جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8055

مفت آٹا اسکیم میں بے ضابطگیاں : نیب نے تفصیلات مانگ لی

0
مفت آٹا اسکیم

لاہور : قومی احتساب بیوور (نیب) نے محکمہ خوراک پنجاب سے مفت آٹا اسکیم کی تفصیلات مانگ لی، 18 لاکھ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان مفت آٹا اسکیم بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے نیب ٹیم محکمہ خوراک کے ڈائریکٹوریٹ آفس پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ خوراک پنجاب سے فری اٹا سکیم کی تفصیلات مانگ لی، محکمہ خوراک سے 18 لاکھ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم نے مغلپورہ گندم سنٹر کا بھی دورہ کیا ، جہاں گندم کے ذخیرہ کرنے کے عمل پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بریفنگ دی۔

نیب ٹیم میں لاہورشہر میں 10کلو آٹے کے تھیلے کے سو ٹرک کا ریکارڈ مانگا اور پی آئی ٹی بی کے ڈیٹا انٹری کی تفصیلات کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔

فلور ملز مالکان نے آٹا ٹرک مل گیٹ پرضلعی افسران کے حوالے کرنے کا بتا دیا ، جس پر نیب ٹیم نے ڈپٹی کمشنرز کو تمام ریکارڈ جلد مرتب کرنے کیلئے 3 دن کاوقت دے دیا۔

سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرفوڈ شاذب سعید کو نیب ٹیم کا فوکل پرسن تعینات کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شفاف تحقیقات کے لئے چند روزقبل نیب کو خط لکھا تھا۔

میہڑ کی عدالت میں فائرنگ: پرانی دشمنی پر 3 قیدی قتل

0

میہڑ کی عدالت کے احاطے میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 3 قیدی ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے دادو سے شنوائی کیلئے قیدی میہڑ کورٹ میں لائے گئے تھے، عدالت کے احاطے میں قیدیوں پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کھونہارو برادری میں پرانی دشمنی پر پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،  ہلاک ہونے والوں پر مختیار کھونہارو کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والوں میں نام صدام، محبوب اور زاہد کھونہارو بتائے جاتے ہیں۔

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا اہم اعلان

0

چیئرمین انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال بارھویں جماعت کا اعلان جلد کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر سعید الدین نے سیکریٹری بورڈ عمران چشتی اور ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بارھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے جو 27 جون تک جاری رہیں گے. ان امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 14 ہزار 594 طلبہ وطالبات صبح اور شام کی شفٹ میں امتحانات دیں گے۔ صبح کی شفٹ میں 58 ہزار 951 اور شام کی شفٹ میں 55 ہزار 643 طلبہ امتحانات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صبح کی شفٹ میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرچے ہوں گے جب کہ شام کی شفٹ میں کامرس ریگولر اور پرائیویٹ، ہیومینٹریز ریگولر وپرائیویٹ، اسپیشل امیدوار اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہوں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ گزشتہ سال امتحانات ختم کر رہے تھے تو رزلٹ میں کچھ تاخیر ہوئی تھی تاہم اس سال بارھویں جماعت کے نتائج کا اعلان جلد کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گیارھویں جماعت کا نصاب بھی کچھ تبدیل ہوا تھا اس لیے گیارھویں کے پیپر بعد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ گزشتہ سال بھی تجویز دی تھی کہ امتحانات کا بہترین وقت اپریل اور مئی ہوتا ہے۔ اپریل میں آسانی سے امتحانات لیے جا سکتے ہیں جب کہ جون جولائی میں گرمی بڑھ جاتی ہے پھر کالج کا عملہ بھی چھٹیوں پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور جیکب آباد کے موسمی حالات میں بہت فرق ہے، وہاں ان دنوں شدید گرمی پڑتی ہے۔ اس سال اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا ہے تاہم اس ایشو پر ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

