منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8

یواےای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

0
پیٹرولیم مصنوعات

متحدہ عرب امارات میں ماہ جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پیر کو متحدہ عرب امارات کی ایندھن کمیٹی نے نئی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی سرکاری قیمت کا سرکلر جاری کر دیا۔

جولائی کے لیے، سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر ہوگی جو جون میں 2.58 فی لیٹر تھی جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.47 فی لیٹر کے مقابلے بڑھ گئی ہے۔

اسی طرح ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول جولائی میں 2.51 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو جون میں 2.39 درہم فی لیٹر تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 2.63 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.45 درہم فی لیٹر تھی۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھنے والے تنازع سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات ماہ جولائی پر مرتب ہوئے ہیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ اگست اور سمتبر میں قیمتوں میں کمی ہوگی۔

ادھر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔

حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ آج بھیجی جائے گی ، پٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ مشاورت کے بعد وزیراعظم کو ورکنگ پیش کریں گی۔

اے آر وائی کی خبر پر ایکشن، وزیراعلیٰ کا سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا حکم

0
شوکت یوسف زئی

اے آر وائی نیوزکی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن فوری دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کےخلاف آپریشن کو سیاسی مداخلت کے باعث روک دیا گیا تھا، تاہم اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مذکورہ آپریشن فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ کےپی کے ترجمان نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی، کسی بھی شخصیت کی تجاوزات ہوں تو ان کو مسمار کیا جائےگا۔

سوات: بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پرآپریشن روک دیاگیا

ترجمان نے کہا کہ کسی افسر نے کوتاہی برتی تو اس کو بھی نہیں بخشا جائےگا، 10منٹ میں آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سیاسی اثرو رسوخ آڑے آیا، بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پر آپریشن روک دیا گیا تھا۔

تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بااثر سیاسی شخصیات کی وجہ سے روکا گیا تھا، 4 گھنٹے انتظار کے بعد کارروائی روکنے کا کہا گیا اور تجاوزات کےخلاف آپریشن کرنے والی ٹیموں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔

کمشنر ملاکنڈ کی زیرصدارت 3 گھنٹے جاری اجلاس بھی بےنتیجہ ختم ہوا، سیاسی شخصیت کی تعمیرات پر اجلاس کے شرکا کی مختلف رائے تھی۔

وزیراعلیٰ گنڈاپور پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، اے این پی مدعی بنے گی

پنجاب صحت کارڈ والوں کیلیے بڑی خبر

0

پنجاب صحت کارڈ کے حامل شہریوں کے لیے ایک اور بُری خبر ہے کہ وہ اس کارڈ پر اب وفاق آزاد کشمیر سمیت کسی صوبے میں علاج نہیں کرا سکیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہریوں کے لیے صحت کی سہولتوں کے حوالے سے اہم خبر ہے کہ پنجاب صحت کارڈ کے حامل شہریوں کے لیے صحت سہولت پروگرام کی بین الصوبائی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ اس سہولت کے خاتمے سے اب پنجاب صحت کارڈ پر کل (یکم جولائی) سے وفاق، سندھ، کے پی، بلوچستان، جی بی اور آزاد کشمیر میں علاج بند کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پینل اسپتالوں کو خطوط لکھیں ہیں، جس میں انہیں پنجاب صحت کارڈ پر علاج کی مفت سہولتیں فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پنجاب کے رہائشی اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں علاج نہیں کرا سکیں گے جب کہ صوبوں میں صرف یکم جولائی سے قبل زیر علاج پنجاب صحت کارڈ ہولڈرز بیماروں کا علاج ہوگا۔

اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے مراسلہ کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا صوبوں میں صحت سہولت پروگرام جاری رہے گا اور دونوں جگہ صحت سہولت کارڈ فعال رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والا صحت کارڈ بند کر دیا تھا۔

دو روز قبل حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں کو 30 جون سے قبل واجبات کلیئر کرنے کے لیے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔ اس مراسلہ میں کہا گیا تھا ہے کہ 30 جون کے بعد سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والا صحت کارڈ بند

بڑی سہولت، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کریں!

0

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے زبردست خوشخبری آگئی۔

لاہور ٹریفک پولیس نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے اور جانے والے پاکستانیوں کی لائسنس سے متعلق بڑی مشکل آسان کر دی۔

پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ لاہور پر قائم کر دیا گیا جس کا سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہری بیرون ملک روانگی سے قبل انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ شہری ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے قائم مرکز 24/7 خدمات فراہم کرے جس میں لائسنس کے اجرا، تجدید۔ ڈوپلیکیٹ اور لرنر لائسنس کی سروس بھی دستیاب ہو گی۔

وزیراعلیٰ گنڈاپور پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، اے این پی مدعی بنے گی

0

اے این پی کی جانب سے سانحہ سوات کے بعد مطالبہ سامنے آیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان احسان اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات میں اے این پی مدعی بنے گی، اس کے علاوہ ڈی جی ریسکیو کیخلاف بھی مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

اے این پی ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں بااختیار حکومتیں ہوتیں تو شاید سانحہ سوات نہ ہوتا، دریائے سوات پر پی ٹی آئی دور میں کریش پلانٹ لگائے گئے۔

احسان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فضل حکیم کے بھائی نے پیسے لےکر ریسکیو میں بھرتیاں کیں، 2010 کے سیلاب میں امیر حیدرہوتی نے اپنا ہیلی کاپٹر بھیجا تھا۔

خیال رہے کہ سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سیاسی اثرو رسوخ آڑے آرہا ہے، بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پر آپریشن روک دیا گیا۔

سانحہ سوات میں وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ ترجمان نے بتادیا

تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بااثر سیاسی شخصیات کی وجہ سے روک دیا گیا، 4 گھنٹے انتظار کے بعد کارروائی روکنے کا کہا گیا اور تجاوزات کےخلاف آپریشن کرنے والی ٹیموں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔

کمشنر ملاکنڈ کی زیرصدارت 3 گھنٹے جاری اجلاس بھی بےنتیجہ ختم ہوا، سیاسی شخصیت کی تعمیرات پر اجلاس کے شرکا کی مختلف رائے تھی۔

افسران کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیت کے پاس این او سی موجود ہے جبکہ شرکا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں کے پاس این اوسی کےساتھ اسٹے آرڈر بھی موجود تھے۔

سانحہ سوات کے چوتھے روز لاپتہ عبداللہ کی تلاش جاری

ایف بی آر سالانہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، تاریخی شارٹ فال

0

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) آج ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اسے تاریخی شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مالی سال 25-2024 کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے کا اصل ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے تھا۔ اس ہدف پر دو بار نظر ثانی کر کے دونوں مرتبہ اس کو کم کیا گیا۔ تاہم ایف بی آر دونوں نظر ثانی شدہ ہدف تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

پہلے مقررہ ہدف پر نظر ثانی کر کے ریونیو ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔ تاہم ایف بی آر یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اصل ہدف کے لحاظ سےاس کو 1470 ارب جب کہ نظر ثانی شدہ ہدف کے تحت 832 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

ذرائع کے مطابق ریونیو کے لیے دوسری بار نظر ثانی کر کے ہدف 11 ہزار 980 ارب روپے مقرر کیا گیا، مگر ایف بی آر دوسرے نظر ثانی شدہ ہدف کو بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

رواں مالی سال میں گزشتہ روز ایف بی آر کے دفتر بند ہونے تک 11 ہزار 280 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا تھا۔ آج رواں مالی سال کا اخری دن ہے اور ایف بی آر کو آج ہدف حاصل کرنے کے لیے 620 ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے لیے 11 ہزار 500 ارب روپے کا ریونیو ہی اکٹھا کر سکے گا جو دوسرے نظر ثانی شدہ ہدف سے 480 ارب روپے کم ہوگا۔

سوات: بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پرآپریشن روک دیاگیا

0

سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سیاسی موڑ آگیا، بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پر آپریشن روک دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ سوات کے بعد تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بااثر سیاسی شخصیات کی وجہ سے روک دیا گیا، 4 گھنٹے انتظار کے بعد کارروائی روکنے کا کہا گیا اور تجاوزات کےخلاف آپریشن کرنے والی ٹیموں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔

کمشنر ملاکنڈ کی زیرصدارت 3 گھنٹے جاری اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا، سیاسی شخصیت کی تعمیرات پر اجلاس کے شرکا کی مختلف رائے ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیت کے پاس این او سی موجود ہے جبکہ شرکا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں کے پاس این اوسی کےساتھ اسٹے آرڈر بھی موجود تھے۔

سانحہ سوات میں وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ ترجمان نے بتادیا

سانحہ سوات کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے شریک ہیں، کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے، تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، دریائے سوات کے اطراف بیریئرز کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

سوات میں مافیا دریا سے بجری نکال کرموت کے کنویں بنارہا ہے، شہری

مون سون بارشوں سے ٹرین آپریشن متاثر، ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار

0

کراچی: ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مون سون بارشوں سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی سے بہاءالدین زکریا ایکسپریس سوا گھنٹے تاخیر سے ساڑھے7 بجےروانہ ہو گی جب کہ فرید ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے روانہ ہو گی۔

شاہ حسین ایکسپریس ایک گھنٹےکی تاخیر سے 10 بجےجائے گی جب کہ سکھر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر سے ایک بجے روانہ ہوگی۔

کراچی سے خیبرمیل ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پونے 12 بجے روانہ ہو گی۔

ادھر قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ چار روز تک ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

جس میں کہا ہے کہ آج سے پانچ جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوامیں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں بھی شدید بارشوں کاامکان ہے جبکہ لاہور، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور نارووال میں بارش متوقع ہے تاہم فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا

0

ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے اور فی کلو 7 روپے 43 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فی کلو 7 روپے 43 پیسے کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 240.53 سے کم ہو کر 233.10 روپے ہو گئی ہے۔

اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838.31 سے کم ہو کر 2750.60 مقرر کی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کو سلنڈر پر 87 روپے 71 پیسے کا فائدہ ہوگا۔

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے اور رواں برس ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور چند ماہ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 21 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت تو نہیں بڑھائی گئی تاہم فکسڈ چارجز میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 28 افسران و ملازمین معطل

0

کراچی: محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 28 افسران و ملازمین کوغیرحاضری اور بدانتظامی پر معطل کر دیا۔

ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے سندھ کے مختلف اضلاع کا اچانک دورہ کیا اور مختلف زرعی دفاتر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری ادریس احمد کھوسو اور ایڈیشنل سیکریٹری احمد علی شیخ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے

سیکریٹری زراعت نے کہا کہ حیدرآباد، ٹھٹہ اور ٹنڈو الہ یار کے 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 28 افسران و ملازمین کوغیرحاضری اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا۔

معطل ہونےوالوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرز، فیلڈ اسسٹنٹ،جونیئرکلارک،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، واٹر مینجمنٹ افسران، سب انجنیئرز اور دیگر بھی شامل ہیں۔

سیکریٹری زراعت نے افسران کو کسانوں کے ساتھ قریبی رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ کے کسانوں کو درپیش مسائل پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکریٹری زراعت نے کھاد، بیج اور زرعی آلات کی دستیابی کا جائزہ لیا، سہیل احمد قریشی نے اسٹاک، معیار اور قیمتوں کی تفصیلات طلب کیں۔