منگل, اپریل 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9

کراچی : ڈیفنس میں آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

0
آن لائن بائیک رائیڈر

کراچی : ڈڈیفنس فیز 7 میں آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ممکنہ طور پر بائیک رائیڈر سے اسٹریٹ کرمنلز نے واردات کی کوشش اور قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز7 میں 2 روز قبل آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر بائیک رائیڈر مدثر سے اسٹریٹ کرمنلز نے واردات کی کوشش اور قتل کیا۔

سی سی ٹی وی میں ایک بائیک پر پینٹ شرٹ پہلے 2 ملزمان کوفرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول مدثر سرکاری ادارے کاملازم بھی تھا ،پارٹ ٹائم آن لائن بائیک چلاتا تھا، تحقیقات کے مطابق مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

قتل کا مقدمہ ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقتول جھنگ کارہائشی تھا اور نجی یونیورسٹی کے طالبعلم کی رائیڈ لے کر ڈیفنس آیا تھا۔

مقتول مدثر کو کمر میں گولی لگی تھی ،ممکنہ طور پر اسٹریٹ کرمنلز نے نہ رکنے پر فائر کیا تاہم قتل کے مقام پرکوئی سی سی ٹی وی نصب نہیں ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

موٹر سائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر ڈالا

0
نارووال چچا قتل

نارووال : معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا، مقتول کی بیوہ نے مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں گاؤں زاہد پور میں معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ بیوہ کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مقتول کی بیوہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر ملزم کی ماں اور بہنیں گالم گلوچ کر رہی تھی، میرے شوہر عارف نے گالم گلوچ سے منع کیا تو ملزم نے چچا کو دھکادیا۔

مدعی مقدمے نے کہا کہ دھکا ددینے کی وجہ سے میرے شوہر دیوار سے ٹکرانے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں : زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

یاد رہے رواں سال جنوری میں زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نوجوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اے آر وائی نیوز سمیت 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

0
16 پاکستانی یوٹیوب چینلز

نئی دہلی : مودی سرکار نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد پابندی کردی، پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز اے آروائی ، ڈان نیوز، سما ٹی وی اور جیو نیوز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر پاکستانی میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار بھارت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

پاکستانی میڈیا نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھایا اور دنیا کو سچ دکھایا تومودی حکومت گھبرا گئی۔

نئی دہلی میں مودی سرکار کی گھبراہٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگئی ہے،بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پرا ے آروائی نیوز سمیت پاکستان کے سولہ ٹی وی چینلز کی یوٹیوب نشریات پر بھارت میں پابندی لگادی۔

بھارتی اخبار دا ہندو نے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز اے آروائی ، ڈان نیوز، سما ٹی وی اور جیو نیوز شامل ہیں۔

بھارت نے یہ اقدام اس بہانے اٹھایا ہے کہ مبینہ طور پر یہ چینلز ”اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ حساس مواد“، ”غلط اور گمراہ کن بیانیے“ اور ”بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹی معلومات“ پھیلا رہے تھے،ؤ خصوصاً جموں و کشمیر میں پیش آنے والے پہلگام دہشت گردی واقعے کے تناظر میں۔

مبصرین کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا دراصل اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔

شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

0
شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا یوٹیوب چینل ملک بھر میں بلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی حکام نے جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ ان چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے چینل کو دنیا بھر میں 35 لاکھ سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں جہاں وہ کرکٹ اور معاشرتی موضوعات پر اپنی دوٹوک اور بے لاگ رائے پیش کرتے ہیں۔

شعیب اختر کے یوٹیوب چینل کو بند کرکے ان کی آواز کو دبانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں اختلافِ رائے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادی رائے کے دعویدار بھارت نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے۔

جہاں ایک طرف بھارت اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، وہیں اب وہ بین الاقوامی شخصیات کی آوازوں کو بھی برداشت کرنے سے قاصر دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کھیل کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، مودی سرکاری کے زیراثر شعبہ کھیل نے ایک اور اوینٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔

بھارت نے سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کر لی۔ چیمپئن شپ رواں سال 28 مئی سے اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں اب بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

شعیب اختر نے ایک فاسٹ بولر کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دے دیا

