جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یہ ضروری ہے کہ شادی۔۔۔۔۔۔۔میکال ذوالفقار کا مداحوں کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے۔

اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اس دوران انہوں نے نجی زندگی، شوبز ودیگر امور پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس شخص کو اچھی طرح جانیں اور پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

- Advertisement -

میکال ذوالفقار نے کہا کہ انسان کو پہلے جاننا ضروری ہے بہت جلدی شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہوسکتی ہے لیکن ہر محبت کی شدت مختلف ہوتی ہے، مجھے 18 یا 19 سال کی عمر میں پہلی بار یکطرفہ محبت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ میکال ذوالفقار نے 2021 میں ماڈل و اداکارہ سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ان کا فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ میری چھ سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔

اداکار میکال ذوالفقار اور سارہ بھٹی کی دو بیٹیاں ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار میکال ذوالفقار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’شیری‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں درفشاں سلیم، جاوید شیخ، حرا عمر ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں