ہوم بلاگ صفحہ 6299

عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ ’ڈیبیو‘ فلم کا ٹریلر ریلیز

0

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیبیو ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواری‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی ہالی ووڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ آئندہ سال 2023 میں فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، عالیہ نے بتایا کہ فلم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

 ایکشن سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ سمیت اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ اور آئرلینڈ کے معروف اداکار جیمی ڈورنن مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

انہوں نے ہالی ووڈ اسٹار کے ساتھ شوٹنگ سے متعلق کہا کہ ’گال گیڈٹ، جیمی ڈورنن اور ہدایت کار ٹام ہارپر کے ساتھ کا کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا ان کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔‘

عالیہ کا کہنا تھا کہ ’ہارٹ آف اسٹون میں کچھ مختلف ہے میں انتظار نہیں کرپا رہی کہ دنیا میری فلم کو دیکھے گی۔

شائقین  فلم ٹام ہارپر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم  کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ترکیہ نے امریکی ایف 16 کا متبادل ڈھونڈ لیا

0
ترکیہ بھارتی سپریم کورٹ

ترکیہ نے امریکا کی جانب ایف 16 طیارے نہ ملنے پر روسی ایس یو 35 طیاروں کو متبادل قرار دے دیا۔

انقرہ اور واشنگٹن کے مابین ایف 16 طیاروں کی بات چیت چل رہی ہے، ترکیہ اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 40 ایف 16 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔

ترکیہ کی اعلیٰ دفاعی ایجنسی کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ اگر امریکا ہمیں ایف 16 طیارے فراہم نہیں کر پاتا تو متبادل کے طور پر روسی ایس یو 35 طیارے خریدے جائیں گے۔

ترکی کو ایس 400 اور ایف 35 میں‌ کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکا

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری پر ترکی کو ایف 35 طیاروں کے معاہدے سے بے دخل کر دیا تھا۔

روسی ساختہ ایف 35 طیارے سپر سانک جیٹ ہیں جو فضا کے ساتھ ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہیں۔

کراچی: اسٹریٹ کرائم کے سوا دیگر وارداتیں ختم ہوگئیں، ایڈیشنل آئی جی کا دعویٰ

0

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت ٹارگٹ کلنگ کی ورداتیں ختم ہوگئی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ سمیت نئی اضافی بھرتیوں سے جرائم کی شرح میں کمی آسکتی ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز میں منعقدہ تقریب میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسالوں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا جس سے جرائم کی شرح میں کمی آئے گی لیکن فوری طور پر پولیس میں اضافی نفری کی ضرورت ہے۔

۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ نئی شاہین فورس کے قیام کے بعد وارداتوں میں ملزمان کوگرفتارکرنے میں تیزی آئی ہے، میرا ایمان ہے کہ ہرسیکٹر میں لاء اینڈ آرڈر ہو تو بہتری کیوں نہیں ہوسکتی۔

جاوید عالم اوڈھو نے اپنے گزشتہ دنوں دیئے گئے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، میں اسی شہر میں پلا بڑھا ہوں، کراچی کے بارے میں مثبت سوچ رکھتا ہوں۔

بھارتی کرکٹر کے ساتھ ‘دو ہاتھ ‘ ہوگیا

0

لندن: دورہ انگلینڈ کے اختتام پر بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑی کے ساتھ دو ہاتھ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر اور وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا لندن کے ہوٹل میں سامان چوری ہوگیا ہے۔

کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعے کی اطلاع دی اور کہا کہ میریٹ ہوٹل لندن مائڈہ ویل میں کوئی میرے ذاتی کمرے میں گھسا اور میرے پیسوں والے بیگ، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا، مجھے ہوٹل انتظامیہ پر حیرت اور مایوسی ہے۔

اپنی دوسری ٹویٹ میں تانیہ بھاٹیہ نے کہا کہ میں امید کر رہی ہوں کہ اس معاملے کا حل اور تفتیش جلد ہوگی، انہوں نے سوال اٹھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ملحقہ ہوٹل میں سیکیورٹی کا کم ہونا نہایت حیران کن ہے۔

دوسری جانب تانیہ بھاٹیہ کی ٹویٹس کے جواب میں ہوٹل کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’منکڈ‘ کے معاملے پر ایم سی سی کا ردعمل آگیا

گزشتہ روز لارڈز کے میدان میں بھارتی ویمن ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی لیکن بھارتی بولر دیپتی شرما کا ’منکڈ رن آؤٹ’ اس وقت موضوع بحث بن ہے جب انگلش کھلاڑی چارلی ڈین میدان میں ہی آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔

بھارتی بولر کے اس روئیے کو کرکٹرز نے ‘ان فیئرپلے’ قرار دیتے ہوئے ٹیم پر سخت تنقید کی تھی۔

مفتاح اسماعیل واپس کراچی جائیں گے تو کیا کھائیں گے؟

0

مفتاح اسماعیل واپس کراچی جائیں گے تو کیا کھائیں گے؟ کچھ گھنٹوں کےمہمان وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر سوالوں کے جواب دیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آنے پر زاہد، ادریس اور جاوید نہاری جاؤں گا، غفار اور میرٹھ کے کباب بھی کھاؤں گا، دھوراجی کے گولہ گنڈے سمیت کئی جگہیں لسٹ پر ہیں۔

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ رسک نہ لیجئے گا اور عبایہ پہن کر جائیں۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد مفتاح اسماعیل سے یہ ذمہ داریاں واپس لی جا سکتی ہیں۔

