اتوار, جون 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 988

امریکی میگزین میں بانی پی ٹی آئی کا مضمون پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، عرفان صدیقی

0
ٹائم میگزین میں عمران خان نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد: حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی جریدے ’ٹائم‘ میں شائع ہونے والے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مضمون پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سینیٹ میں (ن) لیگی پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی نے لکھا کہ امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

عرفان صدیقی نے لکھا کہ مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، اس میں عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ملک میں فرعون کی طرح کام کر رہا تھا، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی مرحلے پر ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، بہتر ہو وہ خود بتا دیں یہ پیشکش کس کی طرف سے کس نے اور کب ان تک پہنچائی؟

جنوری میں عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری شکل میں نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات آ سکتی ہیں، 12 دنوں میں مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ کوئی پس پردہ اور متوازی مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاسی قیدی ہونے کا تعلق فرد کی شناخت سے نہیں بلکہ جرم کی نوعیت پر ہے، کسی سیاستدان کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ نہیں، پی ٹی آئی نے 45 لاپتا افراد کا ذکر تو کیا لیکن فہرست دی اور نہ نام پتے بتائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو بنی گالہ بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، کمیٹی، حکومت یا کسی اور ادارے کی طرف سے پیشکش نہیں کی گئی، ہماری طرف سے پی ٹی آئی کو سول نافرمانی ختم کرنے کا یا کوئی اور مطالبہ بھی نہیں کیا گیا۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کتنی ہوگئی؟

0

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز یا قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع کی شرح میں ایک ماہ میں دوسری مرتبہ کمی کردی۔

بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع میں کمی 25 فروری سے نافذ العمل ہوگئی اس سے قبل 31 جنوری کو منافع کی شرح میں کمی کی گئی تھی۔

بہبود سرٹیفکیٹس کو حکومت نے 2003 میں بیواؤں اور بزرگوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا تھا کیونکہ یہ مناسب شرح پر ماہانہ منافع فراہم کرتا ہے۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس 5,000 روپے، 10,000 روپے، 50,000 روپے، 100,000 روپے، 500,000 روپے اور 1,000,000 روپے کی مالیت میں دستیاب ہیں۔

سرٹیفکیٹ پاکستان کے درج ذیل شہریوں میں سے کوئی بھی خرید سکتا ہے، بزرگ شہری جس کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہو، بیوہ جب تک کہ وہ دوبارہ شادی نہ کرے، معذور افراد اور نابالغ والدین کے ذریعے سرٹیفکیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک فرد زیادہ سے زیادہ 7.5 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرسکتا ہے جبکہ مشترکہ سرمایہ کاروں کے لیے حد 15 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 13.58 فیصد مقرر کی ہے جس کے مطابق لوگ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 1131 روپے منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے حقدار ہیں، شرجیل میمن

0
بلاول بھٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے حقدار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وہ کام کررہے ہیں جو تاریخ میں نہیں ہوئے، وہ وزیراعظم بننے کے حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینالز کے خلاف تحریکیں چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پیپلزپارٹی کہہ چکی ہے کینالز نہیں بنیں گی تو نہیں بنیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چوں چوں کے مربے الیکشن سے پہلے پیدا ہوتے ہیں اور پھر غائب ہوجاتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عوام سے انتخابات کا نہیں جینے اور مرنے کا رشتہ ہے، سیلاب پورے پاکستان میں آئے لیکن گھر صرف سندھ حکومت بنا کر دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنا پر سندھ حکومت سولر سسٹم دے رہی ہے، مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سولر سسٹم ان کو دیا جائے گا جو بجلی کا بل نہیں دے سکتے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کیخلاف درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

0
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کیخلاف درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آگیا، مرکزی ملزم پر وکیل کو قتل کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا، ارمغان نے اپنے خلاف مقدمات میں پیش وکیل کو دھمکی آمیز میسج کیے تھے، ملزم کے خلاف 2 مقدمات میں مدعی کے وکیل کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات شروع

مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 22 اپریل 2024 کو ارمغان نے واٹس ایپ پر میسجز کیے تھے کہ پیچھے نہ ہٹے تو جان سے جاؤ گے یا غائب کروا دوں گا، مجھے اور میری فیملی کو مغلظات بھی بکی گئی تھیں۔

مقدمہ درج ہونے پر سٹی کورٹ نے مقدمے میں آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے ہائی پروفائل کیس سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ماہر ایف آئی اے افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

اس متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم سرکل کراچی کی جانب سے آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فرانزک اسلم منظور کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک عامر زیب ٹیم میں بطور ممبر شامل ہوں گے جبکہ سب انسپکٹر شعیب شہاب بھی بطور ممبر تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میں مشاہدات کی روشنی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف

0
آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے افسران، جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسٹا چولستان اور آئی سی ایس ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔

انہوں نے سی آئی ایم ایس میں بہاولپور کی جامعات کے طلبا سے بات چیت کی اور پاک فوج کے نوجوانوں کے لیے امور پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے کہا کہ سخت اور بہترین تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ مہارت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی تری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

گورنر سندھ کا ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلیے بڑا اعلان

0
گورنر سندھ کا ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلیے بڑا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد میں ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا، اس میں مختلف بلڈرز کو شامل کر رہا ہوں تاکہ ان فیملیز کی کچھ مدد کی جا سکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس ایگزیکیٹیو اختیارات نہیں، اگر ہوتی تو دیکھتا کیسے ڈمپر مافیا کسی کو کچل دیتا، میں صرف معاملے کو اجاگر کر سکتا ہوں، اگر اس پر بھی بولوں تو لوگوں کو برا لگتا ہے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک طرف کہے رہے ہیں کہ پاکستان آئیں اور سرمایہ کاری کریں اور ایک طرف ہماری نئی نسل اور نوجوان نشے میں پڑ رہے ہیں، مصطفیٰ عامر کیس پر پورا کام ہوگیا تو بڑے بڑے نام بے نقاب ہوں گے، ان کے پیچھے بااثر اور طاقتور لوگوں کا ہاتھ ہے، موقع ملا ہے کہ ایسے منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک سیل کا قیام کر رہا ہوں جو منشیات کے عادی افراد ہیں، ان کے اہل خانہ یا اگر کوئی ان مافیا کے خلاف شکایت درج کروانا چاہتا ہے وہ میرے پاس آئیں، کسی صورت اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں منشیات کا استعمال قابل قبول نہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنی نسل کو منشیات سے بچانا ہے، والدین کو تلقین ہے وہ اپنے بچوں پر نظر رکھے باہر کی کوئی اشیاء کسی بچے کو کھانے پینے نا دیں، گورنر ہاؤس میں ہم منشیات کی روک تھام سے متعلق ایک خصوصی سیل بنا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں لندن میں 26 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کر کے آیا ہوں، میں نے ان کے سامنے ملکی حالات اور افواج پاکستان کے کردار کو سامنے رکھا، دو چار یا دس لوگ ہر معاشرے میں ہوتے ہیں جو افواج پر انگلیاں اٹھاتے یا احتجاج کرتے ہیں، اس کے علاؤہ کسی اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان، ملک یا اداروں کے خلاف کسی نے کوئی بات نہیں کی۔

راشد لطیف نے کس کھلاڑی کی بطور کپتان حمایت کردی

0
راشد لطیف

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دورہ نیوزی لینڈ میں آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا بھی نام زیر غور ہے وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ میں ناکامی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ میں نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا، کیویز کیخلاف سیریز میں شاداب یا سلمان علی آغا کو کپتانی مل سکتی ہے۔

تاہم سابق کپتان راشد لطیف نے بھی دورہ نیوزی لینڈ میں شاداب خان کو کپتان بنانے کی حمایت کی ہے۔

راشد لطیف نے ایکس پر 13 کھلاڑیوں کا نام بھی دیا ہے جنہیں ان کے مطابق ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