پروفیسر سعید الدین نے مزید کہا کہ اگر ڈی سینٹرلائز کرنے سے فائدہ ہے تو ڈی سینٹرلائز کرنا چاہیے لیکن میرا مشورہ ہے کہ امتحانات کے لیے اپریل کا مہینہ فکس کرلیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو امتحانی مراکز کی لسٹ دو ہفتے پہلے دی تھی اور انہوں نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 830 ملین روپے سندھ حکومت پر انٹر بورڈ کے واجب الادا ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

0

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے انعامی رقم  میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں  تمام ٹیموں کے لیے کل انعامی رقم 38 لاکھ ڈالررکھی گئی۔

چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کے لیے آئی سی سی کی جانب سے 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ رنز اپ کو 8 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل کے تیسرے نمبر پر آنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم کے حصے میں 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر آئے۔

اس انعامی رقم سے انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر، سری لنکا کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے اور پاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سے ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے 11 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون کو ریزرو ڈے ہے۔

بھارت ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر ایک بار پھر روڑے اٹکانے لگا

0
ایشیا کپ

ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر بھارت ایک بار پھر روڑے اٹکانے لگا اور پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کے باوجود بھارتی بورڈ کی میںنہ مانوں کی رٹ برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پھر روڑے اٹکانے لگا اور پی سی بی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کے باوجود اس کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے۔ سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے دوران کریں گے۔

ایشیا کپ رواں برس اگست ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کے انعقاد کے لیے پاکستان بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ بھارت کے یہاں آنے سے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جس کے بارے میں پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے تاہم اس کے بعد بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میں نہ مانوں کی گردان دہرا دی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ جو کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ آئی پی ایل کے فائنل کے دوران دیگر بورڈز سے بات کرکے ایشیا کپ پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے کی تردید کردی ہے۔

پاکستان کے ایشیا کپ کے متعلق پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی چار میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی ایونٹ یو اے ای میں ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق نیوٹرل وینیو کا حتمی فیصلہ بھی اسی ہفتے کیا جائے گا۔

السی کے بیجوں کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے؟

0

السی کے براؤن رنگ کے بیج اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ہیں، ان کا باقاعدہ استعمال اندرونی و بیرونی طبی مسائل کو حل کرتی ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ السی میں اومیگا تھری، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور انوکھی قسم کی جڑی بوٹی کمپاؤنڈز پائے جانے کے باعث اس کا استعمال دل کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے۔

یہ کینسر اور ذیابیطس 2 سے بھی بچاتی ہے، اس کے علاوہ گڈ فیٹ اور پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔

اگر السی کے بیجوں کو کوٹ کر پانی میں ابال کر سات تولہ کی مقدار میں یہ پانی پیا جائے تو اس سے قے سہولت سے آجائے گی۔ خواہ کسی فرد کو قے کرنا کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔

السی کے بیج پانی میں ابال کر اور اس میں روغن گل ملا کر اس پانی سے حقنہ کرنے سے آنتوں کے پھوڑوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

السی کے بیجوں کا لعاب روغنِ گل کے ساتھ پینے سے بھی گردے، مثانہ اور رحم کے زخموں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

یہ پیشاب کے مسائل حل کرنے اور گردے کی پتھری کو پیشاب کے ذریعے نکالنے کے لیے خاصے مددگار ہیں۔

یہ ہر قسم کے ورم اور سوجن میں بھی فائدہ مند ہے۔

وفاقی وزیر صحت آج عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق اہم انکشافات کریں گے

0
عمران میڈیکل

اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق اہم انکشافات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل آج شام4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے ، پریس کانفرنس عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق ہوگی۔

عبدالقادرپٹیل پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کریں گے اور عمران خان کی بیماریوں سے متعلق بات کریں گے۔

