ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 5753

پودینے اور دہی سے کیل مہاسوں کا کامیاب علاج

0
کیل مہاسوں

ہم اپنے چہرے پر اکثر ابھرنے والے کیل مہاسوں سے پریشان رہتے ہیں اور ان کے علاج کے لیے مہنگی ترین کریموں اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایسا آسان اور سستا نسخہ بھی ہے جو ان سے نجات کیلئے بے حد مفید ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز کی معروف اداکارہ حرا سومرو  نے کیل مہاسوں کے علاج کیلیے اپنا آزمودہ نسخہ ناظرین کو بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ صرف دو چیزوں پودینہ اور دہی سے بنا ہوا پیسٹ کیل مہاسوں سے فوری علاج ممکن ہے، اس کی ترکیب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودینے کے چند پتے لے کر ہاون دستے میں کوٹ لیں اور اس میں ایک چمچ دہی ملاکر اس کا پیسٹ رات کو سونے سے پہلے دانے پر لگا دیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ صبح اٹھ کر سادہ پانی سے دھولیں، جن کی جلد آئیلی ہے وہ شہد ڈالیں اور خشک جلد والی خواتین دہی استعمال کریں۔

پودینہ چہرے کے مساموں پر اکھٹا ہوجانے والے تیل کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے اور کیل مہاسوں کو بننے ہی نہیں دیتا جبکہ شہد کی جراثیم کش خوبیاں بھی کیل مہاسوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ دہی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، دہی ہڈیوں اور دانتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ہاضمہ کے مسائل کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

امریکا نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کردیا

0

امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے یا اتحادیوں کیخلاف کوئی بھی جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا اور اس کے نتیجے میں کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ہو جائےگا۔

ہفتے کو امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کیخلاف کسی بھی جوہری حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

امریکا اور کوریا نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ کا اہم اجلاس جمعہ کو واشنگٹن میں منعقد ہوا تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا اگلے سال کے وسط تک جوہری دفاعی حکمت عملی پر مشترکہ منصوبہ بنارہے ہیں۔

اس حکمت عملی کے تحت شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

واشنگٹن اور سیول نے اگلے سال تک ایک جامع رہنما منصوبہ بندی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیانگ یانگ کی جانب سے جوہری حملے کے خطرے کو مل کر روکا جاسکے اور اس کا جواب دیا جاسکے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا اگلے سال کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جوہری آپریشن کی مشقیں بھی شامل کرسکتے ہیں۔

کم نے جمعہ کو کہا تھا کہ شمالی کوریا اس ماہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کر سکتا ہے، جو اپنی رینج سے قطع نظر جوہری صلاحیت کا مالک ہے کیونکہ یہ جوہری وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایسے بیلسٹک میزائلوں کی ایک رینج تیار کی گئی ہے اور ان کا تجربہ کیا گیا ہے جو جنوبی کوریا، جاپان اور امریکی سرزمین پر اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

نوجوان کا پیراگلائیڈنگ کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

0
پیراگلائیڈنگ

بھارت میں نوجوان نے الیکٹرک اسکوٹر پر پیراگلائیڈنگ کرکے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام بندلادھر میں ہرش نامی پیرا گلائیڈر نے ای اسکواٹر پر پیرا گلائیڈنگ کی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

اس منظر کی ویڈیو مقامی لوگوں نے موبائل فون پر ریکارڈ کرکے شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ہرش کو ای اسکوٹر پر بلا خوف و خطر پیرا گلائیڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پیرا گلائیڈر نے ای اسکوٹر کے وزن کو کم کرنے اور پرواز کے دوران کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اس کی بیٹری نکال دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ سیاحتی مقام سے کسی کی جانب سے اس طرح کی کوشش کی گئی ہو۔

ہرش کامیابی سے پرواز مکمل کرنے کے بعد پرجوش تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ شاید پہلی بار ہے کہ کسی پیراگلائیڈر نے ای اسکوٹر پر پیراگلائیڈنگ کی ہو۔

ہرش کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے اور وہ تربیت یافتہ پیرا گلائیڈر ہیں۔

عرفان آخری ایام میں خود کو لوری سناتے تھے! وشال بھردواج کا انکشاف

0

بالی وڈ ہدایت کار وشال بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان زندگی کے آخری ایام میں اپنے درد کو کم کرنے کے لیے خود اپنے آپ کو لوری سناتے تھے۔

