اتوار, جون 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8191

سارہ خان کی نئی تصاویر کے چرچے

0
سارہ خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مرون ٹی شرٹ اور سیاہ ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی بنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

سارہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی عالیانہ اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اس سے قبل پروگرام شان سحور میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ ’فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں ’گھر‘ تحفے میں دیا تھا اور کچھ دن قبل بھی مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’فلک نے کچھ دن قبل مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی گفٹ کی ہے۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا اور ان کی عادت ہے جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے تحائف ضرور لاتے ہیں۔

یاد رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

سری لنکن اسپنر کے ہاتھوں 71 سالہ ریکارڈ پاش پاش

0
نمبر ون اسپنر پربھات جے سوریا

کولمبو: سری لنکن اسپنر پربھات جے سوریا نے ٹیسٹ کرکٹ کا اکہتر سالہ ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے سری لنکن اسپنر نے صرف سات ٹیسٹ میچز کھیل کر 50 وکٹیں اپنے نام کی اور ٹیسٹ کرکٹ کا 71 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے یہ تاریخی کارنامہ گال میں کھیلے جارہے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کیا، پربھات جے سوریا نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں لے کر دنیا کے تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بنے، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے ساتویں ٹیسٹ کی تیرہوں اننگز میں انجام دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اسپنر الف ویلنٹائن کے نام تھا۔

ویلنٹائن نے یہ ریکارڈ اکتیس دسمبر انیس سو اکاون میں اپنے کیرئیر کے آٹھویں ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا۔

اس سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ورنن فلینڈر اور انگلینڈ کے باؤلر ٹام رچرڈسن نے اپنے ساتویں میچ میں 50 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

واضح رہے کہ جے سوریا نے اپنے ڈیبیو کے بعد سے تقریباً ہر میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ جولائی دو ہزار بائیس میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی ہر اننگز میں چھ وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے بولر بھی ہیں۔

جے سوریا اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں ایک اننگز میں چھ بار 5 وکٹیں جبکہ دوبار میچ میں دس وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں، اکتیس سالہ جے سوریا صرف چھ ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں انیسویں نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر چارلی ٹرنر کے پاس ہے، انہوں نے سنہ 1888 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ میں 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ہاتھی نے لڑکی کو دھکا دے کر گرا دیا، ویڈیو وائرل

0
ہاتھی

ہاتھی نے کیلے نہ دینے پر لڑکی کو دھکا دے کر گرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہاتھی کو عموماً دوستانہ مخلوق کہا جاتا ہے تاہم ناخوشگوار حالات کے پیش نظر انسانوں کو جنگلی جانوروں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اکثر لوگوں کو اکثر سستی تفریح کے لیے جانوروں کا مذاق اڑاتے اور چھیڑتے ہوئے دیکھا جاتا ہے جو ان کے اعمال کے ممکنہ مہلک نتائج سے غافل ہوتے ہیں ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی جس نے کیلے کے ساتھ جنگلی ہاتھی کو چھیڑنے اور اسے پھنسانے کی کوشش کی تھی اس کا بھی ایسا ہی انجام ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی جھاڑیوں میں موجود ہے اور ہاتھی کو کیلے کھلانے کے بجائے اسے تنگ کررہی ہے جب ہاتھی کیلا لینے کی کوشش کرتا ہے وہ ہاتھ پیچھے ہٹا لیتی ہے۔

ہاتھی یہ سب دیکھ کر غصے میں آگیا اور لڑکی کو زور دار دھکا دیا جس سے وہ دور جا گری۔

بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل

0
بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ہوگیا

کراچی کے عوام تیار ہو جائیں کیونکہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم شہر قائد میں داخل ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت کراچی کی جانب گھنے بادل آ رہے ہیں جبکہ شہر میں تیز ہوائیں بھی چلنے لگی ہیں۔

کچھ روز قبل محکمہ موسمیات نے شہر میں طاقتور سسٹم کے تحت بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

میٹ آفس نے بتایا تھا کہ شہر میں 28 اپریل کی رات سے سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے تحت کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، سسٹم 10 مئی تک رہ سکتا ہے۔

چین کا پاکستان میں 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے جدید ریلوے منصوبہ

0
ریلوے

اسلام آباد : پاکستان میں چین کی جانب سے ریلوے کے شعبے میں ہونے والی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو امریکی میڈیا نے مہنگا ترین منصوبہ جبکہ چین نے اس نئے جدید ریلوے نظام کے منصوبے کو قابل عمل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان میں 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نئے جدید ترین ریلوے نظام کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے اسے قابل عمل قراردیا ہے، چائنا ریلوے فرسٹ سروے اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نے مذکورہ جدید منصوبے کو تجارت کے فروغ اور خطے کی جغرافیائی سیاست کیلئے بھی اہم قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا58بلین ڈالر کا ریلوے منصوبہ مغربی ممالک پر انحصار کم کردے گا، یہ ’ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ‘ کا سب سے مہنگا ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے میں تجارت اور جغرافیائی سیاست کو نئی شکل دینے کی صلاحیت موجود ہے، چین پاکستان ریلوے کا تخمینہ58 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے،1860میل ریلوے سسٹم گوادر کو چینی شہر کاشغر سے جوڑ دے گا، ریل لنک قدیم سلک روڈ رابطوں کو بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

واضع رہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کوملانے والا ریلوے کا یہ سب سے بڑا چینی ٹرانسپورٹ منصوبہ ہوگا۔ اس منصوبے کو بنانے والا چائنہ ریلوے فرسٹ سروے انسٹیٹیوٹ اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی ریل سسٹم بنا چکا ہے جن میں انڈونیشیا میں ایشیا کا جدید ترین ریلوے سسٹم بھی شامل ہے۔

