جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 824

اسد امانت علی خان: کلاسیکی گائیکی کا ایک مقبول نام

0

ایک دور تھا جب برصغیر میں‌ کلاسیکی موسیقی کو عروج حاصل تھا۔ اس فن سے لطف اندوز ہونے اور اس کی نزاکتوں کو سمجھنے والے موجود تھے۔ اسی دور میں‌ پٹیالیہ گھرانے کے فن کاروں‌ نے ساز اور آواز کی دنیا میں شہرت پائی۔ اسد امانت علی اسی گھرانے کے کلاسیکی گلوکار تھے جنھیں‌ پاکستان میں بہت مقبولیت ملی۔ آج اسد امانت علی کی برسی ہے۔

تقسیم سے قبل ہندوستان میں پٹیالہ گھرانہ فنِ‌ موسیقی میں خوب نام و شہرت رکھتا تھا۔ اس گھرانے کے باکمال فن کاروں میں اسد امانت علی کے دادا، والد اور چچا بھی شامل ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد ان فن کاروں‌ نے کلاسیکی گائیکی کے لیے ریڈیو اور ٹی وی سے خوب شہرت پائی۔ بعد میں‌ اسد امانت علی خان بھی بطور گلوکار مشہور ہوئے۔

استاد امانت علی خان کی آواز میں گیت، غزلیں اور دوسری اصناف میں‌ شاعری بہت مقبول ہوئی۔ وہ استاد امانت علی خان کے فرزند تھے جن کا انتقال 1970ء میں ہوا۔ اپنے والد کی وفات کے بعد اسد امانت علی بطور کلاسیکی گلوکار ریڈیو اور ٹی وی پر مصروف ہوگئے۔

اسد امانت علی نے اپنے والد کا گایا ہوا کلام بھی سامعین تک انہی کے انداز میں پیش کیا اور نئی غزلیں اور گیت بھی گائے جو ان کی مقبولیت کا سبب بنے۔ اسد امانت علی کی وجہِ شہرت ‘عمراں لنگھیاں‘ کے علاوہ گھر واپس جب آؤ گے۔۔۔ جیسا کلام بنا۔ اسد امانت علی نے پاکستانی فلموں کے لیے بھی گیت ریکارڈ کروائے۔ اسد امانت علی خان 8 اپریل 2007ء کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ آج ان کی برسی ہے۔

لاہور میں 25 ستمبر 1955 کو پیدا ہونے والے اسد امانت علی خان نے موسیقی کے اسرار و رموز اپنے والد استاد امانت علی خان اور دادا استاد اختر حسین خان سے سیکھے تھے۔ ان کے چچا حامد علی خان بھی کلاسیکی گائیک کے طور پر پاکستان بھر میں‌ مشہور تھے اور انہی کے ساتھ اسد نے اپنا فنی سفر شروع کیا تھا۔ چچا بھتیجے کی یہ جوڑی کلاسیکی موسیقی کے شائقین میں بے حد مقبول ہوئی۔ ان فن کاروں نے اپنے فن کو ایک نئے انداز سے متعارف کروایا تھا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔ 2006ء میں اسد امانت علی کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

اسد امانت علی خان کے والد کی آواز میں انشا جی اٹھو اب کوچ کرو ایک مقبول ترین غزل تھی اور اسی کلام کو ان کے بیٹے نے دوبارہ گایا اور بہت داد و تحسین سمیٹی۔ اسد امانت علی خان کلاسیکل، نیم کلاسیکل، گیت اور غزلیں گانے میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ فلم سہیلی، انتخاب، شیشے کا گھر، زندگی، ابھی تو میں جوان ہوں، ترانہ اور دیگر فلموں میں اسد کی آواز میں‌ ریکارڈ کردہ گیت بہت پسند کیے گئے تھے۔

سنی دیول 30 سال بعد شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کیلئے راضی

0
سنی دیول شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کیلئے راضی

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنی دیول نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان 1993 کی فلم ’ڈر‘ کے بعد تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، تاہم 30 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد سنی دیول کی جانب سے صلح کا عندیہ دیا گیا ہے اور انہوں نے کنگ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران سنی دیول سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس اداکار کے ساتھ دو ہیرو پر مبنی فلم کرنے کے خواہش مند ہیں؟ جس پر اُنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کنگ خان کے ساتھ دوبارہ فلم کرنا پسند کریں گے۔

سنی کا کہنا تھا کہ ’میں نے شاہ رخ کے ساتھ صرف ایک فلم کی ہے، تو مزید بھی کی جاسکتی ہیں، وہ ایک الگ دور تھا اور اب وقت تبدیل ہوچکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلے ہدایتکاروں کو مکمل تخلیقی کنٹرول حاصل ہوتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے، اور فلمیں ایسی نہیں بن رہیں جو اداکاروں کی شخصیت کو صحیح معنوں میں پیش کر سکیں۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی کی فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کے منفی کردار کو سنی دیول کے مرکزی کردار سے زیادہ نمایاں طور پر پیش کیا گیا تھا اور شائقین کی جانب سے بھی شاہ رُخ خان کو زیادہ پذیرائی ملی تھی جس کی وجہ سے سنی دیول ناراض تھے۔

اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریڈ 2‘ کا ٹریلر جاری

دونوں اداکاروں کے درمیان اس فلم کے بعد کئی سالوں تک کوئی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی اسکرین شیئر کی تاہم کئی مرتبہ انہیں مختلف مواقعوں پر ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

جوتا چھپائی کی رسم کے دوران شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی

0
جوتا چھپائی کی رسم کے دوران شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جوتا چھپائی کی رسم کے دوران جھگڑے کے باعث شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر چکراتہ کا رہائشی محمد شبیر خاندان اور دوستوں کے ہمراہ بارات لے کر بجنور پہنچا جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

اس دوران دلہن کی بہنوں اور سہیلیوں نے جوتا چھپائی کی رسم کے تحت دولہے میاں کے جوتے چھپا دیے اور واپسی کیلیے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوتا چھپائی‘ کے دوران باراتی لڑ پڑے

لیکن بحث کے بعد محمد شبیر نے 50 ہزار کے بجائے 5 ہزار تھما دیے جس کے بعد دونوں خاندانوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ دلہن والوں نے باراتیوں کا مذاق اڑایا اور انہیں بھکاری کہہ دیا جس کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی۔

محمد شبیر کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ دلہن کے اہل خانہ نے انہیں ایک کمرے میں بند کیا اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ دلہن والوں نے الزام لگایا کہ جھگڑا اُس وقت ہوا جب باراتیوں نے ان سے شادی کے تحائف میں ملنے والے سونے کے معیار اور قیمت کے بارے میں سوال کیا۔

شادی کی تقریب میں جھگڑے کی اطلاق ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو معاملے کی تحقیقات کیلیے تھانے منتقل کیا جہاں جلد ہی تصفیہ ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شادی کی تقریب جاری رہی یا منسوخ کر دی گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

0

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایم کیو ایم پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی مردہ سیاست جگانے کیلیے نفرت کی سیاست کرینگے تو اجازت نہیں دینگے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات نے ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مینڈیٹ ہے تو میں ابھی استعفیٰ دیتا ہوں اور وہ بھی دیں۔ دوبارہ الیکشن کرا لیتے ہیں، پتہ چل جائے گا کہ کس کے پاس مینڈیٹ ہے۔ ہر الیکشن میں پی پی کو پہلے سے زیادہ سیٹیں اور ووٹ ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم خود ہی شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات سے بھاگی تھی۔ وہ اب دوبارہ الیکشن لڑ لے، عوام کی سپورٹ ایم کیو ایم کے ساتھ ہے تو عوام فیصلہ کرینگے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے چند دنوں سے سندھ حکومت کیخلاف مہم شروع کی گئی ہے اور ڈمپرز حادثات کو جواز بنا کر نفرت انگیز بیانات دیے جا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم نے الزام لگایا کہ کراچی کا امن خراب ہو رہا ہے جب کہ وہ خود ماضی میں بد امنی کی سب سے بڑی ذمہ دار تھی۔ اب پھر وہ بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی ترقی کا حب کراچی کو سمجھا جاتا ہے۔ ہم کسی صورت کراچی میں بدامنی نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم کے دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ کو احتجاج کرنا ہے تو وہ آپ کا آئینی حق ہے، لیکن تنقید برائے تنقید کی سیاست نہ کریں۔اس وقت پاکستان کیخلاف بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں اور ہم سب نے ہی مل کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

پریس کانفرنس میں سندھ کے وزیر اطلاعات میں صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی اور صوبے بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی بتائیں اور چیلنج دیا کہ صحت کے حوالے سے جو پی پی نےکام کیے ہیں، اگر ایم کیو ایم سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے صحت کے لیے کوئی ایک کام کیا ہے تو بتائے۔

نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے بانی کی ملاقات

0
بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ

لاہور : سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے بانی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کےسی ای او بلال بن ثاقب موجود تھے۔

نوازشریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کی تقرری کا خیر مقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹرٹیجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اورفیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر گفتگو ہوئی اور چانگ پنگ زاؤ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر نواز شریف نے کہا مسٹر ژ اؤ جیسی قابل قدرشخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں، پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں۔

ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کوتیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا، نوجوانوں کوآئی ٹی اسکلز سکھا کرعالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کیلئےتیارکررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے، ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اورڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ گامزن کرے گی۔

سی او چانگ پنگ زاؤ نے شاندار میزبانی پرنوازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔

جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان

0

جنوبی کوریا میں 3 جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مواخذے کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک کی آئینی عدالت کی جانب سے برطرفی کے بعد 21 ویں صدارتی انتخابات کے لیے 3 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی۔ قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا چناؤ شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

جنوبی کوریا کے سابق صدریون سک یول نے اپنے مواخذے کی کارروائی رکوانے کیلئے 3 دسمبر کو ملک میں مارشل لاء لگا دیا تھا۔

سابق صدر پر 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگانے پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن نے ان پرفردِ جُرم عائد کرنے کی سفارت کی تھی۔

سابق صدر نے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ 27 جانیں نگل گئی

تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور سابق صدر کو چند روز قبل حراست میں بھی لے لیا تھا۔

اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی، ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو طلب کرلیا

0
نادیہ حسین

کراچی : ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقلی کے معاملے پر طلب کرلیا اور تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس ان کی جانب سے گھر پر وصول کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کیخلاف بینک فراڈکی انکوائری جاری ہے، انکوائری کے دوران کئی ٹرانزیکشنز مانیٹر کی گئی، اداکارہ کے سلون میں2 کروڑ 64 لاکھ 41 ہزار رقم منتقل ہوئی، رقم عاطف خان کے اکاؤنٹس سےمنتقل کی گئی۔

مزید پڑھیں : عاطف خان فراڈ کیس میں نادیہ حسین بڑی بینفشری نکلیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بیوٹی سلون لکی ون دوسرا کلفٹن میں واقعہ ہے، تمام رقوم 2019 سے 2022 تک منتقل کی گئی اور اسی عرصے کے دوران بینک فراڈ بھی ہوا۔

تحقیقات سے ثابت ہوا اداکارہ شوہر کے فراڈ میں بڑی بینفشری تھی، ان کو تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم کال اپ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں 6 وکلا رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

0
عمران خان سے ملاقات کیلیے پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل حکام کو فہرستیں بھیج دیں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام نے 6 وکلا رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور رضیہ سلطانہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔

قبل ازیں ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ 6 وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی جس میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، مشال یوسفزئی، نیاز اللہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمان کا نام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو اہم ٹاسک دے دیا

ترجمان نے بتایا تھا کہ آج عمران خان سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے، فہرست بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی۔

اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک ملاقات نہیں ہوگی جیل کے باہر رہیں گے یہ احتجاج یا دھرنا نہیں، تین ہفتے سے بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔۔ سیاسی رہنماؤں کی ملاقات تو پانچ مہینے سے نہیں ہوئی۔

کراچی سے ٹورنٹو جانے والے مسافر سے 70 ہزار امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسی برآمد

0
کراچی ایئرپورٹ کرنسی اسمگلنگ

کراچی : ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹورنٹو جانے والے مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پر سفر کررہے مسافر عرفان الحق کے سامان میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان کی تفصیلی تلاشی پر 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کنیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے( مجموعی طور پر 2 کروڑ ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو) برآمد کرلئے۔

اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسیز کے ساتھ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وقف بل پر منی پور میں بی جے پی لیڈر کا گھر نذرِ آتش

0
وقف بل پر منی پور

منی پور : وقف بل پر منی پور میں بی جے پی بی جے پی لیڈر کا گھر نظر آتش کردیا گیا ، عوام نے کہا کہ منی پور پہلے ہی مودی کی نفرت کا شکار ہے اور اب یہ بل کی منظوری قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق منی پور ایک بار تباہی کے دہانےپر ہے .وقف متنازعہ بل پر پورا بھارت احتجاج کی لپیٹ میں ہیں ، حال ہی میں منی پور میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا ، ہنگامہ بی جے پی لیڈر کی سوشل میڈیا متنازعہ پوسٹ پر ہوا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ منی پور کے مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں بی جے پی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور وقف بل کی حمایت پر بی جے پی اقلیتی صدر کا گھر نذر آتش کردیا گیا۔

مسلمانوں کی جانب سے بی جے پی رہنما کا بیان توہین آمیز قرار دیا ، عوام نے کہا کہ منی پور پہلے ہی مودی کی نفرت کا شکار ہے اور اب یہ بل کی منظوری قبول نہیں۔

منی پور کے علاقے تھوبال میں ہزاروں افراد نے بی جے پی لیڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں بی جے پی لیڈر نے احتجاج کے خوف سے معافی مانگ کر اپنا موقف تبدیل کر لیا اور وقف بل کےخاتمےکامطالبہ کردیا۔

تجزیہ کار نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیاں مسلم برادری میں اشتعال کاباعث بن رہی ہیں تاہم بی جے پی کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے تھوبال میں دفعہ 163نافذ کردی گئی ہے۔

وقف بل کے معاملے پر بی جے پی کو سخت عوامی ردعمل کا سامنا ہے ، اب مودی کے اس غیر آئینی فیصلے پر بین الاقوامی برادری کو آوازاٹھانی پڑے گی۔