ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8

بانی پی ٹی آئی سے تمام جیل سہولتیں واپس لے لی گئیں ہیں، علیمہ خان کا دعویٰ

0
علیمہ خان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولتیں ختم کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی علیمہ خانم نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کے آغازکی ہدایت کی ، تحریک چلانے کیلئے پلان بھی تیار ہے۔

علیمہ خانم نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی تمام جیل سہولتیں ختم کردی گئی ہیں، ، اُن کے جیسی قید پاکستان میں کوئی نہیں کاٹ رہا، بانی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے ،کتابیں بھی نہیں دیتے جبکہ نواز شریف اور اس کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے ، ساری سہولتیں دستیاب تھیں۔

پنجاب اسمبلی میں ارکان کیخلاف ریفرنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اب یہ تو پنجاب میں 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے کہا 10 محرم کے بعد تحریک شروع کردیں، علیمہ خانم

یاد رہے دو روز قبل تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 10 محرم کے بعد تحریک شروع کردیں، 10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی۔

خیال رہے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے منگل کو 9 مئی کے فسادات سے متعلق آٹھ مقدمات میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سندھ ہائیکورٹ چیلنج

0
کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ

کراچی : جماعت اسلامی نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں استدعا کی کہ غیرقانونی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو ایکشن لینےکاحکم دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بدترین غیر قانونی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست جماعت اسلامی کے 9ٹاوٴن چیئر مینوں کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں وفاقی حکومت، کے الیکٹرک اور نیپرا کو فریق بنا یا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی عوام کا بنیادی حق ہے مگر کے الیکٹرک آئینی، قانونی کوئی بھی پابندی قبول کرنے کو تیار نہیں۔

درخواست کے مطابق وفاقی حکومت کو آئین کے تحت شہریوں کو بجلی کی فراہمی اور پیداوار کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، نیپرا پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ خلاف قانون ہے۔

جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک لائن لاسز کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کرنے کے باعث وہ صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں، جو باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں، نیپرا نے گزشتہ سال 2 اپریل کو کے الیکٹرک کے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیا، نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی وقفہ اور رکاوٹ کے بغیر تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کا موسم ہے اور اس وقت اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ بجلی کی فراہمی معطل نہ ہو۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ناجائز لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کاحکم دیا جائے۔

لاہور : شیر کا شہریوں پر حملہ، شیر کے مالک سمیت3 افراد گرفتار ، مقدمہ درج

0
لاہور شیر کا حملہ

لاہور : شاہ دی کھوئی جوہر ٹاؤن میں شیر کے شہریوں پر حملے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے شیر کے مالک سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فارم ہاؤس سے نکل کر شہریوں پر حملہ کرنے والے شیر کے مالک سمیت تین ملزمان کو دھر لیا گیا ، گرفتار ہونے والوں میں ملک اعظم عرف شانی، اس کا بیٹا بہرام اور بھائی ملک ناظم شامل ہیں۔

وائلڈ لائف حکام نے شیر کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، ملک اعظم نے شیر کو اپنے دوست کے ڈیرے پر چھپا رکھا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے قیصر باجوہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقدمے میں وائلڈ لائف ایکٹ، اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملک شانی نے دو ماہ قبل شیر لیا تھا اور ملزم کے پاس شیر رکھنے کا لائسنس بھی نہیں ہے۔

گزشتہ روز جوہرٹاؤن میں فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر شیر سڑک پر آگیا تھا، شیر کے حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق اعظم عرف شانی نے گھر میں شیر رکھا ہوا تھا جو پنجرہ کھلا ہونے پر دیوار پھلانگ کر گلی میں آگیا تھا۔

مزید پڑھیں : لاہور میں شیر کا شہریوں پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص بغیر لائسنس شیر کو اپنےپاس نہیں رکھ سکتا، غیر قانونی اور بلا لائسنس شیر کو رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے، غیر قانونی طورپرشیرپالنےکی سزا7 سال،50لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کسی کا شوق شہریوں کی جان کےلیےخطرہ بنے یہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔

پی آئی اے کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ آگیا، 3 ارب سے زائد معاوضہ وصول

0
پی آئی اے کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ آگیا، معاوضے کی مد 3 ارب سے زائد وصول

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ آگیا جس کے نتیجے میں مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہوئے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پی آئی اے سے متعلق بہترین خبر سامنے آئی ہے، 13 سال پہلے مقدمے کا فیصلہ پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے اچانک اتنا منافع بخش کیسے ہوگیا؟ خسارے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

خواجہ آصف نے کہا کہ فیصلے کے بعد پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہوئے، فیصلے اور اس پر عملدرآمد میں 28 سال کا وقت لگا۔

یاد رہے کہ اپریل 2025 میں قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دی تھی جس کے مطابق ادارے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا۔

سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی آئی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا۔ اس کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیر لائن کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ اس کا آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک یہ خسارے سے دوچار رہی۔

حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کیے گئے اور ان اصلاحات کے دوران اس کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصاندہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ریسٹرکچرنگ کی گئی۔

وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کی جانب سے اس امر کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور اس اعلیٰ مالیاتی کارکردگی کو نجکاری کیلیے بہت اہم قرار دیا گیا تھا۔

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا

0
ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا

ایرانی سول ایوی ایشن ادارے کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام تر ایئرپورٹس سے شیڈول کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تاہم ایران کے اصفہان اور تبریز کے ایئر پورٹس سے پروازوں کا سلسلہ صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک پروازیں جاری رہیں گی جو ابھی اہم سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایران کے باقی ایئر پورٹس کی طرح مکمل متحرک نہیں ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق اصفہان اور تبریز کوضروری خدمات کی بحالی کے بعد فوری طور ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرح مکمل فعال کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پروازوں پر پابندی کی تاریخ کو بڑھا دیا گیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس کا نوٹم جاری ہو گیا ہے۔