سابق وکٹ کیپر کی جانب سے دیے گئے ناموں میں محمد حارث، سفیان مقیم، عرفات منہاس، عرفان خان نیازی، زمان خان، محمد وسیم، عباس آفریدی، جہانداد خان، آغا سلمان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

ویڈیو: جنوبی افریقی کھلاڑی نے ہیری بروک کا شاندار کیچ تھام لیا

0
مارکو جینسن

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی مارکو جینسن نے شاندار کیچ تھام لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فاسٹ بولر مارکو جینسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابتدائی سات اوورز میں مارکو جینسن نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تاہم مارکو جینسن نے انگلش بیٹر ہیری بروک کا شاندار کیچ پکڑ کر انہیں 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

اننگز کے 17ویں اوور میں کیشو مہاراج نے گیند کی اور ہیری بروک بڑی ہٹ مارنے گئے اور جینسن نے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکو جینسن لانگ آن پر موجود تھے 28 میٹر بھاگتے ہوئے آئے اور ہیری بروک کا کیچ تھام لیا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے جگہ بنائی ہے، بہتر نیٹ رن ریٹ پر جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی اور افغانستان کی ٹیم باہر ہوگئی۔

سیمی فائنلز میں کون کس کے مدقابل ہوگا اس کا فیصلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے گروپ میچ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیمیں پاکستان، انگلینڈ، افغانستان اور بنگلادیش  ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

0

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے جگہ بنائی ہے، بہتر نیٹ رن ریٹ پر جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی اور افغانستان کی ٹیم باہر ہوگئی۔

سیمی فائنلز میں کون کس کے مدقابل ہوگا اس کا فیصلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے گروپ میچ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیمیں پاکستان، انگلینڈ، افغانستان اور بنگلادیش  ہیں۔

پاکستان کو گروپ میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی جبکہ بنگلادیش سے میچ بارش کی نذر ہوگیا اور قومی ٹیم نے صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دی اور ان کے پوائنٹس 3 تھے۔

بنگلادیش ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکا، انگلینڈ کی ٹیم کو بھی ٹورنامنٹ میں فتح نصیب نہیں ہوئی۔

’ٹرمپ اور وینس نے زیلنسکی کو تھپڑ مارنے سے خود کو روکا‘ (ویڈیو)

0
ٹرمپ زیلنسکی

ماسکو: روسی وزارت خارجہ نے حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس نے بہت برداشت کیا اور زیلنسکی کو تھپڑ مارنے سے خود کو روکے رکھا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ٹرمپ اور وینس نے زیلنسکی کو تھپڑ مارنے سے خود کو روکے رکھا تھا۔

روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ نے جوکر کو آئینہ دکھا دیا، یوکرین تیسری عالمی جنگ سے کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور صحافی کے درمیان بھی دل چسپ مکالمہ ہوا۔ رپورٹر نے کہا آپ اس ملک کے اعلیٰ ترین دفتر میں ہیں اور آپ نے سوٹ نہیں پہنا، آپ سوٹ کیوں نہیں پہنتے؟ کیا آپ کے پاس سوٹ ہے؟ یوکرینی صدر نے کہا ’’آپ کو اس سے کیا مسئلہ ہے؟‘‘

سوٹ کیوں نہیں پہنتے؟ کیا آپ کے پاس سوٹ ہے؟ یوکرین کے صدر سے سوال (ویڈیو)

رپورٹر نے کہا بہت سارے امریکیوں کو آپ کے اس دفتر کا احترام نہ کرنے سے مسئلہ ہے۔ اس پر زیلنسکی نے جواب دیا کہ میں سوٹ اس وقت پہنوں گا جب جنگ ختم ہو جائے گی، اور آپ کے جیسا یا پھر شاید آپ سے بہتر سوٹ پہنوں گا۔

رپورٹر کے سوال پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مسکراتے رہے، وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے وقت ولودیمیر زیلنسکی نے سیاہ ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی۔