انڈین والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔چیمپئن شپ میں ایران، قازقستان، ترکمنستان، ازبکستان، سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پرانے کپڑوں کی آڑ میں ہزاروں کپڑے کے تھان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
پرانے کپڑوں کی آڑ میں ہزاروں کپڑے کے تھان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹمز انفورسمٹ نے پرانے  کپڑوں کی آڑ میں ہزاروں کپڑے کے تھان کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمز نے آر سی ڈی ہائی وے پر مشکوک ٹرالرز کاغذات طلب کئے تو ٹرک ڈرائیور نے پرانے  کپڑوں کی بلٹی پیش کردی، پرانے کپڑے کے کنٹینرز کراچی سے لاہور  کے لئے  بک کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق کنٹینر سے چیک کے دوران استعمال شدہ کپڑا لنڈا کے بجائے کروڑوں روپے کے  نئے غیر ملکی کپڑوں کے تھان برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی نے کہا کہ ٹرالر کو اے اس او کے گودام منتقل کیا،  کنٹینر سے ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل کپڑا برآمد ہوا۔

مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاؤنٹر کی تفصیلات بتادیں

0
مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاؤنٹر کی تفصیلات بتادیں

مقبوضہ کشمیر کے ایک اور رہائشی الطاف لالی کو بھارتی فوج نے فیک انکاؤنٹر میں شہید کردیا جس کی تفصیلات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے الطاف لالی کو فیک انکاؤنٹر میں شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق الطاف لالی کو بھارتی فوج نے 22 اپریل کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا، مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاؤنٹر کی تفصیلات بتادیں ہیں۔

پہلگام حملہ: قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے

مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاؤنٹر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے الطاف لالی کی بہن کو فون آیا کہ آپ پولیس اسٹیشن آئیں بعد ازاں پولیس نے ان کی بہن کو چھوڑ دیا اور الطاف لالی کو نہیں چھوڑا۔

خاتون نے مزید کہا کہ پھر ان کی فیملی کو چھ بجے بلایا جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان کا انکاؤنٹر ہو گیا، خاتون نے سوال اٹھایا کہ اگر وہ عسکریت پسند تھا تو وہ گھر میں کیسے رہ رہا تھا؟

 مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے کا کہنا تھا کہ ہم آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن ہماری آواز کوئی نہیں سنتا، خاتون نے مزید بتایا کہ الطاف لالی کو بہت دور لے جاکر مارا گیا اور ہم اس کی لاش بھی نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر الطاف لالی عسکریت پسند کمانڈر تھا، تو کمانڈر گھروں میں کیسے رہ سکتے ہیں؟ بھارتی فوج کو یہ بات بخوبی معلوم تھی کہ وہ کمانڈر نہیں تھا پھر بھی اسے کیوں شہید کیا؟

ذرائع کے مطابق بھارت نے 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا ہے، حالیہ فیک انکاؤنٹر میں بھارت نے 24 اپریل 2025 کو محمد فاروق اور محمد دین کو بھی شہید کیا تھا۔

ڈیفنس میں ہوٹل ملازمین نے پولیس اہلکار اور شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

0
پولیس اہلکار تشدد ڈیفنس کراچی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں ہوٹل ملازمین کے تشدد سے پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا، تشدد میں ہوٹل عملے سمیت درجنوں افراد شامل تھے، جن کے خلاف متاثرہ شہری شوکت کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جائے جانے کے واقعے میں متاثرہ شہری شوکت حسین شاہ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ہوٹل کے مالک سمیت 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


اسکیم 33 موسمیات پر احتجاج کی آڑ میں دکانوں میں لوٹ مار اور شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی


پولیس نے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان عبدالعزیز، سمیع اللہ، عرض محمد، بشیر احمد، محمد اسلام، شاہد، زین العین کو موقع پر سے گرفتار کر لیا ہے، جب کہ مقدمے میں نامزد ہوٹل مالکان محمد علی، وحید اللہ، نواب سمیت دیگر افراد فرار ہیں، جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہوٹل کے عملے اور اہل محلہ میں 2 روز پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صلح صفائی کرا دی تھی، تاہم گزشتہ رات ہوٹل کے عملے نے اہل محلہ اور پولیس اہلکار عدنان رفیق کو تشدد کا بنایا۔


پاپا کی ڈاکو کی گولی سے معذوری کے بعد میرا اسکول بھی چھوٹ گیا ہے، دردناک ویڈیو رپورٹ


پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 5 میں اہلکار سے ہوٹل کے عملے نے گالم گلوچ اور بدکلامی کی، جس پر پولیس اہلکار کا ہوٹل عملے سے جھگڑا ہوا، عدنان گھر سے نکلا تو اس پر ہوٹل ملازمین نے حملہ کیا، اہلکار کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری پر بھی تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک اور عملے کے خلاف بدتمیزی کی متعدد شکایات مل چکی ہیں۔

سوریا کمار یادیو نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

0
آئی پی ایل، سوریا کمار یادیو

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کردیا ہے اور انہوں نے یہ سنگ میل رواں سیزن میں لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف وانکھڈے اسٹیڈیم میں حاصل کرلیا۔

سوریا کمار نے آئی پی ایل کی تاریخ کے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے دو ہزار 714 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ کے ایل راہل کے نام تھا جنہوں نے دو ہزار 820 گیندوں پر 4 ہزار رنز اسکور کئے تھے۔

سوریا کمار ٹی20 کرکٹ میں مجموعی طور پر تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے بیٹرز میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے دو ہزر 658 گیندوں پر 4 ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

آئی پی ایل کے میچ میں لکھنو سپرجائنٹس کے خلاف سوریا کمار نے 28 گیندوں پر 54 بنائے تھے اور اس دوران انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں 150 چھکے لگانے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا اور مزید ایک ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ سوریا کمار میچ کے دوران اسٹمپ مائیک سے دور رہتے ہیں، اس کی انھوں نے دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔

سوریہ کمار کے پیشرو روہت شرما میچ کے دوران اسٹمپ مائیک پر اپنے تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں، مداح ان کی اس حرکت سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں جبکہ ان کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے بھی نظر آتے ہیں۔

ان کی سب سے مشہور اسٹمپ مائیک کلپ میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ساتھی پلیئر پر میچ کے دوران برس رہے تھے کہ ’گارڈن میں گھوم رہے ہو کیا‘، روہت میچ کے دوران سست فیلڈنگ پر یہ جملے کہتے نظر آئے تھے۔

سوریہ کمار سے حال ہی میں پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹر اب بھی باغ میں گھومتے ہیں، اب جب کہ روہت ریٹائر ہو چکے ہیں، سوریا کمار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے فیلڈرز پر گھومنے پھرنے پر پابندیاں نہیں لگاتے کیونکہ اب کوئی ایسا نہیں کرتا۔

سوریہ کمار نے یہ بھی بتایا کہ جتنا ہو سکتا ہے وہ میچ کے دوران اسٹمپ مائک سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتان کے مطابق کسی کی خاصیت ان کے پاس ہی رہنی چاہیے۔

انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے ٹائٹل جیت لیا

بھارتی جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ میں اسٹمپس سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں اگر یہ کسی کی خاصیت ہے، پھر یہ بہتر ہے کہ یہ صرف اس شخص کے ساتھ رہے۔

دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

0
بھارتی پروپیگنڈا

دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، بھارتی اقدام صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا،بھارتی اقدام صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔

ذرائع نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں، بھارت کے پاس دریا کا بہاؤ روکنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کی پانی کی ضروریات کو خطرہ لاحق نہیں ہے، بھارت کے پاس اس وقت مغربی دریاؤں پر محض 0.624 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش ہے، اس کے مقابلے میں صرف پاکستان کے منگلا ریزروائر میں 7.35 ملین ایکڑ گنجائش ہے، لہٰذا پاکستان کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی خاص یا مستقل رکاوٹ متوقع نہیں ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ان بھارتی سرگرمیوں کا مقصد بنیادی طور پر ایک بیانیہ بنانے کی کوشش ہے، وزارت آبی وسائل اور واپڈا، صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور بروقت اپ ڈیٹ جاری کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستان کو آبی سلامتی اور پانی کے لحاظ سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔

کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

0
سی ٹی ڈی کوئٹہ

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے درخشاں میں کارروائی کی ، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سےہکا ہوا،دوسرے نے خود کو بم سے اڑالیا۔

کارروائی میں خودکش جیکٹ ،گولہ باروددھماکاخیز مواد ،ہتھیار برآمد ہوئے، ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کررہے تھے۔

یاد رہے دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقہ خانی بابا میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی گئی، ہلاک حملہ اور شر پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