اوباش نوجوانوں کا لڑکی کو چھیڑنا مہنگا پڑگیا

0
پسرور اوباش نوجوانوں

پسرور: صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں لڑکی کو چھیڑنے والے نوجوانوں کی درگت بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں پیش آیا لڑکی کے بھائی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میں بہن کو لینے اسکول گیا تو چند اوباش نوجوان اسے چھیڑ رہے تھے میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مزید ساتھیوں کو بلا لیا۔

اسی اثنا میں لڑکی کے رشتے داروں اور اہل محلہ کو خبر ہوگئی تو وہ بھی متاثرہ جگہ پہنچ گئے جس کے بعد لڑکی کو چھیڑنے والے نوجوانوں کی جیسے شامت آگئی ہو۔

لڑکی کے اہل خانہ اور اہل محلہ نے ڈنڈوں سے ان اوباش نوجوانوں کی خوب درگت بنائی اور انہیں لہولہان کردیا۔

اسی دوران لڑکی کو چھیڑنے والے اوباش نوجوانوں کے دیگر ساتھی بھی آن پہنچے اور انہوں نے لوگوں کو مشتعل کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم لڑکی کو چھیڑنے والے نوجوانوں کی خوب درگت بنائی گئی۔

معاملہ سنگین ہونے کے بعد پولیس بھی جائے حادثے پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش، لوگ حیران

0

بھوپال: بعض اوقات جانوروں کے بچوں کی پیدائش اس قدر حیران کن ہوتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے رائسن ضلع میں پیش آیا جہاں ایک گائے نے بچھڑے کو جنم دیا جو شیر کے بچوں سے مشابہت رکھتا تھا۔

بچھڑے کی پیدائش کی خبر سن کر اسے دیکھنے کے لیے گاؤں والوں کا ہجوم امڈ آیا اور قطار لگا کر لوگ بچھڑے کو دیکھنے کے منتظر رہے۔

گورکھا گاؤں کے دور دراز علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں شیر کی شکل کے مردہ بچھڑے کو دیکھنے کے لیے آئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ویٹرنری ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اگرچہ بچھڑا ابتدائی طور پر صحت مند تھا، لیکن پیدائش کے تیس منٹ کے اندر ہی اس کی موت ہو گئی۔

جانوروں کے ڈاکٹر این کے تیواری نے بتایا کہ گائے نے حمل میں خرابی کی وجہ سے اس قسم کے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔ تیواری نے کہا کہ یہ قدرت کا معجزہ نہیں ہے۔ ایسا مسئلہ جنین کی صحیح نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

امیروں سے سستی گیس لے کر غریبوں کو فراہم کریں گے، وزیر پیٹرولیم

0
مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم امیروں سے سستی گیس لے کر غریبوں کو فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال میں لانا ہوگا، آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کر دیا گیا ہے، لوگ سستی گیس لے کر بجلی بنا کر گرڈ کو ہی بیچ رہے تھے جو اب ختم کر دی گئی۔

مصدق ملک نے کہا کہ اب یہ گیس عوام کو فراہم کی جائے گی، ایل پی جی، ایل این جی اور سولر کے ذریعے توانائی کی پالیسی بنائی گئی ہے، فیصلے سے عوام کو سہولت فراہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلیے توانائی کی کمی کو پورا کر رہے ہیں، چند لوگ جو عوام کی گیس استعمال کر رہے تھے ان سے واپس لینی ہے۔

روس سے تیل درآمد کرنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے روس سے تیل درآمد کا صرف ڈھنڈورا پیٹا تھا، روسی سفیر نے کہا کہ ہماری کوئی پیٹرول سے متعلق بات نہیں ہوئی تھی، پاکستان سے بات صرف پائپ لائن سے متعلق ہوئی تھی۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ روس سے تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا، وزیراعظم شہباز شریف نے 10 سے 14 ارب ڈالر ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا، آئل ریفائنری کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

0
سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہمیشہ کمپنی مینجمنٹ کے تعاون سے ادارے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے انہی اقدامات اور کمپنی مینجمنٹ کی کاوشوں کے نتیجے میں یو ایف جی اور اخراجات پر کنٹرول پانے میں کامیابی کے علاوہ ڈیجیٹائزیشن پروگرام پر عمل درآمد ممکن ہوسکا۔

سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

روحی رئیس خان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور معاشرہ باہمی کاوشوں کے بغیر کامیابی کی منازل طے نہیں کرسکتا لہٰذا کمپنی کے مرد و خواتین ملازمین کو مل جل کر کام کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے لیے برداشت کا مادہ بھی پیدا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر سوئی ناردرن کی خواتین ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پایہ تکمیل تک پہنچا، مینجمنٹ کے اسی طرح کے تعاون کے ساتھ مستقبل میں بھی ملازمین کے لیے بہترین اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن کی ڈے کیئر منصوبے میں گہری دلچسی کو سراہا جس سے منصوبے کی فوری تکمیل میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے لہذا ڈے کیئر سینٹر کو بھی ملازمین کی آرائ کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں ڈے کیئر سینٹر کے منصوبے سے متعلق جامع دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ تقرئب میں کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ سمیت خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حریم فاروق کی دوست کی شادی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

0
حریم فاروق

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے دوست کی شادی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سر راہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حریم فاروق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

حریم نے عید کے موقع پر بھی دلکش تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

تاہم انہوں نے گزشتہ روز دوست کی شادی میں شرکت کی اور گانوں پر پرفارم بھی کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں گانے کی دھن حریم فاروق کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’سنا ہے۔‘