پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8190

لاہور : پولیس پرویزالٰہی کے گھر کا دورازہ توڑ کر داخل، خاتون سمیت 11 افراد گرفتار

0
پرویز الہی

لاہور : پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کے گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوگئی، پولیس نے خاتون سمیت 11افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس اہلکاروں نے بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے میں گیٹ کو توڑا اور بکتر بند سمیت گھر میں داخل ہوکر گھر کےاندر موجود افراد کو گرفتارکرناشروع کردیا، گھر کے اندرونی دروازے اور شیشے بھی توڑ دیے گئے۔

اس سے قبل پولیس اہلکاروں کی جانب سے پرویزالٰہی کے گھر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی گئی اور ناکامی پر اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے تھے۔

اس دوران پرویزالٰہی کے گھر کے اندر سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس اہلکار پیچھے ہٹ گئے، اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس اہلکار اور ویمن پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔

پولیس کی جانب سے پرویزالٰہی کے گھر کا مین گیٹ توڑنے کی کوشش کی گئی جبکہ گھر کے اندر سے پولیس اہلکاروں پر پانی بھی پھینکا جاتارہا۔

 اسی ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویزالٰہی کے گھر کے مین گیٹ کو آگ لگ گئی، پولیس حکام نے صورتحال کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے گیٹ پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور اسی دوران گھر کے اندر بھی پتھر پھینکے جاتے رہے، بعد ازاں بکتر بند گاڑی کی مدد سے پرویزالٰہی کے گھر کا گیٹ توڑ دیا گیا، پولیس دوبارہ بکتر بند گاڑی سمیت پرویزالٰہی کے گھر میں داخل ہوگئی۔

پولیس اہلکاروں نے گھر کا مین گیٹ بکتربند گاڑی سے توڑنے کے بعد گھر کا اندرونی دروازہ بھی توڑدیا، پولیس اہلکاروں نے گھر میں موجود ملازمین پر تشدد کیا اور پرویزالٰہی کے گھر سے خاتون سمیت11افراد کوحراست میں لے لیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پرویزالٰہی کے گھر کے اندر موجود ہے جبکہ اینٹی رائٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد گھر کے باہر بھی موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہے کہ پولیس سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ان کے وکیل کے مطابق پرویز الہی کو مذکورہ مقدمے میں ضمانت دی جا چکی ہے۔

قبل ازیں پرویزالٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے 6 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری دی ہے،ہائی کورٹ کا تصدیق شدہ آرڈر ہمیشہ اگلے دن ملتا ہے، ہم نے ان کی کورٹ کے اہلکار سے بات بھی کروا دی تھی۔

مزید پڑھیں : اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے پہنچ گئی

انہوں نے اینٹی کرپشن ٹیم سے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی گھر میں موجود نہیں ہیں، سرچ وارنٹ ہیں تو گھر داخل ہو ں ورنہ اندر نہیں جاسکتے۔

یہ مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہوا، پراسیکیوٹر جنرل کی موجودگی میں ضمانت ہوئی تھی، کورٹ آرڈر کے بعد وکیل کے لیٹرہیڈ پر تفصیل جاری ہوتی ہے، اینٹی کرپشن ٹیم کہتی ہے کہ ہم نے پرویزالٰہی کو ہر صورت گرفتار کرنا ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے قانون کو نہیں مانا جارہا۔

پیٹھ پر ’شیل‘ کے ساتھ بچے کی پیدائش

0

امریکا میں پیٹھ پر شیل کے ساتھ بچے کی پیدائش ہوئی والدین نے بچے کا نام لٹل ننجا ٹرٹل رکھ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے کلیئر واٹر سے تعلق رکھنے والے جیمز میک کیلم پیدائشی میلانوسائٹک نیوس کا شکار ہے۔

جب جیمز 19 اگست 2021 کو پیدا ہوا تھا تو ‘شیل’ نے 75 فیصد پیٹھ پر پھیلا ہوا تھا۔ جیمز کے والدین نے ابتدائی طور پر سوچا کہ اس کی پیٹھ پر گانٹھیں پیدائشی نشان ہیں۔

تاہم، دو ماہ کی عمر تک یہ تیزی سے بڑھتا گیا، بچے کی والدہ کیٹلن کا کہنا ہے کہ یہ اس مقام پر پہنچ گیا کہ ہمیں اسے اس کے پہلو میں سونا پڑا کیونکہ وہ اپنا سر نیچے نہیں رکھ سکتا تھا کیونکہ یہ بہت بڑا تھا۔