9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

0
رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا زلمے خلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کس کا کیا اسٹیٹس ہے یہ میری ڈومین نہیں ہے نا ہی اس پر بات کر سکتا ہوں، یہ کس طرح سے داخل ہوئےکیسےروکاگیایانہیں روکاگیا یہ اب غیرمتعلقہ ہے، سوال یہ ہےکیایہ داخل ہوئے یا نہیں اگر ہوئے تومتعلقہ قانون کےمطابق ٹرائل ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں عارضی طور پر نام ڈالے گئے ہیں، جن پرالزام ہوگا ان کے نام ای سی ایل میں رہیں گے، یہ آدمی فتنے کی سیاست کا سرغنہ ہے اس کے بغیر یہ کام ہو نہیں سکتا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس بنیادپرچھوڑاجارہاہےکہ اب یہ کسی قسم کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے، عدالت نے بھی کہا ہے کہ ان سے بیان حلفی لیں، صرف اس بنیاد پر چھوڑا جا رہا ہے کہ آئندہ یہ ایسا نہیں کریں گے۔

پرویزالہیٰ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ 3 باروزیراعلیٰ پنجاب رہےانہیں چھپنا زیب نہیں دیتا، چوہدری پرویزالہیٰ خود کو پیش کریں آپ کا احترام کیاجائے گا، وہ پیش ہوکر الزامات کاجواب دیں۔

ملٹری کورٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا اپنا طریقہ کارہے، آرمی چیف کی طرف سے ہدایات بھی ہیں، میرا خیال ہےکوئی اتنےزیادہ لوگ نہیں جن کا ملٹری ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو۔

ملک میں انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک ہی دن اور تمام اسمبلیوں کےہوں گے، نگراں سیٹ اپ کے تحت الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے امکان ظاہر کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، زلمے خلیل زادجگہ جگہ سے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، زلمےخلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیاجارہاہے، اس کو میرانام انہوں نےلکھ کربھیجا ہوگا اسکا نام بھی لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسرت جمشید چیمہ اور فیاض چوہان کے بیانات ریکارڈ ہوں گے اور تحقیقات ہوگی۔

سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل

0

بالی وڈ  کے معروف و شہرت یافتہ اداکار  سلمان خان عرف سلو بھائی کی سیکیورٹی نے اداکار وکی کوشل کو ان کی آمد پر پیچھے دھکیل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلمان خان ایک پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے اور وکی کوشل اس وقت وہاں موجود تھے، یاد رہے دونوں آج کل انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

بھارت کی سوشل میڈیا پیچ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سلمان خان آرہے تھے تو اس دوران وکی کوشل کے مداح ان کے ساتھ سیلفیز بنورہے تھے۔

اسی دوران وہاں سے سلمان خان، وکی کوشل کی اہلیہ، کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کا گزر ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل کو سلمان خان کی سیکیورٹی اہلکار پیچھے دھکیل دیتے ہیں جبکہ اس دوران وکی کوشل سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی وکی کو پیچھے کی طرف ہی رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکار کے مداحوں نے تبصروں کا انبار لگا دیا، ایک صارف نے کہا کہ ’ یہ سب سلمان خان کی سیکیورٹی کی وجہ سے کیا گیا ہم سب انہیں ملنے والی دھمکی کے بارے میں جانتے ہیں‘۔

وکی کوشل کے مداح صارف نے کہا کہ سلمان خان نے مغروری دیکھائی انہوں نے اس طرح کیا کہ وہ ہی صرف اسٹار ہیں اور وکی ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔

اس تبصرے پر سلمان خان نے کاہ کہ اس طرح سے کسی بھی پلٹ فارم پر لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں، وکی کوشل کو باڈی گارڈز اور فوٹو گرافر نے پیچھے ہٹایا ہے، اور سلمان خان وکی کوشل سے بہت بڑا اسٹار ہے اس لیے ظاہر ہے کہ ان کے آگے پیچھے ایک سیکیورٹی کا بڑا وفد ساتھ چلتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان آج اہم اعلان کریں گی

0
فردوس عاشق

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان آج اہم پریس کانفرنس کریں گی، جس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان آج اہم پریس کانفرنس کریں گی، امکان ہے وہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گی۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما جن میں شیریں مزاری، فواد چوہدری، ملک اسلم امین، بلال غفار اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز 9 مئی کے تشدد کی مذمت کے بعد پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

یاد رہے 2021 میں وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