عرفان خان کے 2020 میں اس دارفانی سے کوچ کرجانے تک وہ اور وشال ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست اور رابطے میں تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران وشال بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس عرفان خان کے آخری دنوں کی وائس ریکارڈنگ موجود ہے۔

معروف ہدایت کار نے کہا کہ میرے پاس اب بھی ان کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ اپنے آخری دنوں میں، وہ بہت زیادہ تکلیف میں رہے ہونگے، اس لیے وہ سو نہیں سکتے تھے۔

وشال نے بتایا کہ عرفان خود اپنے آپ کو لوری سناتے تھے اور مجھے وہ ریکارڈنگ بھیجتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اب آپ کو میری اداکاری کے ساتھ میرا گانا بھی سنا پڑیگا وشال صاحب۔

انھوں نے بتایا کہ عرفان لندن سے میرے ساتھ رابطے میں تھے، میری ان سے بات ہوتی رہتی تھی۔ ہمیں امید تھی کہ وہ واپس ممبئی آکر پھر سے کام کا آغاز کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ دار فانی سے کوچ کرجانے والے اداکار عرفان خان اور معروف ہدایت کار وشال بھردواج نے کافی عرصے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم مقبول کے بعد دنوں کو شہرت ملی۔

اس فلم کے بعد عرفان خان اتنے مشہور ہوئے کہ وہ عالمی سطح کے اداکار بن گئے اور انھوں نے کئی ہالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وشال نے بھی گزرتے عرصے میں بالی وڈ میں اپنی ہدایت کاری کا لوہا منوالیا۔

یہ ضروری ہے کہ شادی۔۔۔۔۔۔۔میکال ذوالفقار کا مداحوں کو مشورہ

0
میکال ذوالفقار

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے۔

اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اس دوران انہوں نے نجی زندگی، شوبز ودیگر امور پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس شخص کو اچھی طرح جانیں اور پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ انسان کو پہلے جاننا ضروری ہے بہت جلدی شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہوسکتی ہے لیکن ہر محبت کی شدت مختلف ہوتی ہے، مجھے 18 یا 19 سال کی عمر میں پہلی بار یکطرفہ محبت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ میکال ذوالفقار نے 2021 میں ماڈل و اداکارہ سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ان کا فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ میری چھ سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔

اداکار میکال ذوالفقار اور سارہ بھٹی کی دو بیٹیاں ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار میکال ذوالفقار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’شیری‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں درفشاں سلیم، جاوید شیخ، حرا عمر ودیگر شامل ہیں۔

لیاری کی چار باکسر بہنوں نے اپنا مقام کیسے بنایا؟

0
باکسر بہنوں

کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاری میں لڑکیوں کا ایک باکسنگ کلب بھی ہے جہاں چار سگی بہنیں (پروفیشل باکسرز سسٹرز ) باکسنگ کے عالمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کی خواہش لیے کئی گھنٹے پریکٹس کرتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں لیاری کی ان بہادر بیٹیوں نے شرکت کی اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

پروفیشل باکسرز سسٹرز کے نام سے مشہور یہ بہنیں جن میں بختاور خان، آسیہ خان، نمرہ خان اور ماہ نور خان شامل ہیں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ رکھی اور ساتھ ہی باکسنگ بھی سیکھی۔

چاروں بہنوں کا تعلق لیاری کراچی سے ہے ان کو باکسر فیملی کا حصہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا یہ چھ بہن بھائی ہیں اور تمام باکسرز ہیں۔ بختاور خان پاکستان کی پہلی فی میل رنگ آفیشئل ہیں اس کے علاوہ وہ پاکستان فی میل باکسنگ کونسل کی چئرمین بھی ہیں۔

بختاور خان نے بتایا کہ ہمارے والد بھی باکسر تھے جو اب ایک ٹرینر بھی ہیں اور ہماری کوچنگ کرتے ہیں، ہماری ٹریننگ بہت زیادہ سخت ہے، ہاتھ پیروں پر وزن باندھ کر اٹھانا پڑتا ہے اور ابو ہماری ڈائیٹ کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی ہم بہن بھائیوں کیلئے وقف کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں لڑکیوں کے پڑھنے کا رواج نہیں جس پر بہت سی باتیں سننا پڑیں، میں نے اور آسیہ نے لٹریچر میں ماسٹرز کیا ہے اور نمرہ گریجویٹ ہے۔ لیکن اب ہماری کامیابی اور عزت کو دیکھتے ہوئے رشتہ دار بھی ہم پر فخر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں مردوں اور خواتین باکسرز کے لیے سہولیات اور ضروری سازو سامان کے فقدان کے باعث یہ کھیل ترقی نہیں کرسکا پاکستان ایک قدامت پسند ملک ہے، جہاں خواتین اور لڑکیوں کو آگے بڑھنے کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شاہ رخ کی ’ڈنکی‘ کو سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی، فلم کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