جیمز بھی اس کی پیٹھ کو بار بار کھجاتا تھا کیونکہ اس میں خارش ہوتی تھی۔

Baby boy born with 'turtle shell'

بچے کی دو بڑی سرجری ہوئیں، پہلی جب وہ چھ ماہ کا تھا اور دوسرا تین ماہ بعد، خول کا بڑا حصہ نکالنے کے لیے۔ ڈاکٹروں نے اس کی پیٹھ سے صحت مند جلد کے ساتھ نیوس کی جگہ بھی لے لی۔

ماں نے کہا، "ہم نتائج سے بہت خوش تھے۔ وہ اپنا سر نیچے رکھنے کے قابل تھا، اور وہ بہت زیادہ آرام دہ لگ رہا تھا۔

جیمز کے والدین توقع کرتے ہیں کہ اگست میں اس کی دوسری سالگرہ تک اس کی حالت مکمل طور پر ٹھیک ہو جائے گی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے ہٹانے کے بعد، یہ ختم ہو گیا ہے اور اس کے صرف نشانات ہوں گے جو کم سے کم ہوں گے۔

جب آمر آتے ہیں تو ‘سوموٹو نوٹس ‘ سوجاتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

0

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سیاست سیاستدانوں پر چھوڑ دی جائے، سپریم کورٹ پارلیمان کی ہےاورپارلیمان سپریم کورٹ کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کی ایگزیکٹو کونسل سےخطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملکرجمہوریت کی بحالی کےلیےجدوجہد کی، صحافیوں پرکوڑے برسائے گئےلیکن اپنےموقف سےپیچھےنہیں ہٹے،میں صحافیوں کےحقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہو۔

پارلیمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی پروقارحیثیت کومانناپڑےگا، اسے ڈکٹیٹ نہیں کیاجاسکتا، پارلیمان کو عوام منتخب کرتی ہے، سپریم کورٹ سےگلہ نہیں ،پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آمروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی، جب آمر آتے ہیں تو ‘سوموٹو’ نوٹس سورہاہوتاہے،آئین کی پاسداری سب پر لازم ہے جسے دوتہائی اکثریت کےسوانہیں بدلا جاسکتا۔

اسپیکر نے تقریب سے خطاب میں شکوہ کیا کہ نوے دن میں انتخابات کا کہا گیا،پارلیمان کوسائیڈ لائن کردیا، عمران خان کہتے ہیں کہ باجوہ کےکہنےپراسمبلی توڑی،کسی کےکہنے پراسمبلی توڑنے کی اجازت کونساقانون دیتاہے؟پارلیمنٹ کی سپرمیسی سپریم کورٹ فیصلےکےبعد کہاں گئی؟

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سیاست سیاستدانوں پر چھوڑ دی جائے،سپریم کورٹ پارلیمان کی ہےاورپارلیمان سپریم کورٹ کا ہے۔ پاکستان کیخلاف کہیں اسکرپٹ لکھاجارہاہے صحافی کھوج لگائیں۔

پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ

0
پرویز الہٰی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت کی جانب سے چوہدری پرویزالٰہی کو ضمانت ملنے کے باوجود اینٹی کرپشن کی ٹیم گرفتاری کیلئے ظہورالٰہی روڈ پر قائم ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

اینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ ایس پی ماڈل ٹاؤن اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اطلاع ملتے ہی صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر ان کے وکلا کی ٹیم پہنچ گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کی اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئےچھاپہ مارا ہے، تاہم اس وقت اینٹی کرپشن اہلکاروں

کی ان کی لیگل ٹیم سے بات چیت جاری ہے۔ لیگل ٹیم نے اینٹی کرپشن ٹیم کو آگاہی دی کہ عدالت نے پرویزالٰہی کو ضمانت دی ہوئی ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمیں جج کے ضمانت کے آرڈر دکھائیں۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم آج گوجرانوالہ میں ہونے والے کیس میں گرفتاری کیلئے پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی پر ساڑھے 12 کروڑ روپے کے کرپشن کیس میں درخواست ضمانت سے متعلق عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ساڑھے 12 کروڑ روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے طرفین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے سناتے ہوئے ضمانت منظور کرلی گئی تھی، عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