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کیلئے بڑھائی گئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہیگی۔

بھارتی ایئرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکیں گے۔

فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیاروں کی 150 پروازوں کو یومیہ 2 سے 4 گھنٹے کے اضافی سفر کا سامنا ہے۔

پروازوں کی منسوخی : کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش

سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ وفاقی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ بھی کر چکی ہے، ایئر لائن نے ایک اندازہ لگایا ہے کہ اگر بندش برقرار رہتی ہے تو اسے ہر سال 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، ایئر لائن نے اپنے نقصانات کے تناسب سے ”سبسڈی ماڈل“ مانگا ہے۔

امریکا میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص کو 15 سال بعد انصاف مل گیا

0
امریکا میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص کو 15 سال بعد انصاف مل گیا

امریکا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں کتے کے کاٹنے سے زخمی بھارتی شہری کو 15 سال بعد انصاف مل گیا۔

ریاست تلنگانہ کے رہائشی کشور سنہ 2010 میں نوکری کے سلسلے میں امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے روڈ آئی لینڈ میں کارلہ نامی خاتون کے ہاں کرائے پر رہائش اختیار کی۔

کارلہ کے پالتو کتے نے اجنبی سمجھ کر کشور سنہ پر حملہ کیا اور بُری طرح کاٹا۔ شروع میں خاتون نے بھارتی شہری کو علاج کیلیے رقم دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں ٹال مٹول کرنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت سے 76 سال بعد خاتون کو انصاف مل گیا

جب رقم کا مطالبہ کرنے پر کارلہ نے بدتمیزی کی تو کشور سنہ نے واشنگٹن ڈی سی کی ایک عدالت سے رجوع کیا جس نے خاتون کو متاثرہ شخص کو 10 ہزار 359 ڈالر ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔

چونکہ خاتون نے پہلے ہی دیوالیہ پن کے تحفظ کیلیے متعلقہ محکمے میں درخواست دائر کر رکھی تھی اس لیے فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی۔

حال ہی میں کارلہ نے اپنی رہائش گاہ فروخت کر کے کشور سنہ کو رقم ادا کی اور یوں بھارتی شہری کو 15 سال بعد انصاف مل گیا۔

عدالتی حکم پر کارلہ نے گھر خریدنے والے کو 29092.91 ڈالر دیے جبکہ کشور سنہ کے اکاؤنٹ میں مانگی گئی رقم منتقل کی۔

بھارتی شہری نے انصاف ملنے پر امریکا کے عدالتی نظام کی تعریف کی۔

بھارت نے دورہ بنگلادیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا

0
بھارت نے دورہ بنگلادیش ملتوی کردیا

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ بنگلادیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت نے بھارتی بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کے لئے کہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت کو بھی روک دیا ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو اطلاع دیدی گئی ہے کہ بنگلادیش سے سیریز اب نہیں ہوگی۔

شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ کھیلیں گے یا نہیں؟

بی سی بی اہلکار کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں مقرر نہیں کی گئیں۔بی سی سی آئی کے مطابق اگست میں دورہ مشکل ہے، یہ دورہ ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

مکینوں کو متاثرہ عمارت کی خستہ حالت کا بتایا گیا تھا، سندھ حکومت

0
مکینوں کو متاثرہ عمارت کی خستہ حالت کا بتایا گیا تھا، سندھ حکومت

کراچی: ترجمان سندھ حکومت نادر گبول کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے بغداد میں گرنے والی عمارت کے مکینوں کو بلڈنگ کی خستہ حالت کا بتایا گیا تھا لیکن ان کا یہی کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کمیٹی بنائی ہے ذمہ داروں کا تعین ہوگا، یہ درست ہے 80، 80 گز کے پلاٹ پر بغیر اجازت عمارتیں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔

نادر گبول نے بتایا کہ میرے والد نبیل گبول نے ایس بی سی اے کے سربراہ سے ملاقات بھی کی تھی اور عمارتوں کی خستہ حالت پر ایکشن لینے کا بھی کہا تھا، ایسی بہت سی عمارتیں ہیں جن کے اوپر کی منزلیں توڑی گئی ہیں،

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں جھونپڑیاں بنا کر قبضہ کیا جاتا ہے، سندھ حکومت اپنے وسائل سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، خستہ حال عمارتوں سے متعلق مکینوں میں بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں گلیاں تنگ ہیں اس لیے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ تمام مشینریز کو جائے وقوع پر پہنچایا جائے۔

نادر گنول نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ واقعے کے بعد صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، صوبائی حکومت اردگرد کی عمارتوں کی حالت دیکھ کر اقدامات کرے گی، اگر وہ مخدوش ہوئیں تو رہائشیوں کو متبادل فراہم کریں گے۔

صدر اور وزیر اعظم کا کراچی میں عمارت گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

0
کراچی میں عمارت گر گئی، صدر، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جبکہ سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

آصف علی زرداری نے متاثرہ افراد کو فوری ریسکیو کرنے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے پر زور دیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور بحالی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں کس ضلع میں ہیں؟

انہوں نے حادثے کی وجوہات کا فوری تعین کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے اور ملبے میں پھنسے افراد کو بچانے کے حوالے سے ریسکیو آپریشن تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا

0

لندن : پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا، وہ چودہ سال سے لیبرپارٹی سے منسلک تھیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا لگا، پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

زہراسلطانہ چودہ سال سے لیبرپارٹی سےمنسلک تھیں تاہم لیبر پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہیں۔

انہوں نے جیرمی کوربن کیساتھ نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