ہوم بلاگ صفحہ 9716

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو امارات کیلئے روانہ ہوگا

0

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کےلیے 15 اکتوبر کو لاہور سے متحدہ عرب امارات کےلیے روانہ ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے جس میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو لاہور سے امارات روانہ ہوگی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کےلیے تمام کھلاڑی لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کےلیے خود کو قرنطینہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایونٹ کے بعد ایک سے دوسرے سیکیور ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے اور باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہبچیں گے جب کہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اہل خانہ متحدہ عرب امارات لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ایمازون سے ٹکر: ‘نون ڈاٹ کام’ کی نئی حکمت عملی تیار!

0

ریاض: مشرق وسطیٰ میں ایمازون کی حریف سمجھی جانے والی ای کامرس ویب سائٹ ‘نون ڈاٹ کام’ نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے نئی منصوبہ بندی تیار کرلی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نون ڈاٹ کام نے خلیجی ای کامرس مارکیٹ کے بڑے حصے پر قبضے کے لیے سعودی خود مختار فنڈ پی آئی ایف اور دیگر سرمایہ کاروں سے اگلے 3 سے چار سالوں میں 2 بلین ڈالر جمع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، اس ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مذکورہ ویب سائٹ کے بانی محمد العبار کا کہنا ہے کہ یہ رقم انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے اور ترسیل میں تیزی لانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ای کامرس اس وقت خطے میں مجموعی ریٹیل کا 2 سے 2.5 فیصد ہے جبکہ مغربی دنیا اور چین میں 20 سے 22 فیصد ہے، ن ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور مصر میں کام کرتا ہے۔

ای کامرس ویب سائٹ مشرقی وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی کوششیں کررہی ہے۔ نون کے اب روزانہ تقربباً 4 ملین صارفین ہیں۔

محمد العبار نے مزید کہا کہ ہماری سائٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہماری توجہ گروسری کی ترسیل پر بھی ہے، نون ڈاٹ کام پر ٹریفک ماہانہ بنیادوں پر بڑھ رہی ہے۔، ہم ہر سال آسانی سے ٹریفک دگنا کر رہے ہیں۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

0

سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر ایک بار زلزلے کی شدت4.1 اور دوسری بار 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹراور دوسری بار 130 کلومیٹررہی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان بارڈرتھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ 26 ستمبر کو بھی سوات سمیت مختلف علاقوں اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد

0

سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کسٹم انٹیلی جنس چھاپہ نے مار کر کارروائی میں 10 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے آرٹی فیشل زیورات برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں کسٹم انٹیلی جنس نے ٹرالر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے زیوارت برآمد کرلیے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں مالیت کی آرٹی فیشل جیولری برآمد کی گئی، جیولری کنٹینر میں چھپا کر کوئٹہ سے کراچی لے جائی جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ جیولری کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

کسٹم انٹیلی جنس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم محمد اسماعیل کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو کروڑوں روپے مالیت کی جیولری لے جارہا تھا۔

لاہور ایئرپورٹ: غیرملکی طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

0

لاہور سے استنبول جانے والے مسافر بردار طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پائلٹ نے بحفاظت جہاز کو لینڈ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استنبول جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز بال بال خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔

حادثہ پرندہ ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے 350 مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے جب کہ طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردی گئی ہے جس کے خلاف مسافر شدید احتجاج کررہے ہیں۔

غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھر کا مشورہ دیا گیا ہے جس پر مسافروں نے گھروں کے بجائے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ مسافروں کے احتجاج کے پیش نظر ایئرپورٹ انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی نفری طلب کرلی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

0

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور ملتان ایئرپورٹ کے مینیجرز کا تبادلہ کر کے نئے مینیجرز تعینات کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔

ملتان اور لاہور ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو گریڈ 8 کے مینیجرز کو ہٹا کر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردی گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر احمد کو لاہور جبکہ راجہ اظہر کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحت ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے مطابق تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس: منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع

0
منظور وسان

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری کیلئے نیب کو ایک ماہ کی مہلت دے دی اور منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ نیب نے عدالت میں کہا تھا انکوائری بند کی جارہی ہے، کہاگیا نیب ہیڈکوارٹر کو انکوائری بند کرنے کیلئے بھیج دیا ہے تاہم معاملہ ابھی تک التوا کا شکار ہے۔

عدالت نے استفسار کیا انکوائری پراب تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند نہیں کررہے، ان کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں،چیئرمین کوکہیں فیصلہ کریں ، جس کے بعد عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر خارجہ کی نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست

0

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی ، جس پر کینیا کے وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو جلد معاونت فراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کینیا کی وزیر خارجہ ریچل اوماموسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، رابطے میں تعلقات، تجارتی واقتصادی تعاون اور افغان صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کینیا کیساتھ دو طرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے پاکستان کینیا سے اقتصادی، تجارتی، دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سیکیورٹی کونسل صدارت کامنصب سنبھالنےپرکینیا وزیر خارجہ کومبارکباد دی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ میں افغانستان کی ابھرتی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قریبی ہمسایہ ہونےکےناطےافغانستان میں انسانی،معاشی بحران پرتشویش ہے، افغانستان میں صورتحال خراب ہوئی توبہت سےمضمرات سامنےآئیں گے، عالمی برادری افغانوں کوانسانی،معاشی معاونت کیلئےاقدامات کرے۔

وزیر خارجہ کی نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی ، جس پر کینیا کے وزیر خارجہ نے نیروبی میں پاکستانیوں کو جلد معاونت فراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیےسرکاری وکیل سے متعلق سماعت آج پھرہوگی

0
کلبھوشن کو ریلیف

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیےسرکاری وکیل سے متعلق سماعت آج پھرہوگی ، وزارت قانون نے وکیل مقرر کرنے کے لیےدرخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت قانون کی جانب سے بھارتی جاسوسکلبھوشن یادیو کے لیے سرکاری وکیل مقرر کرنے اور بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دائر متفرق درخواست پرسماعت آج پھر ہو گی۔

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

کلبوشن یادیو کیس میں بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون عدالت میں پیش ہوں گے، کیس پر باقاعدہ سماعت 2 بجے شروع ہو گی۔

عالمی عدالت کے احکامات کی روشنی میں وزارت قانون نے کلبوشن یادیو کے لئے کونسل مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی،بھارتی ہائی کمیشن نے پہلی بار کلبھوشن یادیو کے لیے جسپال کیس میں جواب دے دیا ہے۔

ہائی کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبوشن کیس میں کارروائی نہیں کی جا رہی، ب
بھارتی ہائی کمیشن نے مطلع کیا تھا کہ ہندوستان نے ویانا کنونشن اور آئی سی جے کے فیصلے کے تحت اپنے حقوق پر زور دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہندوستانی شہری کے لئے قانونی نمائندگی کا بندوبست کرنے کا حق ہے، کلبھوشن یادیو کیس کے لئے وکیل مقرر کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کو نہیں ہے۔

‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

0

اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے پنڈورا پیپرز کے لیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تمام وزرا کی تحقیقاتی کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپرز کےلیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جن وزار نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں ان سے بھی استعفیٰ مانگنا زیادتی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جن وزرا کے نام آئے ان کے بیانات آگئے ہیں، ان کو خود کو الگ کرلینا چاہیے، تمام وزرا کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ کہناسب استعفی دےدیں غلط ہے۔

گذشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ پنڈوراپیپرزمیں وزیراعظم اور ان کے کسی رشتے دارکانام نہیں، اپوزیشن کو توخوش ہوناچاہیے کہ پاکستانی وزیراعظم کانام نہیں۔

آئی سی آئی جے نے تووزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ دی ہے، جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ان کیخلاف تحقیقات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کبھی کرپشن پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جن لوگوں نےکرپشن کی ہےوزیراعظم کبھی سپورٹ نہیں کریں گے ، تاریخ میں ایسا کوئی لیڈرنہیں آیا، جس نے امریکا کو ہرگز نہیں کہا ہو۔