عالیہ بھٹ کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

0
عالیہ بھٹ نے بالی وڈ اور ہالی وڈ میں کام کرنے کے درمیان فرق بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع کیلیے انہوں نے بلیک گاؤن کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اسٹیج پر ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا سے بہترین فنکارہ کا ایوارڈ وصول کیا۔

عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں ایک جسم فروش خاتون کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلم کے عملے، چاہنے والوں اور فیملی کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

پہلی تصویر میں عالیہ بھٹ کو اسٹیج پر ریکھا سے ایوارڈ وصول کرنے کے دوران سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری تصویر میں اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کو گلے لگایا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد میں نے سیٹ پر موجود ٹیم سے کہا تھا کہ اس کے نتائج جو بھی ہوں، لیکن سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہی میرے لیے ایک بلاک بسٹر ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کو فلم ’ہائی وے‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ وہ بہت جلد اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی جو 28 جولائی کو ریلیز کیلیے شیڈول ہے۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔ عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے علاوہ اس فلم میں پارتھ سمتھن، شانتنو مہیشوری اور سیما پاہوا نے کردار ادا کیا۔

عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

فلم ’گنگا‘ نامی خاتون کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا کردار اداکارہ نے نبھایا ہے جو کامتھی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں گنگوبائی نامی میڈم بن جاتی ہیں۔ کہانی دکھاتی ہے کہ وہ کس طرح ایک کے بعد ایک چیلنج سے لڑتے ہوئے طاقت میں آئی۔

سلمان خان نے خود کو پیار کے معاملے میں بدقسمت قرار دے دیا

0
سلمان خان

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ٹی وی شو میں خود کو پیار کے معاملے میں بدقسمت قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ٹی وی پروگرام کے پرومو میں میزبان رجت شرما سلمان خان سے سوال کرتے ہیں کہ پہلی، پھر دوسری، پھر تیسری اور چوتھی آپ کا یہ موو آن کا سلسلہ تو ختم ہی نہیں ہو رہا جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’میں محبت میں بدقسمت رہا ہوں۔‘

میزبان نے سلمان سے پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے اور کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے؟

سلمان خان ہنستے ہوئے بولے آج کل میں صرف بھائی ہوں، جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائیں وہ آج کل مجھے بھائی کہتی ہیں تو میں کیا کروں۔‘

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی جس میں انہیں ’بھائی جان‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔

سلمان خان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ وہ کس جانب اشارہ کررہے ہیں یا پھر وہ فلم کے سین سے متعلق ہی بات کررہے تھے۔

کیا مصنوعی چاند پر بھی زندگی کے آثار ہیں؟ ناسا نے اہم کامیابی حاصل کرلی

0
ناسا آکسیجن

ہیوسٹن: ناسا کے سائنسدانوں نے پہلی بار خلا میں موجود مٹی سے آکسیجن پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خلائی ایجنسی نے میڈیا کو بتایا کہ مصنوعی چاند کی مٹی سے کامیابی کے ساتھ آکسیجن نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے ، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ خلا کے ماحول میں ایسا کیا گیا ہے، اور چاند پر مٹی کے ذریعے کسی وسائل کا راستہ ہموار ہوا ہے۔

ناسا نے بتایا کہ ایک اعلیٰ طاقت والے لیزر کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے شمسی توانائی کے مرتکز (جو ایک میگنفائنگ لینس کی طرح ہے) سے گرمی کیا اس کے بعد اس میں قمری مٹی کے سمولینٹ کو پگھلا دیا۔ یہ ری ایکٹر وہ جگہ ہے جہاں آکسیجن کو گرم کرنے اور نکالنے کا عمل ہوتا ہے۔

ناسا کے مطابق، مٹی کو گرم کرنے اور آکسیجن نکالنے کا عمل کاربوتھرمل ری ایکٹر کے اندر ہوا، یہ ایک ایسا آلہ ہے جو زمین پر کاربن مونو آکسائیڈ یا ڈائی آکسائیڈ پیدا کرنے کے لیے زیادہ درجہ حرارت کا استعمال کرتا ہے تاکہ شمسی پینل اور اسٹیل جیسی اشیاء تیار کی جا سکیں.