’بیٹی کو بچانے کیلیے ماں خطرناک گینگ سے ٹکرا گئی‘

0

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جنفیر لوپیز کی سنسنی خیز فلم ’دی مدر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم ’دی مدر‘ کا ٹریلر ریلیر کیا گیا ہے جس میں اداکارہ جنیفر لوپیز اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے خطرناک گینگ سے ٹکرا جاتی ہیں۔

’دی مدر‘ کی اسٹار کاسٹ میں جنیفر لوپیز، جوزف فینیس، اوماری ہارڈوک، اور گائل گارشیا برنل شامل ہیں۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اداکارہ بیٹی کو بچانے کے لیے کس طرح اسلحہ چلانے کی تربیت سے لے کر مختلف جتن کرتی ہیں۔‘

’جنیفر کہتی ہیں کہ ’اسے بھی تحفظ کی ضرورت ہے دوسرے سین میں بیٹی سے مخاطب ہیں کہ ’آپ نے دیکھا وہاں کیا تھا۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’وہ مصیبت میں ہے، میں آرہی ہوں آؤ مجھے ڈھونڈ لو۔‘

فلم کی ہدایت کار نکی کیرو ہیں جبکہ اسکرین پلے کے فرائض مشا گرین، اینڈریا بیرلوف اور پیٹر کریگ نے انجام دیے ہیں۔

ایکشن ڈرامہ فلم کو مئی 2023 میں نیٹ فلکس کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

پیدائش کی خوشی میں فائرنگ نومولود کی جان لے گئی

0

صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں نومولو کی پیدائش پر فائرنگ نے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سجاول کے گاؤں لاکھا میں پیش آیا، اے آر وائی نیوز کے مطابق نومولود کی پیدائش کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں موجود بچی کے ماموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ روز کی نومولود شہزادی نامی بچی ہی جاں بحق ہوگئی،اہل علاقہ کے مطابق گھر میں ‘چھٹی’ کی تقریب کے دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور منصور شیخ نامی شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پستول بھائی کی گود میں تھا اچانک چل گیا، واقعے میں میرے بھائی منصور شیخ کا کوئی قصور نہیں، پولیس نے بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان : دہشت گردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید حملہ آور ہلاک

0

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے خبر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد فورسز اور بےگناہ شہریوں پرحملوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 3ہفتوں سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا جن میں ایک میجر سمیت ایک درجن سے زیادہ اہلکارشہادت پا چکے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں درجن سے زیادہ حملہ آور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مسلسل کارٹون دیکھنے والے بچے کن مسائل کا شکار ہورہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

0

آج کل بچے جسمانی سرگرمیوں کے برعکس اپنا قیمتی وقت کارٹون دیکھنے میں صرف کررہے ہیں، جس کا بے پناہ نقصان سامنے آرہا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہروقت کارٹون دیکھنے والا بچہ کن مسائل کا شکار ہوسکتا ہے، اکثر افراد اس معاملے میں لاعلم ہیں تو آئیے ہم آپ کو اس کے ان دیکھے نتائج سے آگاہ کئے دیتے ہیں۔

غلط کو صحیح کہنے کی عادت

زيادہ تر کارٹون مغرب طرز پر بنائے جاتے ہیں جس میں ایسے کردار سپر پاور کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں جو طاقتور اور منفی سوچ کے حامل ہوتے ہیں، اس طرز عمل کے باعث بچہ غلط بات کو صحیح کہنے کے لئے کچھ بھی
کرنے کو تیار ہوجاتا ہے۔

صحت پر اثرات

ہر وقت کارٹون دیکھنے کا اثر بچے کی جسمانی صحت پر بھی ہوتا ہے، ایسے بچے سست ہو جاتے ہیں اور جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مستقل اسکرین کے سامنے بیٹھے رہنے سے ان کو نظر کی کمزوری اور سر درد کے مسائل کا بھی سامنا ہو سکتا ہے اور کم عمری میں ہی چشمہ لگ جاتا ہے۔

قبل از بلوغت

مغربی طرز پر بننے والے ان کارٹون کا مواد زيادہ تر لو اسٹوریز پر مشتمل ہوتاہے، کارٹون کی مدد سے ہی ایسے سین بھی پیش کیے جاتے ہیں جو بالغ لوگوں کے ڈراموں یا فلموں میں ہوتے ہیں ان کے زيرِ اثر بچے بہت متاثر ہوتے ہیں۔

غیر فطری تبدیلیاں

ایسے بچے جو ہر وقت کارٹون دیکھنے میں مشغول رہتے ہیں وہ ایک خیالی دنیا کے باسی بن جاتے ہیں جہاں پر ہر اصل نظر آنے والی چیز درحقیقت غیر فطری ہوتی ہے جبکہ بچہ خود بھی ایک روبوٹ کی طرح برتاؤ کرنے لگتا ہے۔

درج بالا کے ایسے نقصانات ہیں جو ہماری نسل کے ساتھ جونک کی طرح چمٹ گئے ہیں، اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے کارٹون بنائے جائے جو مشرقی روایات کو فروغ دیں۔

اپنے وطن آگیا ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کرونگا‘

0

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 5 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں جس طرح 99-98 اور 2013-14 میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا اسی طرح ملک کو  معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ’قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔

’اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ ہے‘

اس سے قبل سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کےفیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی خزانہ خالی کرکے شریفوں کی تجوری بھرنے والا منشی واپس آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پاکستان کا وزیرخزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟ امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ چور نامنظور۔