عاشق الرحمان شبلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، انھوں نے 129 رنز بنائے، اس کے علاوہ رضوان 60 اور عارف 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں یو اے ای انڈر 19 کے بلے باز بنگلہ دیشی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور محض دو بیٹرز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔

یواےای کی پوری ٹیم 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 25 اوور میں صرف87 رنز پر ڈھیر ہوئی،دھروو پاراشار 25 اور اکشت رائے 11 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیشن انڈر 19 کی جانب سے معروف اور روہنات نے تین، تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

بنگلہ دیش کے عاشق الرحمان کو مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ایشیا کپ انڈر 19 کے پورے ایونٹ میں عمدہ کاکردگی دکھانے پر انھیں مین آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا۔

بخار سے بچاؤ کیلئے پیاز کا حیرت انگیز فائدہ

0

ہمارے روز مرہ کھانوں میں استعمال ہونے والی پیاز جہاں یہ کھانوں کا لازمی جز ہے، کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے وہیں اس کے بےشمار طبی فوائد بھی ہیں۔

موسم بدلتے ہی ملک بھر میں وائرل بخار کی لہر پھیل گئی ہے، آج ہم آپ کو کچھ ایسے ٹوٹکے بیان کریں گے جو وائرل بخار سے بچاؤ سمیت کئی پریشانیوں کا حل ہیں۔

پیاز فاسفورس، منرلز اور وٹامنز سے بھر پور سبزی ہے اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے نہ صرف صحت بلکہ جلد اور بالوں پر بھی حیران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وائرل بخار سے بچاؤ کیسے؟

ہربلسٹ نادیہ فرحان نے بتایا کہ ایک پیاز لیں اور اسے کاٹ کر پیر کے تلوؤں میں رکھ کر کسی ڈوری سے باندھ لیں یا موزا پہن لیں، یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں، جسم کے تمام جراثیم، وائرل، سردی وغیرہ پیاز اپنے اندر جذب کر لے گی اور سرد موسم آپ کو نقصان نہیں ہہنچا سکے گا۔

پیاز کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات

زکام اور بخار جیسے بہت سے موسمی مسائل بیکٹیریا کے حملے کی وجہ سے لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کے حملے سے بچنے کے لیے ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق پیاز میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیاز کے استعمال سے وائرل انفیکشن کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے

اس کے علاوہ گھر میں پرانے چمڑے کے بیگز رکھے ہو‌ں تو انھیں پھینکنے کے بجائے انہیں ناریل کے تیل سے صاف کریں، لیدر چمک اٹھے گا اور آپ کا بیگ بالکل نیا ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا

0

بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، ان فٹ محمد شامی جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ زخمی تیز گیند باز محمد شامی کو اس ماہ سے شروع ہونے والی جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

وہ اپنی فٹنس بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

33 سالہ شامی کو اس سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے اوے سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کیا تھا لیکن ان کی شمولیت فٹنس کلیئرنس سے مشروط تھی۔

بی سی سی آئی نے ایک پریس ریلیز میں کہا شامی، جس کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط تھی، کو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے کلیئر نہیں کیا ہے اور فاسٹ بولر کو دو ٹیسٹ میچوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔

محمد شامی نے ہندوستان کی حالیہ ورلڈ کپ مہم کے دوران کلیدی کردار ادا کیا وہ سات میچوں میں 24 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی قرار پائے تھے۔

9 مئی کو اداروں پر حملہ کیا گیا اب لیول پلئینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

0
9 مئی کو اداروں پر حملہ کیا گیا اب لیول پلئینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو اداروں پر حملہ کیا گیا اب لیول پلئینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی بلاشبہ سیاسی جماعت ہے لیکن ان کے لیڈر نے ریڈ لائن کراس کروائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2018 میں جس شخص کو لایا گیا اس نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، اس آدمی نے بس یہی رٹ لگائے رکھی کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2018 میں مشکل حالات تھے بہت سی قوتیں مسلم لیگ (ن) کا راستہ روک رہی تھیں، 2017 میں ڈالر 108 روپے اور پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، اُس وقت دنیا بھی کہہ رہی تھی پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پالیا ہے۔

متعلقہ: (ن) لیگ الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے جیلوں میں ڈالوں گا وہ خود اس کا شکار ہوگئے، جھوٹے مقدموں کے بعد ہمیں جیلوں تک بھیجا  گیا، وہ شخص اپنے گناہوں کی وجہ سے جیل میں ہے لیکن وہاں ہر سہولت دی گئی، دورہ امریکا پر اس شخص نے کہا تھا نواز شریف کے جیل کمرے سے اے سی اتار دوں گا۔

’اس شخص کے اس رویے کی وجہ سے ملک بد حال ہوگیا۔ اس شخص نے 9 مئی کو اداروں پر حملہ کیا اب لیول پلئینگ فیلڈ مانگ رہا ہے۔ احتجاج کا یہ مطلب نہیں ملکی دفاعی اداروں پر چڑھ دوڑیں۔ اداروں پر حملوں کو سیاسی احتجاج نہیں کہا جا سکتا۔ احتجاج کے نام پر حد سے تجاوز کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر مل بیٹھنے کی بات کی لیکن اس شخص نے جواب دیا تھا تم لوگوں کو جیلوں میں ڈالوں گا، پچھلی حکومت نے پونے 4 سال سیاسی مقدمے اور گالیاں سکھانے پر ضائع کیے، وہ حکومت ملک میں سماجی، اخلاقی اور سیاسی بحران لائی۔

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کا بڑا کارنامہ

0

پرتھ: آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لائن پاکستان کے خلاف پرتھ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے آٹھویں بولر بن گئے۔

آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کو مسترد کرنے کے بعد لائن نے ڈی آر ایس کی مدد سے فہیم اشرف کو آؤٹ کر کے اپنی 500 ویں وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے اسی اوور میں ایک اور وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو صرف 89 رنز پر ڈھیر کرنے میں مدد کی اور تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 360 رنز کی زبردست فتح درج کرائی۔

میچ کے بعد لائن نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے ظاہر ہے کہ سفر میں بہت زیادہ محنت ہے اور اچھے دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ برے دن گزرے ہیں لیکن درمیان میں واپس آنا… یہ بہت خاص ہے۔

Image

اسپن لیجنڈ شین وارن (708) اور تیز گیند باز گلین میک گرا (563) کے بعد نیتھن لیون آسٹریلیا کے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم یہ ریکارڈ بنانے کے لیے انہوں نے اپنے ہم وطنوں سے سب سے زیادہ 123 ٹیسٹ میچ کھیلے، جب کہ وارن نے 108 اور میک گرا نے 110 رنز لیے۔

نیتھن لیون لیجنڈز متھیا مرلی دھرن، وارن اور انیل کمبلے کے بعد ایلیٹ 500 وکٹوں والے کلب میں شامل ہونے والے دنیا کے چوتھے اسپنر بھی ہیں۔

عوام منتخب کریں ہم 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے، علیم خان

0
عوام منتخب کریں ہم 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ عوام عام انتخابات میں منتخب کریں ہم ان 300 یونٹ بجلی مفت میں فراہم کریں گے۔

علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے حلقے میں دوستوں سے رابطہ شروع کیا ہے، عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلیے نہیں کر رہے، فری ڈسپنسری چلا رہا ہوں، یہ وہی ڈسپنسریاں ہیں جو پورے ملک میں بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بل ہے، لوگوں کے پاس بل ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں، ہماری حکومت واپڈا کو پیسے دے گی اور عوام کو بجلی مفت ملے گی، 300 یونٹ سے زائد بل والا اپنا بل خود ادا کرے گا۔

اس سے قبل حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے ایسا ہی دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو پیٹرول 140 روپے فی لیٹر ملے گا۔

علیم خان نے کہا تھا کہ 2018 میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے تھی اور آج 290 روپے ہے، بجلی کی قیمت فی یونٹ 11 روپے تھی اور آج 60 روپے ہے، چینی 52 روپے فی کلو تھی اور آج 225 روپے ہے، آٹا 37 روپے تھا اور آج 200 روپے فی کلو ہے۔

صدر آئی پی پی نے کہا تھا کہ یہ فرق 5 سال رہنے والے حکمرانوں نے کیا ہے، جن لوگوں نے مہنگائی کی ہے کیا ان کو ووٹ دینا چاہیے؟ جب یہ لوگ ووٹ مانگیں تو ان سے کہنا مہنگائی آپ نے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی مزدور کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار مقرر کرے گی، ہمارے دور میں 295 روپے والا پیٹرول 140 روپے میں ملے گا، غریبوں کیلیے نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی، ہنرمند نوجوان کو قرض دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کام کر سکیں۔