0

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ اور کامیاب ترین ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ کے حوالے سے بھارتی سنسر بورڈ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

غیرملکی میدیا رپورٹس کے مطابق بہت ہی معمولی کٹس کے ساتھ انڈین سینسر بورڈ کی جانب سے ’جوان‘ کے اداکار کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کو نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فلم مجموعوعی طور پر 161 منٹس دورانیے پر مشتمل ہے۔

’ڈنکی‘ نے سینسر بورڈ کے تمام تقاضوں کو پورا کرلیا ہے اور اسے سی بی ایف سی کی جانب سے یو/اے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ سینسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ سے اندازہ ہوتا ہے فلم دو گھنٹے 41 منٹ کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سینسر بورڈ نے فلم میں بہت معمولی کٹ لگائے ہیں جس سے فلم کی کہانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 41 منٹ اور 24 سیکنڈ ہے۔

فلم میں بالی وڈ کنگ کے ہمراہ ساؤتھ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وکی کوشل اور بومن ایرانی جیسے بہترین اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ شاہ رخ خان کی اس سال ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے جس میں غیرقانونی طور پربیرن ملک جانے والوں کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈنکی 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

راجن پور: بس میں سوار شخص سے مبینہ طور پر 23 کروڑ کی ڈکیتی

0
راجن پور

راجن پور میں بس میں سوار مسافر کو اغوا کرکے ڈکیتوں نے مبینہ طور پر 23 کروڑ روپے لوٹ لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے ڈی جی خان جانے والے مسافر فیصل نور محمد کو فاضل پور سے اغوا کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 10 افراد نے بس سے اتار کر فیصل نور محمد کو اغوا کیا۔

مسافر کو پولیس وردی میں ملبوس 2 ڈاکو پیسوں سمیت گاڑی میں لے کر گئے، مغوی پراپرٹی کے کام سے وابستہ مسافر اپنے پارٹنر کو دینے کے لیے 23 کروڑ روپے لے کر ڈی جی خان جارہا تھا۔

ترجمان راجن پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ رقم برآمد کرلی گئی ہے اور واردات میں ملوث چند افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس تاحال مسافر کو بازیاب نہیں کرواسکی ہے۔

پنجاب میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے ن لیگ، جے یو آئی ف نے سر جوڑ لیے

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف پنجاب کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے دوسری بیٹھک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی فی اور ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انتخابی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں جماعتوں نے اپنی مرکزی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات میں سیاسی امور سے متعلق مذاکرات جاری رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ عنقریب جے یو آئی اور مسلم لیگ ن ایک فارمولے پر متفق ہوجائیں گے۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں حافظ نصیر احمد احرار، احسن اقبال، راؤ عبدالقیوم اور سید زکریا شاہ شریک ہوئے۔

زبردستی کیک کھلانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

0
زبردستی کیک کھلانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

امریکا کی ریاست جنوبی کرولینا میں شوہر نے بیوی کو محض اس لیے موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ وہ اپنے ہاتھ کا تیار کردہ کیک کھلانا چاہتی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 85 سالہ اسٹیون شوارٹز کے نام سے ہوئی جس نے دسمبر 2023 کو بیوی شیرون شوارٹز کو قتل کیا۔

پولیس نے 81 سالہ مقتولہ کی لاش کو ملزم کے گھر سے برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔ اسٹیون شوارٹز کے جسم پر بھی زخم پائے گئے۔

شیرون شوارٹز نے کیک تیار کرنے کے بعد جب شوہر کو پیش کیا تو اس نے کھانے سے انکار کر دیا تھا۔ متقولہ نے جب زبردستی کھلانے کی کوشش کی تو ملزم نے چاقو ان کے پیٹ میں گھونپ دیا۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میں نے اسے قتل کر دیا لیکن مجھے کچھ یاد نہیں کہ اُس وقت ہمارے درمیان کیا ہوا تھا۔

اسٹیون شوارٹز کے مطابق اہلیہ مجھے بہت پیاری کرتی تھی، اس کی خواہش تھی کہ میں اچھے سے اچھا کھانا کھا کر جلد صحت یاب ہو جاؤں۔

پولیس نے ملزم کا اسپتال سے معائنہ کروانے کے بعد گرفتار کر لیا۔ اس 2 جنوری 2024 کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