بدھ, جنوری 15, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6

صائم ایوب کی انجری پر فخر زمان کا حوصلہ افزا بیان

0
صائم ایوب

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے صائم ایوب کی انجری پر حوصلہ افزا بیان دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ برا لگتا ہے جب ایک کھلاڑی جس پر پاکستان نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے وہ زخمی ہوجاتا ہے جب وہ اپنے عروج پر پرفارم کرنا شروع کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی انجری کھلاڑی کے سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں اور ایک عظیم کھلاڑی بننے کے لیے آپ کو ان کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے صائم ایوب کی جلد صحت یابی کے لیے بھی امید ظاہر کی۔

اوپننگ بیٹر نے کہا کہ فٹنس دوبارہ حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے مجھے یقین ہے کہ صائم بہت جلد واپس آئے گا۔

واضح رہے کہ اوپننگ بلے باز صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران دائیں ٹخنے میں فریکچر ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ علاج کے لیے لندن گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ چھ ہفتے تک باہر رہیں گے۔

انہوں نے حالیہ دوروں کے دوران تین ون ڈے سنچریاں اور ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست 98 رنز بنائے۔ وہ جنوبی افریقا میں پاکستان کی تاریخی 3-0 سے کلین سویپ میں پلیئر آف دی سیریز بھی رہے۔

پاکستان پر قدرت مہربان! لاکھوں تولے سونے کے ذخائر مل گئے

0
پاکستان پر قدرت مہربان! لاکھوں تولے سونے کے ذخائر مل گئے

صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گوچارنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں سونے کے ذخائر مل گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بیان میں کہا کہ سروے میں اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی ہے اور اندازے کے مطابق 28 لاکھ تولے کے قریب سونے کےذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

وزیر معدنیات نے بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام ذخائر کی رپورٹ ہے جیولوجیکل سروےکےبعد نیسپاک نےبھی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کل سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دیں گے اور نیلامی سےمتعلق اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہےجس کی منظوری کابینہ دےگی۔

دوسری جانب سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، لیکن مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہوتا جا رہا ہے۔

Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی عائد ہے، اس لیے عدالت سونے کی کان کنی کے دوران مرکری کے استعمال پر یہاں بھی پابندی عائد کرے۔

کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا، اور محکمہ معدنیات کے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار پر مشتمل بینچ نے کی۔

سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

0
سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

کراچی: آج عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کی کمی سے 2661 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 1400 روپے کی کمی کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے لگا

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں، پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

سونے کا ریٹ جاننے کی لوگوں میں بہت دلچسپی رہتی ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں:

سرمایہ کاری: سونا ایک قدیم اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ جب لوگ اپنی بچت کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں یا مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو وہ سونے کے ریٹ پر نظر رکھتے ہیں۔

مہنگائی کا پیمائش: سونے کی قیمت کو اکثر مہنگائی کا ایک اچھا پیمائش سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو اکثر سونے کی قیمت بھی بڑھتی ہے۔ اس لیے لوگ اسے مہنگائی کے بارے میں جاننے کا ایک طریقہ سمجھتے ہیں۔

اقتصادی حالات: سونے کی قیمت کو عالمی اقتصادی حالات کا ایک اہم اشارہ سمجھا جاتا ہے۔ جب اقتصادی حالات غیر یقینی ہوتے ہیں تو لوگ اکثر سونا خریدتے ہیں جس سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

جواہرات: سونے کو جواہرات بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جو لوگ جواہرات خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں وہ سونے کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تاکہ وہ اچھی قیمت پر خریداری یا فروخت کر سکیں۔

سونا جمع کرنا: کچھ لوگ سونا جمع کرتے ہیں اور اسے ایک قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔ اس لیے وہ اس کی قیمت پر نظر رکھتے ہیں۔

گوہر رشید کے نکاح نامے پر دستخط کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

0

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید کے نکاح نامے پر دستخط کی ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوئی تھی جس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