ناسا کے مطابق یہ ٹیسٹ پہلی بار تھا جب ری ایکٹر کو چاند نما چیمبر کے اندر استعمال کیا گیا تھا، جو اس بات کا ممکنہ ثبوت فراہم کرتا تھا کہ یہ درحقیقت قمری ماحول میں کام کر سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے ڈرٹی تھرمل ویکیوم چیمبر کہلانے والے 15 فٹ قطر کے ساتھ ایک خصوصی کروی چیمبر کا استعمال کرتے ہوئے اسے دریافت کیا جسے سائنسدان بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال نانجنگ یونیورسٹی کے مادی سائنسدان ینگ فانگ یاؤ اور زیگنینگ زو اور ان کی ٹیم نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا تھا  کہ چاند کی مٹی میں خاص مرکبات بشمول آئرن اور ٹائٹینیم سے بھرپور مادے موجود ہیں، جو سورج کی روشنی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہوئے آکسیجن جیسی مطلوبہ مصنوعات بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

سوڈان کشیدگی : ترک شہریوں کو لے جانیوالے طیارے پر فائرنگ

0
طیارہ

انقرہ : سوڈان میں جاری کشیدگی کے بعد ترکیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس بات کی تصدیق ترکیہ کی وزارت دفاع نے کردی ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت ترخوم کے باہر ترک شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے طیارے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے ترجمان وزارت قومی دفاع نے کہا کہ ہم نے خرطوم کے شمال میں واقع وادی سیدنا سے اپنے 210 شہریوں کے انخلاء کے لیے پانچ سی 130طیارے مختص کیے ہیں۔

A Turkish Air Force C-130 Hercules (file pic)

وزارتِ قومی دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سی-130طیارہ جو سوڈان میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے مشن کے لیے وادی سیدنا جا رہا تھا اس پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتار لیا گیا۔

انخلاء کیے گئے ترک باشندے اپنے بروقت اور بحفاظت انخلاء بہت خوش تھے، وزارت دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک تمام ترک باشندوں کو ترکیہ منتقل نہیں کرلیا جاتا انخلاء آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔

دوسری جانب سوڈانی فوج نے ترکیہ کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کا الزام باغیوں پر لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرکے طیارے کے فیول سسٹم کو نقصان پہنچانے کے واقعے میں پیراملٹری ملوث ہے جبکہ ریپڈ سپورٹ فورس نے فوج کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے اپنے وعدے پر کاربند ہیں۔

سوڈان سے انخلا کرنے والے ترکیہ کے طیارہ پر فائرنگ

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب مزید تین دن کیلئے جنگ بندی پر رضامندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پہلی جنگ بندی کے دوران کئی ممالک نے انخلاء کیلئے کیے گئے آپریشنز کے ذریعے اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت سوڈان سے نکال لیا تھا۔

میرب علی کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

0
میرب علی

شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ میرب علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ مشرقی لباس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

میرب علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے نیل پالش کی ایموجی بنائی۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ میرب علی معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں اور گلوکار کے گانے ’درد‘ کے موقع پر بھی اداکارہ نے پیغام شیئر کیا تھا۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

’نواز شریف کو واپس بلا کر ہم دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘

0
عمران خان: ’نواز شریف کو واپس بلا کر ہم دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تجویز دی ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس بلا کر پھر ہم دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن تک ہم دونوں میں سے کوئی بھی باہر نہ جا سکے۔

زمان پارک میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس دباؤ کے باوجود آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر حکومت نے عدالت عظمیٰ کے حکم اور آئین کی خلاف ورزی کی تو قوم کھڑی ہو جائے گی، ہم پرامن احتجاج کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کا حق ہے کہ وہ ووٹ سے کسی کو بھی حکومت دیں، یہ لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلیے الیکشن نہیں ہونے دے رہے، یہ لوگ اپنا این آر او بچانے کیلیے الیکشن نہیں کرانا چاہتے، لیکن پوری قوم سپریم کورٹ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ مجھے قتل کرانے کی کوشش کی گئی جس میں 7 سے 8 لوگ ملوث ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ملک میں مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کا سب کچھ پاکستان سے باہر ہے، یہ صرف لوٹ مار کیلیے پاکستان آتے ہیں اور پھر بھاگ جاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’طاقتور حلقوں کو ملک کا حال نظر نہیں آ رہا؟ چوروں کو اوپر بیٹھا دیا جاتا ہے اور سوچتے ہیں کہ ملک ترقی کرے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے کہہ رہے ہیں کہ بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے، میں پوچھتا ہوں کہ بجٹ میں کیا کرنا ہے؟ یہ چاہتے ہیں پہلے لندن پلان پر عمل درآمد ہو جائے۔