اداکار گوہر رشید کی نکاح خواہ، حمزہ علی عباسی اور دیگر اداکاروں کے درمیان بیٹھے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے دکھائی دیے تھے جس پر شوبز ویب سائٹ پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یہ اداکار کے نکاح کی ویڈیو ہے۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا کہ آئندہ ماہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی تقریب کی ہے جس میں گوہر رشید نے بطور گواہ دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گوہر نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کبریٰ خان کسی شادی کی تقریب میں ڈانس پریکٹس کررہے تھے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’بسم اللہ الرحمن الرحیم، 2025 کا آغاز ہوگیا، یہ وارمنگ اپ سیشن ہے۔‘

کراچی، گھر کے واش روم میں بچے کی پرُاسرار موت

0
پنجاب قتل

کراچی میں اسکول سے گھر لوٹنے والا طالبعلم پرُاسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق قائدآباد کے علاقے میں ایک گھر کے واش روم سے 14 سالہ بچے کی لاش ملنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

والد کے بیان کےمطابق بچہ اسکول سے آنے کے بعد واش روم گیا اور گیٹ لاک کر دیا پھر کافی دیر بعد بچہ باہر نہیں آیا تو واش روم کا گیٹ کھولا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ بچے کے جسم پر خراش یا زخم نہیں ہیں اور واقعے کے وقت گھر میں بچے کی والدہ اور بہن موجود تھی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جارہا، آرمی چیف

0

پشاور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جارہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیاسی قائدین سے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی علاقے میں بھی عملداری نہیں ہے، صرف انٹیلیجنس بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا فساد فی الارض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں؟ ریاست ہے تو سیاست ہے، خدانخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، پاکستان ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے، افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی موجودگی، سرحد پار سے دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک اس مسئلے کو وہ حل نہیں کرتے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم سب کو بلاتفریق دہشت گردی کے خلاف یکجا کھڑا ہونا ہوگا، جب ہم متحد ہوکر چلیں گے تو صورت حال جلد بہتر ہوجائے گی، انسا خطا کا پتلا ہے ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، ان غلطیوں کو نہ ماننا اور سبق نہ سیکھنا اس سے بھی بڑی غلطی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ مخصوص ایجنڈے پر چلایا جاتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر سب پارٹیز کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

پی آئی اے تباہ کرنے کے الزام پر پی ٹی آئی کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، احسن اقبال

0
پی آئی اے تباہ کرنے کے الزام پر پی ٹی آئی کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو تباہ کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو کئی سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا، یہ پاکستان کے مجرم ہیں جن کی وجہ سے یورپ اور امریکا میں فضائی پابندی لگی، انہوں نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا اور پاکستانی پائلٹس کو دنیا میں بدنام کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حیران ہوں کہ ان کو آج پی آئی اے کا درد جاگ گیا ہے، پی آئی اے اور شہری ہوا بازی کو تباہ کرنے کے الزام پر ان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

190 ملین ہاؤنڈ ریفرنس کے بارے میں احسن اقبال نے کہا کہ یہ کہتے ہیں توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس جھوٹا بنایا گیا لیکن یہ دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے آپ کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں، مسئلہ القادر ٹرسٹ کا نہیں بلکہ 190 ملین پاؤنڈ کا ہے جو 64 ارب روپیہ بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 64 ارب روپے پاکستان کے خزانے میں آنا چاہیے تھا جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوست کے اکاؤنٹ میں چلا گیا، پاکستان کے غریبوں کے 64 ارب روپے کھا لیے اور القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے سے مسجد بنانا بھی چوری ہے، پاکستان کے عوام حلال کے پیسے سے ایسی 10 یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں، چوری اور ڈاکے سے بننے والا ادارہ مسلمانوں کی توہین ہے، چوری اور ڈاکے سے بچنے کیلیے سیرت النبی ﷺ کا نام استعمال کرنا سیرت کی توہین ہے، یہ اسلامی ٹچ نہیں چلے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک شخص نے فائدہ اٹھانے کیلیے پیسہ دوست کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا کیا یہ ڈاکہ نہیں، یہ جتنا مرضی شور مچالیں چوری کا جواب دینا ہوگا، سینیٹر علی ظفر تو قانون دان ہیں وہ کیسے چور اور ڈاکے کو سپورٹ کر سکتے ہیں؟ جو وزیر اعظم 64 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالے اسے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ ملک دشمن ایجنٹ بن کر سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ان کے شور اور ہنگامے سے چوری چوری ہی کہا جائے گا، جو ڈاکہ ڈالا گیا اس پر سزا ملے گی، سب سے بڑی سیاسی کرپشن کرنے والے کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ میں پہلے ہی دن پاکستانی ایگزی بیوٹرز کو کامیابی حاصل ہوگئی

0
عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ میں پہلے ہی دن پاکستانی ایگزی بیوٹرز کو کامیابی حاصل ہوگئی

جرمنی کے تجارتی شہر فرنکفرٹ میں جاری گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ میں پہلے ہی دن پاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل ہوگئی۔

دنیا بھر کے 3 ہزار سے زائد ایگزی بیوٹرز میں سے زیادہ تر پاکستانی پویلین میں پہنچ گئے۔ نمائش میں پاکستان کے ایکسپورٹرز کی ریکارڈ تعداد نمائش میں شرکت میں حصہ لے رہی ہے۔ پاکستانی پویلین غیر ملکیوں میں توجہ مرکز بنا ہوا ہے۔

گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش میں رواں سال پاکستان کی نمایاں موجودگی نے ملکی برآمدات بڑھانے کے واضح امکانات ظاہر کر دیے ہیں۔

وفاقی وزارت تجارت نے نمائش کی اہمیت کے پیش نظر وسیع و عریض قومی پویلین بھی قائم کیا ہے جس میں 64 چھوٹی کمپنیاں بھی شامل ہیں، قومی پویلین کا افتتاح فرینکفرٹ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل شفاعت احمد کلیم نے کیا۔

اس موقع پر قونصل جنرل شفاعت کلیم کا کہنا تھا کہ نمائش میں بڑے پیمانے پر شرکت سے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافے کی توقع ہے، پچھلے سال تقریباً 2008 ایگزی بیوٹرز آئے تھے، 270 سے زائد پاکستان سے تھے اور اس سال بھی 274 سے زائد ایگزی بیوٹرز آئے ہیں، قوی امید ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ اس نمائش کے ذریعہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم مسلسل محنت کر رہی ہے اور ہم جرمن، یورپ اور دنیا بھر کے خریداروں سے ون ٹو ون ملاقات کا اہتمام کر رہے ہیں۔

پاکستان میں میسے فرینکفرٹ کے نمائندے ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستان سے ریکارڈ تعداد میں 275 ایگزی بیوٹرز شریک ہیں جن میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے بھی اپنا پویلین قائم کیا ہے جبکہ پاکستانی نمائش کنندگان نے اپنے اسٹال کے سائز بھی بڑھائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نمائش میں پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی جانب سے ہوم ٹیکسٹائل ٹاولز بیڈ لینن اپیرل اور دیگر مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے، میسے فرنکفرٹ پاکستان اپنے ایگزی بیوٹرز کو مکمل سہولت فراہم کرے گا، کسی کمپنی نے اگر کوئی پروڈکٹ بنائی ہو تو اس کی مارکیٹنگ کیلئے ہم انہیں مثبت مشورے بھی دیتے ہیں اور اس کی تشہیر کیلئے تمام ذرائع استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب نمائش کے منتظمین اور شرکت کرنے والے ایکسپورٹرز بھی پاکستان کو بڑے ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کے لیے پر امید ہیں۔ پاکستان پویلین میں پاکستانی قونصلیٹ میں ٹریڈ آفیسر آمنہ نعیم مسلسل ایگزی بیوٹرز سے رابطے میں رہیں۔ عالمی نمائش میں چوتھے بڑے ملک کی حیثیت سے پاکستان کی شرکت کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قونصل خانے کے تحت تھریڈ کنیکٹ کے نام سے بزنس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا ہے۔

احسان اللہ کے حوالے سے بڑی خبر

0
احسان اللہ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے اپنے بیان پر معاف مانگتے ہوئے ریٹائرمنٹ بھی واپس لے لی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کہا کہ فرنچائز نے پک نہیں کیا تو لوگ بھی باتیں بنانے لگے تھے میں نے جذبات پر آکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ محنت کروں گا اور جن لوگوں نے پک نہیں کیا ہے وہ مجھے منتخب کریں گے۔

احسان اللہ نے کہا کہ انجری اب ٹھیک ہے بولنگ کررہا ہوں، بولنگ اسپیڈ 135 سے 140 آرہی ہے کوشش ہوگی کہ اس سے زیادہ اسپیڈ آجائے اور 150 سے بولنگ کرنے لگوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے لوگوں کو خوش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کل رات غلط فیصلہ کیا تھا فرنچائز سے بھی معذرت کرتا ہوں مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، پی سی بی کا شکر گزار ہوں کے بولنگ کے لیے بلایا اور میں پھر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

احسان اللہ نے کہا کہ اگر ملتان سلطانز نے دوبارہ بلایا تو ضرور جاؤں گا اور اچھے پیس کے ساتھ واپسی ہوگی۔

PSL- پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کہنی کے آپریشن سے متعلق انہوں نے بتایا کہ علی ترین اور پی سی بی کا شکر گزار ہوں مجھے انگلینڈ بھیجا، ڈاکٹر سہیل نے مجھے بولنگ کی اجازت نہیں دی تھی، اگر کہنی سیدھی نہیں بھی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے بولنگ کرنی ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ انشا اللہ پاکستان ٹیم کے لیے اچھا کم بیک کروں گا۔

حکومت کا SIFC کی سہولت کاری سے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے پختہ عزم

0
ایس آئی ایف سی سے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے پختہ عزم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے پختہ عزم کا ظہار کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے 12ویں اجلاس میں ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا جائزہ لیا گیا جبکہ برآمدی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کی خصوصیات اور اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کمیٹی نے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلیے مؤثر حکمت عملی بنانے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملکی معاشی استحکام کا منصوبہ

ایس آئی ایف سی نے ’ہول آف دی نیشن‘ فورم کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللی تارڑ نے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کی حمایت کیلیے میڈیا حکمت عملی پیش کی۔ سی ای او پی 3 اے کی جانب سے بین الاقوامی مشاورتی معاونت پر پیشرفت کی تفصیل بھی پیش کی گئی۔

کمیٹی کی کاوشیں تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیشرفت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کمیٹی نے دوست ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کیلیے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر زور دیا۔

سرمایہ کاری کیلیے متحدہ عرب امارات کی کنسلٹنٹ کمپنی سے معاہدہ

جولائی 2024 میں ایس آئی ایف سی اور حکومت پاکستان نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلیے متحدہ عرب امارات کی کنسلٹنٹ کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔

معاہدے کے تحت ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ کلیدی وزارتوں کیلیے متحدہ عرب امارات کی عالمی مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم ’اے ٹی کیرنی مڈل ایسٹ لمیٹڈ‘ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

کیرنی ٹیم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کے نیشنل کو آرڈینیٹر کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں تعاون کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

کیرنی ٹیم 18 ماہ کی مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کیلیے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مہارت فراہم کرے گی۔

معاہدے سے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی حکمت عملی اور منتخب منصوبوں کیلیے پیشگی فزیبلٹی سٹڈیز کا انعقاد شامل تھی۔ اس اقدام کا مقصد ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنا، قابل عمل سرمایہ کاری کی حکمت عملی تیار کرنا اور نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے فنڈز کا قیام شامل تھیں۔